الغاية من الحياة
زندگی کا مقصد * (خالق کا وجود) انسان اپنے فکری سفر میں کائنات کی اصل اور اس کے خالق کے بارے میں سوال کرتا ہے: آسمانوں و زمین اور ان میں موجود مخلوقات کو کس نے پیدا کیا؟ یہ عظیم کائنات اپنے ان قوانین کے ساتھ کس طرح منظم اور مستحکم ہے جن قوانین نے سالہا سال سے اسے نہایت باریکی کے ساتھ منظم کر رکھا ہے۔ کیا اس کائنات نے خود کى تخلیق کى ہے؟ یا لا شیء سے وجود میں آئى ہے؟ یا اچانک سے اس کا وجود رونما ہوگیا؟
These files are generated automatically from the book's text; their layout may differ from the printed edition.
زندگی کا مقصد *
(خالق کا وجود)
انسان اپنے فکری سفر میں کائنات کی اصل اور اس کے خالق کے بارے میں سوال کرتا ہے:
آسمانوں و زمین اور ان میں موجود مخلوقات کو کس نے پیدا کیا؟
یہ عظیم کائنات اپنے ان قوانین کے ساتھ کس طرح منظم اور مستحکم ہے جن قوانین نے سالہا سال سے اسے نہایت باریکی کے ساتھ منظم کر رکھا ہے۔
کیا اس کائنات نے خود کى تخلیق کى ہے؟ یا لا شیء سے وجود میں آئى ہے؟ یا اچانک سے اس کا وجود رونما ہوگیا؟
آپ کو کس نے پیدا کیا اے انسان؟
اگر آپ اپنے جسم کو خوردبین کے نیچے دیکھیں تو آپ کو باریکی اور اعجاز کی دنیا نظر آئے گی، کیونکہ آپ کے جسم کے ہر خلیہ میں پیچیدہ جینیاتی معلومات موجود ہیں۔ کیا آپ نے کبھی خود سے پوچھا کہ ان جینیات کو کس نے لکھا؟ اور انہیں صحیح جگہ پر کس نے رکھا؟
ہر بلند عمارت اور ہر سادہ گھر اپنے بنانے والے کی کہانی سناتا ہے؛ کیا یہ معقول بات ہے کہ یہ وسیع کائنات اپنی خوبصورتی، باریکی اور تفصیلات کے نظم وضبط کے ساتھ بغیر کسی بنانے والے کے وجود میں آگئی؟
اے انسان! جس طرح تمہاری عقل یہ قبول نہیں کرتی کہ ایک بہترین بناوٹ کا اسمارٹ فون اچانک بغیر کسی ڈیزائنر یا بنانے والے کے وجود میں آگیا، یا یہ کہ پیچیدہ آلات کا ایک جال بغیر کسی پروگرامر یا نگران کے ہم آہنگی اور درستگی کے ساتھ کام کر رہا ہے، اسی طرح صحیح عقل یہ قبول نہیں کرتی کہ یہ عظیم کائنات، جس میں نظام، تخلیق، باریک قوانین اور محکم نظام موجود ہیں، بغیر کسی خالق کے وجود میں آگئی؟
قرآنی آیت واضح طور پر اس مرکزی سوال پر گہرے غور و فکر کی دعوت دیتی ہے۔ اللہ الخالق سبحانہ و تعالیٰ کا فرمان ہے:
یہ آیت ہمیں تین عقلی امکانات کے سامنے رکھتی ہے:
1. کیا یہ ممکن ہے کہ کائنات عدم سے وجود میں آئی ہو؟ یہ ناممکن ہے؛ کیونکہ عدم کسی چیز کو وجود میں نہیں لا سکتا۔
2- کیا یہ ممکن ہے کہ اس نے خود اپنی تخلیق کی ہو؟ اور یہ بھی ناممکن ہے؛ کیونکہ کوئی چیز خود کو پیدا نہیں کر سکتی۔
3- منطقی طور پر یہ امکان باقی رہتا ہے کہ اس کائنات کا ایک عظیم اور قدرت والا خالق ہے۔
اس کائنات کا ہر حصہ، سب سے چھوٹے ذرہ سے لے کر سب سے بڑی کہکشاں تک، اپنے خالق کی عظمت پر دلالت کرتا ہے؛ عقلی طور پر یہ ناممکن ہے کہ یہ باریک نظام اچانک پیدا ہوا ہو۔ عقل یہ قبول نہیں کرتی کہ یہ کائنات عدم سے وجود میں آئی ہو، یا یہ خوبصورت اور پیچیدہ نظام کسی اندھے اتفاق کا نتیجہ ہو!
(خالق کے صفات)
اور جس طرح عقلِ سلیم اور فطرتِ سلیمہ انسان کو کائنات کے خالق کے وجود پر ایمان لانے کی طرف رہنمائی کرتی ہیں، اسی طرح یہ ہمیں اس خالق کی صفات اور اس کے ہم پر جو حقوق ہیں‘ ان پر بھی غور و فکر کرنے کی دعوت دیتی ہیں۔
اس خالق کی صفات پر غور و فکر کرنے سے ہمارے لئے گہرے ادراک کے دروازے کھلتے ہیں، جو اس کے کمال مطلق سے متصف ہونے اور ہر قسم کے نقص سے مبرّا ہونے کی ضرورت پر دلالت کرتا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ خالق جملہ صفاتِ جمال و عظمت سے متصف ہے، وہ پاک اللہ ہر چیز پر قادر ہے، ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے، اور جو کچھ بھی اس نے پیدا کیا اور مقدر کیا، اس میں حکمت ہے۔ یہ کمال محض ایک امکان نہیں بلکہ ایک عقلی ضرورت ہے، کیونکہ اس کی صفات میں کوئی بھی نقص تخلیق اور تدبیر میں خلل پیدا کرے گا، جو کہ اس کائنات میں موجود کمال کے خلاف ہے۔
جس طرح نقص سے پاک ہونا اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ خالق اپنی مخلوقات سے مستغنی ہو، وہ کسی کا محتاج نہیں، بلکہ سب اپنے وجود اور بقاء میں اس کے محتاج ہیں۔ اور وہ پاک پروردگار شریک اور اولاد سے منزہ ہے، کیونکہ یہ دونوں نقص اور عجز کی علامات ہیں، اور اللہ عزوجل ان تمام چیزوں سے منزہ ہے۔
کائنات پر غور و فکر کرنا ہمیں اس یقین تک پہنچاتا ہے کہ جس نے اس کائنات کو اس خوبصورتی کے ساتھ وجود بخشا، وہ صرف ایک خالق ہو سکتا ہے جو اپنی ذات، صفات اور افعال میں کامل ہے، ہر عیب اور نقص سے پاک ہے، اور صرف وہی عبادت اور فرماں برداری کے لائق ہے۔
اور ربّ سبحانہ کی صفاتِ کمال کا اثبات اس کی وحدانیت کو لازم قرار دیتا ہے اور یہ کہ وہی ہر لحاظ سے کمال میں منفرد ہے، کیوں کہ کمالِ تام صرف ایک ہی ذات کے شایان شان ہے، لہٰذا واجب ہے کہ وہی تنہا عبادت کا مستحق ہو اور اس کے سوا کوئی نہیں۔
اللہ پاک صرف کائنات کا موجد ہی نہیں ہے! بلکہ وہی اس کا مالک و متصرف ہے، جس کے ہاتھ میں ہر چیز کا اختیار ہے، اور جو اپنی حکمت سے اس کے تمام معاملات کی تدبیر کرتا ہے؛ اس کائنات میں کوئی چیز اس کی اجازت اور مشیت کے بغیر نہیں ہوتی۔ وہی رزق رساں ہے جس نے اپنے بندوں کی روزیاں اپنے ذمہ لیا ہے، اور ان کے لئے زندگی اور بقاء کے اسباب پیدا کیے ہیں۔
چنانچہ اگر اللہ ہی وہ عظیم خالق ہے جو کمال اور عظمت کی صفات سے متصف ہے، اور وہی ہے جس نے ہمیں اور اس کائنات کو عدم سے وجود بخشا، اور وہی اس میں موجود ہر چیز کا مالک ہے، اور وہی ہمیں رزق دیتا ہے اور اپنی رحمت سے ہمیں گھیرے ہوئے ہے، اور وہی ہر چیز کا مدبر اور متصرف ہے؛ تو کیا ہم پر لازم نہیں کہ ہم اس کا شکر ادا کریں اور یہ جستجو کریں کہ ہم اس کی رضا کیسے حاصل کریں اور اس کا وہ حق کیسے ادا کریں جو ہم پر واجب ہے اور اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے کام کریں جس کے لیے ہمیں پیدا کیا گیا؟
تخلیق کا مقصد
کیا یہ معقول بات ہے کہ اللہ ہمیں پیدا کرے اور پھر یہ نہ بتائے کہ وہ ہم سے کیا چاہتا ہے؟
ہم یہاں کیوں ہیں؟ ہماری زندگی کا مقصد اور ہدف کیا ہے؟
موت کے بعد ہمارے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟
ذرا غور کریں، اگر کوئی انسان ایک شاندار محل تعمیر کرے اور اسے جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ کرے، اور جب اس کی تعمیر پایہ تکمل کو پہنچ جائے تو اچانک اسے مکمل طور پر منہدم کر دے۔ کیا ہم ایسے انسان کو حکمت والا کہہ سکتے ہیں؟ کیا یہ واضح نہیں کہ ایسا عمل بے مقصد اور کسی عقل مند کے شایان شان نہیں؟
اگر یہ عمل انسان کے حق میں ناقابل قبول ہے، تو ہم کیسے تصور کر سکتے ہیں کہ اللہ جو حکمت والا اور سب کچھ جاننے والا ہے، اس نے اس خوبصورت کائنات کو اتنی مہارت اور درستگی کے ساتھ پیدا کیا اور پھر اسے بلا مقصد یا حکمت کے ختم کر دے؟
اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو ایک عظیم حکمت کے تحت پیدا فرمایا، یعنی صرف اپنی عبادت کے لئے جس کا کوئی شریک نہیں، انہیں اس دنیا میں آزمانے کے لئے پیدا کیا، اور ان کے لئے ایک وقت مقرر کیا جس میں انہیں قیامت کے دن اٹھایا جائے گا تاکہ ان کے اعمال کا حساب لیا جائے؛ چنانچہ جس نے اللہ پر ایمان لایا اور اس کی دعوت کو قبول کیا، اس کے لئے جنت کی نعمتیں ہیں جن میں وہ ہمیشہ رہے گا، اور جو حق سے روگردانی کرے گا، وہ جہنمیوں میں سے ہوگا۔
(بندوں پر اللہ کا حق یہ ہے کہ وہ اس کی عبادت کریں اور کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہرائیں)
بے شک عبادت صرف اسی کی ہو سکتی ہے جو اس کا مستحق ہو، اور عبادت کے استحقاق کی سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ معبود خالق، مدبر، رازق اور صفاتِ کمال سے متصف ہو۔
اللہ کے علاوہ دیگر تمام مخلوقات جو کمزور اور عاجز ہیں اور اپنے لیے نفع و نقصان کی ملکیت نہیں رکھتے ہیں، ان کی عبادت کرنا جائز نہیں۔ ان بتوں اور کمزور مخلوقات کی عبادت فطرتِ سلیمہ سے انحراف ہے جو اس بات کا اقرار کرتی ہے کہ صرف اللہ وحدہ لا شریک کی عبادت واجب ہے، جو کائنات کا خالق ہے، سبحانہ وتعالیٰ۔
عبادت ہم پر واجب حق ہے کیونکہ یہ ہمارے وجود کا مقصد ہے، اور یہ اللہ کی ربوبیت اور الوہیت کا اعتراف اور شکر گزاری کا ثبوت ہے۔ اور جو شخص اللہ کی عبادت سے منہ موڑتا ہے یا اس کے ساتھ کسی اور کو شریک کرتا ہے، تو اس نے اپنی جان پر ظلم کیا اور اس راستے سے ہٹ گیا جو اللہ نے اپنے بندوں کے لیے پسند کیا ہے، اور وہ اپنے عمل کا بدلہ آخرت میں پائے گا۔
فرض کریں کہ کوئی شخص آپ کو ایک ملین ڈالر دے، تو آپ کا اس کے ساتھ کیا رد عمل ہوگا؟ یقیناً آپ اس کا شکر ادا کریں گے اور اس کی تعریف کریں گے۔ اور اب، اگر کوئی دوسرا شخص آپ سے کہے کہ وہ آپ کو دو ملین دے گا بشرطیکہ آپ اسے اپنی بصارت دے دیں، تو کیا آپ قبول کریں گے؟ یقیناً، کوئی عقل مند ایسا نہیں کرے گا!
اللہ سبحانہ وتعالیٰ پر غور کریں کہ وہی ہے جس نے آپ کو پیدا کیا اور آپ کو سننے اور دیکھنے کی صلاحیت سے نوازا، اور آپ کو بے شمار نعمتوں سے گھیر لیا۔ وہی ہے جو آپ کی رگوں میں خون دوڑاتا ہے، آپ کو پانی اور ہوا فراہم کرتا ہے، اور آپ ہر لمحہ اس کے محتاج ہیں۔ اگر اس کی رحمت اور عنایت نہ ہوتی تو آپ ہلاک ہو جاتے اور آپ کی قوت ختم ہو جاتی۔ بلکہ وہی ہے جس نے آپ کے رزق کی ضمانت لی جبکہ آپ ماں کے پیٹ میں ایک بے بس جنین تھے، جب اپنے معاملے میں کچھ بھی اختیار نہیں رکھتے تھے۔
کیا یہ عظیم خالق اس بات کا مستحق نہیں کہ آپ اس کی رضا تلاش کریں؟! کیا وہ اس بات کا مستحق نہیں کہ آپ اس کی نعمتوں کا شکر ادا کریں، اور ان رسولوں پر ایمان لائیں جنہیں اس نے آپ کو حق اور خوشی کی راہ دکھانے کے لیے بھیجا؟!
کیا یہ عظیم خالق اس بات کا مستحق نہیں کہ آپ اس کی عبادت اسی طرح کریں جیسے وہ چاہتا ہے، نہ کہ جیسے آپ چاہتے ہیں؟ غور کریں، اگر آپ اپنی ماں کو تحفہ دینا چاہیں، تو کیا آپ اپنی خواہش کے مطابق انتخاب کریں گے، یا آپ یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ وہ کیا پسند کرتی ہیں تاکہ آپ انہیں خوش کر سکیں؟ اسی طرح اللہ جل وعلا کی عبادت ہے، یہ ہماری خواہشات یا موروثی عادات کے مطابق نہیں ہونی چاہیے، بلکہ جیسا کہ اس نے چاہا ہے، اور جس طرح اس نے ہمیں حکم دیا ہے۔
عبادت محض رسومات یا عادات نہیں ہیں، بلکہ یہ خالق کے سامنے مکمل خضوع اور سچی محبت کا اعلان ہے، اور اس بات کا اعتراف ہے کہ جس نے ہمیں پیدا کیا اور اپنی نعمتوں سے نوازا، وہی اس بات کا حقدار ہے کہ ہم اس کی عبادت کریں، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں، اور اسی طریقے سے عبادت کریں جو اسے پسند ہے۔ کیا ہم اللہ کی عبادت اپنی مرضی سے کریں، جبکہ وہ علیم و حکیم ہے جو جانتا ہے کہ ہمارے لیے کیا بہتر ہے اور کیا اسے پسند ہے؟
بے شک حقیقی عبادت اللہ کی عظمت کے ادراک اور اس کے فضل و رحمت کے احساس سے پیدا ہوتی ہے۔ جتنا ہم اس کے احکام کی تعمیل سے قریب ہوں گے اور اس کی طاعت میں اخلاص برتیں گے جیسا کہ اس نے چاہا، اتنا ہی ہم اس کے قریب ہوں گے اور اس کی رضا سے فیض یاب گے۔ کیا یہ مقدس تعلق اس بات کا مستحق نہیں کہ ہم اس کے لیے مکمل اخلاص برتیں، اپنی خواہشات اور روایات سے دور رہ کر؟
’’یقینًا دین تو اللہ کے نزدیک اسلام ہی ہے۔‘‘
اسی لیے اللہ تعالیٰ نے بہت سے انبیاء اور رسول بھیجے تاکہ ہمیں دنیا میں ہمارے وجود کے مقصد اور زندگی کے ہدف کے بارے میں بتائیں، اور تمام رسولوں کی ایک ہی دعوت تھی جو کہ اسلام کی دعوت تھی، لیکن کچھ لوگوں نے سابقہ رسولوں کی لائی ہوئی تعلیمات میں تحریف اور تبدیلی کی، تو اللہ نے خاتم الرسل محمد ﷺ کو بھیجا اور ان پر انسانیت کے لیے آخری پیغام قرآن کریم نازل فرمایا، بہت سی عقلی اور علمی دلیلیں موجود ہیں جو ثابت کرتی ہیں کہ قرآن اللہ کا کلام ہے، اور یہ واحد کتاب ہے جو تحریف اور تبدیلی سے محفوظ رہی ہے، اللہ نے قرآن میں ہمیں بتایا ہے کہ وہ انسان سے اسلام کے علاوہ کوئی دین قبول نہیں کرے گا اور تمام رسولوں کی دعوت ایک ہی تھی جو کہ خالق کی وحدانیت اور اس کی عبادت کی دعوت تھی، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کیا جائے۔
اسلام کو دیگر مذاہب سے جو چیز ممتاز کرتی ہے وہ یہ ہے کہ مسلمان ہی وہ واحد قوم ہیں جو عقلی دلائل اور علمی حقائق پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، معتبر ذرائع علم پر انحصار کرتے ہوئے یہ ثابت کرنے کے لیے کہ آج ان کے پاس جو قرآن کریم موجود ہے وہ اللہ خالق کا کلام ہے، جو ہر قسم کی تبدیلی اور تحریف سے محفوظ ہے۔
قرآن کریم وہ کتاب ہے جو اللہ نے اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کیا، اور اس کے ذریعے انسانیت کو چیلنج کیا کہ وہ اس جیسی کتاب یا اس جیسی ایک سورت ہی لے آئیں، لیکن وہ ایسا کرنے سے قاصر رہے، اور یہ چیلنج آج تک قائم ہے، کوئی بھی اس کی بلاغت، بیان، اعجاز اور تشریع کی برابری نہیں کر سکتا، اللہ نے قرآن میں تمام مخلوقات کو چیلنج کرتے ہوئے فرمایا:
اس کے باوجود صدیاں گزرنے کے بعد بھی کوئی اس جیسی یا اس کے قریب تر کوئی چیز پیش نہیں کرسکا۔
اور قرآن کا اعجاز صرف اس کی زبان کی فصاحت وبلاغت کی بلندیوں تک محدود نہیں ہے، بلکہ اس میں عقلی اور علمی دلائل بھی شامل ہیں جو یہ ثابت کرتے ہیں کہ یہ اللہ کا کلام ہے۔
یقینا قرآن کریم نے ایسے علمی حقائق کا ذکر کیا ہے جو اس کے نزول کے صدیوں بعد ہی دریافت ہوئیں، جیسے کہ رحم مادر میں جنین کی ترقی کے مراحل، جیسا کہ اللہ تعالی انسان کی تخلیق کے بارے میں فرماتا ہے:
"پھر ہم نے اسے ایک محفوظ جگہ میں نطفہ بنا دیا۔ پھر نطفہ کو ہم نے جما ہوا خون بنا دیا۔ پھر اس خون کے لوتھڑے کو گوشت کا ٹکڑا کردیا۔ پھر گوشت کے ٹکڑے کو ہڈیاں بنا دیں۔ پھر ہڈیوں کو ہم نے گوشت پہنا دیا…"۔
رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو ان حقائق کی خبر کس نے دی جبکہ ان کے زمانے میں ایسی طبی آلات موجود نہیں تھے جو ان امور کا انکشاف کر سکیں؟! یہ ان دسیوں مثالوں میں سے ایک مثال ہے جو ہر منصف کو یہ بتاتی ہیں کہ اس قرآن کا ماخذ ربانی ہے اور یہ ایک آسمانی کتاب ہے جو خالق کائنات سبحانہ و تعالی کی طرف سے نازل ہوئی ہے۔
قرآن وہ واحد کتاب ہے جس کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ نے خود لی ہے، جیسا کہ اللہ نے فرمایا:
صدیوں سے قرآن اسی طرح محفوظ ہے، لاکھوں لوگوں کے سینوں میں محفوظ ہے اور مصاحف میں نہایت پختگی کے ساتھ لکھا ہوا، بغیر کسی کمی بیشی کے، برخلاف دیگر کتابوں کے جو تحریف و تبدیلی کا شکار ہوئیں۔
قرآن مجید نے ایسی پختہ احکام پیش کیے ہیں جو فرد اور معاشرے کی زندگی کو منظم کرتے ہیں، اور روح و مادہ کے درمیان توازن قائم کرتے ہیں، یہ وہ مقصد ہے جو انسانی فلسفے حاصل نہیں کر سکے۔ قرآن کے قوانین عقل کو مخاطب کرتے ہیں اور فطرت سے ہم آہنگ ہیں۔
قرآن مجید کوئی انسانی تصنیف نہیں، بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کا انسانیت کے لیے پیغام ہے، جو عقلی اور علمی دلائل سے بھرپور اور تحریف سے محفوظ ہے، تاکہ یہ اسلام کے پیغام کی صداقت اور اس کے اعجاز پر ہمیشہ کے لیے دلیل بن سکے۔
اگر قرآن کریم میں واضح دلائل موجود ہیں جو یہ ثابت کرتے ہیں کہ یہ اللہ کا کلام ہے، تو عقلی اور منطقی رویہ یہ ہے کہ اس پر ایمان لایا جائے اور اس میں جو کچھ آیا ہے اس کی پیروی کی جائے، بجائے اس کے کہ ان کتابوں پر انحصار کیا جائے جو انسانی مداخلت سے متاثر ہو چکی ہیں۔
عقلِ سلیم ہمیں اس نتیجے پر پہنچاتی ہے کہ خالقِ کائنات، جس نے کائنات کو تخلیق کیا اور اس کے نظام کو بہترین بنایا، اس کا کلام ہی حقیقت کو جاننے کا سب سے سچا ذریعہ ہے۔ جب ہم قرآن میں زبان کا یہ اعجاز، علمی حقائق، کامل احکام اور صدیاں گزرنے کے باوجود تحریف سے اس کی حفاظت دیکھتے ہیں، تو اس بات کو تسلیم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ وہ اللہ کا کلام ہے۔
لہذا، قرآن میں جو کچھ آیا ہے اس پر ایمان رکھنا نہ صرف ایک ایمانی انتخاب ہے بلکہ یہ حقائق کی تلاش کے منطق سے ہم آہنگ ایک عقلی فیصلہ بھی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
"یقیناً یہ قرآن وه راستہ دکھاتا ہے جو بہت ہی سیدھا ہے"۔
وہ انسان کو سیدھی راہ کی رہنمائی کرتا ہے، اس کے وجود سے متعلق بڑے سوالات کا جواب دیتا ہے، اور اس کی زندگی کے مقصد کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔
اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے قرآن کریم میں واضح فرمایا ہے کہ اس نے ہمیں بلاوجہ پیدا نہیں کیا بلکہ اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے، چنانچہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
اللہ نے قرآن میں ہمیں بتایا ہے کہ یہ دنیاوی زندگی جس میں ہم رہ رہے ہیں محض ایک عارضی مرحلہ ہے جو جلد ختم ہو جائے گا، لیکن حقیقی و ابدی زندگی تو آخرت میں ہوگی جب مومن جنت میں داخل ہوں گے اور کافر جہنم میں جائیں گے۔ اللہ تعالی کا ارشاد ہے:
"اور دنیا کی یہ زندگانی تو محض کھیل تماشا ہے البتہ آخرت کے گھر کی زندگی ہی حقیقی زندگی ہے، کاش! یہ جانتے ہوتے"۔
خالق، جس نے ہمیں عدم سے وجود بخشا، یقیناً اس بات پر قادر ہے کہ ہمیں موت کے بعد دوبارہ زندگی عطا کرے۔ کائنات میں ہمارے ارد گرد اللہ کی جو نشانیاں ہیں‘ ان میں ہم اللہ کی لامحدود قدرت کا واضح ثبوت دیکھتے ہیں کہ وہ مردہ چیزوں کو زندہ کرتا ہے۔ جیسے اللہ سبز درخت سے آگ نکالتا ہے، خشک زمین سے کھیتی اور پھل پیدا کرتا ہے اور ماں کے پیٹ میں نطفے سے جنین کو تخلیق کرتا ہے، اسی طرح وہ سبحانہ و تعالیٰ مردوں کو زندہ کرنے اور انہیں ان کی قبروں سے قیامت کے دن جزا کے لیے اٹھانے پر قادر ہے، بے شک اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
قرآنِ کریم میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے‘ کیا وه ان جیسوں کے پیدا کرنے پرقادر نہیں، بےشک قادر ہے۔ اور وہی تو پیدا کرنے واﻻ دانا (بینا) ہے۔
وه جب کبھی کسی چیز کا اراده کرتا ہے اسے اتنا فرما دینا (کافی ہے) کہ ہو جا، وه اسی وقت ہو جاتی ہے۔
پس پاک ہے وه اللہ جس کے ہاتھ میں ہر چیز کی بادشاہت ہے اور جس کی طرف تم سب لوٹائے جاؤ گے"۔
ظالم اور مظلوم کی زندگی بغیر حساب وکتاب یا جزا وسزا کے ختم ہو جانا ظلم و زیادتی ہے۔ کیا یہ معقول بات ہے کہ مجرم اپنے جرم کی سزا سے بچ جائے، جبکہ مظلوم اپنے حق سے محروم رہے؟ بے شک اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے قیامت کے دن کو انصاف کے لیے مقرر فرمایا ہے، تاکہ ہر انسان کو اس کے اعمال کے مطابق بدلہ دیا جائے، نیکو کار کو اس کی نیکیوں پر انعام دیا جائے، اور ہر بدکار و ظالم کو اس کی برائیوں اور ظلم پر سزا دی جائے۔
(اسلام ہی کیوں؟)
---
انسان یہ سوال کرسکتا ہے کہ اسلام ہی کیوں اور کوئی دوسرا دین کیوں نہیں؟
اللہ تعالی نے رسولوں کو مبعوث کیا اور کتابیں نازل فرمائیں تاکہ ہم جان سکیں کہ اللہ کون ہے اور ہم اس کی عبادت کیسے کریں۔ اللہ تعالی نے ہمارے سامنے یہ واضح کردیا ہے کہ یہ زندگی ایک امتحان ہے، اور جو شخص اللہ کی عبادت کرتا اور نیک اعمال انجام دیتا ہے، اسے جنت سے نوازا جائے گا، اور جو اللہ سے منہ موڑتا اور اس کی عبادت سے انکار کرتا ہے یا کسی اور کی عبادت کرتا ہے، تو اللہ تعالی قیامت کے دن اس کے انکارِ حق کا حساب لے گا۔
وہ دین جو تمام رسول لے کر آئے وہ اسلام ہے، اور اس کا مطلب ہے خالق کی مرضی کے سامنے جھکنا‘ اللہ وحدہ لا شریک کی عبادت کرنا اور تمام رسولوں پر ایمان لانا۔
انسان کو دیگر مخلوقات سے ممتاز کرنے والی سب سے بڑی چیز ’عقل‘ ہے، اور اس کی ذمہ داری غور وفکر اور حقائق کی تلاش ہے۔
اسلام ایک ایسا دین ہے جو عقل سلیم اور فطرت سلیمہ سے ہم آہنگ ہے، یہ وجود سے متعلق بڑے اہم سوالات کے منطقی جوابات فراہم کرتا ہے: ہم یہاں کیوں ہیں؟ ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے؟ اور موت کے بعد ہمارا انجام کیا ہوگا؟
اسلام تمام انبیاء کرام پر ایمان لانے کو واجب قرار دیتا ہے، چنانچہ مسلمان جیسا کہ اللہ نے قرآن میں خبر دی ہے، اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ عیسی علیہ السلام اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں، اور وہ اللہ کا بیٹا نہیں ہیں، کیونکہ اللہ عظیم ہے، اور یہ اس کی شان کے لائق نہیں کہ اس کی بیوی یا بیٹا ہو، وہ ان دونوں اور ہر چیز سے بے نیاز ہے۔ اللہ نے ہمیں قرآن میں یہ خبر دی ہے کہ عیسی علیہ السلام نبی تھے، اللہ نے ان کو بہت سے معجزات سے نوازا تھا، اللہ نے ان کو اپنی قوم کی طرف اس لیے مبعوث کیا کہ وہ انہیں صرف ایک اللہ کی عبادت کی دعوت دیں، جس کا کوئی شریک نہیں۔ اللہ نے ہمیں یہ بھی خبر دی ہے کہ عیسی علیہ السلام نے لوگوں سے یہ نہیں کہا کہ وہ ان کی عبادت کریں، بلکہ وہ خود اپنے خالق کی عبادت کرتے تھے۔ چنانچہ اگر آپ عیسی علیہ السلام پر اس حقیقت کے ساتھ ایمان لانا چاہتے ہیں جو اللہ کو پسند ہے، تو آپ کو اسلام میں داخل ہونا ہوگا اور اس پر ایمان لانا ہوگا جو اللہ نے قرآن میں ذکر کیا ہے، جو کہ محفوظ کتاب ہے جو توحید کے پیغام کو تازہ کرنے کے لیے آئی ہے، جسے اللہ نے تمام انبیاء اور رسولوں کے ذریعہ بھیجا تھا۔
اللہ نے ہمیں قرآن میں یہ خبر دی ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم کو صرف اللہ کی عبادت کا حکم دیا اور انہیں شرک سے خبردار کیا، اللہ نے قرآن کریم میں فرمایا:
"یقیناً وه لوگ کافر ہوگئے جنہوں نے کہا کہ اللہ ہی مسیح ابن مریم ہے، حالانکہ مسیح نے خود ان سے کہا تھا: اے بنی اسرائیل! اللہ ہی کی عبادت کرو جو میرا اور تمہارا سب کا رب ہے، یقین مانو کہ جو شخص اللہ کے ساتھ شریک کرتا ہے اللہ تعالیٰ نے اس پر جنت حرام کر دی ہے، اس کا ٹھکانہ جہنم ہی ہے اور گنہگاروں کی مدد کرنے واﻻ کوئی نہیں ہوگا"۔
وه لوگ بھی قطعاً کافر ہوگئے جنہوں نے کہا، اللہ تین میں کا تیسرا ہے، دراصل سوا اللہ تعالیٰ کے کوئی معبود نہیں۔ اگر یہ لوگ اپنے اس قول سے باز نہ رہے تو ان میں سے جو کفر پر رہیں گے، انہیں المناک عذاب ضرور پہنچے گا"۔
اپنے آپ سے پوچھو، اے انسان!
اے انسان! تمہاری عقل کیسے قبول کرتی ہے کہ وہ بت جسے تم نے اپنے ہاتھوں سے بنایا ہے، وہی معبود ہے جس کے سامنے تم سجدہ کرتے ہو اور اس سے مدد طلب کرتے ہو؟! تم کیسے قبول کرتے ہو کہ ایک گائے کی عبادت کرو جو ذبح کی جاتی اور کھائی جاتی ہے؟! کیا یہ عقل مندی ہے کہ عقلمند اپنے جیسی مخلوق کی عبادت کرے جو بھوک پیاس کا شکار ہوتی ہے اور اپنی ذات سے موت یا نقصان کو دور کرنے کی طاقت نہیں رکھتی؟! بھلا عیسیٰ ابن مریم کی عبادت کیسے کی جاتی ہے، حالانکہ وہ ایک بشر تھے جو کھانے پینے کے محتاج تھے اور نماز کے ذریعہ اپنے خالق کی طرف متوجہ ہوتے تھے؟! کیا عقل یہ تصور کر سکتی ہے کہ معبود خود اپنے لیے نماز پڑھتا ہو؟!
کیا اللہ وہ ذات نہیں جو عظمت سے متصف ہے، اپنی کمال میں منفرد ہے، ہر قسم کے شبیہ اور نظیر سے منزہ ہے، اور کائنات کی ہر چیز اس کی قدرت اور سلطنت کے ما تحت ہے؟ یہ کیسے عقل میں آ سکتا ہے کہ آسمانوں اور زمین کا خالق ایک بچے کی صورت میں پیدا ہو اور پھر اپنے آپ کو مخلوق کے حوالے کر دے کہ وہ اسے سولی پر چڑھائیں؟ جو سولی پر چڑھائے جاتے اور قتل کیے جاتے ہیں وہ فانی انسان ہیں، جبکہ خالق وہ ہے جو زندہ ہے اور کبھی نہیں مرتا، قیوم ہے جسے اونگھ آتی ہے نہ نیند۔۔ کیا اس کی عظمت وجلال کے کمال کا تقاضا نہیں کہ وہ ایسی باتوں سے منزہ ہو؟
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ہمیں بتایا ہے کہ تمام رسول ایک ہی پیغام کے ساتھ آئے، جو اپنی قوموں کو صرف ایک اللہ وحدہ لا شریک لہ کی عبادت کی دعوت دیتے تھے۔ لیکن وقت کے ساتھ، کچھ لوگوں نے اس ابدی پیغام میں تحریف کر دی، اور انبیاء کے لائے ہوئے نورِ توحید کو مٹا دیا، تو اللہ نے آخری رسول محمد ﷺ کو بھیجا اور آپ پر قرآن کریم نازل کیا تاکہ آپ توحید کے پیغام کو جو تمام رسولوں نے پہلے لایا تھا، دوبارہ زندہ کریں۔
اے انسان! وہ حق جو تمام رسولوں نے پہنچایا وہ یہ ہے کہ اللہ ہی اکیلا عبادت کا مستحق ہے، نہ کہ بت، درخت، جانور، نہ مسیح عیسیٰ علیہ السلام، نہ فطرت، نہ سورج اور نہ چاند۔
بے شک انسان فطرت اسلام پر پیدا ہوتا ہے، وہ فطرت جو اسے فطری طور پر اور عقل کے ذریعے اپنے رب کی طرف رہنمائی کرتی ہے، لیکن اس کے ارد گرد کا ماحول، جیسے خاندان یا معاشرہ، اس فطرت کو بدل سکتا ہے اور اسے کسی اور راستے پر ڈال سکتا ہے۔
وہ دین جو تمہیں ایک کامل خالق کی عبادت کا حکم دیتا ہے، اس کا موازنہ اس دین سے کرو جو معبود کو عاجز اور کمزور قرار دیتا ہے، ان میں سے کون سا دین عقل اور فطرت کے موافق ہے؟
اخیر میں ہم آپ سے کہتے ہیں کہ اے انسان:
بے شک اسلام عقل اور فطرت کا دین ہے، اور یہ واحد دین ہے جو عظیم خالق نے انسانیت کے لئے مقرر کیا ہے، اور یہ تمام لوگوں کے لئے بھلائی اور خوشی کا دین ہے، یہ کسی نسل کو دوسری نسل پر فوقیت نہیں دیتا، نہ کسی رنگ کو دوسرے رنگ پر، اور اس میں سب لوگ برابر ہیں، اسلام میں کوئی بھی دوسرے پر صرف اپنے نیک عمل کی بنیاد پر فوقیت رکھتا ہے، اور یہ واحد دین ہے جو تمام انبیاء پر ایمان رکھتا ہے اور بغیر کسی واسطے کی ضرورت کے بندے کا اپنے خالق کے ساتھ براہ راست تعلق کو قائم کرتا ہے، اور یہ دین تفکر وتدبر کا حکم دیتا ہے اور عقل ومنطق کے استعمال کی ترغیب دیتا ہے۔
ہر عقلمند انسان پر واجب ہے کہ وہ اسلام میں داخل ہونے میں جلدی کرے، یعنی اللہ کو اپنا رب، اسلام کو اپنا دین اور محمد صلى اللہ علیہ وسلم کو اپنا رسول تسلیم کرے، یہ ایسا معاملہ ہے جس میں انسان کو کوئی اختیار نہیں، کیوں کہ اللہ تعالی قیامت کے دن اس سے سوال کرے گا کہ اس نے رسولوں کی دعوت کا کیا جواب دیا، اگر وہ مومن ہوگا تو اسے عظیم کامیابی نصیب ہوگی اور اگر وہ کافر ہوگا تو اسے واضح خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اگر آپ دنیا اور آخرت کی سعادت چاہتے ہیں اور اپنی زندگی میں سب سے بڑا فیصلہ لینا چاہتے ہیں تو آپ کو اسلام میں داخل ہونا چاہیے، اور اس کے لیے آپ کو یہ کلمات دل سے ایمان ویقین کے ساتھ کہنا ہو گا:
’’أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا الله، وأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ الله‘‘، اور اس کے ساتھ ہی آپ مسلمان ہو جاتے ہیں۔
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے:
’’جو شخص اسلام کے سوا اور دین تلاش کرے، اس کا دین قبول نہ کیا جائے گا اور وه آخرت میں نقصان پانے والوں میں ہوگا۔‘‘
(پھر آپ اسلام کے احکام کو تھوڑا تھوڑا سیکھنا شروع کریں تاکہ اللہ کے واجب کیے ہوئے کاموں کو انجام دے سکیں)۔
اسلام کو جاننے کے لیے اس ویب سائٹ کو وزٹ کریں:
https://byenah.com/ur/discover-islam
Related books
All books
خوشگوار زندگی کے مفید وسائل85 زبانیںخوشگوار زندگی کے مفید وسائل
فضیلۃ الشیخ علامہ عبد الرحمن بن ناصر السعدی رحمہ اللہ کی کتاب "خوشگوار زندگی کے مفید وسائل" حقیقی سعادت کے اسباب کو عمیق ایمانی نقطۂ نظر سے واضح کرتی ہے، چنانچہ ایمان اور عملِ صالح، ذکرِ الہی، قناعت، نعمتوں میں غور وفکر، احسان، توکل، صبر، اور امور کی صحیح قدر و فہم کے ذریعے یہ قاری کی رہنمائی قلبی اطمینان کی جانب کرتی ہے؛ خوبصورت اسلوب میں آپ کے سامنے ایسی زندگی کا خاکہ رکھتی ہے جو تقلباتِ زندگی کے باوجود مطمئن، متوازن اور خوشگوار ہو۔
اسلامى عقيده كا مختصر تعارف (شرح اصولِ ایمان)76 زبانیںاسلامى عقيده كا مختصر تعارف (شرح اصولِ ایمان)
یہ کتاب ارکانِ ایمان کی شرح کرتی ہے، جن میں اللہ تعالیٰ، اس کے فرشتوں، اس کی کتابوں، اس کے رسولوں، یومِ آخرت اور تقدیر پر ایمان لانا شامل ہے۔ نیز یہ کتاب ان بنیادی اصولوں کو بیان کرتی ہے جن پر ایک مسلمان کا اعتقاد ہونا اور جن کے مطابق عمل کرنا لازم ہے، اور یہ کتاب اسلامی عقیدے کی گہری سمجھ کے ذریعے اللہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق کی مضبوطی کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔
مجھے کس نے پیدا کیا؟ اور کیوں؟75 زبانیںمجھے کس نے پیدا کیا؟ اور کیوں؟
ہر ایک چیز خالق کے وجود پر دلالت کرتی ہے آسمان وزمین اور ان دونوں کے اندر جو نا قابل احاطہ عظیم مخلوقات ہیں، انہیں کس نے پیدا کیا؟ کس نے آسمان وزمین کے اس پختہ اور باریک نظام کو تخلیق کیا؟ کس نے انسان کو پیدا کیا، اسے کان، آنکھ اور عقل سے نوازا اور اسے اس قابل بنایا کہ وہ علوم ومعارف حاصل کر سکے اور حقائق کی تہہ تک پہنچ سکے؟ تمہارے جسم اور دیگر زندہ مخلوقات کے جسموں کے نظام میں جو باریک کاری گری ہے، اس کو تم کیا معنى دے سکتے ہو؟ کس نے اس انوکھے نظام کو وجود بخشا؟ یہ عظیم کائنات اپنے ان قوانین کے ساتھ کس طرح منظم اور مستحکم ہے جن قوانین نے سالہا سال سے اسے نہایت باریکی کے ساتھ منظم کر رکھا ہے۔
امام محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ کی دعوت وسیرت11 زبانیںامام محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ کی دعوت وسیرت
تألیف: شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز رحمہ اللہ تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے سزاوار ہیں، جو تمام كائنات کا پروردگار ہے اور درود وسلام نازل ہو اُس کے بندے، رسول اور مخلوق میں سب سے بہتر، یعنی ہمارے امام وآقا محمد بن عبداللہ پر، نیز آپ کے آل واصحاب اور آپ کے جملہ وابستگان پر۔ حمد و صلاۃ کے بعد: فاضل بھائیو اور عزیز بچو! یہ مختصر محاضرہ (لیکچر) جسے لے کر میں آپ کے سامنے حاضر ہوا ہوں، اس کا مقصد, افکار وخیالات کو جلا بخشنا، حقائق کو آشکار کرنا، اللہ اوراس کے بندوں کے تئیں خیرخواہیکو پورا کرنا، نیز جس عظیم ہستی کے بارے میں مجھے اظہارِ خیال کی دعوت دی گئی ہے، اس کے مجھ پر عائد بعض حقوق کی ادائیگی…