Skip to content

السؤال

س17: اقرأ سورة الناس وفسرها.

س17: سورۂ ناس کی تلاوت کریں اور اس کی تفسیر بیان کریں۔

الجواب

ج:سورة الناس وتفسيرها:

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

﴿قُلۡ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلنَّاسِ 1

مَلِكِ ٱلنَّاسِ 2

إِلَٰهِ ٱلنَّاسِ 3

مِن شَرِّ ٱلۡوَسۡوَاسِ ٱلۡخَنَّاسِ 4

ٱلَّذِي يُوَسۡوِسُ فِي صُدُورِ ٱلنَّاسِ 5

مِنَ ٱلۡجِنَّةِ وَٱلنَّاسِ 6﴾

[الناس: 1-6].

التفسير:

  1. ﴿قُلۡ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلنَّاسِ1﴾:

قل -يا أيها الرسول-: أعتصم برب الناس، وأستجير به.

  1. ﴿مَلِكِ ٱلنَّاسِ2﴾:

يتصرف فيهم بما يشاء، لا مالك لهم غيره.

  1. ﴿إِلَٰهِ ٱلنَّاسِ3﴾:

معبودهم بحقّ، لا معبود لهم بحق غيره.

  1. ﴿مِن شَرِّ ٱلۡوَسۡوَاسِ ٱلۡخَنَّاسِ4﴾:

من شرّ الشيطان الَّذي يلقي وسوسته إلى الناس.

  1. ﴿ٱلَّذِي يُوَسۡوِسُ فِي صُدُورِ ٱلنَّاسِ5﴾:

يلقي بوسوسته إلى قلوب الناس.

  1. ﴿مِنَ ٱلۡجِنَّةِ وَٱلنَّاسِ6﴾

أي: الموسوس يكون من الإنس ويكون من الجن.

*******

ج- سورۂ ناس اور اس کی تفسیر:

شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم واﻻ ہے۔

آپ کہہ دیجیے کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناه میں آتا ہوں۔

لوگوں کے مالک کی۔

لوگوں کے معبود کی (پناه میں)۔

وسوسہ ڈالنے والے پیچھے ہٹ جانے والے کے شر سے۔

جو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالتا ہے۔

(خواه) وه جن میں سے ہو یا انسان میں سے۔

[سورة الناس: 1-6]

تفسیر:

اے رسول! آپ کہ دیجیے کہ میں لوگوں کے رب کا سہارا لیتا ہوں اور اس کی پناہ میں آتا ہوں۔

اپنی مشیت سے ان کے بارے میں جیسا چاہتا ہے تصرف کرتا ہے۔ اس کے سوا ان کا کوئی مالک نہیں۔

وہ لوگوں کا حقیقی معبود ہے، اس کے سوا ان کا کوئی معبودِ برحق نہیں۔

اس شیطان کے شر سے، جو لوگوں میں اپنا وسوسہ ڈالتا ہے۔

یہ شیطان لوگوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتا ہے۔

یہ وسوسہ ڈالنے والا انسانوں میں سے بھی ہو سکتا ہے اور جنوں میں سے بھی۔