Skip to content
جامع دعائیں [1]

جامع دعائیں [1]

[1] یہ کچھ جامع دعائیں ہیں، جو قرآن کریم میں وارد ہوئی ہیں یا نبی ﷺ سے صحیح ثابت ہیں۔ ہر زمان و مکان میں ان دعاؤں کا پڑھنا مشروع ہے، جیسے کہ طواف و سعی کے دوران اورعرفات و مزدلفہ میں۔ لیکن یہ ان کے لئے خاص نہیں ہیں۔ اول : قرآن کی دعائیں۔ ہمارے پروردگار! تو ہم سے قبول فرما، تو ہی سننے واﻻ اور جاننے واﻻ ہے۔ اور ہماری توبہ قبول فرما، تو توبہ قبول فرمانے واﻻ اور رحم وکرم کرنے واﻻ ہے۔ اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اور ہمیں عذاب جہنم سے بچا۔ اے ہمارے رب! اگر ہم بھول گئے ہوں یا خطا کی ہو، تو ہمیں نہ پکڑنا۔ اے ہمارے رب! ہم پر وه بوجھ نہ ڈال جو ہم سے پہلے…

0%
Font size