حديث «بينما نحن جلوس عند رسول الله صلى الله عليه وسلم ...» کو پورا کریں اور اس کے چند فوائد بتائیں۔
- الباب / الفصل
- قسم الحديث
السؤال
س3: أكمل حديث «بينما نحن جلوس عند رسول الله صلى الله عليه وسلم ...»، واذكر بعض فوائده.
س3: حديث «بينما نحن جلوس عند رسول الله صلى الله عليه وسلم ...» کو پورا کریں اور اس کے چند فوائد بتائیں۔
الجواب
ج:عن عمر بن الخطاب رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قال:
«بينما نحن جلوس عند رسول الله صلى الله عليه وسلم ذات يوم، إذ طلع علينا رجل شديد بياض الثياب، شديد سواد الشعر، لا يرى عليه أثر السفر، ولا يعرفه منا أحد، حتى جلس إلى النبي صلى الله عليه وسلم، فأسند ركبته إلى ركبتيه، ووضع كفيه على فخذيه، وقال: «يا محمد أخبرني عن الإسلام»، فقال له: «الإسلام: أن تشهد أن لا إله إلا الله، وأن محمدًا رسول الله، وتقيم الصلاة، وتؤتي الزكاة، وتصوم رمضان، وتحج البيت إن استطعت إليه سبيلًا»، قال: «صدقت»، فعجبنا له يسأله ويصدقه، قال: «أخبرني عن الإيمان» قال: «أن تؤمن بالله، وملائكته، وكتبه، ورسله، واليوم الآخر، وتؤمن بالقدر؛ خيره وشره»، قال: «صدقت»، قال: «فأخبرني عن الإحسان»، قال: «أن تعبد الله كأنك تراه، فإن لم تكن تراه، فإنه يراك»، قال: «فأخبرني عن الساعة»، قال: «ما المسؤول بأعلم من السائل»، قال: «فأخبرني عن أماراتها»، قال: «أن تلد الأمة ربتها، وأن ترى الحفاة العراة العالة رعاء الشاء، يتطاولون في البنيان» ثم انطلق فلبث مليًّا، ثم قال: «يا عمر! أتدري من السائل؟»، قلت: "الله ورسوله أعلم"، قال: «فإنه جبريل، أتاكم يعلمكم دينكم»
رواه مسلم.
فوائد من الحديث:
- ذكر أركان الإسلام الخمسة؛ وهي:
- شهادة أن لا إله إلا الله، وأن محمدا رسول الله.
- وإقام الصلاة.
- وإيتاء الزكاة.
- وصوم رمضان.
- وحج بيت الله الحرام.
- ذكر أركان الإيمان، وهي ستة:
- الإيمان بالله.
- وملائكته.
- وكتبه.
- ورسله.
- واليوم الآخر.
- والقدر خيره وشره.
- ذكر ركن الإحسان، وهو ركن واحد، وهو أن تعبد الله كأنك تراه، فإن لم تكن تراه، فإنه يراك.
- وقت قيام الساعة، لا يعلمه إلا الله تَعَالَى.
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہيں:
"ایک دن ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک ایک شخص نمودار ہوا، جس کے کپڑے نہایت سفید اور بال انتہائی سیاہ تھے۔ نہ اس پر سفر کے آثار دکھائی دے رہے تھے اور نہ ہم میں سے کوئی اسے پہچانتا تھا۔ یہاں تک کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آکر بیٹھ گیا، اپنے گھٹنے آپ کے گھٹنوں سے ملا دیے اور اپنی ہتھیلیاں اپنی رانوں پر رکھ لیں۔ پھر اس نے کہا: ”اے محمد! مجھے اسلام کے بارے میں بتائیے“۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام یہ ہے کہ تم اس بات کی گواہی دو کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور محمد اللہ کے رسول ہیں، تم نماز قائم کرو، زکوٰۃ ادا کرو، رمضان کے روزے رکھو اور اگر بیت اللہ تک جانے کی استطاعت ہو تو اس کا حج کرو“۔ اس نے کہا: ”آپ نے سچ فرمایا“۔ ہمیں اس پر تعجب ہوا کہ وہ آپ سے سوال بھی کر رہا ہے اور آپ کی تصدیق بھی کر رہا ہے۔ اس نے کہا: ”مجھے ایمان کے بارے میں بتائیے“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایمان یہ ہے کہ تم اللہ پر، اس کے فرشتوں پر، اس کی کتابوں پر، اس کے رسولوں پر اور آخرت کے دن پر ایمان لاؤ، اور اچھی اور بری تقدیر پر بھی ایمان لاؤ“۔ اس نے کہا: ”آپ نے سچ فرمایا“۔ پھر کہا: ”مجھے احسان کے بارے میں بتائیے“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کہ تم اللہ کی عبادت اس طرح کرو گویا تم اسے دیکھ رہے ہو، اور اگر تم اسے نہ بھی دیکھ رہے ہو تو وہ تمہیں دیکھ رہا ہے“۔ اس نے کہا: ”مجھے قیامت کے بارے میں بتائیے“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس سے اس کے بارے میں سوال کیا گیا ہے، وہ سوال کرنے والے سے زیادہ نہیں جانتا“۔ اس نے کہا: ”تو پھر مجھے اس کی نشانیوں کے بارے میں بتائیے“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(نشانی یہ ہے کہ) لونڈی اپنی مالکہ کو جنے گی، اور یہ کہ تم ننگے پاؤں، ننگے بدن، مفلس اور بکریاں چرانے والوں کو دیکھو گے کہ وہ اونچی اونچی عمارتیں بنانے میں ایک دوسرے پر فخر کریں گے“۔ پھر وہ شخص چلا گیا۔ میں کچھ دیر ٹھہرا رہا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عمر! کیا تم جانتے ہو کہ یہ سائل کون تھا؟“ میں نے عرض کیا: ”اللہ اور اس کے رسول ہی بہتر جانتے ہیں“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ جبریل تھے، جو تمہیں تمہارا دین سکھانے آئے تھے“۔
امام مسلم نے اسے روایت کیا ہے۔
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ:
- اسلام کے پانچ ارکان ہیں:
’’لا الٰہ الّا اللہ محمد رسول اللہ‘‘ کی گواہی۔
نماز قائم کرنا۔
زکوۃ دینا۔
رمضان کے روزے رکھنا۔
اور بیت اللہ کا حج کرنا۔
- ایمان کے ارکان چھ ہیں:
اللہ تعالیٰ پر،
- اس کے فرشتوں پر ایمان۔
- اس کی کتابوں پر ایمان۔
- اس کے رسولوں پر ایمان۔
- یوم آخرت پر ایمان۔
- بھلی اور بری تقدیر پر ایمان۔
- احسان کا ذکر کیا جوکہ ایک رکن ہے۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ آپ اللہ کی عبادت اس طرح کریں گویا آپ اسے دیکھ رہے ہیں۔ اگر یہ تصور نہیں کرسکتے تو اتنا تو خیال ضرور رکھیں کہ وہ آپ کو دیکھ رہا ہے۔
- قیامت کب ہوگی اللہ تعالی کے سوا کوئی نہیں جانتا۔