کتاب
کتاب
کتاب و سنت کی دعائیں اور شرعی رُقیہ کے ذریعے علاج
تالیف اللہ کا محتاج بندہ اور اچھے اچھے نام اللہ ہی کے لیے ہیں سو ان ناموں سے اللہ ہی کو موسوم کیا کرو اور ایسے لوگوں سے تعلق بھی نہ رکھو جو اس کے ناموں میں کج روی کرتے ہیں، ان لوگوں کو ان کے کئے کی ضرور سزا ملے گی۔ [الأعراف : 180]۔ اللہ (معبود) ۔الاول (سب سے پہلا)، الآخر (سب سے آخر)، الظاھر (سب پر غالب)، الباطن (باطن کی ساری باتوں سے با خبر)، العليّ (بلند)، الأعلى (بلند ترین)
محرمات استهان بها كثير من الناس
بعض حرام اشیاء جن کو بہت سارے لوگوں نے معمولى سمجھ رکھا ہے محمد صالح المنجد شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے، جو بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے مقدمہ سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، ہم اسی کی تعریفیں کرتے ہیں، اپنے ہر کام میں اسی سے مدد مانگتے ہیں، اور اسى سے اپنے گناہوں کی بخشش چاہتے ہیں، نیز ہم اپنے نفس کی شرارتوں سے اور اپنے اعمال کی برائیوں سے اللہ کی پناہ طلب کرتے ہیں، یقین مانیں کہ جسے اللہ تعالی سیدھی راہ دکھائے اسے کوئی گمراہ نہیں کرسکتا اور جسے وہ خود ہی اپنے در سے دھتکار دے،اس کے لیے کوئی راہبر نہیں ہو سکتا۔ اور میں یہ گواہی دیتا ہوں کہ معبود ِبرحق صرف اللہ تعالی ہی ہے اور وہ اکیلا…
الإسلام أصوله ومبادئه
اسلام کے اصول و مبادی تالیف ڈاکٹر محمد بن عبد اللہ بن صالح السحیم بسم الله الرحمن الرحيم مقدمہ بے شک ہر طرح کی تعریف اللہ ہی کے لئے ہے، ہم اسی کی تعریف کرتے ہیں، اُسی سے مدد مانگتے ہیں، اسی سے مغفرت طلب کرتے ہیں اور ہم اپنے نفسوں کے تمام شرور اور اپنے اعمال کی تمام برائیوں سے اللہ کی پناہ چاہتے ہیں۔ جسے اللہ تعالی ہدایت دے دے، اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں، اور جسے گمراہ کردے، اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں۔ اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں، وہ اکیلا ہے‘ اس کا کوئی شریک نہیں اور اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔آپ پررب کی…
القواعد الأربع
يهدف "متن القواعد الأربعة" للعلامة محمد بن عبد الوهاب إلى توضيح أربعة قواعد أساسية في فهم التوحيد والشرك.
خوشگوار زندگی کے مفید وسائل
فضیلۃ الشیخ علامہ عبد الرحمن بن ناصر السعدی رحمہ اللہ کی کتاب "خوشگوار زندگی کے مفید وسائل" حقیقی سعادت کے اسباب کو عمیق ایمانی نقطۂ نظر سے واضح کرتی ہے، چنانچہ ایمان اور عملِ صالح، ذکرِ الہی، قناعت، نعمتوں میں غور وفکر، احسان، توکل، صبر، اور امور کی صحیح قدر و فہم کے ذریعے یہ قاری کی رہنمائی قلبی اطمینان کی جانب کرتی ہے؛ خوبصورت اسلوب میں آپ کے سامنے ایسی زندگی کا خاکہ رکھتی ہے جو تقلباتِ زندگی کے باوجود مطمئن، متوازن اور خوشگوار ہو۔
قاموس الجمل المتكررة في المحتوى
سورۃ الفاتحہ سورۃ البقرہ سورہٴ آل عمران سورۃ النساء سورۃ المائدہ سورۃ الانعام
تین بنیادی باتیں اور ان کے دلائل
یہ کتاب ان بنیادی اصول کو بیان کرتی ہے جن کا سیکھنا مسلمان پر واجب ہے: اللہ کی معرفت، دینِ اسلام کی معرفت، اور نبی محمد ﷺ کی معرفت، اور یہ قرآن وحدیث کے دلائل کی بنیاد پر ایمان اور نیک اعمال کی تشکیل میں ان اصول کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔
من عقائد الشيعة
شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے۔ شیعہ کے عقائد تالیف : عبد اللہ بن محمد السلفی اختصار، نشر واشاعت اور ترجمہ : مرکز رواد الترجمہ سب تعریفیں اللہ کے لیے سزاوار ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے اور درود و سلام ہو نبیوں اور رسولوں میں سب سے افضل واشرف ہمارے نبی محمد ﷺ پر اور آپ کے آل پر اور آپ کے تمام صحابہ پر۔
عام مسلمانوں کے لیے اہم اسباق
کتاب ”عام مسلمانوں کے لیے اہم اسباق“ شیخ عبدالعزیز بن باز رحمہ اللہ کا ایک مختصر مگر نہایت نافع رسالہ ہے، جسے امام موصوف نے عام مسلمانوں کے لیے علمی زادِ راہ کے طور پر تصنیف فرمایا۔ اس میں دین کے اصول وارکان، یعنی توحید، ایمان اور اسلام سے لے کر طہارت ونماز کے احکام، آدابِ اسلام، اور شرک ومعاصی کے خطرات کو آسان وواضح اسلوب میں، کتاب و سنت کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے، تاکہ ہر مسلمان کے لیے صحیح عقیدہ اور درست عبادت کو سمجھنا آسان ہو جائے۔
اسلامى عقيده كا مختصر تعارف (شرح اصولِ ایمان)
یہ کتاب ارکانِ ایمان کی شرح کرتی ہے، جن میں اللہ تعالیٰ، اس کے فرشتوں، اس کی کتابوں، اس کے رسولوں، یومِ آخرت اور تقدیر پر ایمان لانا شامل ہے۔ نیز یہ کتاب ان بنیادی اصولوں کو بیان کرتی ہے جن پر ایک مسلمان کا اعتقاد ہونا اور جن کے مطابق عمل کرنا لازم ہے، اور یہ کتاب اسلامی عقیدے کی گہری سمجھ کے ذریعے اللہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق کی مضبوطی کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔
حج و عمرہ کے عازمین کے لیے مکمل رہنمائی
کتاب "المنهج لمرید العمرة والحج" شیخ محمد بن صالح العثیمین کی تصنیف ہے، جو ہر اس مسلمان کے لیے ایک جامع اور معتبر رہنما ہے جو مناسک حج اور عمرہ کی ادائیگی کی خواہش رکھتا ہے۔ یہ کتاب سفر کے آداب، احرام کے احکام، اور حاجی و معتمر پر عائد ہونے والے واجبات کی مکمل وضاحت پیش کرتی ہے، جو قرآنِ کریم اور سنتِ نبویہ پر مبنی ہے۔ کتاب میں حج کے مواقيت، حج کی اقسام، اور مسافر کی نماز کے احکام کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے، اور حج وعمرہ کے تمام ارکان کی ادائیگی کا صحیح طریقہ نبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق واضح کیا گیا ہے۔
طہارت، نماز اور جنازے کے فقہی احکام
کتاب "طہارت، نماز اور جنازے کے بعض فقہی احکام" فضیلۃ الشیخ علامہ محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ کی تالیف ہے، جو کتاب وسنت کی روشنی میں طہارت، نماز اور جنازے کی عبادات کو وضاحت سے بیان کرتی ہے، اس کا مقصد مسلمان کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ بصیرت کے ساتھ اپنی عبادات کو نبی ﷺ کے طریقے پر انجام دے سکے، جو آسانی اور پابندی کا مجموعہ ہے اور اخلاص واتباع کی ترغیب دیتا ہے تاکہ قبولیت اور اللہ کی قربت حاصل ہو۔
فضل الدعاء وآدابه والأوقات التي يستحب فيها
دعا کی فضلیت، آداب اور مُستحب اوقات تمام تعریفیں اللہ تعالی کے لیے سزاوار ہیں۔ درود وسلام ہو اللہ کے رسول ﷺ پر۔ امّابعد: ’دعا‘ بندے کو اپنے رب سے قریب کرنے والی ایک اہم چیز ہونے کے ساتھ ہی یہ اس بات کی دلیل بھی ہے کہ بندہ اپنے رب کے آگے جھکنے اور اس کے سامنے اپنی کمزوری، فقیری اور لاچاری کو رکھنا پسند کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ نے دعا نہ کرنے والے کو اپنے اس فرمان میں گھمنڈی سے متصف کیا ہے۔ فرمایا: اور تمہارے رب کا فرمان (صادر ہوچکا ہے) کہ مجھ سے دعا کرو میں تمہاری دعاؤں کو قبول کروں گا۔ یقین مانو جو لوگ میری عبادت سے خودسری کرتے ہیں وه ابھی ابھی ذلیل ہوکر جہنم میں پہنچ جائیں گے۔ (سورہ غافر:…
صحیح عقیدہ اور اس کے منافی امور
تالیف شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے، جو بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے مقدمہ ساری تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جو اکیلا ہے اور درود وسلام ہو اس ذات پر جس کے بعد کوئی نبی آنے والا نہيں اور آپ کے آل واصحاب پر بھی درود وسلام ہو۔
كتاب التوحيد
كتاب التوحيد (اس توحید کى کتاب) الذي هو حق الله على العبيد (جو بندوں پر اللہ کا حق ہے) تالیف: شیخ الاسلام محمد بن عبد الوہاب تمیمی رحمہ اللہ 1206ھ باہتمام
آداب المشي إلى الصلاة
(کتاب: نماز کی طرف چل کر جانے کے آداب) تالیف: شیخ الاسلام، فريد عصر, امام ومجدد، شیخ محمد بن عبد الوہاب رحمه الله تعالىٰ سعودی لائبریری میں موجود قلمی نسخہ نمبر 269 /86 اور دیگر مطبوعہ نسخوں سے تقابل وتصحیح کاکام شیخ عبد الكريم بن محمد اللاحم، شیخ ناصر بن عبد الله الطريم اور شیخ سعود بن محمد البشر نے انجام دیا ہے . بسم اللہ الرّحمن الرّحیم (باب: نماز کی طرف جانے کے آداب) نماز کے لیے باوضو ہوکر خشوع کے ساتھ نکلنا مسنون ہے۔ کیوں کہ نبی صلى الله عليه وسلم کا فرمان ہے : "جب تم میں سے کوئی اچھی طرح وضو کرکے مسجد کے ارادے سے نکلے، تو وہ اپنی انگلیوں کو ایک دوسرے میں داخل نہ کرے، کیونکہ وہ حالت نماز…
الإمام محمد بن عبد الوهاب دعوته وسيرته
امام محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ کی دعوت وسیرت تألیف: شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز رحمہ اللہ تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے سزاوار ہیں، جو تمام كائنات کا پروردگار ہے اور درود وسلام نازل ہو اُس کے بندے، رسول اور مخلوق میں سب سے بہتر، یعنی ہمارے امام وآقا محمد بن عبداللہ پر، نیز آپ کے آل واصحاب اور آپ کے جملہ وابستگان پر۔ حمد و صلاۃ کے بعد: فاضل بھائیو اور عزیز بچو! یہ مختصر محاضرہ (لیکچر) جسے لے کر میں آپ کے سامنے حاضر ہوا ہوں، اس کا مقصد, افکار وخیالات کو جلا بخشنا، حقائق کو آشکار کرنا، اللہ اوراس کے بندوں کے تئیں خیرخواہیکو پورا کرنا، نیز جس عظیم ہستی کے بارے میں مجھے اظہارِ خیال کی دعوت دی…
شروط الصلاة وأركانها وواجباتها
نماز کى شرطیں، ارکان اور واجبات تالیف: شیخ الاسلام مجدد دین امام محمد بن عبد الوہّاب رحمه الله 1115- 1206 هـ تحقیق و اہتمام اور تخریج احادیث ڈاکٹر سعید بن علی بن وہَف القحطانی بسم اللہ الرحمن الرحیم
فضل الإسلام
فضائلِ اسلام امام محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ باب: اسلام کا وجوب ... اور ارشادِ باری تعالٰی : {جو شخص اسلام کے سوا اور دین تلاش کرے، اس کا دین قبول نہ کیا جائے گا اور وه آخرت میں نقصان پانے والوں میں ہوگا۔} [1] (سورۂ آل عمران: 85)۔ اور یہ فرمان الہی: {اور یہ کہ یہ دین میرا راستہ ہے، جو مستقیم ہے، سو اس راه پر چلو اور دوسری راہوں پر مت چلو کہ وه راہیں تم کو اللہ کی راه سے جدا کردیں گی۔} [2] (سورۂ انعام: 153)۔ [1] سورۂ آل عمران آیت: 185۔ [2] سورہ انعام آیت: 153۔ مجاہد رحمہ اللہ کہتے ہیں: ’سُبُل‘ سے مراد ’بدعات اور شبہات‘ ہیں۔ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا…
الإسلام - نبذة موجزة عن الإسلام (مشتملة على الأدلة)
اسلام اسلام کا مختصر تعارف قرآن کریم اور سنت نبوی کی روشنی میں یہ اسلام کے مختصر تعارف پر مشتمل ایک انتہائی اہم کتاب ہے جو اسلام کے اصول وتعلیمات اور محاسن کو اس کے اصلی مصادر یعنی قرآن کریم اور سنت نبوی کے سرچشمہ سے کشید کر کے واضح انداز میں پیش کرتی ہے،اس کتاب کے مخاطبین احوال و ظروف اور زبان و بولی کے اعتبار سے ایک دوسرے سے مختلف ہونے کے باوجود ہر مکلف مسلم و غیر مسلم افراد ہیں۔ یہ قرآن کریم اور سنت نبوی سے ماخوذ دلائل سے آراستہ نسحہ ہے۔ 1- اسلام دنیا کے تمام لوگوں کے نام اللہ کا آخری و ابدی پیغام ہے۔ اسلام دنیا کے تمام لوگوں کے نام اللہ تعالی کا پیغام ہے، اللہ تعالی کا فرمان ہے: ہم نے آپ…
المختصر المفيد للمسلم الجديد
نو مسلموں کے لیے مختصر اور مفید معلومات تالیف محمد الشهري 1441 – 2020 شروع اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان، نہایت رحم والا ہے مقدّمہ
صفة الوضوء والصلاة (مرئي)
میں وضو کیسے کروں؟ نمبر شمار آواز 1 اذان کی آواز... 2
الإسلام والإلحاد وجها لوجه
الحاد سے اسلام کی طرف فرار سوال و جواب بسم اللہ والحمد لله، والصلاة والسلام على رسول الله، وعلى آله وصحبه ومن والاہ، أما بعد: یہ ”الحاد سے اسلام کی طرف فرار“ نامی ایک کتابچہ ہے۔ یہ کتابچہ "الحاد کی نوعیت" اور اس کے اشکالات کا بیان پیش کرتا ہے، اور کس طرح الحاد عقل اور فطرت کی بدیہی و یقینی حقائق سے متصادم ہے۔ اس کتابچہ میں خالق سبحانہ و تعالیٰ کے وجود کو ثابت کرنے کے لیے کچھ دلائل پیش کیے گئے ہیں۔
يومي الأول في الإسلام
اسلام میں میرا پہلا دن بسم الله الرحمن الرحيم مقدمہ تمام تعریفات اس اللہ کے لیے ہیں جس نے اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام جہان والوں کے لیے رحمت بناکر مبعوث کیا‘ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں‘ وہ تنہا ہے‘ اس کا کوئی شریک نہیں‘ وہ تمام پہلے آنے والوں اور بعد میں آنے والوں کا پروردگار ہے‘ میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ کے بندے اور رسول ہیں‘ وہ تمام نبیوں اور رسولوں کے خاتم ہیں‘ قیامت تک اللہ تعالی آپ پربکثرت درود وسلام نازل کرتا رہے‘ اما بعد: تمام لوگ سعادت وخوش بختی کی تلاش میں ہیں‘ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ مال ودولت جمع کرنے سے سعادت حاصل ہوتی ہے‘ کچھ لوگ شہرت…
مجالس تدارس القرآن للمبتدئين (سورة الفاتحة وقصار المفصّل)
مبتدی طلبہ کے لیے قرآنی مطالعہ کی مجلسیں (سورۃ فاتحہ اور قصار مفصل) مقدمہ کتاب اللہ کی خدمت اور اس کی ہدایت کی نشر واشاعت کی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے‘ معاشرہ کے مختلف طبقات پر مشتمل زیادہ سے زیادہ لوگوں کی ضرورت کے پیش نظر‘ بطور خاص حفظ قرآن کے حلقات اور مدارس کے ابتدائی درجات میں پڑھنے والے طلبہ کو سامنے رکھتے ہوئے... (مؤسسۃ وقف النبأ العظیم) یہ سہل اور آسان کورس منظر عام پر لا رہا ہے‘ جس کا مقصد (مبتدی طلبہ کو سورۃ فاتحہ اور قصار مفصل) کا درس دینا ہے‘ تاکہ اس سنت مبارکہ کو امت کی زندگی میں اعلی پیمانے پر زندہ کرنے کے لیے یہ پپش رفت ایک روشن منارہ ثابت ہو‘ (قرآنی محفلوں) کو قائم کرنے کا…
المنتقى من المتجر الرابح في ثواب العمل الصالح - المعتمد
كتاب جامع لجملة من أحاديث النبي -صلى الله عليه وسلم- الصحيحية في ثواب الأعمال الصالحة كطلب العلم والطهارة والصلاة، وصلاة التطوع، والجمعة والجنائز، والصدقات والصوم والحج والجهاد، وقراءة القرآن، وذكر الرحمن وغيرها.
ایمان جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر فرض کیا ہے، جیسا کہ کتاب وسنت میں وارد ہے۔
عقیدہ کے تمام بنیادی اور اہم معلومات اور مسائل کا ایک جامع انسائیکلوپیڈیا جس کی امتیازی خوبی یہ ہے کہ اس میں اعتقادی مسائل کو قرآن کریم اور سنت نبویہ سے جوڑ کر واضح کیا گیا ہے‘ ساتھ ہی عقیدہ کو اختصار اور جامع انداز میں لوگوں کے دلوں میں راسخ کرنے کی کوشش کی گئی ہے‘ اعتقادی مسائل کی وضاحت کے دوران آسان اور سہل عبارتیں اختیار کی گئی ہیں، نیز انسائیکلو پیڈیا کو علم کلام اور فلسفیانہ مباحث سے پاک رکھا گیا ہے، اور اس کا مقصد عقائد کے موضوعات کو اس طرح پیش کرنا ہے کہ تمام علمی طبقوں کے لیے ان کا سمجھنا آسان ہو سکے۔
الإسلام - نبذة موجزة عن الإسلام (مجردة من الأدلة)
شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم واﻻ ہے۔ اسلام مذہب اسلام کا ایک مختصر تعارف قرآن کریم اور سنت نبوی کی روشنی میں دلائل سے خالی نسخہ (1) (1) ہر مسئلے پر قرآن کریم اور سنت نبوی کے دلائل سے آراستہ و پیراستہ، اس رسالے کا ایک دوسرا نسخہ بھی درج ذیل سائٹ پر موجود ہے: http://islamhouse.com/ar/books/2830071 یہ اسلام کے مختصر تعارف پر مشتمل، ایک انتہائی اہم رسالہ ہے جو اسلام کے اصول و تعلیمات اور محاسن کو اس کے اصلی مصادر یعنی قرآن کریم اور سنت نبوی کے سرچشمہ سے کشید کر کے واضح انداز میں پیش کرتا ہے۔ اس رسالے کے مخاطبین، احوال و ظروف اور زبان و بولی کے اعتبار سے ایک دوسرے سے…
مسلمانوں کے لیے مختصر اور مفید معلومات
یہ کتاب دین اسلام کے اصول کو مختصر اور جامع انداز میں بیان کرتی ہے، قارئین کے لیے صحیح عبادت کی بنیادیں اور اللہ پر، اس کے فرشتوں، اس کی کتابوں، اس کے رسولوں، یومِ آخرت اور تقدیر پر ایمان لانے کے معانی کو واضح کرتی ہے۔ کتاب کا آغاز نعمتِ اسلام کے بیان اور اللہ تعالیٰ، اس کی صفات اور اسمائے حُسنیٰ کی معرفت کی اہمیت سے ہوتا ہے، پھر اس کے بعد اسلام کے ارکانِ خمسہ اور ارکانِ ایمان کا بیان آتا ہے، اسی طرح احسان کا مفہوم اور مومن پر اس کے اثرات بھی زیرِ بحث آتے ہیں۔ اس کتاب کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ وحی کے دونوں سرچشموں یعنی قرآن وحدیث کے دلائل پر مبنی ہے، اسی بنا پر یہ ایک اہم مرجع کی حیثیت اختیار کر…
الأذكار التي تقال صباحًا ومساءً
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔ صبح وشام کے اذکار (اللہ ہی ہے جس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں جو زنده اور سب کا تھامنے والا ہے، جسے نہ اونگھ آتى ہے نہ نیند، اس کی ملکیت میں زمین اور آسمانوں کی تمام چیزیں ہیں۔ کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے سامنے شفاعت کرسکے، وه جانتا ہے جو ان کے سامنے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے اور وه اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیں کرسکتے مگر جتنا وه چاہے، اس کی کرسی کی وسعت نے زمین و آسمان کو گھیر رکھا ہے اور اللہ تعالیٰ کے لئے ان دونوں کی حفاظت بھارى نہیں ہے، وه تو بہت بلند اور بہت بڑا ہے۔) آیۃ الکرسی: 255 (رسول ایمان لایا اس چیز پر جو اس…
مشروع منهاج زادك
جمعیۃ الدعوہ والارشاد و توعیۃ الجالیات، روضہ دین سے آگاہی پہلا مرحلہ پیش لفظ سب تعریف اللہ تعالی کے لیے ہے، جس نے انسان کو پیدا کیا، اسے علم و بیان کے ذریعہ عزت بخشى اور قرآن و سنت کے ذریعے اس پر حجت قائم کر دی۔ درود و سلام ہو ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ و سلم پر، آپ کے اہل و عیال، صحابۂ کرام اور ہر اس شخص پر جو قیامت تک بحسن وخوبی ان کی اتباع کرے گا۔
مؤذن، امام، خطیب اور مساجد کے احکام سے متعلق ایک مختصر اور مفید کتاب
یہ کتاب اذان، اقامت، امامت اور خطبۂ جمعہ سے متعلق احکام اور مسجد کے آداب کا ایک جامع گلدستہ پیش کرتی ہے، مؤذنوں، اماموں اور خطیبوں کی ذمے داریوں پر بحث کرتی ہے اور ان کی صحیح ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے ان سے متعلق شرعی احکام سیکھنے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ اسی طرح اس میں نبی ﷺ سے وارد نصوص اور ان کی تشریح بھی شامل کی گئی ہے، تاکہ ان کی درست تطبیق عمل میں آسکے۔
من خلقني؟ ولماذا؟
مجھے کس نے پیدا کیا؟ اور کیوں؟ ہر ایک چیز خالق کے وجود پر دلالت کرتی ہے آسمان وزمین اور ان دونوں کے اندر جو نا قابل احاطہ عظیم مخلوقات ہیں، انہیں کس نے پیدا کیا؟ کس نے آسمان وزمین کے اس پختہ اور باریک نظام کو تخلیق کیا؟ کس نے انسان کو پیدا کیا، اسے کان، آنکھ اور عقل سے نوازا اور اسے اس قابل بنایا کہ وہ علوم ومعارف حاصل کر سکے اور حقائق کی تہہ تک پہنچ سکے؟ تمہارے جسم اور دیگر زندہ مخلوقات کے جسموں کے نظام میں جو باریک کاری گری ہے، اس کو تم کیا معنى دے سکتے ہو؟ کس نے اس انوکھے نظام کو وجود بخشا؟ یہ عظیم کائنات اپنے ان قوانین کے ساتھ کس طرح منظم اور مستحکم ہے جن قوانین نے سالہا سال سے اسے نہایت…
الإسلام دين رسل الله
اسلام، اللہ کے تمام رسولوں کا دین ہے اسلام کا مطلب ہے کہ اللہ جو پوری کائنات کا خالق اور مدبر ہے اس کے سامنے سر تسلیم خم کرنا، محبت اور تعظیم کے ساتھ اس کی تابعداری کرنا۔ اسلام کی بنیاد ہی اس بات پر ہے کہ اللہ پر ایمان لایا جائے، یہ تسلیم کیا جائے کہ وہی تن تنہا خالق ہے اور اس کے سوا سب کے سب مخلوق ہیں، وہی تمام تر عبادتوں کا تنہا مستحق ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، اس کے بہت سے خوب صورت نام اور بلند وبالا صفات ہیں، اس کے لیے کمالِ مطلق ہے جس میں کوئی کمی نہیں، نہ اس نے کسی کو جنا اور نہ کسی نے اس کو جنا، نہ کوئی اس کا ہم سر ہے اور نہ کوئی اس کا نظیر، وہ اپنی کسی…
الإسلام دين رب العالمين
شروع اللہ کے نام سے جو بہت مہربان نہایت رحم والا ہے۔ اسلام رب العالمین کا دین ہے تمہارا رب کون ہے؟ یہ سب سے بڑا سوال ہے؛ یہ سب سے اہم سوال ہے جس کا جواب جاننا ہر شخص کے لیے ضروری ہے۔ ہمارا رب وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور آسمان سے بارش برساکر اس کے ذریعے سے پھل اور درخت ہمارے لیے اور ان جانوروں کی خوراک کے لیے پیدا کیے جن ہم اپنى غذا بناتے ہیں۔ اور وہی ہے جس نے ہمیں اور ہمارے باپ دادا کو پیدا کیا بلکہ ہر چیز کو پیدا کیا، اور وہی ہے جس نے رات اور دن کو بنایا، اور وہی ہے جس نے رات کو سونے اور آرام کا اور دن کو طلب رزق اور کسب معاش کا وقت بنایا۔ وہی ہے جس نے سورج، چاند، ستارے اور…
مقدمة وغلاف المنتقى من موسوعة الأحاديث النبوية
بسم اللہ الرحمن الرحیم مقدمہ الحمد لله رب العالمين، وصلى الله وسلم على نبينا محمد، وعلى آله وصحبه أجمعين، ومن تبعهم بإحسان إلى يوم الدين، أما بعد: اللہ کی کتاب کے بعد سب سے زیادہ بندہ مسلم پر جس چیز کا اہتمام کرنا واجب ہے وہ ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کا مطالعہ‘ اس پر غور وفکر‘ اس کا علم اور اس پر عمل۔ آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا: "اے لوگو! میں نے تمہارے درمیان ایسی چیز چھوڑی ہے کہ اگر تم اس پر قائم رہو تو کبھی گمراہ نہیں ہوگے‘ وہ ہے: اللہ کی کتاب اور اس کے نبی کی سنت" اسے امام مالک نے روایت کیا ہے‘ اور اللہ تعالی کا فرمان ہے: "اور تمہیں جو کچھ رسول دے لے لو اور جس سے روکے رک…
معلومات وأوصاف التطبيقات في المتاجر
قرآن کریم انسائیکلوپیڈیا QuranEnc. مختلف زبانوں میں قرآن مجید کے معانی کے معتبر تراجم اپلیکشن کی تفصیل ایک الیکٹرانک مرجع اور ریفرنس جو قرآن کریم اور تفسیر کے معانی کے مفت، معتمد، اور اپڈیٹڈ تراجم پر مشتمل ہے اور دنیا کی زبانوں میں دستیاب ہے، اسے جمعیۃ الدعوۃ والارشاد وتوعیۃ الجالیات‘ ربوہ اور جمعیۃ خدمۃ المحتوى الاسلامی باللغات کی نگرانی میں تیار کیا گیا ہے۔ اپلیکیشن کی خصوصیات: معتبر ماخذ ومصدر: اہل سنت و الجماعت کے معتبر ذرائع سے دقیق معیار کے مطابق بہترین تراجم کا انتخاب، پھر ان کی نظر ثانی اور تصحیح وبہتری، کچھ زبانوں کے لئے نئے تراجم کی تخلیق، اور مسلسل ان کو بہتر سے بہتر بنانے کا عمل…
المناهج التعليمية - الصف الثالث
یہ کتاب تیسرے درجے کے لیے تیار شدہ توحید کے مضمون کی وضاحت کرتی ہے۔ یہ دین کے تین درجات یعنی اسلام، ایمان اور احسان کے مطالعے پر توجہ مرکوز کرتی ہے، ہر درجے کے مفہوم کو تفصیل سے بیان کرتی ہے، اسلام اور ایمان کے ارکان کی تشریح اور توحید کی گواہی کی اہمیت بیان کرتی ہے، اللہ، اس کے رسولوں اور اس کی کتابوں پر ایمان کو مضبوط کرنے کی اہمیت بتاتی ہے اور آخر میں شرعی نصوص سے استدلال کے ساتھ دین کے اعلیٰ ترین درجے کے طور پر احسان کے مقام کو واضح کرتی ہے۔
الشهادتين
اگر آپ اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے لیے ضروری ہے کہ آپ بلند آواز سے نیچے دیے گئے کلمہ شہادتین کو پڑھیں‘ اس کے معنی ومفہوم کو سمجھیں اور اس پر ایمان لائیں: أشهد أن لا إله إلا الله (یعنی اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں) وأشهد أن محمدًا رسول الله، وأن عيسى بن مريم هو عبد الله ورسوله. (یعنی: محمد اللہ کے رسول ہیں اور عیسی بن مریم اللہ کے بندے اور رسول ہیں) أشهد أن لا إله إلا الله، وأشهد أن محمداً رسول الله. (میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور محمد اللہ کے رسول ہیں)
إعداد خطيب ماهر
شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم واﻻ ہے۔ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، ہم اس کی حمد بیان کرتے ہیں، اسی سے مدد چاہتے ہیں اور اسی سے بخشش طلب کرتے ہیں، ہم اپنے نفس کی برائیوں اور اپنے اعمال کی برائیوں سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں۔ جسے اللہ ہدایت دے اسے کوئی گمراہ نہیں کرسکتا، اور جسے وہ گمراہ کردے اسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اس کے بندے اور رسول ہیں۔ اللہ تعالی آپ پر، آپ کی آل واصحاب پر اور ان پر جو خیر وبھلائی کے ساتھ آپ کی پیروی کرتے ہیں، ڈھیروں…
نبی ﷺ کی نماز کا طریقہ
کتاب 'كَيفِيَّةُ صَلَاةِ النَّبِيِّ ﷺ' میں سماحۃ الشیخ عبد العزیز بن باز رحمہ اللہ نے آسان اسلوب اور دقیق منہج کے ساتھ، نبی ﷺ کی نماز کا طریقہ، صحیح نصوص کی روشنی میں بیان کیا ہے، تاکہ یہ مسلمان کے لیے اس کی نماز میں رہنما ثابت ہو۔ اس کتاب میں نماز کے ارکان، سنتوں اور صفات کو وضو سے لے کر سلام تک بیان کیا گیا ہے، جو دلیل اور وضاحت کا مجموعہ ہے، اور اس عظیم ترین عبادت میں نبی ﷺ کی مکمل پیروی کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔
حج و عمرہ اور زیارت کے بیش تر مسائل کی تحقیق و وضاحت کتاب وسنت کی روشنی میں
یہ کتاب، کتاب وسنت کی روشنی میں حج، عمرہ اور زیارت کے احکام کی شرح پیش کرتی ہے، واجباتِ حج و عمرہ، محظوراتِ احرام اور مسجدِ نبوی کی زیارت کے آداب کو بیان کرتی ہے، نیز ان عبادات میں پائی جانے والی بدعات سے خبردار کرتی ہے۔
سفر کے آداب واحکام
الحمد لله رب العالمين، والصلاة والسلام على نبينا محمد، وعلى آله وصحبه أجمعين۔ اما بعد: یہ ایک مختصر رسالہ ہے جس میں سفر کے آداب اور احکام بیان کیے گئے ہیں، ہم نے اس میں ان امور کو واضح کرنے کی کوشش کی ہے جن کی مسافر کو عام طور پر ضرورت ہوتی ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ اس عمل کو خالص اپنی رضا کے حصول کا ذریعہ بنائے اور اس سے تمام مسلمانوں کو فائدہ پہنچائے۔ اول: سفر کے آداب
میری وصیت
تمام تعریفیں اللہ تعالی کے لیے سزاوار ہیں۔ درود وسلام ہو اللہ کے رسول ﷺ پر۔ امّابعد: میں (................................................) اور میرا شناختی نمبر: میں نے شرعی طور پر اپنی معتبر حالت میں، جب میری عقل سلامت اور میرا ادراک درست تھا، وصیت کی کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی حقیقی معبود برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی ساجھی اور شریک نہیں، اور بے شک محمد ﷺ اس کے بندے اور رسول ہیں، بے شک عیسٰی علیہ السلام اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں، اور اس کے کلمہ (کن سے پیدا شدہ) ہیں جسے مریم (علیہا السلام) کی طرف ڈال دیا تھا اور اس کے پاس کی روح ہیں، اور جنت اور دوزخ بر حق ہیں،…
عمرہ کا طریقہ
شیخ عبد العزیز بن باز رحمہ اللہ کی کتاب "صفة العمرة" عمرہ کے مناسک کو واضح اور آسان انداز میں بیان کرتی ہے، تاکہ یہ ایک عملی رہنما بن سکے جو مسلمان کو خشوع وخضوع اور آسانی کے ساتھ اپنے مناسک ادا کرنے میں مدد دے، ساتھ ہی ہر مرحلے کی مسنون دعاؤں اور اذکار کی بھی رہنمائی کرے۔
جامع دعائیں [1]
[1] یہ کچھ جامع دعائیں ہیں، جو قرآن کریم میں وارد ہوئی ہیں یا نبی ﷺ سے صحیح ثابت ہیں۔ ہر زمان و مکان میں ان دعاؤں کا پڑھنا مشروع ہے، جیسے کہ طواف و سعی کے دوران اورعرفات و مزدلفہ میں۔ لیکن یہ ان کے لئے خاص نہیں ہیں۔ اول : قرآن کی دعائیں۔ ہمارے پروردگار! تو ہم سے قبول فرما، تو ہی سننے واﻻ اور جاننے واﻻ ہے۔ اور ہماری توبہ قبول فرما، تو توبہ قبول فرمانے واﻻ اور رحم وکرم کرنے واﻻ ہے۔ اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اور ہمیں عذاب جہنم سے بچا۔ اے ہمارے رب! اگر ہم بھول گئے ہوں یا خطا کی ہو، تو ہمیں نہ پکڑنا۔ اے ہمارے رب! ہم پر وه بوجھ نہ ڈال جو ہم سے پہلے…
زکوٰۃ اور روزے سے متعلق دو مختصر رسائل
یہ کتاب زکوٰۃ اور روزہ کی دو فرض عبادتوں کو موضوع بناتی ہے، ان کے احکام وفوائد کو واضح کرتی ہے، اور بندوں پر اللہ کے حقوق کی یاد دہانی کراتی ہے۔ اس میں زکوٰۃ کے احکام کی تشریح اور جن مالوں میں زکوٰۃ واجب ہے ان کا بیان، نیز رمضان کے فضائل اور روزے کے احکام وآداب کو ایسے علمی اسلوب میں بیان کیا گیا ہے جس میں شرعی دلائل کی بنیاد بھی شامل ہو اور ساتھ ساتھ تربیتی رہنمائی بھی دی گئی ہو۔
ماہِ رمضان سے متعلق چھوٹے بچوں کے لیے سوالات و جوابات، جو بڑوں کے لیے بھی ناگزیر ہیں
شروع اللہ کے نام سے جو بہت مہربان نہایت رحم والا ہے مقدّمہ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، جس نے ماہِ رمضان کو بنایا اور اسے دیگر مہینوں اور دنوں کے مقابلے میں بے شمار فضیلتیں عطا کیں، اور ہم درود وسلام بھیجتے ہیں محمد بن عبد اللہﷺ پر، آپ کی آل اور صحابہ کرام پر۔ اما بعد: یہ ماہِ رمضان سے متعلق چھوٹے بچوں کے لیے چند سوالات و جوابات ہیں جن سے بڑوں کے لیے بھی بے نیاز ہونا ممکن نہیں۔ اس میں رمضان المبارک کے واجبات، مستحبات اور مناسب اعمال کا ذکر ہے، مربی اس میں سے وہ سوالات اختیار کر سکتا ہے جو بچے کی عمر اور سمجھ کے لیے مناسب ہوں۔
ملحد کے نام ایک مختصر پیغام
یہ ایک ملحد کے نام مختصر پیغام ہے جو عقل کو مخاطب کرتا ہے کہ کائنات کی یہ دقیق ترتیب اور بے مثال نظام کسی اتفاق کا نتیجہ نہیں ہو سکتا؛ یہ تو ایک دانا اور حکیم خالق کی نشانی ہے۔ کیا یہ معقول بات ہے کہ یہ سب کچھ عدم سے خود بخود وجود میں آ گیا ہو؟ آپ اپنے دل کو سوچنے اور غور کرنے کے لیے کھولیے اور سچائی کی تلاش کیجیے، شاید آپ کو اس میں وہ نور مل جائے جو آپ کو (ہدایت کی) راہ دکھائے۔
کائنات کو کس نے بنایا؟ مجھے کس نے پیدا کیا؟ اور کیوں پیدا کیا؟
یہ کتاب کائنات کی تخلیق اور انسان کی پیدائش پر بحث کرتی ہے، اس حقیقت کی تاکید کرتے ہوئے کہ ان سب کا ایک عظیم خالق ہے، اور وہ اللہ وحدہ کی ذاتِ پاک ہے جس نے زندگی کے نظام کو چلانے والے قوانین وضع فرمائے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی صفات کو بھی بیان کرتی ہے، رسولوں اور آسمانی کتابوں پر ایمان کی اہمیت کو واضح کرتی ہے اور اس بات کی تاکید کرتی ہے کہ اسلام ہی دینِ برحق ہے جو دنیا و آخرت کی سعادت کے حصول کا ذریعہ ہے۔
میں مسلمان ہوں
اس مضمون میں اسلام کا مفہوم، مسلمان کون ہے، اور حقیقی مسلمان کیسے بنا جا سکتا ہے، ان تمام امور کی وضاحت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، اسلام کی خوبیاں، بعض اعلیٰ آداب واخلاق، عورت کا مقام ومرتبہ، نیز قریبی رشتہ داروں، پڑوسیوں اور معاشرے کے حقوق کا ذکر بھی شامل ہے۔ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اسلام ہر اچھے کام کا حکم دیتا ہے اور ہر برے کام سے روکتا ہے۔
قرآنِ کریم کا تعارف
کتاب "تعریف بالقرآن کریم" کے مطابق قرآن کریم اللہ کا وہ کلام ہے جو نبی محمد ﷺ پر نازل ہوا، یہ ایک معجزہ ہے جس کی کوئی نظیر نہیں اور یہ زندگی کا ایک دستور ہے جو عبادات اور معاملات کو منظم کرتا ہے، بھلائی کی رہنمائی کرتا اور برائی سے دور رکھتا ہے۔ کتاب میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ اللہ نے قرآن کو تحریف سے محفوظ رکھا ہے اور اس کے معانی کو سمجھنے کے لیے عربی زبان سیکھنا بہت اہم ہے، نیز دنیا وآخرت کی سعادت کے لیے قرآن کے رہنما کردار پر بھی زور دیا گیا ہے۔
اسلام، اللہ کے تمام رسولوں کا دین ہے
یہ کتاب اسلام کو اس کی اصل روح کے مطابق خالص دینِ توحید کے طور پر پیش کرتی ہے، جو اللہ واحد ویکتا پر، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خاتم الانبیاء ہونے پر، فرشتوں اور یومِ قیامت پر ایمان لانے کی تعلیم دیتا ہے اور عدل ومساوات کی اقدار کو راسخ کرتا ہے، یہ فطرت وعقل کا دین ہے جو اللہ کے حضور مکمل طور پر سر تسلیم خم کرنے کی دعوت دے کر دنیاوی اور اخروی سعادت کو یقینی بناتا ہے۔
اسلام فطرت، عقل و حکمت اور سعادت کا دین ہے
یہ کتاب واضح کرتی ہے کہ اسلام عقل وفطرت سے ہم آہنگ ایک ایسا دین ہے جو دنیا وآخرت میں سعادت کے حصول کا راستہ دکھاتا ہے۔ یہ کتاب یہ بھی واضح کرتی ہے کہ اللہ پر ایمان اور صرف اسی کی عبادت ہی تخلیق کے مقاصد ہیں۔ اسی طرح اس بات کی تاکید کرتی ہے کہ لوگوں کے درمیان فوقیت اور برتری کی بنیاد ایمان اور نیک اعمال ہیں۔
رسولِ اسلام محمدﷺ
کتاب "رسولِ اسلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم" میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی حیاتِ طیبہ کا جائزہ پیش کیا گیا ہے، جس میں آپ کے نسب اور نشو ونما سے لے کر آپ کی بابرکت شادی، وحی کی ابتدا اور آپ کی آخری رسالت کے آغاز تک کے حالات بیان کیے گئے ہیں۔ یہ کتاب آپ کی نبوت کے دلائل اور صداقت کی نشانیوں کو واضح کرتی ہے، اور اس شریعت کی تشریح کرتی ہے جو آپ لے کر آئے‘ نیز انسانی حقوق و وقار کے تحفظ میں اس کے کردار کو نمایاں کرتی ہے۔ اس میں آپ کے مخالفین کے آراء اور آپ کے سلسلے میں ان کی شہادتوں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے، اور آپ کے ان اخلاقِ فاضلہ پر روشنی ڈالی گئی ہے جنہوں نے آپ کو لوگوں کے لیے اسوۂ حسنہ…
کیا آپ نے اپنے آپ سے سوال کیا؟ آپ کو کس نے پیدا کیا؟ اور کیوں؟ اور موت کے بعد کیا ہوگا؟
یہ کتاب وجود اور تخلیق کے سوال کو زیر بحث لاتی ہے، عقل ودانش کے ساتھ ایک کامل حکمت وکمال والے خالق کے وجود کو ثابت کرتی ہے اور یہ واضح کرتی ہے کہ زندگی کا مقصد صرف اللہ کی عبادت ہے اور یہ کہ اسلام ہی محفوظ دینِ حق ہے۔ یہ کتاب اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے اور ان کی تعلیمات کی پیروی کرنے کی دعوت دیتی ہے، شرک سے خبردار کرتی ہے اور آخرت میں حساب وجزا کی تاکید کرتی ہے۔
مصلى الجنائز
"ہر جاندار موت کا مزه چکھنے واﻻ ہے"۔ [آل عمران: 185] نبی ﷺ نے ایک جنازہ دیکھا اور فرمایا: "راحت پانے والا اور جس سے (دوسروں کو) راحت ملے، مؤمن بندہ دنیا کی مشقت اور اذیت سے اللہ کی رحمت کی طرف راحت پاتا ہے، اور فاجر بندے سے بندے، شہر، درخت اور جانور راحت پاتے ہیں"۔ صحیح بخاری: (6512) (تعزیت) اللہ تعالی آپ کی اچھی تعزیت فرمائے، آپ کے صدمے کو دور کرے اور آپ کے میت کی مغفرت فرمائے۔ جو اللہ نے لے لیا، وہ اسی کا تھا اور جو اس نے دیا، وہ بھی اسی کا تھا اور ہر چیز کا اس کے پاس ایک وقت مقرر ہے۔ اس لیے آپ صبر کریں اور اللہ سے ثواب کی امید رکھیں۔ (نماز جنازہ کا طریقہ)
اذان کے الفاظ کی تشریح
کتاب 'اذان کے کلمات کی تشریح' میں اذان کے کلمات کی ایمانی تشریح پیش کی گئی ہے، اور اس کے اعتقادی وتربیتی پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ یہ کتاب واضح کرتی ہے کہ اذان محض نماز کے لیے ایک پکار نہیں، بلکہ یہ توحید اور فلاح کے لیے روزانہ کی دعوت ہے۔ اس میں اذان کے کلمات پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مدلولات کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے، یہ سلسلہ اللہ کی تعظیم اور توحید ورسالت کی شہادت سے شروع ہو کر نماز اور فلاح کی دعوت سے ہوتا ہوا تکبیر اور توحید پر ختم ہوتا ہے۔ یہ کتاب مؤثر اسلوب میں اذان کے الفاظ اور اس کے روحانی مقاصد کے مابین ربط قائم کرتی ہے، تاکہ دلوں کو بیدار کرے اور اللہ سے تعلق کو از سرِ نو…
مسجدِ نبوی کے فضائل وآداب اور نبی ﷺ اور آپ ﷺ کے دونوں صحابہ رضی اللہ عنہما کی قبروں کی زیارت کے احکام
یہ کتاب مسجدِ نبوی کے فضائل اور اس کی زیارت کے آداب بیان کرتی ہے، نبی ﷺ کی قبرِ مبارک اور آپ کے صاحبین رضی اللہ عنہما کی قبروں کی زیارت کے آداب پیش کرتی ہے، نیز زیارت کے دوران وقار وطہارت کو ملحوظ رکھنے اور ہر قسم کی بدعات سے دور رہنے کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔
مقدمة ما لا يسع المسلم جهله
مقدمہ: فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ مفتیٔ عام مملکت سعودی عرب الحمدللہ، اما بعد: میں نے فضیلۃ الشیخ خالد بن حمد الخریف کی کتاب (ما لا يسع المسلم جهله) کا مطالعہ کیا، تو اسے ایک ایسی مفید کتاب پایا جو دینِ اسلام کے ان تمام ضروری امور پر مشتمل ہے جن کا جاننا واجب ہے، اور جسے کتاب وسنت کے دلائل کے ساتھ واضح اسلوب میں تحریر کیا گیا ہے۔ لہٰذا یہ اپنے موضوع میں ایک مفید کتاب ہے، اللہ تعالیٰ اس کے مؤلف شیخ خالد کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ان کے علم سے فائدہ پہنچائے۔ تحریر کردہ: صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ
عمرہ کا طریقہ
کتابچہ ’عمرہ کا طریقہ‘ نہایت واضح اور آسان انداز میں عمرہ کے مناسک کی وضاحت کرتا ہے، تاکہ یہ ایک عملی رہنما کے طور پر مسلمان کی مدد کرے، اور وہ خشوع و خضوع کے ساتھ اپنے مناسک ادا کر سکے۔ اس میں ہر مرحلے کی مناسبت سے مسنون دعائیں اور اذکار بھی شامل کیے گئے ہیں۔
کتاب و سنت کی دعائیں
یہ ایک مختصر کتابچہ ہے جس میں قرآن کریم اور حدیث نبوی سے ماخوذ منتخب، جامع اور مفید دعائیں شامل ہیں۔ مؤلف نے انہیں اس لیے منتخب کیا ہے تاکہ وہ حفظ کرنے میں آسان اور عمل کرنے میں زیادہ معاون ہوں؛ اس میں ہدایت، مغفرت، رحمت، رزق اور دین ودنیا کی بھلائی وغیرہ کی دعائیں شامل ہیں۔
اذان کے الفاظ کی مختصر تشریح
یہ کتاب دراصل "شرح الفاظِ الأذان" کا اختصار ہے، جس میں اذان کے کلمات کی ایمانی تشریح کی گئی ہے اور اس کے اعتقادی و تربیتی پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اسی طرح اس میں کلماتِ اذان کے مدلولات کو مؤثر اسلوب میں تفصیل سے بیان کیا گیا ہے، جس کا سلسلہ اللہ کی تعظیم اور توحید ورسالت کی شہادت سے شروع ہو کر نماز اور فلاح وکامیابی کی دعوت سے ہوتا ہوا تکبیر اور توحید پر ختم ہوتا ہے۔
وردِ لطیف اور شرعی رقیہ
یہ کتاب قرآن وسنت سے ماخوذ دعاؤں اور شرعی رقیہ کا ایک مجموعہ ہے، اس میں صبح وشام کے اذکار، شفا وحفاظت کی آیات، اور مختلف مناسبات جیسے اولاد اور والدین سے متعلق دعائیں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ برکت، توفیق اور راحت وسکون کی دعائیں بھی اس میں شامل ہیں، اس کا مقصد مسلمان کے لیے ذکر اور رقیہ کو آسان بنانا ہے۔
عمرہ کا طریقہ
عمرہ کا طریقہ (مختصر عملی تشریح) آپ عمرہ کیسے کریں؟ (آسان تعلیمی ویڈیو) یہ ویڈیو احرام سے لے کر تحلل تک عمرہ کے تمام مناسک کو نہایت آسان اور واضح انداز میں ترتیب کے ساتھ بیان کرتی ہے، ویڈیو کلپ دیکھیں اور سیکھیں کہ اپنا عمرہ آسانی کے ساتھ احسن انداز میں کیسے ادا کریں۔ جو شخص عمرہ کرنا چاہے، اس پر واجب ہے کہ وہ اپنے مقررہ میقات سے احرام باندھے۔ مواقیت: وہ مقامات ہیں جو نبی کریم ﷺ نے مقرر فرمائے ہیں تاکہ جو شخص حج یا عمرہ کرنا چاہے وہ وہاں سے احرام باندھے۔ لہٰذا جو شخص ان میں سے کسی میقات سے گزرے اور اس کا ارادہ حج یا عمرہ کرنے کا ہو، تو اس پر وہیں سے احرام باندھنا واجب ہے اور بغیر احرام کے آگے…