المناهج التعليمية - الصف الثاني
عنوان : نصاب تعلیم، کتاب التوحید، درجہ (دوم) مختصر تعارف : یہ علمی مواد دراصل سعودی عرب کے اس نصاب تعلیم کی تہذیب و تلخیص ہے جسے طلبہ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ نصاب تعلیم مختلف مراحل پر مشتمل ہے۔ اس نصاب میں علم توحید سے متعلق خاص مواد بھی شامل ہے 12 درجوں میں منقسم ہیں۔ درجہ دوم میں جو موضوعات اور مسائل شامل نصاب ہیں، ان میں چند اہم ترین موضوعات یہ ہیں : اپنے رب کی معرفت اور اس بات کا علم کہ تمام معبودوں کو چھوڑ کر صرف اسی کی تن تنہا عبادت کرنا واجب ہے۔ اپنے دین کی معرفت اور اس بات کا علم کہ دین کے درج ذیل تین مراتب ہیں : اسلام، ایمان اور احسان۔ اس میں ہر مرتبے کا معنی اور اس کی دلیلیں بھی…
These files are generated automatically from the book's text; their layout may differ from the printed edition.
عنوان : نصاب تعلیم، کتاب التوحید، درجہ (دوم)
مختصر تعارف : یہ علمی مواد دراصل سعودی عرب کے اس نصاب تعلیم کی تہذیب و تلخیص ہے جسے طلبہ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ نصاب تعلیم مختلف مراحل پر مشتمل ہے۔ اس نصاب میں علم توحید سے متعلق خاص مواد بھی شامل ہے 12 درجوں میں منقسم ہیں۔ درجہ دوم میں جو موضوعات اور مسائل شامل نصاب ہیں، ان میں چند اہم ترین موضوعات یہ ہیں :
اپنے رب کی معرفت اور اس بات کا علم کہ تمام معبودوں کو چھوڑ کر صرف اسی کی تن تنہا عبادت کرنا واجب ہے۔
اپنے دین کی معرفت اور اس بات کا علم کہ دین کے درج ذیل تین مراتب ہیں : اسلام، ایمان اور احسان۔ اس میں ہر مرتبے کا معنی اور اس کی دلیلیں بھی پیش کی گئی ہیں۔
اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی معرفت اور آپ کی اطاعت و محبت کا حکم۔
دوسرا مرحلہ
مقدمہ
تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے قلم کے ذریعہ علم سکھایا۔ جس نے انسان کو وہ سکھایا جسے وہ نہیں جانتا تھا۔ درود وسلام نازل ہو نبی امی پر جن کو اللہ نے اس لیے مبعوث فرمایا کہ آپ لوگوں کو تاریکیوں سے نکال کر روشنی کی طرف لائیں۔ حمد وصلاۃ کے بعد:
اللہ عز وجل کی توحید پر قائم رہنا سب سے بڑا واجب ہے، اس کا علم حاصل کرنا سب سے معزز اور افضل علم ہے اور یہی وہ بنیاد ہے جس پر اعمال کی صحت اور مقبولیت کا دار ومدار ہے اور بندوں کو تمام ضرورتوں سے زیادہ اس کی ضرورت ہے، کیوں کہ یہی دلوں کی زندگی ہے ۔ پروردگار، معبود اور خالق کو اس کے اسماء وصفات اور افعال کے ذریعہ جانے بغیر نہ نعمت و خوش حالی حاصل ہوسکتی ہے اور نہ اطمینان و سکون۔
اسی طرح دین میں تفقہ اور بصیرت حاصل کرنا اور طہارت اور نماز جیسی عبادتوں کا طریقہ سیکھنا سعادت و خوش بختی کی علامت اور اس بات کی نشانی ہے کہ اللہ نے اس بندے کے لیے خیر کا ارادہ کیا ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :
اسی کے پیش نظر مکتب توعیۃ الجالیات نے مادہ توحید پڑھانے کا خاص اہتمام کیا ہے، تاکہ طلبہ کے دلوں میں صحیح عقیدہ کی بیج بوئی جائے اور انہیں فقہی احکام سکھائے جائیں تاکہ وہ شرعی طریقے کے مطابق عبادتیں انجام دیں اور اپنے دینی احکام سے بخوبی واقف رہیں۔
مادہ توحید کا یہ مرحلہ دین کے مراتب اور ان تین اصول کی آسان شرح پر مشتمل ہے، جن کی معرفت حاصل کرنا ہر انسان پر واجب ہے۔
استاد کے لیے چند نصیحتیں:
1- عمل کی مقبولیت کے لیے اس کا خالص اللہ کے لیے کیا جانا شرط ہے۔ اس لیے اپنے عمل کو اپنے پاک پروردگار کے لیے خالص رکھیے، اپنی دنیا وآخرت میں کامیاب رہیے گا۔ اس حدیث کو بخاری (7) نے روایت کیا ہے۔
2- امانت کی حفاظت نجات کا ذریعہ ہے۔ میرے مدرس بھائی ! آپ اسلام کی ایک سرحد کی پہرے داری کر رہے ہیں اور مسلم بچوں کی فطرت و عقل کے امین ہیں۔ اس لیے امانت کی حفاظت کریں، تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی سے ہم کنار ہو سکيں۔
3- توحید کا مادہ پڑھانا نہایت ہی شرف کی بات ہے‘ کیوں کہ توحید کی معرفت اور اس پر عمل کے بغیر نہ تو بندوں کو صالحیت ملتی ہے اور نہ دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے نجات‘ اس لیے طلبہ کے دلوں میں صحیح عقیدہ راسخ کرنے کے لیے محنت سے کام لیں اور آپ جن بلند اقدار وروایات کی تعلیم دیتے ہیں‘ ان کے سچے ترجمان اور زندہ مثال بن کر رہیں۔
4- جب آسمان میں گھنگھور گھٹا چھا جائے، بجلی چمکنے لگے، بادل گرجنے لگے، بارش ہونے لگے اور اس طرح کے ایسے واقعات رونما ہوں، جن سے مسلمان کے اندر ایمان کے جذبات متحرک ہوجاتے ہیں، تو ان مواقع کو غنیمت جانتے ہوئے اللہ کی وحدانیت اور قدرت کے بارے میں گفتگو کریں۔
6-مثالوں کے ذریعہ مادہ کو آسان بناکر پیش کرنے اور سبق کو زمینی حقائق سے جوڑ کر سمجھانے سے مادہ کے تئیں طلبہ کے اندر محبت پیدا ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں وہ اس مادہ کو سیکھنے اور اس پر عمل کرنے کے لیے آمادہ ہوتے ہیں۔ اخیر میں ہم آپ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ بشارت سناتے ہیں :
"مومن كو موت كے بعد جن اعمال اور نیکیوں کا اجر وثواب ملتا رہتا ہے ان میں سے وہ علم بھی شامل ہے جس کی وہ تعلیم دیتا اور جسے وہ پھیلاتا ہے" ([3]).
مادہ توحید :
موضوع
صفحہ
پہلا سبق: اس حدیث کو ابن ماجہ (242) نے روایت کیا ہے۔
درجہ (اول) میں پڑھائے گئے مواد کا مذاکرہ
دوسرا سبق :
تین اصول
تیسرا سبق :
پہلی اصل : بندہ کا اپنے رب کو جاننا
چوتھا سبق :
انس وجن کی تخلیق کا مقصد
پانچواں سبق :
صرف ایک اللہ کی عبادت واجب ہے
چھٹا سبق :
غیر اللہ کی عبادت شرک ہے
ساتواں سبق :
دوسری اصل : بندہ کا اپنے دین کو جاننا
آٹھواں سبق :
دین کے مراتب (پہلا مرتبہ : اسلام)
ساتواں سبق :
شہادتین کا معنی و مفہوم
دسواں سبق :
دوسرا مرتبہ : (ایمان)
گیارہواں سبق :
بعث بعد الموت پر ایمان
بارہواں سبق :
تیسرا مرتبہ : (احسان)
تیرہواں سبق :
تیسری اصل: بندہ کا اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو جاننا
پہلا سبق:
درجہ (اول) ميں پڑھائے گئے مواد کا مراجعہ
1- آپ کا رب کون ہے؟
2- اللہ کہاں ہے؟
3- آپ کو کس نے پیدا کیا اور کون آپ کو روزی دیتا ہے؟
4- اللہ تعالی کا ارشاد ہے:
(اللَّهُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ) (اللہ ہی ہر چیز کا خالق ہے)
[سورہ زمر : 62].
اللہ تعالی کی تین مخلوقات کو ذکر کریں۔
1-............... 2-............... 3-...............
5- بارش کون برساتا ہے؟
6- نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو کس قوم کی طرف مبعوث کیا گیا تھا؟
7- خالی جگہوں کو درج ذیل الفاظ میں سے مناسب لفظ کے ذریعہ پر کریں:
[ محمد صلی اللہ علیہ وسلم - اسلام - جہنم - اللہ - جنت - قرآن مجید]
أ - جب میں بیمار ہوتا ہوں تو مجھے .................. شفا دیتا ہے۔
ب - میرا دین .......................... ہے۔
ج- میرے نبی .............................. ہیں۔
د- اللہ نے اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر جو کتاب نازل فرمائی وہ ........................... ہے۔
ھ- جس نے رسول کی اطاعت کی وہ .......................... میں داخل ہوگا اور جس نے آپ کی نافرمانی کی وہ ............................. میں داخل ہوگا۔
دوسرا سبق ([4])
تین اصول ([5])
وہ تین اصول جنہیں جاننا انسان پر واجب ہے، یہ ہیں:
1- بندہ اپنے رب کو جانے 2- بندہ اپنے دین کو جانے 3- بندہ اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو جانے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے :
’’اس شخص نے ایمان کا مزہ چکھ لیا جو اللہ کے رب، اسلام کے دین اور محمد ﷺ کے رسول ہونے پر (دل سے) راضی ہو گیا۔‘‘ سبق کے اغراض ومقاصد : طالب تین اصول گنائے - طالب تین اصول کی دلیل ذکر کرے - طالب دین اسلام پر فخر کرے۔
اسے مسلم (34) نے روایت کیا ہے-
سوالات : استاد کے لیے ہدایات: - شیخ محمد بن عبد الوھاب - رحمہ اللہ - کا تعارف پیش کیا جائے اور طلبہ کے ذہنی معیار کو سامنے رکھتے ہوئے سعودی عرب میں اور دیگر ملکوں میں توحید کی نشر و اشاعت میں شیخ کے جو کارنامے ہیں، ان پر روشنی ڈالی جائے۔ اس موضوع پر تفصیل کے لیے دیکھیے: (عنوان المجد فی تاریخ نجد) لابن بشر اور (تاریخ نجد) لابن غنام۔ - اصل کا معنی و مفہوم واضح کیا جائے کہ اس سے مراد وہ بنیاد ہے جس پر کوئی چیز کھڑی ہوتی ہے۔ - یہی وہ تین اصول ہیں جن کے بارے میں بندے سے قبر میں سوال کیا جاتا ہے (تمہارا رب کون ہے؟ تمہارا دین کیا ہے؟ اور تمہارے نبی کون ہیں؟)۔ جو شخص ان سوالوں کا جواب دیتا ہے، اس کے لیے جنتوں کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور جو جواب نہیں دے پاتا، اسے دردناک عذاب سے دوچار کر دیا جاتا ہے، جیسا کہ براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں آیا ہے جسے ابو داود (4753) نے روایت کیا ہے۔
س1 : خالی جگہوں کو پر کریں:
وہ تین اصول جن کا جاننا انسا پر واجب ہے:
1- بندہ کا .................... کو جاننا 2- بندہ کا ..................... کو جاننا 3- بندہ کا ............................ کو جاننا
س۲: ان تین اصولوں کی کیا دلیل ہے جن کا جاننا انسان پر واجب ہے؟
س۳: انسان سے اس کی قبر میں تین سوالات کیے جائیں گے:
تمہارا رب کو ہے؟ تمہارا دین کیا ہے؟ اور تمہارے نبی کون ہیں؟
دوسرا سبق ([6])
پہلی اصل : بندے کا اپنے رب کو جاننا ([7])
تین اصول :
1- بندے کا اپنے رب کو جاننا۔ 2- بندے کا اپنے دین کو جاننا۔ 3- بندے کا اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو جاننا۔
میرا رب اللہ ہے جو خالق، رازق، کارساز اور تن تنہا تمام تر عبادتوں کا مستحق ہے۔
* میں اپنے رب کو اس کی آیتوں اور مخلوقات کے ذریعہ جانتا ہوں جیسے دن و رات، چاند سورج اور آسمان و زمین۔
اللہ تعالی نے فرمایا ہے :
(وَمِنْ آيَاتِهِ اللَّيْلُ وَالنَّهَارُ وَالشَّمْسُ وَالْقَمَرُ ۚ لَا تَسْجُدُوا لِلشَّمْسِ وَلَا لِلْقَمَرِ وَاسْجُدُوا لِلَّهِ الَّذِي خَلَقَهُنَّ إِن كُنتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ) (اور دن رات اور سورج چاند بھی (اسی کی) نشانیوں میں سے ہیں۔ تم سورج کو سجدہ نہ کرو نا چاند کو بلکہ سجدہ اس اللہ کے لیے کرو جس نے ان سب کو پیدا کیا ہے، اگر تمہیں اس کی عبادت کرنی ہے) سبق کے اغراض ومقاصد : طالب تین اصولوں میں سے پہلی اصل ذکر کرے- طالب رب کا معنی و مطلب بیان کرے - طالب اللہ تعالی کی بعض مخلوقات کا نام بتائے-
میں مسلمان ہوں اور یہ عقیدہ رکھتا ہوں کہ اللہ تعالی نے تمام مخلوقات کو پیدا کیا اور انہیں روزی دی۔ وہی اس کائنات کا کارساز اور تمام تر عبادتوں کا تن تنہا مستحق ہے۔ استاد کے لیے ہدایات : بہتر یہ ہے کہ طالب کے اندر اللہ تعالی کی مخلوقات میں غور و فکر کا ملکہ پیدا کرنے کے لیے استاد کلاس کے باہر سبق کی شرح کرے ، ساتھ ہی دلیل کے طور پر آیات اور احادیث بھی پیش کرے- اللہ تعالی کا فرمان ہے:(يَا أَيُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ وَالَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ (21) الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ فِرَاشًا وَالسَّمَاءَ بِنَاءً وَأَنزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَخْرَجَ بِهِ مِنَ الثَّمَرَاتِ رِزْقًا لَّكُمْ ۖ فَلَا تَجْعَلُوا لِلَّهِ أَندَادًا وَأَنتُمْ تَعْلَمُونَ) . [البقرة: 21-22]. (اے لوگو! اپنے اس رب کی عبادت کرو جس نے تمہیں اور تم سے پہلے کے لوگوں کو پیدا کیا‘ یہی تمہارا بچاؤ ہے- جس نے تمہارے لیے زمین کو فرش اور آسمان کو چھت بنایا اور آسمان سے پانی اتار کر اس سے پھل پیدا کرکے تمہیں روزی دی‘ خبردار باوجود جاننے کے اللہ کے شریک مقرر نہ کرو)- ابن کثیر فرماتے ہیں: "ان مخلوقات کو پیدا کرنے والا ہی تمام عبادتوں کا مستحق ہے"- یہ وضاحت کہ اللہ کی مخلوقات میں غور و فکر کرنا عبادت ہے- طلبہ کو یہ رہنمائی کی جائے کہ خوش حالی میں اللہ پاک سے دعا کی جائے (جیسے علم نافع اور رزق حلال کی دعا) اور تنگ حالی میں بھی اللہ ہی سے دعا کی جائے (جیسے بیماری سے شفا یابی اور مصیبت سے نجات کی دعا)- اللہ کی عظیم نعمتوں پر شکر ادا کرنے کی ترغیب دی جائے جیسے چاند سورج کی نعمت جو انسان وحیوان اور نباتات کے لیے بے حد مفید ہیں۔
سوالات :
س1 : رب کا معنی کیا ہے؟
س2 : خالی جگہوں کو پر کریں:
- میں اپنے رب کو ............................. اور .......................... کے ذریعہ جانتا ہوں۔
- جس نے دن ورات کو پیدا کیا وہ .................................. ہے۔
س3 : اللہ تعالی کی تین مخلوقات کے نام ذکر کریں۔
1- ............... .
2- ............... .
3- ............... .
س4: آیت میں وارد اللہ کی نشانیوں کے نیچے خط کشید کریں:
اللہ تعالی کا فرمان ہے:
س5 : سورج اور چاند اللہ تعالی کی ان عظیم مخلوقات میں سے ہیں، جن کے ذریعہ اللہ نے ہمارے اوپر انعام کیا ہے۔ ان دونوں کا ایک ایک فائدہ ذکر کریں!
تیسرا سبق ([8])
انس و جن کی تخلیق کا مقصد ([9])
اللہ تعالی نے انس و جن کو صرف اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے۔
اس کی دلیل اللہ تعالی کا یہ فرمان ہے:
عبادت وہ جامع نام ہے جس میں وہ تمام ظاہری وباطنی اقوال واعمال شامل ہیں جو اللہ کو محبوب اور پسند ہیں۔
عبادت کی مثالیں: اللہ تعالی کی محبت، اللہ کا خوف، دعا، نماز، روزہ اور والدین کی فرمانبرداری۔
عبادت شرح صدر اور اطمینان قلب کا ذریعہ ہے۔
سوالات : سبق کے اغراض و مقاصد : طالب انسان و جنات کی تخلیق کا مقصد بیان کرے- طالب عبادت کا معنی و مطلب واضح کرے-
س1 : اللہ نے آپ کو ایک عظیم مقصد کے لیے پیدا کیا ہے۔ اسے دلیل کے ساتھ ذکر کریں۔
س2 : خالی جگہوں کو پر کریں: استاد کے لیے ہدایات: - موضوع کی تمہید کے طور پر یہ بیان کیا جائے کہ اللہ نے جو چیز بھی پیدا کی یا جس بات کا بھی حکم دیا، اس میں اس کی حکمت پوشیدہ ہے۔ یہی حال انسان کی تخلیق کا بھی ہے۔ انسان کی تخلیق بھی ایک عظیم مقصد کے لیے ہوئی ہے۔ اور وہ ہے صرف ایک اللہ کی عبادت کرنا اور کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہرانا۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے: ( أَفَحَسِبْتُمْ أَنَّمَا خَلَقْنَاكُمْ عَبَثًا وَأَنَّكُمْ إِلَيْنَا لَا تُرْجَعُونَ) [المؤمنون: 115] (کیا تم یہ گمان کئے ہوئے ہو کہ ہم نے تمہیں یوں ہی بیکار پیدا کیا ہے اور یہ کہ تم ہماری طرف لوٹائے ہی نہ جاؤ گے؟) - ظاہری (یعنی اعضا و جوارح کی) عبادات جیسے زکاۃ، حج اور ذبح وغیرہ کی کچھ اور باطنی (یعنی دل کی عبادتوں) محبت‘ خوف‘ امید وغیرہ کی کچھ دیگر مثالیں دیں۔ - اس بات کی وضاحت کریں کہ عبادت شرح صدر کا ذریعہ ہے۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے: (مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَىٰ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيَاةً طَيِّبَةً ۖ وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُم بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ) [النحل: 97]. (جو شخص نیک عمل کرے مرد ہو یا عورت، لیکن با ایمان ہو تو ہم اسے یقینا نہایت بہتر زندگی عطا فرمائیں گے اور ان کے نیک اعمال کا بہتر بدلہ بھی انہیں ضرور ضرور دیں گے۔)
- عبادت وہ جامع نام ہے، جس میں ایسے تمام ............... اور ظاہری و............... شامل ہیں، جو اللہ کو محبوب اور پسند ہیں۔
- عبادت کی مختلف قسمیں ہیں جیسے: نماز، . . . . . . . . . . ، . . . . . . . . . اور . . . . . . . . . .
س3 : اللہ تعالی کا فرمان ہے:
(مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَىٰ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيَاةً طَيِّبَةً)(جو شخص نیک عمل کرے مرد ہو یا عورت، لیکن با ایمان ہو تو ہم اسے یقینا نہایت بہتر زندگی عطا فرمائیں گے)۔
بہتر زندگی کیسے حاصل ہوتی ہے؟
چوتھا سبق ([10])
صرف ایک اللہ کی عبادت واجب ہے([11])
* سب سے عظیم چیز جس کا اللہ نے حکم دیا ہے توحید ہے۔ یعنی صرف ایک اللہ کی عبادت کرنا۔
* سب سے عظیم چیز جس سے اللہ نے منع فرمایا ہے اللہ کے ساتھ غیر اللہ کی عبادت ہے۔
اس کی دلیل اللہ تعالی کا یہ فرمان ہے:
(قُلْ إِنَّمَا أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ اللَّهَ وَلَا أُشْرِكَ بِهِ)۔ (آپ اعلان کر دیجیے کہ مجھے تو صرف یہی حکم دیا گیا ہے کہ میں اللہ کی عبادت کروں اور اس کے ساتھ شریک نہ کروں)
سوالات :
س1 : غیر اللہ کی عبادت کو کیا کہا جاتا ہے؟
س2 : خالی جگہوں کو پر کریں:
- سب سے عظیم چیز جس کا اللہ نے حکم دیا ہے وہ ............................
- سب سے عظیم چیز جس سے اللہ نے منع کیا ہے وہ ............................. سبق کے اغراض ومقاصد: - طالب شرک سے باز رہے توحید کے منافی ہے۔ - طالب اس کی دلیل ذکر کرے کہ صرف اللہ تعالی کے لیے تمام عبادتوں کو خالص کرنا واجب ہے۔ - طالب توحید کا مقام و مرتبہ واضح کرے-
- توحید ہی ............................. اور آخرت میں حقیقی سعادت کا ذریعہ ہے۔
- شرک دنیا کی بد بختی اور ...................... کے عذاب کا سب سے بڑا سبب ہے۔ استاد کے لیے ہدایات: -یہ وضاحت کے تمام انبیا کا ایک ہی پیغام ہے اور وہ ہے: توحید کی دعوت اور شرک کی ممانعت۔ ساتھ ہی اس پر دلالت کرنے والے انبیا علیہم السلام کے بعض قصے بھی ذکر کیے جائیں، جیسا کہ سورۃ اعراف وغیرہ میں آیا ہے۔ - توحید کی اہمیت واضح کی جائے اور یہ کہ دنیا و آخرت کی سعادت توحید کے بغیر حاصل نہیں کی جا سکتی۔ - شرک کی خطرناکی واضح کی جائے اور یہ کہ دنیا کی شقاوت اور آخرت کے عذاب کا سب سے بڑا سبب شرک ہی ہے۔ اسی لیے ابراہیم علیہ السلام نے اپنے رب سے دعا کی تھی: (وَاجْنُبْنِي وَبَنِيَّ أَن نَّعْبُدَ الْأَصْنَامَ) [إبراهيم: 35] (مجھے اور میری اولاد کو بت پرستی سے پناہ دے)۔ - شرک کی بعض قسمیں ذکر کی جائیں، جیسے غیر اللہ کے نام پر جانور ذبح کرنا، غیر اللہ کی قسم کھانا، تعویذ یا دھاگا یا پتھر وغیرہ مصیبت دور کرنے یا اس سے محفوظ رہنے کی نیت سے لٹکانا۔
س3: صرف ایک اللہ کی عبادت واجب ہے، اس کی دلیل ذکر کریں۔
پانچواں سبق ([12])
غیر اللہ کی عبادت شرک ہے ([13]).
جس نے غیر اللہ کی عبادت کی وہ مشرک ہے
مثلا:
- جس نے غیر اللہ سے دعا کی اور جس نے غیر اللہ کے نام پر ذبح کیا۔
اللہ تعالی کا فرمان ہے:
شرک : دنیا و آخرت کی بد بختی کا سبب ہے۔
سوالات:
س1: جس نے غیر اللہ کی عبادت کی وہ مشرک ہے۔
ا- اس کی دلیل ذکر کریں!
اس کی ایک مثال بیان کریں۔
س2۲: خالی جگہ کو پر کریں: سبق کے اغراض ومقاصد: -طالب شرک سے ہوشیار وخبردار رہے۔ - طالب شرک کے بعض مظاہر کا ذکر کرے۔ - طالب اس شخص کا حکم بیان کرے جو کسی قسم کی عبادت غیر اللہ کے لیے انجام دیتا ہے۔ - طالب اس کی دلیل ذکر کرے کہ غیر اللہ کی عبادت شرک ہے۔
1- مشرک کی سزا ہمیشہ ہمیش کے لیے ............................ میں رہنا ہے۔
2- جس نے کسی قسم کی عبادت غیر اللہ کے لیے انجام دی جیسے دعا اور ................. تو وہ مشرک ہے۔ استاد کے لیے ہدایات: - اس بات کی وضاحت کہ جس نے غیر اللہ کے لیے کسی قسم کی عبادت انجام دی، جیسے دعا، ذبح اور سجدہ وغیرہ، تو وہ مشرک و کافر ہے، اگرچہ نماز پڑھے، روزہ رکھے، حج وعمرہ کرے اور مسلمان ہونے کا دعوی کرے- - یہ واضح کر دے کہ پہلے کے مشرکین رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بعض عبادتیں انجام دیتے تھے، لیکن شرک کی وجہ سے ان عبادتوں کا انہیں کوئی فائدہ نہیں ملا۔ - یہ واضح کر دے کہ شرک کی سزا ہمیشہ ہمیش کے لیے جہنم کی زندگی ہے۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے : (إِنَّهُ مَن يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدْ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ وَمَأْوَاهُ النَّارُ ۖ وَمَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ أَنصَار) [المائدة: 72]. (جو شخص اللہ کے ساتھ شریک کرتا ہے اللہ تعالی نے اس پر جنت حرام کردی ہے)۔ - یہ واضح کر دے کہ شیطان انسان کا دشمن ہے اور وہ اسے شرک و گمراہی میں مبتلا کرنے کی جان توڑ کوشش کرتا ہے، تاکہ انسان بھی اس کے ساتھ جہنم میں رہے۔
س3: شیطان انسان کو شرک میں مبتلا کرنے کی پوری کوشش کیوں کرتا ہے؟
چھٹا سبق ([14])
دوسری اصل: بندہ اپنے دین کو جانے ([15]) سبق کے اغراض ومقاصد: - طالب دین کے مراتب بیان کرے۔ - طالب اسلام کا معنى واضح کرے۔ - طالب دین اسلام پر فخر کرے۔
تین اصول:
1- بندہ اپنے رب کو جانے۔ 2- بندہ اپنے دین کو جانے۔ 3- بندہ اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو جانے۔ استاد کے لیے ہدایات: - طلبہ کے دلوں میں اسلام کی محبت اور اس پر فخر کرنے کا جذبہ پیدا کریں۔ - یہ واضح کریں کہ اسلام ہی سے سچی خوشی، اطمینان اور شرح صدر حاصل ہوتا ہے اور شرک وسضلالت تنگ دلی کے عظیم ترین اسباب ہیں۔ اللہ تعالی فرماتا ہے: (فَمَنِ اتَّبَعَ هُدَايَ فَلَا يَضِلُّ وَلَا يَشْقَىٰ (123) وَمَنْ أَعْرَضَ عَن ذِكْرِي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنكًا) [طه: 123-124]. (جو میری ہدایت کی پیروی کرے نہ تو وہ بہکے گا نہ تکلیف میں پڑے گا۔ اور (ہاں) جو میری یاد سے روگردانی کرے گا اس کی زندگی تنگی میں رہے گی)۔ - ایسے چنیدہ لوگوں کے قصے بیان کیے جائیں جنہوں نے اسلام قبول کیا اور اپنے دل میں ر احت واطمینان محسوس کیا۔
دین کے تین مراتب ہیں:
پہلا مرتبہ: اسلام
دوسرا مرتبہ: ایمان
تیسرا مرتبہ: احسان
ساتواں سبق:
پہلا مرتبہ: اسلام
اسلام : توحید کے ذریعہ اللہ کے سامنے سر تسلیم خم کرنا، اطاعت کے ذریعہ اس کی پیروی کرنا اور شرک اور مشرکوں سے براءت کا اظہار کرنا۔
* میں مسلمان ہوں۔ اپنے دین اسلام سے محبت رکھتا ہوں اور اس پر فخر کرتا ہوں۔
سوالات:
س1: دین کے تمام مراتب کو اس کے مناسب نام سے جوڑیں:
احسان دوسرا مرتبہ ہے۔
ایمان پہلا مرتبہ ہے۔
اسلام تیسرا مرتبہ ہے۔
س1: درج ذیل تعریف کو مکمل کریں:
اسلام :.................... اللہ کے سامنے سر تسلیم خم کرنا، ................................ اس کی پیروی کرنا اور شرک سے براءت کا اظہار کرنا۔
آٹھواں سبق ([16])
اسلام کے ارکان ([17])
اسلام کے پانچ ارکان ہیں:
پہلا رکن: یہ گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور محمد اللہ کے رسول ہیں۔ سبق کے اغراض ومقاصد: - طالب اسلام کے پانج ارکان ذکر کرے۔ - طالب یہ بیان کرے کہ ان پانچ ارکان کا کیا حکم ہے۔ - طالب نماز کی اہمیت اور اس کی پابندی کے وجوب پر روشنی ڈالے۔
دوسرا رکن: نماز قائم کرنا۔
تیسرا رکن: زکاۃ ادا کرنا۔ استاد کے لیے ہدایات: - رکن کا معنی واضح کیا جائے، گھر کے ستون کی مثال پیش کی جائے اور بیان کیا جائے کہ اسلام پانچ ارکان کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا۔ - ان ارکان کی فرضیت اللہ کی جانب سے ہے، جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: "اسلام کی بنیاد پانچ ارکان پر ہے......" (صحیح مسلم: 16)۔ - وقت پر نماز پڑھنے کی ترغیب دیں اور یہ بتائيں کہ قیامت کے دن سب سے پہلے نماز ہی کا حسبا ہوگا، جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے : "قیامت کے روز بندے سے سب سے پہلے اس کی نماز کا حساب لیا جائے گا۔ اگر وہ ٹھیک رہی تو کامیاب ہو گیا اور اگر وہ خراب نکلی تو وہ ناکام اور نا مراد رہا۔" (سنن ترمذی: 413)۔ - نماز چھوڑنے سے خبردار کیا جائے اور بتایا جائے کہ تارک صلاۃ کافر ہے، جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: "ہمارے اور منافقین کے درمیان امتیاز نماز سے ہے، تو جس نے نماز چھوڑدی اس نے کفر کیا۔" (سنن ترمذی: 2621)
چوتھا رکن: رمضان کا روزہ۔
پانچواں رکن: جس شخص کے اندر زاد راہ کی استطاعت ہو، اس پر بیت اللہ کا حج۔
* اسلام کے پانچوں ارکان آپس میں ایک دوسرے سے مربوط ہیں۔ انسان پر واجب ہے کہ ان پر عمل پیرا ہو تاکہ جنت سے سرفراز ہو سکے۔
سوالات:
س1: اسلام کے ارکان کیا ہیں؟
س2: اسلام کے ارکان کے نیچے خط کشید کریں:
( رمضان کا روزہ - والدین کی فرماں برداری - زاد راہ کی استطاعت رکھنے والے پر بیت اللہ کا حج - قرآن مجید کی تلاوت - نماز قائم کرنا - لا الہ الا اللہ اور محمد رسول اللہ کی گواہی دینا - زکاۃ ادا کرنا )
س3: خالی جگہ کو پر کریں:
قیامت کے دن سب سے پہلے جس عمل کا حساب ہوگا، وہ ........................ ہے۔
نواں سبق ([18])
شہادتین کا معنی و مفہوم ([19])
لا الہ الا اللہ کی شہادت کا معنی یہ ہے: اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔
محمد رسول اللہ کی شہادت کا معنی یہ ہے:
آپ کے حکم کی اطاعت - آپ کی بتائی ہوئی باتوں کی تصدیق۔
- آپ کے منع کردہ امور سے اجتناب - آپ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق اللہ کی عبادت کرنا۔ سبق کے اغراض ومقاصد: - طالب لا الہ الا اللہ کا معنی ومفہوم واضح کرے۔ - طالب شہادت محمد رسول اللہ کا معنی واضح کرے۔ - طالب رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور آپ کی اطاعت کرے۔ - طالب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام و اوامر کی خلاف ورزی کرنے سے ہوشیار وخبر دار رہے۔
* شہادتین کا اقرار کرنے سے انسان اسلام میں داخل ہوجاتا ہے۔
سوالات: استاد کے لیے ہدایات: - شہادتین کا عظیم مقام بیان کیا جائے کہ اسی کے ذریعہ انسان اسلام میں داخل ہوتا ہے۔ - یہ اشارہ کیا جائے کہ اللہ کے ساتھ کچھ معبودان باطلہ کی بھی عبادت کی جاتی ہے، جیسے کچھ لوگوں کا انبیا اور بزرگوں کی قبر پر جاکر جانور قربان کرنا اور ان سے دعا کرنا۔ یہی وہ شرک اکبر ہے جس سے اللہ اور اس کے رسول نے منع فرمایا ہے۔ - یہ بیان کیا جائے کہ لا الہ الا اللہ کی شہادت کا اس کے قائل کو اسی وقت فائدہ ہوگا جب اس کے معنی و مفہوم سے واقف ہو، اس کے تقاضے پر عمل کرے اور نواقض اسلام سے محفوظ رہے۔ - یہ بیان کیا جائے کہ لا الہ الا اللہ سب سے افضل ذکر ہے اور جس کا اس دنیا میں آخری کلام (لا الہ الا اللہ) ہو وہ جنت میں داخل ہوگا۔ - شہادت محمد رسول اللہ کا یہ معنی و مطلب واضح کیا جائے: آپ کے احکام کی اطاعت کی جائے: یعنی اسلام کے ارکان و واجبات جیس نماز وغیرہ پر عمل کیا جائے۔ - آپ کی بتائی ہوئی باتوں کی تصدیق کی جائے: جیسے قیامت کا وقوع، جنت اور جہنم وغیرہ۔ - آپ نے جن چیزوں سے منع فرمایا ہے ان سے باز رہا جائے، یعنی: کبیرہ اور صغیرہ گناہوں سے۔ یاد رہے کہ سب سے بڑا کبیرہ گناہ شرک ہے۔ - اور آپ کے مشروع کردہ طریقہ کے مطابق ہی اللہ کی عبادت کی جائے، یعنی: اطاعت کے کام کیے جائیں اور بدعتوں جیسے عید میلاد النبی منانا وغیرہ سے اجتناب کیا جائے۔ - یہ بتایا جائے کہ زجر و توبیخ عمومی ممانعت سے زیادہ بلیغ ہے۔
س2- خالی جگہوں کو پر کریں:
أ- میں مسلمان ہوں اور گواہی دیتا ہوں کہ ............................ اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ...................................
ب- لا الہ الا اللہ کا معنی ہے: .......................................
ج- سب سے افضل ذکر ہے ...........................................
س2: محمد رسول اللہ کی شہادت کا کیا معنی و مطلب ہے؟
س3: تین ایسی چیزیں ذکر کریں جن کا ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے:
1-نماز قائم کرنا۔ 2-............................
3-............................ 4-......................................
دسواں سبق ([20])
دوسرا مرتبہ : ایمان ([21])
ایمان کے چھ ارکان ہیں:
- آپ اللہ پر ایمان لائيں۔
اس کے فرشتوں پر ایمان لائيں۔
اس کی کتابوں پر ایمان لائيں۔
اس کے رسولوں پر ایمان لائيں۔
آخرت کے دن پر ایمان لائيں۔ سبق کے اغراض ومقاصد: - طالب ان ارکان پر ایمان لانے کا حکم بیان کرے۔ - طالب ایمان کے چھ ارکان گنائے۔ - طالب یہ بیان کر ے کہ ایمان قول و عمل اور اعتقاد سے عبارت ہے۔
6- بھلی بری تقدیر پر ایمان لائیں۔
* ان چھ ارکان پر ایمان لانے سے دنیا و آخرت کی سعادت حاصل ہوتی ہے۔ استاد کے لیے ہدایات: - ایمان کا معنی و مفہوم واضح کیا جائے کہ یہ دل میں عقیدہ رکھنے، زبان سے اقرار کرنے اور اعضا و جوارح سے عمل کرنے کا نام ہے۔ - حدیث جبریل بیان کی جائے، جس میں آیا ہے کہ: (آپ مجھے ایمان کے بارے میں بتائیں، آپ نے فرمایا : اللہ، اس کے فرشتوں، اس کی کتابوں، اس کے رسولوں، یوم آخرت اور بھلی بری تقدیر پر ایمان لاؤ۔) (صحیح مسلم: 8)۔ - یہ واضح کیا جائے کہ ایمان کے چھ ارکان پر ایمان لانے سے دنیا و آخرت کی سعادت حاصل ہوتی ہے۔ - یہ بیان کیا جائے کہ ایمان کی چند علامتیں یہ ہیں : اللہ سے محبت اور اس کی اطاعت- خلوت و جلوت میں اللہ کی نگرانی کو یاد رکھنا- قرآن یاد کرنا، اس پر غور و فکر اور عمل کرنا- نیک اعمال کے ذریعہ آخرت کی تیاری کرنا- قضا و قدر پر خوش رہنا۔ - بعض انبیا، فرشتوں اور اللہ کی نازل کردہ کتابوں کے نام ذکر کیے جائيں۔ - طلبہ کو بعض ایسے جملے سکھائے جائيں جو قضا و قدر پر ایمان رکھنے سے متعلق ہیں، جیسے ( قَدَّر اللهُ وما شاء فَعَل ) (اللہ نے مقدر کیا اور جو چاہا کیا)۔ - اس بات کی وضاحت کی جائے کہ ان چھ ارکان پر ایمان لانا واجب ہے اور جس نے کسی رکن کا انکار کیا اس نے کفر کیا-
سوالات:
س1: ایمان کے کتنے ارکان ہیں؟
س2 : ہر رکن کے سامنے قوسین کے درمیان مناسب رقم لکھیں:
اللہ پر ایمان لانا ( )۔ آخرت کے دن پر ایمان لانا ( )۔
بھلی بری تقدیر پر ایمان لانا ( )۔ فرشتوں پر ایمان لانا ( )۔
رسولوں پر ایمان لانا ( )۔ آسمانی کتابوں پر ایمان لانا ( )۔
س3 : اللہ تعالی کا فرمان ہے:
نیز اللہ تعالی فرماتا ہے:
(محمد اللہ کے رسول ہیں)
س4: مذکورہ آیات میں وارد انبیاے کرام کے نام ذکر کریں:
1- ............... 2- ...............
3- ............... 4- ...............
5- ...............
گیارھواں سبق ([22])
بعث بعد الموت پر ایمان ([23])
آخرت پر ایمان لانے میں بعث بعد الموت پر ایمان لانا بھی شامل ہے۔
بعث کا معنی یہ ہے کہ اللہ تعالی موت کے بعد لوگوں کو دوبارہ زندہ کرے گا اور حساب و کتاب کے لیے انہیں قبروں سے اٹھائے گا۔
بعث بعد الموت پر ایمان لانے کا حکم : واجب ۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے:
(مِنْهَا خَلَقْنَاكُمْ وَفِيهَا نُعِيدُكُمْ وَمِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً أُخْرَىٰ) (اسی زمین میں سے ہم نے تمہیں پیدا کیا اور اسی میں پھر واپس لوٹائیں گے اور اسی سے پھر دوبارہ تم سب کو نکال کھڑا کریں گے)۔
بعث کا انکار کرنے والے کا حکم: وہ اللہ تعالی کے ساتھ کفر کرنے والا ہے۔
* قیامت کے دن جس کے دائیں ہاتھ میں نامۂ اعمال دیا جائے گا وہ کامیاب ہوگا اور اس کا حساب کتاب آسان ہوگا اور جس کا نامۂ اعمال اس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا وہ ناکام و نامراد ہوگا اور اس کا حساب کتاب بھی مشکل ہوگا۔
سوالات: سبق کے اغراض ومقاصد: - طالب بعث کا معنی و مطلب واضح کرے۔ - طالب بعث پر ایمان لانے کا حکم بیان کرے۔ - طالب بعث کا انکار کرنے والے کا حکم بیان کرے -
س1: کون ہے جو لوگوں کو ان کی موت کے بعد دوبارہ زندہ کرے گا؟
س2: خالی جگہ کو پر کریں: استاد کے لیے ہدایات: - یوم آخرت، بعث اور حساب وکتاب پر ایمان کے وجوب کو ثابت کیا جائے، اس دن کی بعض ہول ناکیوں کو ذکر کیا جائے اور بتایا جائے کہ اللہ تعالی اپنے مومن بندوں کی حفاظت کرے گا۔ دلیل کے طور پر ان سورتوں کی آیتیں پیش کی جائیں جو وہ پڑھ چکے ہیں۔ جیسے: (فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ، فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا) [الانشقاق: 7-8]. (تو اس وقت جس شخص کے داہنے ہاتھ میں اعمال نامہ دیا جائے گا اس کا حساب تو بڑی آسانی سے لیا جائے گا)۔ - طلبہ کے دلوں میں موت کے بعد کی تیاری کرنے کا جذبہ پیدا کیا جائے۔ - موت کے بعد قبروں سے اٹھائے جانے کی حقیقت ثابت کی جائے اور اس تعلق سے اللہ کی عظیم قدرت پر روشنی ڈالی جائے۔
بعث پر ایمان لانا ............................. اور اس کا انکار کرنے والے کا حکم یہ ہے کہ وہ..................................
س3: اس آیت کو مکمل کریں: ﴿ مِنْهَا خَلَقْنَاكُمْ . . . . .. . . . . . ﴾.
س4: اللہ تعالی کی قدرت ہے کہ وہ لوگوں کو ان کی موت کے بعد ایک عظیم مقصد کے لیے دوبارہ زندہ کرے گا۔ وہ مقصد ہے:...............................................
بارھواں سبق ([24])
تیسرا مرتبہ : احسان ([25])
احسان کی تعریف: آپ اس طرح اللہ کی عبادت کریں کہ گویا آپ اسے دیکھ رہے ہوں۔ اگر ایسا نہیں کر سکتے تو اس جذبے کے ساتھ کریں کہ وہ تو آپ کو دیکھ رہا ہے۔
اس کی دلیل اللہ تعالی کا یہ فرمان ہے:
*میں اللہ کی نگرانی کو ہمیشہ یاد رکھتا ہوں، اس لیے خلوت وجلوت ہر جگہ گناہ کرنے بچتا ہوں۔
* میں اللہ کی رضا کے لیے عبادتیں کرتا ہوں۔
سوالات:
س1: آنے والی خالی جگہوں کو پر کریں:
- احسان کی تعریف: آپ اس طرح .................................گویا کہ آپ اسے دیکھ رہے ہوں۔ اگر ایسا نہیں کر سکتے ......................................................
تو اس جذبے کے ساتھ کریں کہ وہ تو آپ کو دیکھ رہا ہے۔ سبق کے اغراض ومقاصد: - طالب احسان کا معنی ومطلب واضح کرے۔ - احسان کی دلیل ذکر کرے۔ - طالب اخلاص کے ساتھ عبادت ادا کرنے کا اہتمام کرے-
دین کے مراتب میں تیسرا مرتبہ ............................... ہے اور یہ سب سے اعلى مرتبہ ہے۔
س2: احسان کی دلیل ذکر کریں۔ استاد کے لیے ہدایات: - یہ واضح کریں کہ احسان دین کا سب سے اعلى مرتبہ ہے۔ - یہ بتائيں کہ پورے اہتمام اور توجہ کے ساتھ عبادت ادا کرنا بھی احسان ہے۔ - اس احساس و شعور کی ترغیب دیں کہ اللہ تعالی اپنے بندوں کی نگرانی کر رہا ہے، جیسا کہ اللہ تعالی فرماتا ہے : (إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا) [النساء: 1] (بے شک اللہ تعالی تم پر نگہبان ہے)۔ - اللہ کی نگرانی کا احساس و شعور رکھنے سے متعلق اسلاف کے کچھ قصے ذکر کریں جیسے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ساتھ اس دوشیزہ کا قصہ جس نے اللہ کے خوف سے دودھ میں پانی ملانے سے انکار کر دیا-
س3: وہ مومن جو کمال ایمان کے درجہ پر فائز ہوتا ہے، وہ چوری نہیں کرتا گرچہ اسے کوئی نہیں دیکھ رہا ہو۔ ایسا کیوں؟.......................................................
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
تیرھواں سبق ([26])
تیسری اصل: بندہ اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو جانے ([27])
تین اصول:
1- بندہ اپنے رب کو جانے۔ 2- بندہ اپنے دین کو جانے۔ 3- بندہ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو جانے۔
* میرے نبی محمد بن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم ہیں۔ ہاشم قریش میں سے تھے اور قریش عرب میں سے-
* میرے نبی محمد سب سے آخری نبی ہیں۔
اس کی دلیل اللہ تعالی کا یہ فرمان ہے:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور آپ کی اطاعت کا حکم: یہ دونوں ہر مسلمان پر یہ واجب ہیں۔
* میں رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتا اور آپ کی اطاعت کرتا ہوں۔
سوالات:
س1: آنے والی خالی جگہوں کو پر کریں:
ا- میرے نبی محمد بن ...........................بن عبد المطلب بن ........................ ہیں۔ سبق کے اغراض ومقاصد: - طالب رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نسب نامہ ذکر کرے۔ - طالب رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرے اور آپ کی اطاعت کرے۔ - طالب اس کی دلیل ذکر کرے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم سب سے آخری نبی ہیں۔ - اللہ کی جانب سے درود کا مطلب ہے: مقرب فرشتوں میں بندے کی تعریف کرنا-
ب- رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت رکھنے اور آپ کی اطاعت کرنے کا حکم : ...................................
ج: سب سے آخری نبی ............................................ہیں۔ استاد کے لیے ہدایات: - اختصار کے ساتھ پہلی اور دوسری اصل کو دہرایا جائے اور انہیں تیسری اصل سے جوڑ کر سمجھایا جائے۔ - سبق کی تمہید کے طور پر یہ بیان کیا جائے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے قبل بہت سے لوگ کس قدر جہالت وگمراہی کے شکار تھے۔ - رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حسب و نسب کا مقام واضح کیا جائے۔ - خاتم الانبیاء کا یہ مطلب بیان کیا جائے کہ اس سے مراد آخری نبی ہیں اور آپ کے بعد کوئی دوسرا نبی نہیں آنے والا۔ - رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت واجب ہے۔ لیکن اس میں غلو کرنے جیسے آپ سے دعا کرنے اور آپ سے مدد طلب کرنے وغیرہ کی اجازت نہيں ہے۔ - یہ بیان کیا جائے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت سے یہ لازم آتا ہے کہ آپ کے قول و عمل میں آپ کی اقتدا اور اطاعت کی جائے۔ - طلبہ کو یہ ترغیب دی جائے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجا کریں، کیوں کہ یہ بڑے اجر و ثواب کا کام ہے۔ بطور خاص اس وقت زیادہ اہتمام کریں جب آپ کا نام آئے۔
د- میں رسول سے محبت رکھتا اور آپ کی ................... کرتا ہوں اور آپ کے قول و.......................کی اقتدا کرتا ہوں۔
س2: نبی صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں:
"جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات میں کثرت سے مجھ پر درود بھیجا کرو، کیوں کہ جو شخص ایک دفعہ میرے اوپر درود بھیجتا ہے، اللہ تعالی اس پر دس دفعہ اپنی رحمت نازل فرماتا ہے"۔
اسے بیہقی نے السنن (3/249) میں روایت کیا ہے۔
حدیث پڑھیں اور سوال کا جواب دیں:
کس دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر کثرت سے درود پڑھنا مستحب ہے؟
ب- اپنے استاد کے ساتھ مل کر کوئی ایسا قصہ ذکر کریں جس سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے تئیں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی محبت ظاہر ہوتی ہو۔
عنوان: نصاب تعلیم، علم فقہ، درجہ (دوم)
مختصر تعارف: یہ علمی مواد سعودی عرب کے اس نصاب تعلیم کی تہذیب و تلخیص ہے، جسے طلبہ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ نصاب تعلیم مختلف مراحل پر مشتمل ہے۔ اس نصاب میں علم فقہ سے متعلق خاص مواد بھی ہیں، جو 12 مراحل میں منقسم ہیں۔ مرحلہ دوم میں جو موضوعات اور مسائل شامل نصاب ہیں، ان میں چند اہم ترین موضوعات یہ ہیں:
قضاے حاجت کے آداب، استنجا اور استجمار (پانی اور پتھر سے پاکی حاصل کرنے) کا معنی و مطلب - کن حالات میں پتھر سے پاکی حاصل کرنا جائز ہے اور کن حالات میں ناجائز ہے۔
وضو کا طریقہ اور اس کو باطل کرنے والے امور۔
دن و رات میں فرض نمازوں کی تعداد اور ہر نماز میں رکعات کی تعداد۔
دوسرا مرحلہ
پہلا سبق ([2])
استنجا و استجمار (پانی اور پتھر سے پاکی حاصل کرنا) ([3])
پیشاب اور پاخانہ نجاست ہیں اور جسم کو گندے کرتے ہیں۔ لہذا قضائے حاجت سے فارغ ہونے کے بعد ان سے پاک ہونا ضروری ہے۔
استنجا کا مطلب ہے:
پیشاب اور پاخانہ کی جگہ کو پاک پانی سے اس طرح دھونا کہ نجاست دور ہوجائے۔ استاد کے لیے ہدایات: - قضاے حاجت کے فورا بعد پیشاب اور پاخانہ کی جگہ کو صاف کرنے کی تاکیدی تعلیم۔ - ان حالات کی وضاحت جن میں پتھر سے پاکی حاصل کی جا سکتی ہے۔ - یہ تنبیہ کہ استنجا اور استجمار میں بائیں ہاتھ کا استعمال کیا جائے اور اس کے بعد دونوں ہاتھوں کو اچھی طرح دھویا جائے۔ - ایسی چیزوں کی مثالیں پیش کی جائیں جن سے پاکی حاصل کرنا جائز نہیں ہے۔
استجمار کا مطلب ہے:
پیشاب اور پاخانہ کی جگہ کو پتھر یا ٹیشو پیپر وغیرہ سے صاف کرنا یہاں تک کہ نجاست دور ہوجائے۔ سبق کے اغراض ومقاصد: - طالب یہ ذکر کرے کہ قضاے حاجت کے بعد کون سا عمل واجب ہے۔ - طالب کو استنجا اور استجمار کا معنى و مطلب سمجھ میں آجائے۔ - طالب ایسی تین چیزیں گنوائے جن سے پاکی حاصل کرنا جائز ہے۔
سوالات:
س1: قضاے حاجت کے بعد کون سا عمل کرنا آپ پر واجب ہے؟
س2: خالی جگہوں کو پر کریں:
ا- استنجا کا مطلب یہ ہے: ..........................................................
ب- استجمار کا مطلب یہ ہے: ............................................................
س3: صحیح جواب کا انتخاب کریں:
ا- کس چیز سے پاکی حاصل کرنا جائز ہے؟
پتھروں سے - پانی سے - ٹیشو پیپر سے۔
ب- ان میں سے کون سی چیز ناپاک ہے؟
پیشاب - پسینہ - لعاب۔
ج- میں کپڑے کی نجاست جس چیز سے دور کرتا ہوں، وہ ہے:
پتھر - پانی - مٹی۔
س4: خالی جگہوں کو مناسب کلمات سے پر کریں:
میں پیشاب یا پاخانہ کی جگہ سے نجاسب کو دور کرتا ہوں:
پانی سے یا ................................... سے یا ................................. سے۔
س5 : آنے والے جملے تحریر کریں:
- قضاے حاجت کے بعد میں پیشاب اور پاخانہ کی جگہ کو صاف کرتا ہوں، پھر وضو کرتا ہوں۔
- ........................................................................
- ........................................................................
- قضاے حاجت کے بعد اپنے دونوں ہاتھوں کو میں اچھی طرح دھوتا ہوں۔
- ........................................................................
- ........................................................................
- قضاے حاجت کے دوران میں کچھ نہیں بولتا-
- ........................................................................
- ........................................................................
* ان اذکار کی پابندی کریں:
1- بیت الخلا میں داخل ہوتے ہوئے میں یہ دعا پڑھتا ہوں:
( بسم الله )، ( اللَّهمَّ إنِّي أعوذُ بِك مِن الخبْثِ والخبائِثِ )([4]). (اللہ کے نام سے)، (اے اللہ! میں نَر اور مادہ ہر قسم کی خبیث مخلوق سے تیری پناہ چاہتا ہوں)۔
2- بیت الخلا سے نکلتے ہوئے میں یہ دعا پڑھتا ہوں: (غُفْرانَك )([5]). (اے اللہ! مجھے معاف فرما)۔
دوسرا سبق ([6])
وضو کا طریقہ ([7])
میں اپنے دل میں وضو کی نیت کرتا ہوں۔ پھر درج ذیل کام کرتا ہوں:
1- (بسم اللہ) کہتا ہوں۔
2- تین مرتبہ اپنی ہتھیلیوں کو دھوتا ہوں۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے، حدیث نمبر (142)۔ (بسم اللہ) کے اضافہ کے لیے دیکھیں: فتح الباری (1/244)۔
3- تین مرتبہ کلی کرتا ہوں اور ناک میں پانی ڈال کر باہر نکالتا ہوں۔
4- تین مرتبہ اپنا چہرہ دھوتا ہوں۔ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے (7)۔
5- تین مرتبہ انگلی کے کنارے سے لے کر کہنیوں تک ہاتھوں کو دھوتا ہوں۔
6- کانوں سمیت اپنے پورے سر کا ایک مرتبہ مسح کرتا ہوں۔ استاد كے لیے ہدایات: - یہ بتائيں کہ اللہ تعالی پاک رہنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ ۔ طلبہ کو پانی کے استعمال میں اسراف سے بجنے کی تاکید کریں، کیوں کہ یہ ایک نعمت ہے، جس کی حفاظت واجب ہے۔ - یہ بتائيں کہ مسنون طریقہ یہ ہے کہ اعضاے وضو کو تین تین دفعہ دھویا جائے اور کانوں سمیت سر کا ایک دفعہ مسح کیا جائے۔ - کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈال کر صاف کرنے کا مطلب سمجھایا جائے۔ - کلی کرنے کا مطلب یہ ہے کہ منہہ میں پانی ڈال کر حرکت دی جائے۔ - ناک میں پانی ڈالنے کا مطلب یہ ہے کہ ناک میں پانی چڑھا کر سانس کے ذریعہ اسے کھینچا جائے تاکہ ناک کی گندگی دور ہو جائے۔ - استنثار (ناک سے پانی نکالنے) کا مطلب ہے: ناک میں پانی چڑھانے کے بعد سانس کے ذریعہ ناک کا پانی باہر نکالنا۔ - تمام طلبہ کو مکلف کیا جائے کہ وہ عملی طور پر وضو کرکے دکھائیں تاکہ پتہ چل جائے کہ وہ صحیح طریقے سے وضو کر پا رہے ہیں اور استاد کو خوش ہونا چاہیے کہ طلبہ کو وضو اور نماز کا طریقہ سکھانے پر بڑا اجر وثواب مرتب ہوتا ہے۔ اس لیے کہ جو شخص کوئی علم سکھاتا ہے، اسے اس پر عمل کرنے والے کے برابر ثواب ملتا ہے-
7- اپنے دائیں پاؤں کو ٹخنے تک تین مرتبہ دھوتا ہوں۔ پھر اسی طرح بائیں کو بھی-
* کیا ہاتھوں سے پہلے پاؤں کو دھونا جائز ہے؟ سبق کے اغراض ومقاصد: - طالب اس بات کی نشان دہی کرے کہ نیت کی جگہ کیا ہے۔ - طالب وضو کا طریقہ عملی طور پر بتائے۔ - طالب کہنیوں اور ہتھیلیوں کے درمیان تمیز کر سکے۔
جائز نہیں ہے، کیوں کہ ترتیب ضروری ہے، جیسا کہ میں نے وضو کے طریقے میں ذکر کیا ہے۔
* اگر میں چہرہ اور ہاتھ دھوکر اپنا فون کال رسیو کرنے چلا جاؤں اور تاخیر ہوجائے، پھر واپس آکر کان سمیت سر کا مسح کروں تو کیا میرا وضو درست ہوگا؟
اس طرح وضو کرنا جائز نہیں ہے، کیوں کہ تمام اعضاے وضو کو پے درپے دھونا ضروری ہے۔
سوالات:
س1: نیت کی جگہ کہاں ہے؟
س2: آنے والے جملوں کو مکمل کریں:
- میں اپنی ہتھیلی دھوتا ہوں، پھر کلی کرتا ہوں اور .............................. اور .....................................................................................
- میں اپنا دایاں پاؤں .............................. تک دھوتا ہوں پھر .......................................................................................
س3: کالم (ا) کو کالم (ب) کے مناسب فقرے سے ملائیں:
کالم (۱)
کالم (ب)
میں دھوتا ہوں
اپنے سر کا
میں دھوتا ہوں
اپنا چہرہ
میں مسح کرتا ہوں
اپنے پاؤں
س4: آخری چيز کو چنیں جو آپ وضو کے دوران کرتے ہیں:
ہاتھوں کو دھونا - پاؤں کو دھونا - سر کا مسح کرنا - چہرہ کو دھونا۔
س5: اعضاے وضو کو ترتیب دیں اور مناسب جگہ پر درست نمبر لکھیں:
دونوں پاؤ - دونوں ہاتھ - سر - چہرہ - دونوں ہتھیلیاں۔
س6: صحیح جواب پر صحیح کا نشان اور غلط جواب پر غلط کا نشان لگائیں:
- میں اپنی دائیں ہاتھ سے پہلے دایاں پاؤں دھوتا ہوں۔
- اپنا پاؤں دھونے کے بعد اپنے سر کا مسح کرتا ہوں۔
_ پہلے اپنا چہرہ دھوتا ہوں پھر اپنا ہاتھ دھوتا ہوں
س7- آنے والے جملوں کو تحریر کریں:
- میں کوئی عضو ایسا نہیں چھوڑتا جسے پانی نہ پہنچے۔
- ........................................................................
- ........................................................................
- میں تمام اعضاے وضو کو بغیر کسی تاخیر کے پے درپے دھوتا ہوں۔
- ........................................................................
- ........................................................................
- تمام اعضاے وضو کے درمیان ترتیب بحال رکھتا ہوں۔
- ........................................................................
- ........................................................................
تیسرا سبق:
وضو کو باطل کرنے والے اعمال ([9])
* وضو کئی چیزوں سے باطل ہو جاتا ہے۔ ان میں سے کچھ یہ ہیں:
۱- دونوں شرم گاہوں سے نکلنے والی چیزیں : (پیشاب، ہوا، پاخانہ)
2- نیند۔
3- اونٹ کا گوشت کھانا۔
* اگر ان چیزوں میں سے کسی چیز کی وجہ سے آپ کا وضو باطل ہوجائے تو آپ پر واجب ہے کہ دوبارہ وضو کریں۔
سوالات:
س1: وضو کو باطل کرنے والی چیزوں کے نیچے خط کشید کریں:
( ہنسی - نیند - بات چیت - دونوں شرم گاہوں سے نکلنے والی چیزيں- اونٹ کا گوشت کھانا)۔
س2: میں نے وضو کرنے کے بعد خصی کا گوشت کھالیا تو کیا میرا وضو ٹوٹ جائے گا؟ اور اس کی وجہ کیا ہے؟ استاد کے لیے ہدایات: - وضو باطل کرنے والے امور واضح کریں۔ - یہ بتائيں کہ جو شخص اونٹ کا گوشت کھائے اور اسے نماز کے بعد اس کا پتہ چلے تو اسے نماز دوہرانی ہوگی۔
س3: آپ نماز کے لیے کھڑے ہوئے اور آپ کا وضو ٹوٹ گیا تو ایسے میں آپ پر کیا واجب ہوتا ہے؟
صحیح جواب پر نشان لگائیں۔ سبق کے اغراض ومقاصد: - طالب وضو کے مبطلات بتا سکے۔ - طالب یہ واضح کر سکے کہ وضو ٹوٹنے پر کیا کرنا چاہیے۔
آپ وضو اور نماز دہرائیں گے- آپ صرف وضو دہرائیں گے۔
س4: آپ نے گوشت کھایا اور آپ کو پتہ نہیں تھا کہ وہ اونٹ کا گوشت ہے، لیکن نماز کے بعد پـتہ چلا کہ وہ اونٹ کا گوشت تھا۔
تو آپ کیا کریں گے؟ (جواب تحریر کریں ) .............................................................................................
س 5: آنے والے جملے کو تحریر کریں:
- جب وضو کو باطل کرنے والا کوئی امر واقع ہو جائے تو میں وضو کو دہراتا ہوں۔
- ........................................................................
- ........................................................................
دسواں سبق([10])
دعاے استفتاح ([11])
* نماز میں جو دعائیں مشروع ہیں، ان میں دعاے استفتاح بھی ہے، جو کہ یہ ہے:
( سُبْحانَك اللَّهمَّ وبحمدِك، وتَبارَك اسمُك، وتعالى جَدُّك ولا إلهَ غَيْرُك ). (اے اللہ! تو اپنی حمد کے ساتھ پاک ہے۔ تیرا نام بڑا بابرکت ہے اور تیری عظمت وشان بڑی بلند ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں)۔
* یہ دعا تکبیر تحریمہ کے بعد پڑھی جائے گی۔
سوالات:
س1: خالی جگہوں کو مناسب کلمے سے پر کریں:
( غيرك - اسمك - جَدّك - وبحمدِك ).
سُبحانَك اللَّهمَّ .......................................... وتَبارَك .......................................... ، وتعالى .......................................... ،ولا إله ..........................................
س2: دعاے استفتاح پڑھنے کی جگہ کیا ہے؟
س3: صحیح جواب چنیں:
میں دعاے استفتاح پڑھتا ہوں :
سورہ فاتحہ پڑھنے کے بعد - تکبیر تحریمہ کے بعد۔ استاد کے لیے ہدایات: - دعاے استفتاج کی جگہ بتائیں اور یہ کہ صرف پہلی رکعت میں ہی یہ دعا پڑھی جائے گی۔ - دعاے استفتاح کے معانی واضح کریں، جو کہ یہ ہیں: (سُبحانَك اللَّهمَّ وبحمدِك): یعنی اے اللہ! میں تجھے ایسے تمام نقص اور کمی و کوتاہی سے پاک مانتا ہوں جو تجھے زیبا نہیں- (وبحمدِك): یعنی میں نے تیری پاکی بیان کی- (تَبارَك اسمك): یعنی تیری برکتیں بہت زیادہ ہیں۔ (ولا إله غيرُك): یعنی تیری سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔
س4: مناسب لفظ چنیں اور اسے مناسب جگہ پر لکھیں:
(تیسری - چوتھی - پہلی) سبق کے اغراض ومقاصد: -طالب دعاے استفتاح ذکر کرے۔ - طالب یہ ذکر کرے کہ نماز میں دعاے استفتاح کہاں پڑھی جاتی ہے۔
تکبیر تحریمہ نماز کی ..................................تکبیر ہے۔
س5: دعاے استفتاح ذکر کریں۔
س6: مناسب جگہ پر صحیح اور غلط کا نشان لگائیں:
- میں ہر رکعت میں دعاے استفتاح پڑھتا ہوں۔
- میں پہلی رکعت میں دعاے استفتاح پڑھتا ہوں۔
س7: آنے والے جملہ کو تحریر کریں:
- میں تکبیر تحریمہ کے بعد دعاے استفتاح پڑھتا ہوں۔
- ..........................................
- ..........................................
پانچواں سبق([12])
فرض نمازیں ([13]) استاد کے لیے ہدایات: - نماز کے موضوع کو اسلام کے ارکان سے جوڑ کر سمجھایا جائے۔ - طلبہ کو وقت پر پنج وقتہ نماز کی پابندی کرنے کی ترغیب دی جائے، کیوں کہ یہ اسلام کا ایک ستون ہے اور جو شخص نماز ترک کردیتا ہے وہ کافر ہے، جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’ہمارے اور منافقین کے درمیان امتیاز نماز سے ہے، تو جس نے نماز چھوڑدی اس نے کفر کیا‘‘۔[سنن ترمذی: 2621]
* شہادتین کے بعد نماز ہی اسلام کا دوسرا رکن ہے۔
* نماز کی پابندی کرنا دخول جنت کا سبب ہے۔ سبق کے اغراض ومقاصد: - طالب اسلام میں نماز کے مقام ومرتبہ کو بیان کرے۔ - طالب یہ بیان کرے کہ دن و رات میں فرض نمازوں کی تعداد کتنی ہے۔ - طالب تمام فرض نمازوں کی رکعات کی تعداد بتائے۔
* نماز کو ترک کرنا جہنم میں داخل ہونے کا ایک سبب ہے۔
* دن و رات میں فرض نمازیں پانچ ہیں، جو یہ ہیں:
1- فجر
2- ظہر
3- عصر
4- مغرب
5- عشاء
( دو رکعتیں)
(چار رکعتیں)
(چار رکعتیں)
(تین رکعات)
(چار رکعتیں)
سوالات:
س۱: خالی جگہ کو پر کریں:
- اسلام کے پانچ ارکان ہیں، جو یہ ہیں:
1- شہادتین۔ 2- ............................. 3- زکاۃ ادا کرنا۔ 4- رمضان کے روزے رکھنا۔ 5- حج کرنا۔
- نماز کی پابندی کرنا.............................میں داخل ہونے کا سبب ہے اور نماز ترک کرنا ........................................میں داخل ہونے کا سبب ہے۔
س2: دن و رات کی فرض نمازیں ذکر کریں۔
س3: کام (ا) میں مذکور ہر نماز کو کالم (ب) میں موجود مناسب رکعات کے ساتھ ملائیں۔
کالم (ا)
کالم (ب)
نماز فجر
چار رکعتیں
نمازِ ظہر
دو رکعات
مغرب کی نماز
تین رکعات
ایک رکعت
س4: درج ذیل کلمات کو اس طرح ترتیب دیں کہ جملہ مفیدہ بن جائے:
(پابندی کرتا ہے- وقت پر- نماز کی - زید)
.......................................... .......................................... ..........................................
(نماز - اسلام کا - رکن ہے - دوسرا)
.......................................... .......................................... ..........................................
س5: ان نمازوں پر دائرہ بنائیں جن میں چار رکعتیں ہوتی ہیں:
(فجر - ظہر - عصر - مغرب - عشاء)
چھٹا سبق ([14])
تشہد ([15])
( التَّحِيات للهِ، والصَّلواتُ والطَّيِّبات، السَّلام عليكُم أيُّها النَّبيِّ ورَحمَة اللهِ وبَركاتُه، السَّلام علينا وعلى عِبادِ اللهِ الصّالحين، أشهَد أن لا إله إلّا الله، وأشهَد أنَّ محمَّداً عبدُه ورَسولُه ). (تمام قولی، بدنی اور مالی عبادتیں اللہ کے لیے خاص ہیں۔ اے نبی! آپ پر اللہ کی رحمت، سلامتی اور برکتیں ہوں، نیز ہم پر اور اللہ کے (دوسرے) نیک بندوں پر بھی سلامتی ہو۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد ﷺ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں)۔
تشہد کی جگہ: استاد کے لیے ہدایات: طلبہ کے سامنے آسان اسلوب میں تشہد کے معانی بیان کیے جائیں: (التَّحيّات للهِ): یعنی ایسے تمام الفاظ جو سلامتی، بادشاہت، بقا اور عظمت پر دلالت کرتے ہیں، وہ سب اللہ تعالی ہی کے لیے ہیں- (والصَّلَوات): یعنی فرض اور نفلی نمازیں صرف اللہ ہی کے لیے ادا کی جاتی ہیں- (والطَّيِّبات): یعنی تمام تر نیک اعمال صرف اللہ ہی کے لیے ہیں، کیوں کہ اللہ پاک ہے اور پاک عمل کے سوا کچھ اور قبول نہیں کرتا- نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور اللہ کے نیک بندوں کے احترام اور ان کی محبت پر زور ڈالا جائے-
- تین اور چار کعتوں والی نماز میں دوسری رکعت کے بعد تشہد کی دعا پڑھی جاتی ہے اور اسے (پہلا تشہد) کہا جاتا ہے۔
- ہر نماز کی آخری رکعت میں تشہد کی دعا پڑھی جاتی ہے اور اسے (آخری تشہد کہتے ہیں)۔ سبق کے اغراض ومقاصد: - طالب تشہد کی دعا یاد کرے۔ - طالب یہ تعیین کرے کہ نماز میں تشہد کی دعا کب پڑھی جاتی ہے۔
سوالات:
س1: تشہد کی دعا ذکر کرین۔
س2: خالی جگہوں کو پر کریں:
- تین اور چار رکعتوں والی نماز میں دوسری رکعت کے بعد تشہد کی دعا پڑھی جاتی ہے اور اس کا نام ہے: ................................................
- ہر نماز کی آخری رکعت میں تشہد کی دعا پڑھی جاتی ہے اور اس کا نام ہے: .................................................
س3: تشہد کی دعا میں اسلام کا ایک رکن آیا ہے۔ وہ کیا ہے؟
س4: صحیح جواب چنیں:
ا- پہلا تشہد کس رکعت کے بعد ہوگا؟
پہلی رکعت - دوسری رکعت۔
ب- آخری تشہد کی دعا کب پڑھی جاتی ہے؟
نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کے بعد۔
نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے سے پہلے۔
س5: جن نمازوں میں دو تشہد ہیں، انہیں ایک گروپ میں رکھیں اور جن نمازوں میں صرف ایک تشہد ہے، انہیں دوسرے گروپ میں رکھیں:
(عشا کی نماز - عصر کی نماز - مغرب کی نماز - فجر کی نماز - ظہر کی نماز)
کالم (ا)
کالم (ب)
1- ..........................................
1- ..........................................
2- ..........................................
2- ..........................................
3-..........................................
3-..........................................
4- ..........................................
4- ..........................................
ساتواں سبق ([16])
درود شریف ([17])
( اللَّهمَّ صَلِّ على محمَّد وعلى آل محمَّد كما صَلَّيْتَ على إبراهِيم وعلى آل إبراهِيم إنَّك حَمِيدٌ مَجِيدٌ، وبارِك على محمَّد وعلى آل محمَّد كما باركتَ على إبراهِيمَ وعلى آل إبراهِيمَ إنَّك حمِيدٌ مَجيدٌ )۔ (اے اللہ! حضرت محمد ﷺ اور آپ کی آل واولاد پر رحمت نازل فرما جس طرح تو نے حضرت ابراہیم کی اولاد پر رحمت نازل فرمائی تھی۔ بلا شبہ تو خوبیوں والا، عظمت والا ہے۔ اور حضرت محمد ﷺ اور آپ کی آل واولاد پر برکت نازل فرما، جس طرح تو نے حضرت ابراہیم کی اولاد پر برکت نازل فرمائی تھی۔ بلاشبہ تو خوبیوں والا عظمت والا ہے)۔
* نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کا وقت: آخری تشہد کے بعد اور سلام پھیرنے سے پہلے۔
سوالات:
س1: درود شریف ذکر کریں۔ استاد کے لیے ہدایات: - طلبہ کو ترغیب دی جائے کہ نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر کثرت سے درود پڑھیں، بطور خاص جب آپ کا ذکر آئے۔ - یہ وضاحت کی جائے کہ اللہ کی طرف سے درود بھیجنے کا مطلب ہے: مقرب فرشتوں میں بندے کی تعریف کرنا۔ - یہ بیان کیا جائے کہ برکت کا مطلب ہے: ہر خیر و بھلائی کا کثرت کے ساتھ قائم ودائم رہنا۔ یاد رہے کہ اللہ پاک کی خیر کے سوا کوئی اور خیر زیادہ اور دیرپا نہیں۔
س2: مناسب کلمات کے ذریعہ خالی جگہوں کو پر کریں:
ا- اللہ تعالی کا ایک اسم گرامی ہے: ................................... سبق کے اغراض ومقاصد: - طالب نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر پڑھی جانے والی درود بیان کرے۔ - طالب اس بات کی تعیین کرے کہ نماز میں کس وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھی جاتی ہے۔
ب- کچھ انبیا کے اسمائے گرامی یہ ہیں: ............................................
س3: صحیح جواب پر دائرہ بنائیں:
نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجی جاتی ہے:
(رکوع میں - سجدہ میں - آخری تشہد کے بعد)
آٹھواں سبق([18])
جلسۂ تشہد میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کے بعد جن چیزوں سے پناہ مانگی جاتی ہے ([19])
نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کے بعد جلسۂ تشہد میں چار چیزوں سے پناہ مانگی جاتی ہے۔ چنانچہ یہ دعا پڑھی جاتی ہے:
1- اللَّهمَّ إني أعوذ بِك مِن عَذابِ جَهَنَّم. (اے اللہ! میں جہنم کے عذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔)
2- ومِن عَذابِ القَبْرِ. (اور قبر کے عذاب سے۔)
3- ومِن فِتْنَة المحيا والممات. (اور زندگی وموت کے فتنہ سے۔)
4- ومِن فِتْنَةِ المسِيحِ الدَّجّالِ. (اور مسیح دجال کے فتنہ سے)
سوالات: استاد کے لیے ہدایات: - طلبہ کو یہ تاکید کی جائے وہ ہر وقت اور بطور خاص نماز میں ان چار چیزوں سے پناہ طلب کریں، کیوں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پناہ طلب کرنے کا حکم دیا ہے۔ - درس میں مذکور چار چیزوں سے پناہ مانگنے کی دعا میں وارد کلمات کی تشریح : (أعوذ) : میں پناہ مانگتا ہوں اور مضبوطی سے پکڑتا ہوں۔ (فِتْنَة المحيا والممات) : زندگی کے فتنے سے مراد میں زندگی میں پیش آنے والے دنیا اور اس کی آلائشوں کے فتنے ہیں، جب کہ موت کے فتنے سے مراد موت کے وقت کا فتنہ یا قبر اور اس کے عذاب کا فتنہ ہے، جس میں فرشتوں کا سوال کرنا بھی شامل ہے۔ (فِتْنَة المسِيح الدَّجّال) : مسیح دجال ایک بہت بڑا جھوٹا اور کافر شخص ہوگا، جس کے ہاتھ سے اللہ بہت ساری نشانیاں دکھائے گا۔ جیسے اسے ماننے والوں پر بارش اور انکار کرنے والوں پر قحط نازل ہونا۔ انہی نشانیوں کی وجہ سے بہت سارے لوگ دھوکہ کھا جائیں گے اور اس کی پیروی کرنے لگيں گے۔ وہ مکہ اور مدینہ کو چھوڑ کر تمام شہروں کا چکر لگائے گا۔ اخیر میں عیسی علیہ السلام اس کا قتل کریں گے۔ اس کے فتنے سے بچنے کے لیے قوت ایمانی، اس کے فتنے سے اللہ کی پناہ مانگنا اور سورہ کہف کی ابتدائی دس آیتیں یاد کرنا وغیرہ شامل ہيں۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا ہے : "جس نے سورہ کہف کی ابتدائی دس آیتیں یاد کر لیں، وہ دجال کے فتنے سے محفوظ رہے گا۔" صحیح مسلم حدیث نمبر 809۔
س1: ان چار چیزوں کا ذکر کریں جن سے جلسۂ تشہد میں درود پڑھنے کے بعد پناہ مانگی جاتی ہیں۔
.............................................................................................................................. سبق کے اغراض ومقاصد: - طالب یہ ذکر کرے کہ مسلمان نماز میں کن چیزوں سے پناہ طلب کرتا ہے۔ - طالب نماز میں ان چار چیزوں سے پناہ مانگنے کی جگہ متعین کرے-
..............................................................................................................................
س2: خالی جگہوں کو پر کریں:
مسیح دجال کے فتنہ سے محفوظ رہنے کے بعض اسباب یہ ہیں:
- .................................................... سے اللہ کی پناہ طلب کرنا۔
- ..........................................کی ابتدا سے دس آیتیں حفظ کرنا۔
نواں سبق ([20])
نماز کا طریقہ ([21])
1- میں قبلہ کی طرف رخ کرتا ہوں، پھر سجدہ کی جگہ پر نظر رکھ کر تکبیر تحریمہ کہتا ہوں، اس کے بعد دعائے استفتاح پڑھتا ہوں۔
2- ( أعوذ بالله مِن الشَّيطانِ الرَّجِيم، بسم الله الرَّحمن الرَّحيم ) پڑھنے کے بعد سورہ فاتحہ کی تلاوت کرتا ہوں اور قرآن کریم کی جو آیتیں یاد ہیں، ان میں سے کچھ تلاوت کرتا ہوں۔
3- اپنا ہاتھ اٹھاتے ہوئے (اللہ اکبر) کہتا ہوں اور رکوع کرتا ہوں اور یہ دعا تین مرتبہ پڑھتا ہوں: ( سُبْحانَ ربي العَظِيم )۔
4- یہ دعا پڑھتے ہوئے رکوع سے اٹھتا ہوں: ( سَمِعَ اللهُ لِمَن حَمِدَه، رَبَّنا ولك الحمْد حَمْداً كَثِيراً طَيِّباً مُباركاً فيه).
5- تکبیر کہتا ہوں اور سات اعضا پر سجدہ کرتا ہوں اور سجدے میں تین مرتبہ یہ دعا پڑھتا ہوں: ( سُبْحانَ ربي الأَعْلى)۔
6- (اللہ اکبر) کہہ کر سجدہ سے اٹھتا ہوں، سیدھا بیٹھ جاتا ہوں اور دو سجدوں کے درمیان یہ پڑھتا ہوں: ( رَبِّ اغْفِرْ لي ). (اے میرے رب! مجھے معاف کردے)۔
7- (اللہ اکبر) کہہ کر دوسرا سجدہ کرتا ہوں اور سجدے میں تین دفعہ یہ دعا پڑھتا ہوں: ( سُبْحان ربي الأَعْلى)۔
۸- (اللہ اکبر) کہہ کر دوسری رکعت کے لیے اٹھتا ہوں اور اس میں بھی اسی طرح کرتا ہوں جس طرح پہلی رکعت میں کیا تھا۔ استاد کے لیے ہدایات: - استاد کو چاہیے کہ طلبہ کے سامنے عملی طور پر نماز پڑھ کر دکھائیں۔ - ہر طالب کو اپنے ساتھیوں کے سامنے نماز پڑھنے کا حکم دیں اور ان سے جو غلطیاں ہوں ان کی اصلاح کریں۔ - نماز کے دوران اگر طلبہ سے غلطیاں ہوں تو پھر سے نماز پڑھ کر انہیں درست طریقہ بتائیں۔ - یہ ضرور بتائيں کہ (سُبْحانَ ربي العَظِيم) اور (سُبْحان رَبي الأعلى) کم سے کم ایک مرتبہ پڑھنا ضروری ہے۔ - نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا وہ طریقہ ضرور واضح کریں جو عامر بن سعد نے اپنے والد سے روایت کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں: "میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کرتا تھا کہ آپ اپنے دائیں بائیں اس طرح سلام پھیرتے کہ آپ کے رخسار کی سفیدی نظر آتی"۔ [صحیح مسلم: 582]۔ - یہ بتائيں کہ عورت نماز میں اپنے پورے جسم کا پردہ کرے گی سوائے چہرے اور ہتھیلیوں کے، بشرطیکہ وہاں کوئی اجنبی مرد موجود نہ ہو۔
9- دوسری رکعت کے بعد میں پہلے تشہد کے لیے بیٹھ جاتا ہوں۔
10- باقی نماز میں ویسے ہی ادا کرتا ہوں جیسے پہلے کی دو رکعتیں ادا کی تھیں۔ سبق کے اغراض و مقاصد: - طالب نماز کی کیفیت واضح کرے۔ - طالب نماز کو درست طریقے سے عملاً ادا کرے۔
11- نماز کے اخیر میں آخری تشہد، درود اور دعا کے لیے بیٹھتا ہوں، پھر یہ کہہ کر دو سلام پھیرتا ہوں: ( السَّلامُ عليكُم ورَحْمَة اللهِ ).
سوالات:
س1: نماز کا طریقہ بتائيں۔
س2: آنے والے ہر کلمہ یا عبارت کو مناسب جگہ پر لکھیں:
(فاتحہ - اللہ اکبر - قبلہ - قرآن مجید میں سے جو کچھ یاد ہو)۔
- مسلمان نماز کے وقت اپنا رخ ................................ کی طرف کرتا ہے اور نماز کی ابتدا میں ...................................... کہتا ہے، پھر سورہ .........................پڑھتا ہے اور اس کے بعد ............................................پڑھتا ہے۔
س3: ایک شاعر کہتا ہے:
بُنيّ تَوضَّأ وقُم لِلصَّلاة میرے بیٹے وضو کرو اور نماز کے لیے کھڑے ہو جاؤ
**
وصلِّ لرَبِّك تَكسِب رِضاه اور اپنے رب کے لیے نماز پڑھو۔ اس کی رضا حاصل کر لوگے۔
بُنيّ توضَّأ بماء طَهور میرے بیٹے! پاک پانی سے وضو کرو
**
فماء الوضوء لِوَجْهك نُور وضو کا پانی تیرے چہرے کے لیے نور ہے۔
إذا رضِي اللهُ عن مُسلِم اگر اللہ اپنے بندہ مسلم سے راضی ہوجائے
**
يَنال السَّعادَة طُولَ الحياة تو وہ زندگی بھر سعادت و خوش بختی سے بہرہ ور رہتا ہے۔
مذکورہ اشعار کو پڑھیں اور درج ذیل سوالوں کا جواب دیں:
أ- مسلمان کس چیز سے وضو کرتا ہے؟ ب-نماز کی ادائیگی کا کوئی ایک فائدہ ذکر کریں؟
س4: صحیح جواب چنیں:
أ- میں نماز میں اپنی نگاہ جس جگہ رکھتا ہوں وہ ہے:
چھت - دیوار - سجدے کی جگہ۔
ب- میں رکوع کے دوران اپنے ہاتھ جس چیز پر رکھتا ہوں ، وہ ہے:
میرے گھٹنے - میری پنڈلیاں۔
ج- میں سجدہ میں یہ دعا پڑھتا ہوں:
سُبحانَ ربي الأعْلى. سُبْحان ربي العَظِيم.
س5: کالم (ا) کو کالم (ب) سے ملائیں:
کالم (ا)
کالم (ب)
میں سجدے میں کہتا ہوں:
سُبْحان رَبي العَظِيم
میں رکوع میں کہتا ہوں:
سُبْحان ربي الأَعْلى
میں دو سجدوں کے درمیان کہتا ہوں
سَمِعَ اللهُ لِمَن حَمِدَه
میں رکوع سے اٹھنے کے بعد کہتا ہوں
ربِّ اغفِرْ لي
اللهُ أكبَر
دسواں سبق ([22])
نماز کو باطل کرنے والے اعمال ([23])
نماز جن اعمال سے باطل ہو جاتی ہے، ان میں سے چند یہ ہیں:
1- کھانا۔ 2- پینا۔ 3- بات چیت کرنا۔
4-ہنسنا۔ 5-پیشاب، پاخانہ یا ہوا خارج ہونے سے وضو ٹوٹ جانا۔ 6-کثرت سے حرکت کرنا۔
*اگر نماز کے دوران ان امور میں سے کوئی بھی امر واقع ہو تو نماز باطل ہوجاتی ہے اور اسے دوہرانا لازم ہے۔
* نماز میں خشوع و خضوع کا مکمل اہتمام کریں۔
سوالات:
س1: نماز باطل کرنے والے اعمال بتائيں۔
س2: اگر نماز باطل ہوجائے تو نمازی پر کیا لازم آتا ہے؟
س3: آنے والے واقعات پر غور کریں اور بتائیں کہ ان میں نماز باطل کرنے والے کون سے اعمال پائے جاتے ہیں:
ا- طالب نے نماز کے دوران اپنے بھائی انس کو دیکھا کہ وہ اس کا قلمدان لے رہا ہے، تو اس نے کہا: (میرا قلمدان رہنے دو)۔ استاد کے لیے ہدایات: - طلبہ کے ساتھ نماز کو باطل کرنے والے اعمال دوہرائیں۔ - نماز میں خشوع و خضوع کی اہمیت پر زور ڈالیں۔ - کچھ طلبہ کو اپنے ساتھیوں کے سامنے نماز پڑھنے پر مکلف کریں اور باقی طلبہ سے غلطیوں کی اصلاح طلب کریں۔ - یہ واضح کریں کہ وضو اسی وقت ٹوٹتا ہے جب نواقض وضو میں سے کوئی امر واقع ہو، جیسے ہوا خارج ہونے کی آواز یا بو وغیرہ محسوس کرنا۔ - یہ بھی واضح کریں کہ نماز میں جان بوجھ کر بات چیت کرنے سے نماز باطل ہوجاتی ہے۔
ب- طالب اپنے کمرے میں نماز پڑھتے ہوئے یہ سنتا ہے کہ مین گیٹ پر گھنٹی بج رہی ہے۔ چنانچہ وہ جاکر دروازہ کھولتا ہے اور پھر آکر نماز مکمل کرتا ہے۔
ج- طالب نے نماز کے دوران دیکھا کہ اس کا چھوٹا بھائی چلنے کی کوشش کر رہا ہے اور اسی کوشش میں گر گیا ہے۔ یہ دیکھ کر اس کی ہنسی نکل گئی -1016635-102298500 سبق کے اغراض و مقاصد: -طالب نماز باطل کرنے والے امور بیان کرے۔ - طالب یہ ذکر کرے کہ نماز باطل ہونے کے بعد نمازی پر کیا لازم آتا ہے۔
Related books
All books
المناهج التعليمية - الصف الأول13 زبانیںالمناهجالتعليميةالمناهج التعليمية - الصف الأول
کتاب کی تفصیلات دیکھنے کے لیے کلک کریں۔
المناهج التعليمية - الصف الثالث11 زبانیںالمناهجالتعليميةالمناهج التعليمية - الصف الثالث
یہ کتاب تیسرے درجے کے لیے تیار شدہ توحید کے مضمون کی وضاحت کرتی ہے۔ یہ دین کے تین درجات یعنی اسلام، ایمان اور احسان کے مطالعے پر توجہ مرکوز کرتی ہے، ہر درجے کے مفہوم کو تفصیل سے بیان کرتی ہے، اسلام اور ایمان کے ارکان کی تشریح اور توحید کی گواہی کی اہمیت بیان کرتی ہے، اللہ، اس کے رسولوں اور اس کی کتابوں پر ایمان کو مضبوط کرنے کی اہمیت بتاتی ہے اور آخر میں شرعی نصوص سے استدلال کے ساتھ دین کے اعلیٰ ترین درجے کے طور پر احسان کے مقام کو واضح کرتی ہے۔
عنوان: نصاب تعلیم، علمِ فقہ، درجہ (چہارم)۔11 زبانیںعنوان: نصاب تعلیم، علمِ فقہ، درجہ (چہارم)۔
مختصر تعارف: اس علمی مواد کو مملکت سعودی عرب میں طلبہ کے لیے مقرر کردہ تعلیمی نصاب کی تہذیب اور خلاصہ سمجھا جا سکتا ہے۔ اسے کئی درجات میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس مواد میں علمِ فقہ کے مطالعہ سے متعلق حصہ بھی شامل ہے، جو بارہ (12) درجات میں منقسم ہے۔ چوتھے درجے میں شامل اہم ترین موضوعات اور مسائل درج ذیل ہیں: طہارت اور اس کی فضیلت، وضو کی شرائط، اس کے فرائض، اس کی سنتوں اور نواقض کا بیان۔ اذان اور اقامت کے طریقے کی وضاحت۔ نماز کی ان شرطوں کی وضاحت جن کے بغیر نماز صحیح نہیں ہوتی۔ فرض نمازوں کے اوقات، ارکان اور واجبات کا بیان۔
عنوان: نصابِ تعلیم، علمِ فقہ، درجہ (پنجم)۔7 زبانیںعنوان: نصابِ تعلیم، علمِ فقہ، درجہ (پنجم)۔
مختصر تعارف: اس علمی مواد کو مملکت سعودی عرب میں طلبہ کے لیے مقرر کردہ تعلیمی نصاب کی تہذیب اور اختصار سمجھا جا سکتا ہے۔ اسے کئی درجات میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس مواد میں علمِ فقہ کے مطالعہ سے متعلق حصہ بھی شامل ہے، جو بارہ (12) درجات میں منقسم ہے۔ پانچویں درجے میں شامل اہم ترین موضوعات اور مسائل درج ذیل ہیں: پانی کی قسمیں، ان کے احکام اور ہر قسم کی مثالیں۔ موزوں پر مسح کے احکام اور تیمم کے طریقے کا بیان۔ نماز کے تفصیلی طریقے، اس میں مکروہ افعال اور ان اوقات کا بیان جن میں نماز پڑھنا منع ہے۔ سجدۂ سہو کے احکام کا بیان۔