وهذهِ رِسالَةٌ مُوجَزَةٌ لَكَ يا مَن فَقَدتَ قَرِيبًا أو عَزِيزًا، أو حَبِيبًا، نَسألُ اللَّهَ عزَّ وجلَّ أن ينفعنا وإياكَ بِها، وهي بِعنوان: (أحكامُ الجَنائِز).
کتاب "طہارت، نماز اور جنازے کے بعض فقہی احکام" فضیلۃ الشیخ علامہ محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ کی تالیف ہے، جو کتاب وسنت کی روشنی میں طہارت، نماز اور جنازے کی عبادات کو وضاحت سے بیان کرتی ہے، اس کا مقصد مسلمان کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ بصیرت کے ساتھ اپنی عبادات کو نبی ﷺ کے طریقے پر انجام دے سکے، جو آسانی اور پابندی کا مجموعہ ہے اور اخلاص واتباع کی ترغیب دیتا ہے تاکہ قبولیت اور اللہ کی قربت حاصل ہو۔
"ہر جاندار موت کا مزه چکھنے واﻻ ہے"۔ [آل عمران: 185] نبی ﷺ نے ایک جنازہ دیکھا اور فرمایا: "راحت پانے والا اور جس سے (دوسروں کو) راحت ملے، مؤمن بندہ دنیا کی مشقت اور اذیت سے اللہ کی رحمت کی طرف راحت پاتا ہے، اور فاجر بندے سے بندے، شہر، درخت اور جانور راحت پاتے ہیں"۔ صحیح بخاری: (6512) (تعزیت) اللہ تعالی آپ کی اچھی تعزیت فرمائے، آپ کے صدمے کو دور کرے اور آپ کے میت کی مغفرت فرمائے۔ جو اللہ نے لے لیا، وہ اسی کا تھا اور جو اس نے دیا، وہ بھی اسی کا تھا اور ہر چیز کا اس کے پاس ایک وقت مقرر ہے۔ اس لیے آپ صبر کریں اور اللہ سے ثواب کی امید رکھیں۔ (نماز جنازہ کا طریقہ)
تالیف فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مقدمہ تمام تعریفیں اللہ ذو الجلال کے لئے ہیں جس نے ٹھیک ٹھاک اندازہ کیا اور پھر راہ دکھائی، اور جوڑا (نر ومادہ) پیادا کیا نطفہ سے جبکہ وہ ٹپکایا جاتا ہے، میں شہادت دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک وساجھی نہیں، تمام تعریفیں دنیا وآخرت میں اسی کے لیے ہیں۔ اور یہ بھی شہادت دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں جنہیں آسمان کی معراج کرائی گئی تو انہوں نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں۔ اللہ تعالی آپ ﷺ پر اور آپ ﷺ کی آل و اولاد اور آپ کے اصحاب فضل…
مؤذن، امام، خطیب اور مساجد کے احکام سے متعلق ایک مختصر اور مفید کتاب
36 زبانیں
مؤذن، امام، خطیب اور مساجد کے احکام سے متعلق ایک مختصر اور مفید کتاب
یہ کتاب اذان، اقامت، امامت اور خطبۂ جمعہ سے متعلق احکام اور مسجد کے آداب کا ایک جامع گلدستہ پیش کرتی ہے، مؤذنوں، اماموں اور خطیبوں کی ذمے داریوں پر بحث کرتی ہے اور ان کی صحیح ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے ان سے متعلق شرعی احکام سیکھنے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ اسی طرح اس میں نبی ﷺ سے وارد نصوص اور ان کی تشریح بھی شامل کی گئی ہے، تاکہ ان کی درست تطبیق عمل میں آسکے۔