Skip to content

السؤال

س26: كيف يصلي المسلم؟

س26: ایک مسلمان کیسے نماز پڑھے گا؟

الجواب

ج:كيفية الصلاة:

  1. أن يستقبل القبلة بجميع بدنه، بدون انحراف ولا التفات.
  2. ثم ينوي الصلاة التي يريد أن يصليها بقلبه بدون نطق النية.
  3. ثم يكبر تكبيرة الإحرام فيقول: "الله أكبر"، ويرفع يديه إلى حذو منكبيه عند التكبير.
  4. ثم يضع كف يده اليمنى على ظهر كف يده اليسرى فوق صدره.
  5. ثم يستفتح فيقول:

«اللهم باعد بيني وبين خطاياي كما باعدت بين المشرق والمغرب، اللهم نقني من خطاياي كما يُنقى الثوب الأبيض من الدنس، اللهم اغسلني من خطاياي بالماء والثلج والبرد».

أو يقول:

«سبحانك اللهم وبحمدك، وتبارك اسمك، وتَعَالَىٰ جدك، ولا إله غيرك».

  1. ثم يتعوذ فيقول:

«أعوذ بالله من الشيطان الرجيم».

  1. ثم يبسمل ويقرأ الفاتحة فيقول:

﴿بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ 1

ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ 2

ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ 3

مَٰلِكِ يَوۡمِ ٱلدِّينِ 4

إِيَّاكَ نَعۡبُدُ وَإِيَّاكَ نَسۡتَعِينُ 5

ٱهۡدِنَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلۡمُسۡتَقِيمَ 6

صِرَٰطَ ٱلَّذِينَ أَنۡعَمۡتَ عَلَيۡهِمۡ غَيۡرِ ٱلۡمَغۡضُوبِ عَلَيۡهِمۡ وَلَا ٱلضَّآلِّينَ 7﴾

[الفاتحة: 1-7].

ثم يقول: "آمين" يعني: اللهم استجب.

  1. ثم يقرأ ما تيسر من القرآن، ويطيل القراءة في صلاة الصبح.
  2. ثم يركع، أي: يحني ظهره تعظيمًا لله، ويُكبر عند ركوعه، ويرفع يديه إلى حذو منكبيه. والسُّنَّة: أن يمد ظهره، ويجعل رأسه حياله، ويضع يديه على ركبتيه مفرجتي الأصابع.
  3. ويقول في ركوعه: «سبحان ربي العظيم» ثلاث مرات، وإن زاد: «سبحانك اللهم وبحمدك، اللهم اغفر لي» فحسن.
  4. ثم يرفع رأسه من الركوع قائلاً: «سمع الله لمن حمده»، ويرفع يديه حينئذ إلى حذو منكبيه. والمأموم لا يقول: «سمع الله لمن حمده»، وإنما يقول بدلها: «ربنا ولك الحمد».
  5. ثم يقول بعد رفعه: «ربنا ولك الحمد، ملء السماوات والأرض، وملء ما شئت من شيء بعد».
  6. ثم يسجد السجدة الأولى، ويقول عند سجوده: «الله أكبر»، ويسجد على أعضائه السبعة: الجبهة والأنف، والكفين، والركبتين، وأطراف القدمين، ويجافي عضديه عن جنبيه، ولا يبسط ذراعيه على الأرض، ويستقبل برؤوس أصابعه القبلة.
  7. ويقول في سجوده: «سبحان ربي الأعلى» ثلاث مرات، وإن زاد: «سبحانك اللهم ربنا وبحمدك، اللهم اغفر لي» فحسن.
  8. ثم يرفع رأسه من السجود قائلاً: «الله أكبر».
  9. ثم يجلس بين السجدتين على قدمه اليسرى، وينصب قدمه اليمنى، ويضع يديه على فخذيه وركبتيه.
  10. ويقول في جلوسه بين السجدتين:

«رب اغفر لي، وارحمني، واهدني، وارزقني، واجبرني، وعافني».

  1. ثم يسجد السجدة الثانية كالأولى فيما يُقال ويُفعل، ويكبر عند سجوده.
  2. ثم يقوم من السجدة الثانية قائلاً: «الله أكبر» ويصلي الركعة الثانية كالأولى فيما يُقال ويفعل، إلا أنه لا يستفتح فيها.
  3. ثم يجلس بعد انتهاء الركعة الثانية قائلاً: «الله أكبر»، ويجلس كما يجلس بين السجدتين سواء.
  4. ويقرأ التشهد في هذا الجلوس، فيقول:

"التحيات لله والصلوات والطيبات، السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته، السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين، أشهد أن لا إله إلا الله، وأشهد أن محمداً عبده ورسوله، اللهم صلِّ على محمد وعلى آل محمد، كما صليت على إبراهيم وعلى آل إبراهيم، إنك حميد مجيد، وبارك على محمد وعلى آل محمد، كما باركت على إبراهيم وعلى آل إبراهيم، إنك حميد مجيد. أعوذ بالله من عذاب جهنم، ومن عذاب القبر، ومن فتنة المحيا والممات، ومن فتنة المسيح الدجال"،

ثم يدعو ربه بما أحب من خيري الدنيا والآخرة.

  1. ثم يسلم عن يمينه قائلاً: «السَّلام عليكم ورحمة الله»، وعن يساره كذلك.
  2. وإذا كانت الصلاة ثلاثية أو رباعية؛ وقف عند منتهى التشهد الأول، وهو: «أشهد أن لا إله إلا الله، وأشهد أن محمداً عبده ورسوله».
  3. ثم ينهض قائماً قائلاً: «الله أكبر»، ويرفع يديه إلى حذو منكبيه حينئذ.
  4. ثم يصلي ما بقي من صلاته على صفة الركعة الثانية، إلا أنه يقتصر على قراءة الفاتحة.
  5. ثم يجلس متوركًا، فينصب قدمه اليمنى، ويخرج قدمه اليسرى من تحت ساقه اليمنى، ويُمكِّن مقعدته من الأرض، ويضع يديه على فخذيه على صفة وضعها في التشهد الأول.
  6. ويقرأ في هذا الجلوس التشهد كله.
  7. ثم يسلم عن يمينه قائلاً: «السلام عليكم ورحمة الله» وعن يساره كذلك.

ج- طریقہ نماز کا بیان:

  1. اپنے پورے جسم کے ساتھ قبلہ رخ ہو کر کھڑا ہو، نہ دائیں بائیں مڑے اور نہ ادھر ادھر دیکھے۔
  2. پھر دل سے اس نماز کی نیت کرے جو وہ پڑھنے والا ہو، زبان سے نہیں۔
  3. پھر (اللہ اکبر) کہتے ہوۓ دونوں ہاتھوں کو کندھوں کے برابر اٹھاۓ۔
  4. پھر دائیں ہاتھ کو بائیں ہتھیلی پر سینہ کے اوپر رکھے۔
  5. پھر یہ دعا پڑھے:

”اللَّهُمَّ بَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَايَ كَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ، اللَّهُمَّ نَقِّنِي مِنْ خَطَايَايَ كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ الأَبْيَضُ مِنْ الدَّنَسِ، اللَّهُمَّ اغْسِلْنِي مِنْ خَطَايَايَ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ“ اے اللہ! میرے اور میری خطاؤں کے درمیان ایسی دوری کر دے جیسی مشرق ومغرب کے درمیان تو نے دوری کی ہے، اے اللہ! مجھے خطاؤں سے اس طرح صاف کر دے جس طرح سفید کپڑا میل سے صاف کیا جاتا ہے، اے اللہ! مجھے میری خطاؤں سے پانی، برف اور اولے سے دھو دے۔

یا کہے:

"اے اللہ! تو پاک ہے، تیری ہی تعریف ہے، تیرا نام بابرکت ہے، تیری شان سب سے اونچی ہے اور تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے۔"

  1. پھر کہے گا:

«أعوذ بالله من الشيطان الرجيم» میں شیطان مردود کے شر سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں۔

  1. پھر یوں سورۂ فاتحہ پڑھے گا:

شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم واﻻ ہے۔

"سب تعریف اللہ تعالیٰ کی ہے جو تمام جہانوں کا پالنے واﻻ ہے۔"

بڑا مہربان نہایت رحم کرنے واﻻ ہے۔

بدلے کے دن (یعنی روز قیامت) کا مالک ہے۔

إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ

ہمیں سیدھی (اور سچی) راه دکھا۔

ان لوگوں کی راه جن پر تو نے انعام کیا، ان کی نہیں جن پر غضب کیا گیا (یعنی وه لوگ جنہوں نے حق کو پہچانا، مگر اس پر عمل پیرا نہیں ہوئے) اور نہ گمراہوں کی (یعنی وه لوگ جو جہالت کے سبب راه حق سے برگشتہ ہوگئے)۔

[الفاتحہ: 2]۔

پھر کہے گا: (آمین) یعنی اے اللہ قبول فرما۔

  1. پھر جتنی ممکن ہو قرآن کی تلاوت کرے گا اور فجر کی نماز میں لمبی قرأت کرے گا۔
  2. پھر رکوع کرے گا، یعنی اللہ تعالی کی تعظیم کے طور پہ اپنی پیٹھ کو جھکاۓ گا اور رکوع کرتے وقت کندھوں تک ہاتھوں کو اٹھاتے ہوۓ تکبیر کہے گا اور سنت یہ ہے کہ پیٹھ کو سیدھا رکھے، سر کو اس کے برابر رکھے اور کھلی انگلیوں کے ساتھ ہاتھوں سے گھٹنوں کو پکڑے۔
  3. اور رکوع میں تین مرتبہ ''سبحان ربی العظیم'' کہے گا اور اس کے ساتھ ''سبحانك اللهم وبحمدك، اللهم اغفر لي" بھی کہے تو یہ اچھی بات ہے۔
  4. پھر «سمع الله لمن حمده» کہتے ہوۓ اور دونوں ہاتھوں کو کندھوں کے برابر اٹھاتے ہوۓ رکوع سے سر اٹھاۓ گا اور مقتدی صرف «ربنا ولك الحمد» کہے گا۔

اور سر اٹھانے کے بعد یہ دعا کہے گا: «ربنا ولك الحمد، ملء السماوات والأرض، وملء ما شئت من شيء بعد» اے اللہ ہمارے رب! تیرے ہی لیے تعریف وتوصیف ہے آسمان بھر، زمین بھر اور ان کے علاوہ جو تو چاہے اس کی وسعت بھر۔

  1. پھر ''اللہ اکبر'' کہتے ہوۓ پہلا سجدہ کرے گا اور سات اعضا پہ سجدہ کرے گا: پیشانی، ناک (یہ دونوں مل کر ایک)، ہتھیلیاں، گھٹنے اور پیروں کے کنارے، اور بازؤں کو پہلؤں سے دور رکھے گا، ہاتھوں کو زمین پر نہیں بچھاۓ گا اور انگلیوں کو قبلہ رخ رکھے گا۔
  2. اور سجدہ میں تین مرتبہ ''سبحان ربی الاعلی'' کہے گا اور اس کے ساتھ ''سبحانك اللهم ربنا وبحمدك اللهم اغفر لي" بھی کہے تو یہ اچھی بات ہے۔
  3. پھر اللہ اکبر کہتے ہوۓ سجدہ سے سر اٹھاۓ گا۔
  4. پھر دونوں سجدوں کے درمیان بائیں پیر پر بیٹھے، دایاں پیر کھڑا رکھے اور اپنے ہاتھوں کو رانوں اور گھٹنوں پر رکھ لے۔
  5. اور دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھ کر یہ دعا پڑھے گا:

«رب اغفر لي، وارحمني، واهدني، وارزقني، واجبرني، وعافني» "اے ہمارے رب! میرى مغفرت فرما دے، مجھ پر رحم کر، مجھے ہدایت دے، مجھے روزی عطا کر، اور میری ضرورت پوری کر اور مجھے عافیت دے"

  1. پھر تکبیر کہتے ہوۓ دوسرے سجدہ میں جاۓ گا اور پہلے سجدہ ہی کے انداز میں یہ سجدہ مکمل کرے گا۔
  2. پھر ''اللہ اکبر'' کہتے ہوۓ دوسرے سجدہ سے اٹھے گا اور دوسری رکعت بھی پہلی رکعت ہی کی طرح ادا کرے گا مگر اس میں دعاۓ استفتاح نہیں پڑھے گا۔
  3. دوسری رکعت مکمل کرکے ''اللہ اکبر'' کہتے ہوۓ (سجدہ سے اٹھ کر بیٹھے گا) جیسے دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھتا ہے۔
  4. اور تشہد کی یہ دعا پڑھے گا:

"ساری حمد وثنا، تمام عبادتیں اور دعائیں اور تمام پاکیزہ اقوال واعمال اللہ کے لئے ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکت نازل ہو، سلام ہو ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور گواہی دیتا ہوں کہ بے شک محمد (ﷺ) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں، اے اللہ! تو محمد اور آل محمد پر رحمت نازل فرما، جس طرح تو نے ابراہیم اور ان کی آل پر رحمت نازل فرمائی ہے، تو حمد و ستائش کے لائق ہے اور عظمت والا ہے، اے اللہ! تو محمد اور آل محمد پر برکت نازل فرما، جس طرح تونے ابراہیم اور ان کی آل پر برکت نازل فرمائی ہے، تو حمد و ستائش کے لائق ہے اور عظمت والا ہے۔"

پھر دنیا وآخرت کی بھلائی پانے کے لیے جو دعا چاہے پڑھ سکتا ہے۔

  1. پھر دائیں اور بائیں ''السلام علیکم ورحمۃ اللہ'' کہتے ہوۓ سلام پھیرے گا۔
  2. اور جب نماز دو رکعت یا تین رکعت والی ہو تو پہلے تشہد میں «أشهد أن لا إله إلا الله، وأشهد أن محمداً عبده ورسوله» کہہ کر رک جاۓ گا۔
  3. پھر ''اللہ اکبر'' کہتے ہوۓ ہاتھوں کو کندھوں تک اٹھاتے ہوۓ کھڑا ہو گا۔
  4. پھر باقی نماز دوسری رکعت کی صفت پر ادا کرے گا لیکن صرف سورۂ فاتحہ پڑھے گا۔
  5. آخری تشہد میں تورک کرے گا چنانچہ دائیں پیر کو کھڑا رکھے گا اور بائیں پیر کو دائیں پنڈلی کے نیچے سے نکال کر اچھی طرح زمین پر بیٹھے گا اور پہلے تشہد ہی کی طرح ہاتھوں کو رانوں پہ رکھے گا۔
  6. اور اس بیٹھک میں پورا تشہد پڑھے گا (جن کا ذکر اوپر دو رکعت والی نماز کے بیان میں گزرا)