سورۂ عادیات کی تلاوت کریں اور اس کی تفسیر بیان کریں۔
- الباب / الفصل
- قسم التفسير
السؤال
س٣: اقرأ سورة العاديات وفسرها.
س3: سورۂ عادیات کی تلاوت کریں اور اس کی تفسیر بیان کریں۔
الجواب
ج:سورة العاديات وتفسيرها:
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
﴿وَٱلۡعَٰدِيَٰتِ ضَبۡحٗا 1
فَٱلۡمُورِيَٰتِ قَدۡحٗا 2
فَٱلۡمُغِيرَٰتِ صُبۡحٗا 3
فَأَثَرۡنَ بِهِۦ نَقۡعٗا 4
فَوَسَطۡنَ بِهِۦ جَمۡعًا 5
إِنَّ ٱلۡإِنسَٰنَ لِرَبِّهِۦ لَكَنُودٞ 6
وَإِنَّهُۥ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٞ 7
وَإِنَّهُۥ لِحُبِّ ٱلۡخَيۡرِ لَشَدِيدٌ 8
۞ أَفَلَا يَعۡلَمُ إِذَا بُعۡثِرَ مَا فِي ٱلۡقُبُورِ 9
وَحُصِّلَ مَا فِي ٱلصُّدُورِ 10
إِنَّ رَبَّهُم بِهِمۡ يَوۡمَئِذٖ لَّخَبِيرُۢ 11﴾
[العاديات: ١-١١].
التفسير:
- ﴿وَٱلۡعَٰدِيَٰتِ ضَبۡحٗا1﴾:
أقسم الله بالخيل التي تجري حتى يُسْمَع لنَفَسِها صوتٌ من شدة الجري.
- ﴿فَٱلۡمُورِيَٰتِ قَدۡحٗا2﴾:
وأقسم بالخيل التي تُوقِد النار بحوافرها إذا لامست بها الصخور لشدة وقعها عليها.
- ﴿فَٱلۡمُغِيرَٰتِ صُبۡحٗا3﴾:
وأقسم بالخيل التي تُغِير على الأعداء وقت الصباح.
- ﴿فَأَثَرۡنَ بِهِۦ نَقۡعٗا4﴾:
فحركن بجريهنّ غبارًا.
- ﴿فَوَسَطۡنَ بِهِۦ جَمۡعًا5﴾:
فتوسّطن بفوارسهنّ جَمْعًا من الأعداء.
- ﴿إِنَّ ٱلۡإِنسَٰنَ لِرَبِّهِۦ لَكَنُودٞ6﴾:
إن الإنسان لمَنُوع للخير الذي يريده منه ربه.
- ﴿وَإِنَّهُۥ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٞ7﴾:
وإنه على منعه للخير لشاهد، لا يستطيع إنكار ذلك لوضوحه.
- ﴿وَإِنَّهُۥ لِحُبِّ ٱلۡخَيۡرِ لَشَدِيدٌ8﴾:
وإنه لفرط حبه للمال يبخل به.
- ﴿۞ أَفَلَا يَعۡلَمُ إِذَا بُعۡثِرَ مَا فِي ٱلۡقُبُورِ9﴾:
أفلا يعلم هذا الإنسان المغترّ بالحياة الدنيا إذا بعث الله ما في القبور من الأموات وأخرجهم من الأرض للحساب والجزاء أن الأمر لم يكن كما كان يتوهم؟!
- ﴿وَحُصِّلَ مَا فِي ٱلصُّدُورِ10﴾:
وأُبْرِز وبُيِّن ما في القلوب من النيات والاعتقادات وغيرها.
- ﴿إِنَّ رَبَّهُم بِهِمۡ يَوۡمَئِذٖ لَّخَبِيرُۢ11﴾:
إن ربهم بهم في ذلك اليوم لخبير، لا يخفى عليه من أمر عباده شيء، وسيجازيهم على ذلك.
ج- سورۂ عادیات اور اس کی تفسیر:
شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم واﻻ ہے۔
ہانپتے ہوئے دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم!
پھر ٹاپ مار کر آگ جھاڑنے والوں کی قسم!
پھر صبح کے وقت دھاوا بولنے والوں کی قسم!
﴿فَأَثَرْنَ بِهِ نَقْعًا ﴾ (پس اس وقت گرد وغبار اڑاتے ہیں)
﴿فَوَسَطْنَ بِهِ جَمْعًا ﴾ (پھر اسی کے ساتھ فوجیوں کے درمیان گھس جاتے ہیں).
یقیناً انسان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے۔
اور یقیناً وه خود بھی اس پر گواه ہے۔
یہ مال کی محبت میں بھی بڑا سخت ہے.
کیا اسے وه وقت معلوم نہیں جب قبروں میں جو (کچھ) ہے نکال لیا جائے گا۔
اور سینوں کی پوشیده باتیں ظاہر کر دی جائیں گی۔
﴿إِنَّ رَبَّهُمْ بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَخَبِيرٌ﴾ (بیشک ان کا رب اس دن ان کے حال سے پورا باخبر ہوگا)۔
عادیات
تفسیر:
اللہ تعالی نے ان گھوڑوں کی قسم کھائی ہے، جو اتنی تیزی سے دوڑتے ہیں کہ ان کے ہانپنے کی آواز سنائی دیتی ہے۔
نیز ان گھوڑوں کی قسم کھائی ہے، جو اتنے زور سے پتھروں پر ٹاپ مارتے ہیں کہ چنگاری نکل آتی ہے۔
اور ان گھوڑوں کی قسم کھائی ہے، جو صبح دم دشمنوں پر دھاوا بولتے ہیں
اور اپنی دوڑ سے گرد اڑاتے ہیں۔
اپنے شہسواروں کے ساتھ دشمنوں کے غول میں گھس جاتے ہیں۔
انسان اس خیر کو بڑا روکنے والا ہے جو اس کا رب اس سے چاہتا ہے۔
وہ بذات خود اپنے خیر سے باز رہنے کا گواہ ہے اور یہ بات اتنی واضح ہے کہ اس کا انکار بھى نہیں کر سکتا۔
اور دولت کی محبت میں اس قدر گرفتار ہے کہ بخیلی کرتا ہے۔
جب اللہ تعالی مردوں کو زندہ کرے گا اور حساب وکتاب اور جزا وسزا کے لیے انہیں زمین سے باہر نکالے گا، تو کیا دنیاوی زندگی سے فریب کھانے والا یہ انسان یہ نہیں جان جاۓ گا کہ معاملہ ویسا نہیں تھا، جیسا وہ گمان کرتا تھا؟
دلوں میں جو ارادے اور عقیدے وغیرہ مخفی ہوں گے، وہ سب ظاہر کردیے جائیں گے۔
اس دن ان کا پروردگار ان کے حال سے پوری طرح باخبر ہوگا، اس سے بندوں کی کوئی بھی چیز مخفی نہیں ہوگی اور اللہ تعالی انہیں اس کا بدلہ دے گا۔