عنوان: نصاب تعلیم‘ کتاب التوحید‘ مرحلہ (اول)
مختصر تعارف: یہ علمی مواد سعودی عرب کے اس نصاب تعلیم کی تہذیب وتلخیص ہے جسے طلبہ کے لیے تیار کیا گیا ہے‘ یہ نصاب تعلیم مختلف مراحل پر مشتمل ہے‘ اس نصاب میں علم توحید سے متعلق خاص مواد بھی ہیں جو ۱۲ مراحل میں منقسم ہیں‘ مرحلہ اول میں جو موضوعات شامل نصاب ہیں ان میں ایک اہم ترین موضوع ہے: وہ امور جن کا جاننا انسان پر واجب ہے‘ مثال کے طور پر: اللہ تعالى کو اس کی نشانیوں‘ مخلوقات اور اس کی قدرت کے عجائب کے ذریعہ جاننا اور یہ معرفت حاصل کرنا کہ وہی رب‘ خالق اور رازق ہے جو تمام تر عبادتوں کا تن تنہا مستحق ہے۔ نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی معرفت حاصل کرنا دلائل کے ساتھ دین اسلام کی معرفت حاصل کرنا۔…
These files are generated automatically from the book's text; their layout may differ from the printed edition.
عنوان: نصاب تعلیم‘ کتاب التوحید‘ مرحلہ (اول)
مختصر تعارف: یہ علمی مواد سعودی عرب کے اس نصاب تعلیم کی تہذیب وتلخیص ہے جسے طلبہ کے لیے تیار کیا گیا ہے‘ یہ نصاب تعلیم مختلف مراحل پر مشتمل ہے‘ اس نصاب میں علم توحید سے متعلق خاص مواد بھی ہیں جو ۱۲ مراحل میں منقسم ہیں‘ مرحلہ اول میں جو موضوعات شامل نصاب ہیں ان میں ایک اہم ترین موضوع ہے: وہ امور جن کا جاننا انسان پر واجب ہے‘ مثال کے طور پر:
اللہ تعالى کو اس کی نشانیوں‘ مخلوقات اور اس کی قدرت کے عجائب کے ذریعہ جاننا اور یہ معرفت حاصل کرنا کہ وہی رب‘ خالق اور رازق ہے جو تمام تر عبادتوں کا تن تنہا مستحق ہے۔
نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی معرفت حاصل کرنا
دلائل کے ساتھ دین اسلام کی معرفت حاصل کرنا۔
پہلا مرحلہ
مقدمہ
تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے قلم کے ذریعہ علم سکھایا‘ انسان کو وہ کچھ سکھایا جس سے وہ نا واقف تھا‘ درود وسلام نازل ہو نبی امی پر جن کو اللہ نے اس مقصد سے مبعوث فرمایا کہ وہ لوگوں کو تاریکیوں سے نکال کر روشنی کی طرف لائیں‘ حمد وصلاۃ کے بعد:
واجبات میں سب سے اہم واجب توحید باری تعالیٰ ہے، اور اس کا علم سب سے اشرف و افضل علم ہے، یہ ایک ایسی بنیاد ہے جس پر اعمال کی درستگی اور قبولیت کا دار ومدار ہے، انسان کو تمام چیزوں سے بڑھ کر توحید باری تعالیٰ کی ضرورت ہے کیوں کہ دلوں کی حیات، سعادت اور اطمینان اپنے رب‘ معبود اور خالق کی معرفت نیز رب تعالیٰ کے اسماء و صفات اور افعال کی معرفت میں پنہاں ہے، اسی طرح دین کی سمجھ بوجھ اور طہارت ونماز جیسی عبادتوں کی ادائیگی کا طریقہ جاننا سعادت کی علامت اور اس بات کی غماز ہے کہ اللہ نے اس بندے کے ساتھ خیر و بھلائی کا ارادہ کیا ہے ، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ”اللہ جس بندے کے ساتھ خیر کا ارادہ فرماتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا کردیتا ہے“ ([2]). اسی لیے مکتب توعیۃ الجالیات نے یہ عزم کیا کہ توحید کا مادہ پڑھایا جائے تاکہ طلبہ کے دلوں میں صحیح عقیدہ کو جاگزیں کیا جائے اور انہیں فقہی احکام کی تعلیم دی جائے تاکہ وہ عبادات کو مشروع طریقے سے ادا کرسکیں اور اپنے دینی احکام سے بخوبی آگاہ رہیں۔
مادہ توحید کے اس مرحلہ میں طلبہ تین امور کی معرفت کے ذریعہ اصول دین کی تعلیم حاصل کریں گے: اسے بخاری نے روایت کیا ہے‘ حدیث نمبر (۷)
۱- اپنے رب کی معرفت ۲- اپنے دین کی معرفت ۳- اپنے نبی کی معرفت
ہر سبق کے کچھ خاص مقاصد بیان کیے گئے ہیں جو کہ مادہ سے میل کھاتے ہیں‘ مضامین میں اختصار‘ عبارت میں وضاحت اور موضوعات میں تدریج سے کام لیا گیا ہے‘ اسی طرح ہر درس کے ساتھ سوالات اور معلم کے لیے خاص ہدایات بھی موجود ہیں تاکہ ان کی روشنی میں مطلوبہ اغراض ومقاصد کی تکمیل ہوسکے۔
معلم کی خدمت میں چند نصیحتیں:
۱- اخلاص‘ عمل کی قبولیت کی شرط ہے لہٰذا اپنے عمل کو اللہ کے لیے خالص رکھیں‘ آپ دنیا و آخرت میں سرخرو ہوں گے۔
۲- امانت کی حفاظت کرنا نجات کا باعث ہے ، آپ - اے میرے معلم بھائی- اسلام کی ایک سرحد کے نگہبان ہیں اور مسلم بچوں کی عقل و فطرت کی درست رہنمائی کے لیے امین بنائے گئے ہیں لہٰذا اس امانت کی حفاظت کریں تاکہ آپ دنیا و آخرت میں فلاح پاسکیں-
۳-مادہ توحید کی تعلیم و تدریس ایک عظیم الشان کام ہے ، بندے کی بھلائی‘ دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے نجات کا بھی یہی ذریعہ ہے کہ توحید باری تعالیٰ کی معرفت حاصل کی جائے اور اس پر عمل کیا جائے ، آپ طلبہ کے ذہنوں میں صحیح عقیدہ کو راسخ کرنے کے لئے خوب خوب محنت کریں اور آپ جن اعلى اخلاق واقدار کی طرف انہیں بلا رہے ہیں اس کی زندہ مثال اور سچے ترجمان خود بن جائیں ۔
۴۔ جب آسمان پر گھنگھور گھٹا چھا جائے، بادل گرجے، بجلی کوندے اور بارش ہو تو ان مواقع کو آپ اللہ کی وحدانیت و قدرت کے بارے میں گفتگو کرنے کے لئے غنیمت جانیں کیوں کہ یہ مواقع مسلمان کے اندر ایمانی قوت کو پروان چڑھاتے ہیں ۔
۵۔ مثالوں کے ساتھ اور سبق کو حالت حاضرہ سے جوڑ کر مادہ کو سہل انداز میں پڑھائیں‘ ایسا کرنے سے بچوں کے دل میں مادہ کے تئیں محبت پروان چڑھتی ہے اور اس کے بعد سیکھنا اور اس پر عمل کرنا ان کے لئے آسان ہوجاتا ہے۔ اخیر میں آپ کے لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ بشارت ہے: “مومن کو اس کے اعمال اور نیکیوں میں سے اس کے مرنے کے بعد جن چیزوں کا ثواب پہنچتا رہتا ہے‘ ان میں سے وہ علم بھی ہے جو اس نے سکھایا اور پھیلایا”([3]).
ماده توحيد:
اس حدیث کو ابن ماجہ نے روایت کیا ہے‘ حدیث نمبر (۲۴۲)
عنوان
صفحہ
پہلا سبق:
انسان پر جن چیزوں کا جاننا ضروری ہے
دوسرا سبق:
میرا رب اللہ ہے
تیسرا سبق:
رب کی معرفت
چوتھا سبق:
اللہ ہی خالق ہے
پانچواں سبق:
مخلوقات میں قدرت الہی کی چند مثالیں:
چھٹا سبق:
اللہ ہی رازق ہے:
ساتواں سبق:
میں اللہ کی عبادت کرتا ہوں جو میرا رب ہے
آٹھواں سبق:
میرا دین اسلام ہے
نواں سبق:
میرے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں
دسواں سبق:
قرآن کریم
پہلا سبق ([4])
وہ باتیں جن کا جاننا انسان کے لئے ضروری ہے ([5]) سبق کے اغراض ومقاصد :- طالب علم ان چیزوں کو واضح کرے جن کا جاننا انسان کے لیے ضروری ہے۔ -طالب علم کودین اسلام پر فخرہو۔
تمہارا رب کون ہے؟ میرا رب اللہ ہے۔ استاد کے لئے ہدایات:- نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :(جب کوئی بندہ صبح و شام تین مرتبہ یہ کہتا ہے: «رضيت بالله ربا وبالإسلام دينا وبمحمد نبيا» ”میں اللہ کے رب ہونے، اسلام کے دین ہونے، اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے سے راضی و خوش ہوں) تو اللہ تعالیٰ پر اس کا یہ حق ہوجاتا ہے کہ وہ قیامت کے دن اسے خوش کردے) (مسند احمد 4/ 337) ۔ اس حدیث میں لوگوں پر اللہ کے فضل و احسان کا بیان ہے کہ اللہ نے انہیں عدم سے وجود بخشا اور انہیں پاکیزہ رزق عطا کیا تاکہ وہ اللہ کے عطا کردہ رزق سے طاقت حاصل کرکے اللہ تعالی کی عبادات بجا لائیں۔ - یہ بندوں پر اللہ کا احسان ہے کہ اس نے ان کی طرف ایک رسول مبعوث کیا اور وہ رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں - جس نے آپ کی اطاعت کی وہ دنیا و آخرت میں سرخ رو ہوا ۔- اس میں دین اسلام کی عظمت کا بھی بیان ہے جسے اللہ نے اپنے بندوں کے لیے پسند کیا ہے، ارشاد باری تعالی ہے : (الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا) ( آج میں نے تمہارے لئے دین کو کامل کردیا اور تم پر اپنا انعام بھرپور کردیا اور تمہارے لئے اسلام کے دین ہونے پر رضامند ہوگیا) ( سورہ مائدہ :3)
تمہارا دین کیا ہے ؟ میرا دین اسلام ہے ۔
تمہارے نبی کون ہیں ؟ میرے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔
میں صبح و شام پابندی سے اس دعائے نبوی کو تین بار پڑھتا ہوں: (رَضِيت بِالله ربّاً، وبالإسلامِ دِيناً، وبمحمَّدٍ صلى الله عليه وسلم نَبِيّاً). (میں اللہ کے رب ہونے، اسلام کے دین ہونے، اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے پر راضی و خوش ہوں)
سوالات:
س۱: خالی جگہوں کو مناسب الفاظ سے پر کریں:
- میرا رب ...............................
- میرا دین....................................
- میرے نبی ..............................
دوسرا سبق ([6])
میرا رب اللہ ہے ([7]) سبق کے اغراض ومقاصد: طالب علم اللہ تعالی کی عظمت کو جانے- طالب علم مخلوقات پر اللہ کی رفعت وبلندی کو بیان کرے- طالب علم بندوں پر اللہ کے چند انعامات کا تذکرہ کرے۔
تمہارا رب کون ہے؟ میرا رب اللہ ہے۔ استاد کے لئے ہدایات :- طلبہ کو وہ حدیث سنائیں جس میں ہے کہ اللہ کے رسول نے باندى سے پوچھا : ( اللہ کہاں ہے ؟ تو اس نے کہا : کہ اللہ آسمان میں ہے ۔۔۔صحیح مسلم 5307) - حدیث کی عبارت " ربَّانی بنعمہ" کی وضاحت کریں: اس سے مراد یہ ہے کہ اللہ نے اپنی ظاہری و باطنی نعمتوں کے ذریعے میرى تربیت کى اور مجھے پروان کیا، امن، صحت اور عافیت جیسی نعمتیں ظاہری نعمتیں ہیں اور ایمان وہدایت باطنی نعمتیں ہیں- طلبہ کے دلوں میں اللہ کی عظمت کو راسخ کریں۔
اللہ کہاں ہے ؟ اللہ آسمان کے اوپر ہے۔
وہ کون ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور اپنی نعمتوں کے ذریعے تمہاری پرورش کی؟ وہ اللہ ہے جس نے مجھے پیدا کیا اور اپنی نعمتوں کے ذریعے میری پرورش کی۔
سوالات:
- تمہارا رب کون ہے؟
- اللہ کہاں ہے؟
- وہ کون ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور اپنے نعمتوں کے ذریعہ تمہاری پرورش کی؟
تیسرا سبق ([8])
رب کی معرفت ([9]) سبق کے اغراض ومقاصد:- طالب اللہ کی بعض آیتوں اور بعض مخلوقات کا ذکر کرے۔ طالب اللہ کی نشانیوں اور مخلوقات میں غور وفکر کرے- طالب یہ بیان کرے کہ اللہ پاک وبرتر لوگوں کو ان کی موت کے بعد حساب وکتاب اور اجر کے لیے دوبارہ زندہ کرے گا۔
میں اپنے رب کو اس کی نشانیوں اور مخلوقات کے ذریعہ جانتا ہوں‘ اس کی نشانیوں میں دن اور رات بھی داخل ہیں اور اس کی مخلوقات میں آسمان وزمین بھی شامل ہیں۔ استاد کے لیے: اللہ تعالی کے افعال کی دیگر مثالوں کا ذکر: بارش نازل کرنا‘ پودے اگانا‘ دعا قبول کرنا اور پریشانیاں دور کرنا- طلبہ کو اللہ کی نشانیوں اور مخلوقات میں غور وفکر کرنے کی دعوت دینا۔ نشور کا معنی یہ ہے: موت کے بعد حساب وکتاب کے لیے دوبارہ اٹھایا جانا- طلبہ کے دلوں میں بعث بعد الموت کا ایمان راسخ کرنا۔
اللہ ہی ہے جس نے مجھے زندگی دی‘ پھر وہی مجھے موت دے گا اور اسی کی طرف دوبارہ اٹھ کر جانا ہے۔
سوالات:
س۱: آپ اپنے رب کو کس چیز کے ذریعہ جانتے ہیں؟
س۲: کس نے آپ کو زندگی دی اور پھر آپ کو موت دے گا؟
چوتھا سبق ([10])
اللہ خالق ہے ([11]) سبق کے اغراض ومقاصد :- طالب علم اللہ کی مخلوقات پر غور و فکر کرے تاکہ اللہ کی عظمت کو محسوس کر سکے۔ - طلبہ لوگوں پر اللہ کے فضل و احسان کو بیان کریں کہ اللہ نے انہیں عدم سے وجود بخشا ۔
وہ اللہ ہی ہے جس نے مجھے اور تمام لوگوں کو پیدا کیا۔ استاد کے لیے ہدایات: یہ وضاحت کریں کہ مخلوقات کی کثرت خالق سبحانہ و تعالی کی عظمت اور اس کے مستحق عبادت ہونے کی دلیل ہے۔ - سبق کی تشریح و توضیح کلاس کے باہر کرنا بہتر ہے تاکہ طلبہ اللہ کی عظیم تخلیق جیسے آسمان، زمین اور درختوں پر غور و فکر کرسکیں۔ -طلبہ کو اپنے ساتھ شامل کرکے اللہ کی مخلوقات کے بارے میں دوسری مثالیں بھی تلاشیں۔ - طلبہ کو اللہ کی مخلوقات پر غور و فکر کرنے پر ابھاریں تاکہ وہ اللہ تعالى کی عظمت شان کو محسوس کر سکیں۔
وہ اللہ ہی ہے جس نے آسمان وزمین کو پیدا کیا۔
وہ اللہ ہی ہے جس نے رات دن اور سورج چاند کو پیدا کیا۔
سوالات:
مناسب الفاظ سے خالی جگہوں کو پر کریں:
۔۔۔۔۔۔۔۔ جس نے انسانوں کو پیدا کیا۔
.....................جس نے زمین و آسمان کو پیدا کیا۔
....................... جس نے سورج اور چاند بنائے۔
اللہ خالق ہے ([13])
وہ اللہ ہی ہے جس نے پہاڑ، سمندر اور درخت پیدا کئے، ارشاد باری تعالی ہے: ( اللَّهُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ وَكِيلٌ ) ترجمہ: (اللہ ہر چیز کا پیدا کرنے واﻻ ہے اور وہی ہر چیز پر نگہبان ہے) (سورہ زمر: ۶۲) سبق کے اغراض ومقاصد :- طالب علم اللہ کی کچھ مخلوقات کے بارے میں بتائے ۔ -اللہ ہر چیز کا خالق ہے اس پر طالب علم ایک دلیل بتائے۔ - طالب علم اللہ کی مخلوقات پر غور و فکر کرے۔
گویا مجھ پر واجب ہے کہ میں صرف ایک اللہ کی عبادت کروں جس نے ہر چیز کو پیدا کیا ہے۔ استاد کے لیے ہدایات: یہ وضاحت کہ اللہ تعالى تخلیق میں منفرد ہے۔ یہ بیان کہ صرف ایک اللہ کی عبادت واجب ہے جو ہر چیز کا خالق ہے۔ بعض مخلوقات کے فوائد کا ذکر جیسے سمندروں اور درختوں کے فوا۔
سوالات:
س۱: اللہ تعالی کی تین مخلوقات گنائیں۔
س۲: اللہ ہر چیز کا خالق ہے۔ اس کی کیا دلیل ہے؟
س۳: اللہ تعالی نے فرمایا: (هُوَ الَّذِي جَعَلَ الشَّمْسَ ضِيَاءً وَالْقَمَرَ نُورًا) ترجمہ: وہ اللہ تعالی ایسا ہے جس نے آفتاب کو چمکتا ہوا بنایا اور چاند کو نورانی بنایا۔ (یونس: ۵)
درج ذیل خالی جگہ کو پر کریں:
سورج کے فوائد میں سے ایک یہ ہے.......................
چاند کے فوائد میں سے ایک یہ ہے.............................
پانچواں سبق ([14])
مخلوقات میں قدرت الہی کی چند مثالیں ([15])
اللہ تعالی کا فرمان ہے: "اے ہمارے رب! تونے یہ بے فائدہ نہیں بنایا‘ تو پاک ہے ‘ ہمیں آگ کے عذاب سے بچالے"۔ [آل عمران: 191]. سبق کے اغراض ومقاصد: طالب علم مخلوقات الہی میں پنہاں عظمت کے پہلوؤں کو اجاگر کرے- طالب علم اللہ کی آیتوں اور مخلوقات میں غور وفکر کرے۔
تعجب کی بات ہے کہ کس طرح اللہ کی نافرمانی کی جاتی ہے یا کیوں کر منکر اللہ کا انکار کرتا ہے۔ استاد کے لیے ہدایات: طلبہ کے ذہنی وفکری معیار کو سامنے رکھتے ہوئے مخلوقات میں پوشیدہ عظمت الہی کے پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے- یہ بیان کیا جائے کہ اللہ کی نشانیوں میں غور وفکر کرنے سے مسلمان کے ایمان میں‘ اپنے رب کی معرفت اور اس کی محبت وتعظیم میں اضافہ ہوتا ہے- استاد کو چاہیے کہ طلبہ کو اپنے ارد گرد موجود اللہ پاک وبرتر کی مخلوقات میں غور وفکر کرنے کی دعوت دے‘ ساتھ ہی یہ بھی واضح کریں کہ یہ مخلوقات انسان کے لیے کس قدر مفید ہیں۔
ہر چیز میں اس کی کوئی نہ کوئی نشانی ہے جو دلالت کرتی ہے کہ وہ تنہا ویکتا ہے
چھٹا سبق ([16])
اللہ ہی رازق ہے ([17])
- اللہ ہی ہے جو آسمان سے پانی نازل کرتا ہے- سبق کے اغراض ومقاصد: طالب علم اللہ تعالی کے بعض نعمتوں کا ذکر کرے- طالب علم اللہ کی نعمتوں پر اس کا شکر ادا کرے۔
- اللہ ہی ہے جو ہمیں کھلاتا پلاتا ہے۔ استاد کے لیے ہدایات: بارش کے فوائد کا ذکر- پانی کی حفاظت واجب ہے اور اسراف سے بچنا ضروری ہے- یہ تنبیہ کرنا کہ باقی ماندہ کھانے کو اس کی خاص جگہوں پر رکھنا نعمتوں کے شکر میں داخل ہے‘ نعمتوں پر شکر ادا کرنے سے ان میں اضافہ ہوتا ہے‘ فرمان باری تعالی ہے: (اگر تم شکر گزاری کروگے تو بے شک میں تمہیں زیادہ دوں گا) [إبراهيم: 7]- طلبہ کو آنکھ اور کان کے بڑے بڑے فوائد کا احساس دلایا جائے- طلبہ کو یہ تنبیہ کی جائے کہ اللہ نے ہمیں عظیم نعمتوں سے نوازا ہے جیسے کھانا اور پینا‘ کان اور آنکھ ‘ تاکہ ہم ان کے ذریعہ اللہ پاک کی اطاعت پر تقویت حاصل کریں۔
- اللہ ہی ہے جس نے ہمیں کان اور آنکھ سے نوازا
سوالات:
س۱: کون ہے جو ہمیں کھلاتا اور پلاتا ہے؟
س۲: درج ذیل خالی جگہوں کو پر کریں:
میں آنکھ کی نعمت سے یہ فائدہ اٹھاتا ہوں: ......................................
میں کان کی نعمت سے یہ فائدہ اٹھاتا ہوں: ............................................
اللہ ہی ہے جس نے ہمیں صحت وتندرستی اور امن وامان سے نوازا([19])۔
فرمان باری تعالی ہے: (اللہ تعالی ہی سب کا روزی رساں توانائی والا اور زور آور ہے) [الذاريات: 58].
اس لیے میرے اوپر واجب ہے کہ میں اللہ کی نوازی ہوئی ہر نعمت پر اس کا شکر ادا کروں- سبق کے اغراض ومقاصد: طالب علم اس کی دلیل ذکر کرے کہ اللہ ہی رازق ہے- اللہ نے جو عظیم نعمتیں دی ہیں‘ ان پر طالب علم اللہ کا شکر ادا کرے-
سوالات: استاد کے لیے ہدایات: یہ وضاحت کہ اللہ تعالی رزق دینے میں تن تنہا ہے- اللہ پاک سے صحت اور امن وامان مانگنے کی ترغیب- ہر نعمت پر الحمد للہ کہنے کی ترغیب- اللہ کی نعمتوں کی مزید مثالوں کا ذکر‘ کسی سلف کا قول ہے: "نعمتوں کا ذکر منعِم (اللہ) تبارک وتعالی کی محبت پیدا کرتا ہے"-
س۱: کون ہے جس نے ہمیں ہر چیز سے نوازا؟
س۲: اللہ کی دو نعمتوں کا ذکر کریں:
س۳: خالہ جگہ پر کریں:
- مسلمان کو ہر نعمت پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے یہ کہنا چاہیے:......................................
- اگر اللہ تعالی زمین پر بارش نہ نازل فرمائے تو اس کی کیا حالت ہوتی ہے؟ .......................................
- جب اللہ تعالی زمین پر بارش نازل کرتا ہے تو اس کی کیا حالت ہوتی ہے؟ ................................................................
ساتواں سبق ([20])
میں اللہ کی عبادت کرتا ہوں جو میرا رب ہے ([21])
- میں مسلمان ہوں اور صرف ایک اللہ کی عبادت کرتا ہوں‘ اس کے ساتھ کسی اور کی عبادت نہیں کرتا۔
- میں مسلمان ہوں اور اللہ سے محبت کرتا ہوں اور اسی کی اطاعت کرتا ہوں۔ سبق کے اغراض ومقاصد: طالب علم صرف ایک اللہ کی عبادت کرے‘ اس کے ساتھ کسی اور کی عبادت نہ کرے - طالب علم عبادت کی چند قسمیں ذکر کرے- طالب علم ان گناہوں میں پڑنے سے باز رہے جن سے اللہ پاک وبرتر ناراض ہوتا ہے- طالب علم دین اسلام پر فخر کرے۔
- میں مسلمان ہوں‘ اللہ سے ڈرتا ہوں اور اس کی نافرمانی نہیں کرتا استاد کے لیے ہدایات: یہ وضاحت کہ اللہ ہی خالق ورازق ہے‘ وہی زندگی وموت کا مالک ہے‘ وہی تمام ترعبادتوں کا تن تنہا مستحق ہے۔ مختلف قسم کی عبادتوں کا ذکر جیسے نماز ‘ روزہ‘ دعا اور ذبح وغیرہ- طلبہ کو اطاعت کے کاموں کی ترغیب- ایسے قول وعمل سے دور رہنے کی تلقین جن سے اللہ ناراض ہوتا ہے۔
- میں مسلمان ہوں‘ صرف ایک اللہ کو پکارتا ہوں اور اس کے ساتھ کسی اور کو نہیں پکارتا۔
سوالات:
س۱: ہم صرف کس کی عبادت کرتے ہیں؟
س۲: مناسب کلمہ کے ذریعہ خالی جگہوں کو پر کریں:
جنت‘ نماز‘ قرآن‘ اللہ۔
- مسلمان صرف ایک ..................................کو پکارتا ہے۔
- مسلمان ...........................کی ادائیگی کی پابندی کرتا ہے
- مسلمان کثرت سے .............................کی تلاوت کرتا ہے تاکہ اللہ پاک کی رضا اور دخول...............سے سرفراز ہو۔
آٹھواں سبق ([22])
میں مسلمان ہوں میرا دین اسلام ہے ([23])
اللہ تعالی کا فرمان ہے: (بے شک اللہ تعالی کے نزدیک دین اسلام ہی ہے) [آل عمران: 19].
اسلام یہ ہے: توحید کے ذریعہ اللہ کے سامنے سرنگوں ہونا‘ اطاعت کے ذریعہ اس کی تابعداری کرنا اور شرک اور مشرکوں سے براءت کا اظہار کرنا۔ سبق کے اغراض ومقاصد: طالب اسلام کا معنی واضح کرے- طالب شرک اور مشرکوں سے کنارہ کش رہے- طالب مسلمانوں سے محبت رکھے-
سوالات: استاد کے لیے ہدایات: اسلام کے معنى کو واضح کرنا- اس عظیم دین کے محاسن کا ذکر کر کے اس کی محبت طلبہ کے دلوں میں راسخ کرنا- یہ بیان کرنا کہ اسلام کی تابعداری ہی واحد ایسا سبب ہے جس کے ذریعہ جنت کی سعادت اور جہنم سے نجات مل سکتی ہے۔ یہ وضاحت کہ اسلام کا تقاضہ ہے کہ مسلمانوں سے محبت اور کافروں سے بغض رکھی جائے اور ان کی مشابہت اختیار نہ کی جائے۔
پہلے کالم کو دوسرے کالم میں موجود مناسب جملہ سے ملائیں:
اسلام یہ ہے:
شرک اور اہل شرک سے براءت ظاہر کرکے اللہ کے سامنے سرنگوں ہونا
توحید کے ذریعہ اللہ کی تابعداری کرنا
اطاعت کے ذریعہ براءت ظاہر کرنا
میرا دین اسلام ہے([25])
اسلام کی بنیاد: یہ گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور محمد اللہ کے رسول ہیں۔
* دین اسلام کے علاوہ ہر دین باطل ہے۔
اللہ تعالی کا فرمان ہے: (جو شخص اسلام کے سوا اور دین تلاش کرے اس کا دین قبول نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں نقصان پانے والوں میں ہوگا) [آل عمران: 85]. سبق کے اغراض ومقاصد: طالب علم اسلام کی بنیاد ذکر کرے- طالب علم دین اسلام پر فخر کرے- طالب علم یہ بیان کرے کہ اسلام کے علاوہ ہر دین باطل ہے۔
میں مسلمان ہوں اور اسلام کے علاوہ کوئی اور دین قبول نہیں کرتا۔ استاد کے لیے ہدایات: معاذ رضی اللہ عنہ کی اس حدیث کی طرف اشارہ کیا جائے کہ جب رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اہل یمن کی طرف بھیجا تو ان کو حکم دیا کہ سب سے پہلے شہادت لا الہ الا اللہ کی دعوت دیں۔ [صحیح بخاری: ۷۳۷۲- صحیح مسلم: ۱۹]۔ شہادتین کا مقام ومرتبہ بیان کریں کہ ان کے ذریعہ ہی بندہ اسلام میں داخل ہوتا ہے- باطل ادیان کی مثالیں پیش کریں جیسے یہودیت‘ نصرانیت‘ اور وثنیت وغیرہ- یہ بیان کہ جو اسلام کے علاوہ کسی اور دین پر مرتا ہے اس کا ٹھکانہ جہنم ہے۔
سوالات:
س۱: اسلام کی بنیاد کیا ہے؟
س۲: درج ذیل خالی جگہ ان دونوں کلمات (اسلام‘ جہنم) میں سے مناسب کلمہ کے ذریعہ پر کریں:
- ........................کے علاوہ ہر دین باطل ہے‘ اور جو شخص اسلام کے سوا کسی اور دین پر مرے وہ .............................میں داخل ہوگا۔
س۳: اسلام کے علاوہ کوئی اور دین اللہ قبول نہیں کرتا‘ اس کی دلیل ذکر کریں۔
ان مقامات پر نشان لگائیں جہاں مسلمان کلمہ شہادت پڑھتا ہے:
( ) اذان میں، ( ) کھانے کے وقت، ( ) وضو کے بعد، ( ) چھینک کے بعد.
نواں سبق([26])
میرے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ([27])
میرے نبی محمد بن عبد اللہ بن عبد المطلب ہیں۔
اللہ نے آپ کو تمام مخلوقات کے لیے مبعوث فرمایا۔
اللہ نے آپ کو اس لیے مبعوث فرمایا تاکہ آپ انہیں صرف ایک اللہ کی عبادت کرنے اور اس کے سوا ہر کسی کی عبادت ترک کرنے کی دعوت دیں۔ سبق کے اغراض ومقاصد: طالب علم نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا سلسلہ نسب ذکر کرے- طالب علم یہ ذکر کرے کہ اللہ پاک نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام انسانوں کے لیے مبعوث فرمایا- طالب علم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی حکمت بیان کرے-
سوالات: استاد کے لیے ہدایات: بندوں پر اللہ کی رحمت ہے کہ اس نے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو صرف ایک اللہ کی عبادت کی طرف دعوت دینے کے لیے مبعوث فرمایا- یہ وضاحت کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت سے یہ لازم آتا ہے کہ آپ کے احکام پر عمل کیا جائے اور آپ کی اتباع کی جائے- غیر اللہ کی عبادت سے ممانعت- نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا نام آتے ہی آپ پر درود بھیجنے کی ترغیب- مناسب تربیتی اسلوب میں عام الفیل کے دوران نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کا قصہ ذکر کیا جائے-
میرے نبی کا اسم گرامی: .......................... ہے۔
اللہ نے آپ کو تمام .............................کی طرف مبعوث فرمایا-
اللہ نے آپ کو اس لیے مبعوث فرمایا تاکہ آپ انسانوں کو صرف ایک ................................ اور اس کے سوا ہر ایک کی .......................... ترک کرنے کی دعوت دیں۔
میرے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں([29])
جو شخص رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرے گا وہ جنت میں داخل ہوگا۔
جو رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کرے گا وہ جہنم میں داخل ہوگا۔
اس لیے میرے اوپر واجب ہے کہ میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کروں اور آپ کی اطاعت کروں۔
سوالات: سبق کے اغراض ومقاصد: طالب علم کے سامنے یہ وضاحت کی جائے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا تقاضہ ہے کہ آپ کی اطاعت اور اتباع کی جائے- طالب کے سامنے یہ واضح کیا جائے کہ جو رسول کی اطاعت کرے گا وہ جنت میں جائے گا اور جو آپ کی نافرمانی کرے گا وہ جہنم میں جائے گا- طالب کو رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خلاف ورزی سے ڈرایا جائے۔
س: درج ذیل خالی جگہوں کو پر کریں: استاد کے لیے ہدایات: رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت ومحبت پر ابھارا جائے اور آپ کے اوامر کی خلاف ورزی سے ہوشیار کیا جائے- یہ اشارہ کیا جائے کہ جو شخص رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت رکھے گا وہ جنت میں آپ کے ساتھ ہوگا جیسا کہ حدیث میں آیا ہے: (انسان اسی کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت رکھتا ہے) صحیح بخاری: ۶۱۶۹۔ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض اخلاق کا ذکر کیا جائے جیسے صدق گوئی‘ امانت داری اور عفو ودرگزر‘ ساتھ ہی آپ کی زندگی کے بعض زندہ واقعات اور مثالوں سے اس کی وضاحت بھی کی جائے تاکہ طلبہ کے اندر آپ کی محبت اور جذبہ اتباع پروان چڑھے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جس قدر محبت اور آپ کی جس طرح اطاعت کرتے تھے‘ اس کے کچھ نمونے پیش کیے جائیں۔
- جو شخص رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرے گا‘ وہ .............................میں داخل ہوگا اور جو آپ کی نافرمانی کرے گا وہ ................................میں داخل ہوگا۔
- رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات میں سے یہ بھی ہے: صدق گوئی‘ .......................‘ ................................۔
- جب آپ رسول اللہ کا نام سنتے ہیں تو کیا کہتے ہیں؟
دسواں سبق([30])
قرآن مجید ([31])
قرآن مجید اللہ تعالى کا کلام ہے-
میرے اوپر واجب ہے کہ قرآن سے محبت کروں‘ اسے کی تلاوت کروں اور اس پر عمل کروں-
مجھے آیۃ الکرسی یاد ہے‘ میں ہر نماز کے بعد اور سونے سے قبل اس کی تلاوت کرتا ہوں-
سوالات: سبق کے اغراض ومقاصد: طالب علم یہ بیان کرے کہ قرآن مجید اللہ تعالی کا کلام ہے- طالب علم قرآن مجید کا احترام کرے- قرآن مجید میں جو احکام آئے ہیں‘ طالب علم اس پر عمل کرے- قرآن مجید میں جو ممانعتیں آئی ہیں‘ ان سے طالب اجتناب کرے-
س۱: وہ کون سی کتاب ہے جسے اللہ تعالی نے اپنے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل فرمایا؟ استاد کے لیے ہدایات: طلبہ کے لیے جو اسلوب مناسب ہو‘ اسے اختیار کرتے ہوئے غار حرا میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر نزول قرآن کا قصہ بیان کیا جائے- طلبہ کے دلوں میں قرآن کی محبت راسخ کی جائے- قرآن مجید کی تلاوت اور حفظ کی ترغیب دی جائے کیوں کہ اس میں بیش بہا اجر وثواب ہے- نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: (تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے) صحیح بخاری : ۵۰۲۷- نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ( جس نے کتاب اللہ کا ایک حرف پڑھا اسے اس کے بدلے ایک نیکی ملے گی،اور ایک نیکی دس گنا بڑھا دی جائے گی، میں نہیں کہتا ﴿المّ﴾ ایک حرف ہے، بلکہ الف ایک حرف ہے، لام ایک حرف ہے اور میم ایک حرف ہے)۔ ترمذی: ۲۹۱۰- یہ تنبیہ کی جائے کہ قرآن مجید کا احترام اور تعظیم اور جب اس کی تلاوت ہو تو خاموشی کے ساتھ سننا واجب ہے‘ اس کی دلیل اللہ تعالی کا یہ فرمان ہے: ( وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَهُ وَأَنصِتُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ) [الأعراف: 204] (اور جب قرآن پڑھا جایا کرے تو اس کی طرف کان لگا دیا کرو اور خاموش رہا کرو‘ امید ہے کہ تم پر رحم ہو)۔ قرآن کے بعض ناموں کا ذکر کیا جائے‘ جیسے: الذکر‘ الفرقان‘ الکتاب- قرآن کریم پر عمل کرنے کی ترغیب دی جائے‘ اس طرح کہ اس کے احکام پر عمل کرے اور اس کے نواہی سے دور رہے۔
س۲- مناسب کلمہ کے ذریعہ درج ذیل خالی جگہ کو پر کریں:
- میں مسلمان ہوں اور میری کتاب ............................مجید ہے۔
- نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن............................ اور سکھائے)۔
عنوان: نصاب تعلیم‘ علم فقہ‘ مرحلہ (اول)
مختصر تعارف: یہ علمی مواد سعودی عرب کے اس نصاب تعلیم کی تہذیب وتلخیص ہے جسے طلبہ کے لیے تیار کیا گیا ہے‘ یہ نصاب تعلیم مختلف مراحل پر مشتمل ہے‘ اس نصاب میں علم فقہ سے متعلق خاص مواد بھی ہیں جو ۱۲ مراحل میں منقسم ہیں‘ مرحلہ اول میں جو موضوعات اور مسائل شامل نصاب ہیں‘ ان کی تفصیل حسب ذیل ہے:
طہارت اور ماء طَہور کے معانی کی وضاحت اور ماء طہور کی مثالوں کا ذکر۔
وضو کے طریقہ کا بیان۔
اسلام میں نماز کی اہمیت اور اس کے شرعی طریقہ کا بیان ‘ نیز اسے باطل کرنے والے امور کا ذکر۔
پہلا مرحلہ
پہلا سبق ([2])
استاد کے لیے: ماء طَہور کے معانی پر مثالوں کے ساتھ روشنی ڈالیں- یہ وضاحت کریں کہ پیشاب اور پاخانے کو پتھر یا رومال وغیرہ سے صاف کرنا جائز ہے۔ بچوں کو تنبیہ کریں کہ گندگی دور کرنے کے لیے بائیں ہاتھ کا استعمال کیا جائے۔ طہارت پر دلالت کرنے والی آیتوں کو بطور دلیل پیش کیا جائے- بیت الخلا میں داخل ہونے کی دعا یاد کرائی جائے (بِسم الله، اللَّهمّ إنّـي أعوذُ بِك مِن الخبْث والخبائِث)۔ اس حدیث کو بخاری نے اپنی صحیح ‘ کتاب الوضوء‘ باب: ما یقال عند الخلاء‘ حدیث نمبر (۱۴۲) کے تحت روایت کیا ہے۔ (بسم اللہ) کے اضافہ سے متعلق معلومات کے لیے رجوع کریں: فتح الباری (۱/۲۴۴)‘ اسی طرح بیت الخلا سے نکلنے کی دعا بھی یاد کرائی جائے: (غُفرانَك)۔ اسے ابو داود نے کتاب الطہارۃ میں باب: ما یقول الرجل إذا خرج من الخلاء ‘ حدیث نمبر: (۳۰) کے تحت روایت کیا ہے۔
طہارت ([3]) سبق کے اغراض ومقاصد: - طالب علم یہ واضح کرے کہ جس پانی سے پاکی حاصل کی جاسکتی ہے اس کی کیا پہچان ہے- طالب علم یہ واضح کرے کہ قضائے حاجت کے بعد کونسا عمل واجب ہے - طالب علم یہ ذکر کرے کہ نماز کے وقت کن چیزوں سے نجاست دور کرنا واجب ہے۔
طہارت واجب ہے‘ اللہ سبحانہ وتعالی نے ہمیں اس کا حکم دیا ہے۔
میرے اوپر واجب ہے کہ قضائے حاجت کے بعد پیشاب اور پاخانہ نکلنے کى جگہ کو پاک پانی سے صاف کروں۔
طہارت میں وضو بھی شامل ہے‘ میرے اوپر واجب ہے کہ نماز سے پہلے پاک پانی([4]) سے وضو کروں۔ پاک پانی کی مثال: نہروں‘ سمندروں اور بارش کا پانی۔
طہارت میں یہ بھی شامل ہے کہ جسم‘ کپڑے اور نماز پڑھنے کى جگہ سے پانی کے ذریعہ نجاست دور کی جائے۔
سوالات:
س۱: ہر جلمہ کے سامنے مناسبت کے اعتبار سے صحیح یا غلط (×) کا نشان لگائیں:
نماز پھر وضو۔ وضو پھر نماز۔
س۲: درج ذیل خالی جگہ کو پر کریں:
میں پاک ......................... وضو کرتا ہوں۔
س۳: جس چیز سے گندے کپڑے کو پاک کیا جاتا ہے‘ اس کے نیچے خط کھینچیں:
پانی مٹی
س۴: آنے والے جملے تحریر کریں:
- میں پیشاب اور پاخانے نکلنے کی جگہ کو پاک پانی سے صاف کرتا ہوں۔
- .................................................................
- .................................................................
- میں نماز کے لیے پاک پانی سے وضو کرتا ہوں۔
- .................................................................
- .................................................................
- پاک پانی سے وضو کیے بنا نماز درست نہیں ہوتی۔
- .................................................................
- .................................................................
میں گندی جگہ پر نماز نہیں پڑھتا۔
- .................................................................
- .................................................................
- نماز سے پہلے میں کپڑے‘ جسم اور نماز کی جگہ سے گندگی صاف کرتا ہوں۔
- .................................................................
- .................................................................
دوسرا سبق([5])
استاد کے لیے: سبق کی وضاحت درج ذیل امور پر مشتمل ہے: طلبہ کو اپنے ساتھ کلاس سے باہر لے جائیں۔ طلبہ کے سامنے استاد اس طرح عملی طور پر وضو کا طریقہ بتائے کہ سارے طلبہ استاد کو دیکھ رہے ہوں۔ عملی طور پر وضو کرتے ہوئے استاد یہ اشارہ کرے کہ ہر عضو کے حدود کیا ہیں اور اسے دھونے کا طریقہ کیا ہے- بعض طلبہ کو مکلف کیا جائے کہ اپنے ساتھیوں کے سامنے عملاً وضو کرکے دکھائیں- استاد کچھ طلبہ سے پوچھے کہ ہر عضو کے کتنے حصوں کو دھونا واجب ہے۔ تمام طلبہ سے وضو کروایا جائے تاکہ استاد کو یقین ہو جائے کہ انہوں نے وضو کا طریقہ مکمل طور پر سیکھ لیا- استاد کے لیے خوش خبری ہے کہ طلبہ کو وضو کا طریقہ سکھانے پر بیش بہا اجر وثواب مرتب ہوتا ہے‘ کیوں کہ جو شخص کوئی علم سکھاتا ہے تو اسے اس پر عمل کرنے والے کے برابر ثواب ملتا ہے۔
وضو کا طریقہ
میں دل سے وضو کی نیت کرتا ہوں‘ پھر درج ذیل کام کرتا ہوں:
- (بِسم الله) کہتا ہوں.
- اپنی ہتھیلی کو تین دفعہ دھوتا ہوں۔
- تین دفعہ کلی کرتا ہوں اور تین دفعہ ناک میں پانی ڈال کر صاف کرتا ہوں۔
- تین دفعہ اپنا چہرہ دھوتا ہوں۔
- انگلیوں سے لے کر کہنی تک تین دفعہ اپنا ہاتھ دھوتا ہوں۔
- کان سمیت اپنے سر کا ایک دفعہ مسح کرتا ہوں۔
- تین دفعہ ٹخنے تک اپنا پاؤں دھوتا ہوں۔
تیسرا سبق ([6])
استاد کے لیے: طلبہ کو یہ تنبیہ کی جائے کہ وضو میں ہر عضو کو ایک مرتبہ دھونا ہی واجب ہے اور کامل ترین طریقہ یہ ہے کہ تین دفعہ دھویا جائے - طلبہ کو وضو کے بعد کی یہ دعا یاد کرنے کی ترغیب دی جائے: ( أشهَد أن لا إله إلّا اللهُ وحدَه لا شَرِيكَ له، وأشهد أنَّ محمَّداً عبدُه ورسولُه)۔ اس حدیث کو احمد (۳/۲۶۵) نے روایت کیا ہے اور ترمذی کی ایک روایت (۵۵) میں آیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "تم میں سے جو شخص وضو کرے اور اچھی طرح وضو کرے اور وضو کے بعد یہ کلمات کہے: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، اللَّهمَّ اجْعَلني مِن التَّوابِينَ واجعَلني مِن المتَطَهِّرين» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا اور کوئی معبود برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی ساجھی نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (ﷺ) اس کے بندے اور رسول ہیں، الے اللہ! مجھے بہت توبہ کرنے والوں میں سے بنا دے اور مجھے پاکی کا بہت اہتمام کرنے والوں میں سے بنا دے ۔“ تو اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیے جاتے ہیں جس میں سے چاہے اس سے داخل ہو جائے"۔ طلبہ کو پانی کی نعمت کی قدر کرنے اور اسراف سے بچنے کی تلقین کی جائے۔
وضو کا عملی طریقہ ([7]) سبق کے اغراض ومقاصد: طالب علم یہ واضح کرے کہ جس پانی سے وضو کیا جا سکتا ہے اس کی کیا پہچان ہے۔ طالب علم نیت کی جگہ واضح کرے - طالب علم درست طریقہ سے عملاً وضو کرے۔
سوالات:
س۱: ہر جملہ کے سامنے مناسب نمبر لکھ کر افعالِ وضو کو ترتیب دیں۔
میں چہرہ دھوتا ہوں۔ کلی کرتا اور ناک میں پانی ڈال کر صاف کرتا ہوں۔ اپنے پاؤں کو ٹخنے تک دھوتا ہوں۔
اپنے سر کا کان سمیت مسح کرتا ہوں۔ کہنیوں تک ہاتھوں کو دھلتا ہوں۔ اپنی ہتھیلی دھوتا ہوں۔
س۲: آنے والے جملے تحریر کریں:
- وضو کا آغاز کرتے وقت میں بسم اللہ کہتا ہوں۔
- .................................................................
- .................................................................
- میں پاک پانی سے وضو کرتا ہوں۔
- .................................................................
- .................................................................
- وضو کرتے وقت وضو کے اعضا کے درمیان ترتیب کا خیال رکھتا ہوں۔
- .................................................................
- .................................................................
- وضو کا کوئی عضو ایسا نہیں چھوڑتا جہاں پانی نہیں پہنچا ہو۔
- .................................................................
- .................................................................
میرے بیٹے! وضو کرو اور نماز کے لیے کھڑے ہو جاؤ
**
اپنے رب کی خاطر نماز پڑھو‘ اس کی رضا سے سرفراز ہوگے
جب اللہ کسی مسلمان سے خوش ہوتا ہے
**
تو وہ زندگی بھر کى سعادت پالیتا ہے
* میں وضو کے بعد یہ دعا پڑھتا ہوں:
(أشهَد أن لا إله إلّا الله وَحْدَه لا شَرِيكَ له، وأشهد أنَّ محمَّداً عبدُه ورَسولُه).
چوتھا سبق ([8])
استاد کے لیے: یہ وضاحت کہ اسلام کے پانچ ارکان ہیں۔ یہ بیان کہ نماز تعداد میں تو پانچ ہیں لیکن اجر وثواب میں پچاس کے برابر ہیں۔ دیکھیں: صحیح بخاری (کتاب الصلاۃ) حدیث نمبر: (۳۴۹)۔ بچوں کو وقت پر پابندی کے ساتھ نماز پڑھنے کی ترغیب دی جائے‘ کیوں کہ یہ اسلام کا ستون اور دخول جنت کا سبب ہے اور نماز چھوڑنا جہنم میں داخل ہونے کا ایک سبب ہے‘ بریدہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ہمارے اور ان کے درمیان نماز کا معاہدہ ہے‘ تو جس نے نماز چھوڑدی اس نے کفر کیا‘‘۔ اس حدیث کو ترمذی نے ابواب الایمان‘ باب: ما جاء فی ترک الصلاۃ‘ حدیث نمبر: (۲۶۲۱) کے تحت روایت کیا ہے۔
فرض نمازیں ([9]) سبق کے اغراض ومقاصد: طالب علم یہ واضح کرے کہ اسلام میں نماز کا کیا مقام ومرتبہ ہے۔ طالب علم یہ بیان کرے کہ دن اور رات میں کون کون سی نمازیں فرض ہیں۔ طالب علم یہ واضح کرے کہ ہر نماز میں کتنی رکعتیں ہیں۔
شہادتین کے بعد نماز اسلام کا دوسرا رکن ہے۔
دن ورات میں پانچ وقت کی نمازیں فرض ہیں‘ جوکہ یہ ہیں:
فجر
ظہر
عصر
مغرب
عشا
دو رکعت
۲
(چار رکعت)
۴
(چار رکعت)
۴
(تین رکعت)
۳
(چار رکعت)
۴
سوالات:
س۱: اسلام کے ارکان میں سے جو رکن چھوٹا ہوا ہے اسے مکمل کریں:
شہادتین- ........................................... - زکاۃ - روزہ - حج۔
س۲: دن کے شروع سے فرض نمازوں کو ترتیب دیں:
عشا ظہر مغرب عصر فجر
س۳: ہر نماز کو اس کی رکعات کی تعداد سے جوڑیں:
فجر ظہر عصر مغرب عشاء
س۴: قلم سے صحیح جواب کو جوڑیں:
میں ہر دن کا آغاز اس نماز سے کرتا ہوں:
ظہر فجر
س۵: ان نمازوں کو چنیں جن کی رکعات کی تعداد چار ہے:
فجر ظہر عصر مغرب عشاء
س۶: اس نماز پر گول دائرہ بنائیں جس کی رکعات کی تعداد تین ہے:
فجر ظہر عصر مغرب عشاء
س۷: قلم سے ان نمازوں کو جوڑیں جو دن میں ادا کی جاتی ہیں:
مغرب ظہر عصر عشاء فجر
س۸: ان نمازوں کو چنیں جو رات میں ادا کی جاتی ہیں:
مغرب ظہر عصر عشاء فجر
س۹: آنے والے جملوں کو تحریر کریں:
- میں نماز کو اس کے وقت سے مؤخر نہیں کرتا۔
- .................................................................
- .................................................................
- پابندی کے ساتھ نماز پڑھنا جنت میں داخل ہونے کا سبب ہے۔
- .................................................................
- .................................................................
- جب میں مسجد میں نماز پڑھتا ہوں تو نماز کے تمام حرکات میں امام کی اقتدا کرتا ہوں۔
- .................................................................
- .................................................................
پانچواں سبق ([10])([11]).
وضاحت: ۱- سجدہ جن سات اعضا پر کرنا ہے‘ وہ یہ ہیں: پیشانی بشمول ناک‘ دونوں ہتھیلیاں‘ دونوں گھٹنے‘ دونوں پاؤں کی انگلیاں۔ ۲- پہلے تشہد اور آخری تشہد میں بیٹھنے کی کیفیت - طلبہ کو تنبیہ کی جائے کہ تین دفعہ (سبحان ربي العَظِيم)، اور تین دفعہ (سبحان ربي الأعلى) دہرانا سنت ہے۔ نبی اکرم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا طریقہ واضح کیا جائے جیسا کہ عامر بن سعد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کرتا تھا کہ آپ اپنے دائیں بائیں اس طرح سلام پھیرتے کہ آپ کے رخسار کی سفیدی نظر آجاتی"۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے ‘ حدیث نمبر (۵۸۲)۔ استاد کے لیے: یہ سبق درج ذیل امور پر مشتمل ہے: طلبہ کو اپنے ساتھ مسجد لے جائیں۔ طلبہ کے سامنے عملی طور پر نماز ادا کریں‘ ساتھ ہی ہر رکن کی ہیئت اور اس کی دعا بیان کریں- استاد کچھ طلبہ سے ان کے ساتھیوں کے سامنے نماز پڑھوائیں اور جو بھی غلطی ہو اس کی اصلاح کریں- استاد دوبارہ علمی طور پر نماز ادا کریں تاکہ طلبہ پورے طور پر سمجھ لیں- تمام طلبہ عملی طور پر نماز پڑھ کر دکھائیں تاکہ استاد کو یقین ہوجائے کہ سب کے سب اچھی طرح نماز ادا کر رہے ہیں اور اس پر استاد کو اجر عظیم کی بشارت ہے‘ کیوں کہ جس نے کوئی علم سکھایا اسے اس پر عمل کرنے والے کے برابر اجر ملتا ہے۔
نماز کا طریقہ ([12]) سبق کے اغراض ومقاصد:- طالب علم نماز کو درست انداز میں ارکان وواجبات کے ساتھ عملی طور پر ادا کرے- طالب علم یہ واضح کرے کہ تکبیر تحریمہ میں رفع الیدین کا کیا طریقہ ہے۔ طالب علم رکوع اور سجدہ کی دعا میں فرق سمجھ لے۔
آپ نماز کیسے پڑھتے ہیں؟
۱- قبلہ کی طرف رخ کرتا ہوں۔
۲- اللہ اکبر کہتے ہوئے تکبیر تحریمہ کہتا ہوں,
اور سجدہ کی جگہ پر اپنی نگاہ رکھتا ہوں۔
۳- سورہ فاتحہ پڑھتا ہوں‘ اس کے بعد قرآن مجید میں سے جو کچھ یاد ہے‘ ان میں سے کچھ آیتیں پڑھتا ہوں۔
۴- اللہ اکبر کہہ کر رکوع میں جاتا ہوں اور رکوع میں یہ دعا پڑھتا ہوں:
(سُبْحان رَبيَّ العَظِيم) تین دفعہ
۵- رکوع سے اٹھتا ہوں اور یہ دعا پڑھتا ہوں:
(سَمِعَ اللهُ لِمَن حَمِدَه، رَبَّنا ولك الحمْدُ).
۶- اللہ اکبر کہہ کر سجدہ میں جاتا ہوں اور سجدہ میں یہ دعا پڑھتا ہوں
(سُبْحانَ ربيَّ الأَعْلى) تین دفعہ۔
۷- اللہ اکبر کہتے ہوئے سیدھا بیٹھ جاتا ہوں۔
اور دو سجدوں کے درمیان یہ دعا پڑھتا ہوں:
(ربِّ اغفِرْ لي، ربِّ اغفِرْ لي). (اے میرے رب! مجھے معاف فرما‘ اے میرے رب! مجھے معاف فرما)
۸- اللہ اکبر کہتے ہوئے دوسرا سجدہ کرتا ہوں۔
سجدہ میں تین دفعہ یہ دعا پڑھتا ہوں: (سُبْحانَ ربيَّ الأَعْلى)
۹- اللہ اکبر کہتے ہوئے دوسری رکعت کے لیے کھڑا ہوتا ہوں
اور اس رکعت میں اسی طرح کرتا ہوں جس طرح پہلی رکعت میں کیا تھا۔
۱۰- دوسری رکعت کے بعد پہلے تشہد کے لیے بیٹھ جاتا ہوں۔
۱۱- باقی نماز میں اسی طرح کرتا ہوں جس طرح پہلے کی دو رکعتوں میں کیا تھا ([13])۔ اخیر کی دو رکعتوں میں صرف سورہ فاتحہ پڑھنا ہے۔
۱۲- نماز کے اخیر میں بیٹھ کر آخری تشہد اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھتا ہوں‘ پھر یہ کہتے ہوئے دائیں بائیں سلام پھیرتا ہوں: دو رکعت والی نماز میں صرف ایک ہی تشہد ہے۔
(السَّلام عَليكُم ورَحمة اللهِ)
سوالات:
س۱: صحیح جواب چنیں
أ- میں نماز میں اپنی نگاہ جس چیز پر رکھتا ہوں وہ ہے:
چھت دیوار سجدہ کی جگہ
ب- میں رکوع میں جو دعا پڑھتا ہوں وہ ہے:
سُبحان رَبِّـيَ العَظِيم۔ سُبحانَه رَبِّـيَ الأَعْلى۔
ج- میں رکوع کے دوران اپنے ہاتھ رکھتا ہوں:
اپنے گھٹنوں پر۔ اپنی پنڈلیوں پر۔
س۲: کالم (أ) میں جو عبارتیں ہیں انہیں کالم (ب) میں موجود مناسب عبارتوں سے ملائیں:
کالم (أ)
کالم (ب)
میں سجدے میں پڑھتا ہوں:
سُبْحانَ رَبِّـيَ العَظِيم
میں رکوع میں پڑھتا ہوں:
سُبْحانَ رَبِّـيَ الأَعْلى
میں دو سجدوں کے درمیان پڑھتا ہوں:
سمع الله لِمَن حَمِدَه
رکوع سے اٹھنے کے بعد میں پڑھتا ہوں:
ربِّ اغْفِرْ لي
اللہ اکبر
س۳: خالی جگہ کو پر کریں:
میں یہ کہتے ہوئے نماز سے سلام پھیرتا ہوں: السلام ................................................................
س۴: آنے والے جملے کو تحریر کریں:
- میں باقی رکعتیں اسی طرح ادا کرتا ہوں جس طرح میں نے پہلی رکعت ادا کی تھی۔
- .................................................................
- .................................................................
چھٹا سبق ([15])
استاد کے لیے: تشہد کے دوران انگلی اٹھانے کی کیفیت بتائی جائے: (دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی اور اس کے بعد والی انگلی کو بند رکھے اور درمیانی انگلی کو انگوٹھے سے اس طرح ملائے کہ لوہے کے کڑا کی شکل بن جائے اور انگشتِ شہادت سے اشارہ کرے- طلبہ کے لیے جو اسلوب مناسب ہو‘ اس میں انہیں تشہد کے الفاظ بتائے جائیں- یہ وضاحت کی جائے کہ دو رکعت والی نماز میں ایک ہی تشہد ہے‘ برخلاف تین اور چار رکعت والی نماز کے۔
تشہد ([16]) سبق کے اغراض ومقاصد: - طالب یہ تعین کرے کہ نماز میں تشہد کی جگہ کیا ہے۔ طالب تشہد کے الفاظ یاد کرلے- طالب تشہد کے لیے درست طریقے سے بیٹھے۔
( التَّحِيّات للهِ، والصَّلوات والطَّيِّبات.
السَّلامُ عليك أيُّها النَّبيُّ ورحمَةُ اللهِ وبَركاتُه.
السَّلام عَلَيْنا وعلى عِبادِ اللهِ الصّالحين.
أشهد أن لا إله إلّا الله، وأشهَد أنَّ محمَّداً عبدُه ورَسولُه ).
تشہد کی دعا کب پڑھی جائے گی؟
دوسری رکعت کے بعد تشہد کی دعا پڑھی جائے گی جسے پہلا تشہد کہتے ہیں اور نماز کی آخری رکعت میں بھی تشہد کی دعا پڑھی جائے گی جسے آخری تشہد کہتے ہیں۔
سوالات:
س۱: خالی جگہ درج ذیل الفاظ سے پر کریں:
(تیسری - آخری - پہلی)
- تشہد کی دعا ..........................رکعت کے بعد پڑھی جائے گی
- آخری تشہد کی دعا ................................رکعت کے بعد پڑھی جائے گی۔
س۲: جن نمازوں میں دو تشہد ہیں‘ انہیں ایک ساتھ لکھیں اور جن نمازوں میں صرف ایک تشہد ہے انہیں ایک ساتھ لکھیں۔
دو تشہد
ایک تشہد
عشا کی نماز
عصر کی نماز
مغرب کی نماز
فجر کی نماز
ظہر کی نماز
س۳: آنے والے جملوں کو تحریر کریں:
- میں نماز کے تمام اعمال میں امام کی اقتدا کرتا ہوں۔
- .................................................................
- .................................................................
- میں نماز کا آغاز تکبیر تحریمہ سے کرتا ہوں۔
- .................................................................
- .................................................................
ساتواں سبق ([17])
استاد کے لیے: نماز کی عملی تطبیق اور یہ وضاحت ضروری ہے کہ نماز میں تشہد اور نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام پڑھنے کی جگہ کیا ہے۔ طلبہ کو یہ ترغیب دی جائے کہ جب نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر آئے یا وہ آپ کا نام سنیں تو آپ پر درود بھیجیں نیز اس کی فضیلت بھی بیان کی جائے جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جو میرے اوپر ایک دفعہ درود بھیجتا ہے اللہ تعالی اس پر دس دفعہ اپنی رحمت نازل فرماتا ہے‘ اس کے دس گناہ معاف کر دیتا ہے اور اس کے لیے دس درجات بلند کر دیتا ہے"۔ اسے نسائی نے (۱۲۹۷) نمبر حدیث کے تحت روایت کیا ہے۔
نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام ([18]) سبق کے اغراض ومقاصد:- نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کے جو الفاظ آئے ہیں‘ طالب علم ان کو یاد کرے۔ طالب علم کو یہ معلوم ہو کہ نماز میں کس جگہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنا ہے۔ طالب علم عملی تطبیق کے ذریعہ یہ بیان کرے کہ پہلے تشہد اور آخری تشہد میں کیا فرق ہے۔
نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر دورد پڑھنے کا طریقہ حسب ذیل ہے:
( اللَّهمَّ صَلِّ على محمَّد وعلى آل محمَّد، كما صَلَّيْتَ على إبراهِيمَ وعلى آل إبراهِيمَ، إنَّك حَمِيدٌ مجِيدٌ، وبارِك على محمَّد وعلى آل محمَّد، كما باركْت على إبراهِيمَ وعلى آل إبراهِيمَ، إنَّك حَمِيدٌ مَجِيدٌ).
درود کب پڑھی جائے گی؟
نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر آخری تشہد پڑھنے کے بعد اور سلام پھیرنے سے قبل پڑھی جائے گی۔
سوالات:
س۱: درج ذیل خالی جگہ کو پر کریں:
(اللَّهمّ صَلِّ على محمَّد وعلى آل محمَّد، كما صليت على ......................................... وعلى آل ......................................... إنَّك حميد مجيد، وبارِك على محمَّد وعلى آله ......................................... كما باركت على إبراهِيمَ وعلى آلِ إبراهيم، إنَّك حَمِيد مجيد).
س۲: سبق میں دو انبیا کے نام آئے ہیں‘ وہ دو نام کیا ہیں؟
......................................... اور .........................................
س۳: ذیل میں دیے گئے صحیح جواب پر گول دائرہ بنائیں:
نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھی جائے گی:
أ- پہلی رکعت کے بعد ب- آخری تشہد کے بعد۔
آٹھواں درس ([19])
استاد کے لیے ضروری ہے کہ طلبہ کے سامنے درج ذیل امور کو واضح کردے: نماز کی ادائیگی کے وقت حاضر دلی (خشوع) کا معنی ومطلب کیوں کہ یہ بہت عظیم الشان امر ہے- مبطلات الصلاۃ کا معنى ومطلب اور وضو ٹوٹنے کا مفہوم- کثرت حرکت کی مثالیں-
نماز باطل کرنے والے امور ([20]) سبق کے اغراض ومقاصد:- طالب علم نماز باطل کرنے والے بعض امور کو ذکر کرے- طالب علم وضو ٹوٹنے اور نماز باطل ہونے کے درمیان ربط پیدا کرے- طالب علم نماز باطل کرنے والے امور سے اجتناب کرے۔
مختلف امور سے نماز باطل ہوتی ہے‘ جن میں سے چند یہ ہیں:
۱- کھانا ۲-پینا ۳-بات کرنا
۴-ہنسنا ۵-پیشاب‘ پاخانہ یا ہوا خارج ہونے کی وجہ سے وضو ٹوٹنا ۶-کثرت سے حرکت کرنا
سوالات:
س۱: ایک طالب علم نے اس حال میں نماز پڑھی کہ اس کے منہ میں حلوہ تھا جسے اس نے کھالیا‘ تو کیا اس کی نماز درست ہوگی؟ اور کیوں؟
س۲: (کھانا - پیشاب - پاخانہ - ہوا)
درج ذیل خالی جگہ میں درست جواب تحریر کریں:
وضو ٹوٹ جاتا ہے ...........................سے یا ............................. سے یا ............................... سے ۔
س۳: اس تصویر کو چنیں جس میں نماز باطل کرنے والی کوئی چیز موجود ہو:
ہنسنا۔ آنکھ بند کرنا۔ چھینکنا۔ بات کرنا۔
کھانا۔ سانس لینا۔ پینا۔
س۴: آنے والے جملوں کو تحریر کریں:
- میں نماز باطل کرنے والا کوئی عمل نہیں کرتا۔
- .................................................................
- .................................................................
- اگر نماز باطل کرنے والے کسی امر کی وجہ سے فرض نماز باطل ہوجائے تو میرے اوپر اسے دہرانا واجب ہوگا۔
- .................................................................
- .................................................................
- میں پاک صاف ہوکر نماز کے لیے حاضر ہوتا ہوں۔
- .................................................................
- .................................................................
Related books
All books
المناهج التعليمية - الصف الثاني12 زبانیںالمناهجالتعليميةالمناهج التعليمية - الصف الثاني
کتاب کی تفصیلات دیکھنے کے لیے کلک کریں۔
المناهج التعليمية - الصف الثالث11 زبانیںالمناهجالتعليميةالمناهج التعليمية - الصف الثالث
یہ کتاب تیسرے درجے کے لیے تیار شدہ توحید کے مضمون کی وضاحت کرتی ہے۔ یہ دین کے تین درجات یعنی اسلام، ایمان اور احسان کے مطالعے پر توجہ مرکوز کرتی ہے، ہر درجے کے مفہوم کو تفصیل سے بیان کرتی ہے، اسلام اور ایمان کے ارکان کی تشریح اور توحید کی گواہی کی اہمیت بیان کرتی ہے، اللہ، اس کے رسولوں اور اس کی کتابوں پر ایمان کو مضبوط کرنے کی اہمیت بتاتی ہے اور آخر میں شرعی نصوص سے استدلال کے ساتھ دین کے اعلیٰ ترین درجے کے طور پر احسان کے مقام کو واضح کرتی ہے۔
عنوان: نصاب تعلیم، علمِ فقہ، درجہ (چہارم)۔11 زبانیںعنوان: نصاب تعلیم، علمِ فقہ، درجہ (چہارم)۔
مختصر تعارف: اس علمی مواد کو مملکت سعودی عرب میں طلبہ کے لیے مقرر کردہ تعلیمی نصاب کی تہذیب اور خلاصہ سمجھا جا سکتا ہے۔ اسے کئی درجات میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس مواد میں علمِ فقہ کے مطالعہ سے متعلق حصہ بھی شامل ہے، جو بارہ (12) درجات میں منقسم ہے۔ چوتھے درجے میں شامل اہم ترین موضوعات اور مسائل درج ذیل ہیں: طہارت اور اس کی فضیلت، وضو کی شرائط، اس کے فرائض، اس کی سنتوں اور نواقض کا بیان۔ اذان اور اقامت کے طریقے کی وضاحت۔ نماز کی ان شرطوں کی وضاحت جن کے بغیر نماز صحیح نہیں ہوتی۔ فرض نمازوں کے اوقات، ارکان اور واجبات کا بیان۔
عنوان: نصابِ تعلیم، علمِ فقہ، درجہ (پنجم)۔7 زبانیںعنوان: نصابِ تعلیم، علمِ فقہ، درجہ (پنجم)۔
مختصر تعارف: اس علمی مواد کو مملکت سعودی عرب میں طلبہ کے لیے مقرر کردہ تعلیمی نصاب کی تہذیب اور اختصار سمجھا جا سکتا ہے۔ اسے کئی درجات میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس مواد میں علمِ فقہ کے مطالعہ سے متعلق حصہ بھی شامل ہے، جو بارہ (12) درجات میں منقسم ہے۔ پانچویں درجے میں شامل اہم ترین موضوعات اور مسائل درج ذیل ہیں: پانی کی قسمیں، ان کے احکام اور ہر قسم کی مثالیں۔ موزوں پر مسح کے احکام اور تیمم کے طریقے کا بیان۔ نماز کے تفصیلی طریقے، اس میں مکروہ افعال اور ان اوقات کا بیان جن میں نماز پڑھنا منع ہے۔ سجدۂ سہو کے احکام کا بیان۔