سورۃ التکاثر کی تلاوت کریں اور اس کی تفسیر بیان کریں۔
- الباب / الفصل
- قسم التفسير
السؤال
س٥: اقرأ سورة التكاثر وفسرها.
س2: سورۂ تکاثر کی تلاوت کریں اور اس کی تفسیر بیان کریں۔
الجواب
ج:سورة التكاثر وتفسيرها:
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
﴿أَلۡهَىٰكُمُ ٱلتَّكَاثُرُ 1
حَتَّىٰ زُرۡتُمُ ٱلۡمَقَابِرَ 2
كَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُونَ 3
ثُمَّ كَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُونَ 4
كَلَّا لَوۡ تَعۡلَمُونَ عِلۡمَ ٱلۡيَقِينِ 5
لَتَرَوُنَّ ٱلۡجَحِيمَ 6
ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيۡنَ ٱلۡيَقِينِ 7
ثُمَّ لَتُسۡـَٔلُنَّ يَوۡمَئِذٍ عَنِ ٱلنَّعِيمِ 8﴾
[سورة التكاثر: ١ - ٨].
التفسير:
- ﴿أَلۡهَىٰكُمُ ٱلتَّكَاثُرُ1﴾:
شغلكم - أيها الناس - التفاخر بالأموال والأولاد عن طاعة الله.
- ﴿حَتَّىٰ زُرۡتُمُ ٱلۡمَقَابِرَ2﴾:
حتى متُّم ودخلتم قبوركم.
- ﴿كَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُونَ3﴾:
ما كان لكم أن يشغلكم التفاخر بها عن طاعة الله، سوف تعلمون عاقبة ذلك الانشغال.
- ﴿ثُمَّ كَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُونَ4﴾:
ثم سوف تعلمون عاقبته.
- ﴿كَلَّا لَوۡ تَعۡلَمُونَ عِلۡمَ ٱلۡيَقِينِ5﴾:
حقًّا لو أنكم تعلمون يقينًا أنكم مبعوثون إلى الله، وأنه سيجازيكم على أعمالكم، لما انشغلتم بالتفاخر بالأموال والأولاد.
- ﴿لَتَرَوُنَّ ٱلۡجَحِيمَ6﴾:
والله لتشاهدنَّ النار يوم القيامة.
- ﴿ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيۡنَ ٱلۡيَقِينِ7﴾:
ثم لتشاهدنَّها مشاهدة يقين لا شك فيه.
- ﴿ثُمَّ لَتُسۡـَٔلُنَّ يَوۡمَئِذٍ عَنِ ٱلنَّعِيمِ﴾:
ثم ليسألنّكم الله في ذلك اليوم عما أنعم به عليكم من الصحة والغنى وغيرهما.
ج- سورۂ تکاثر اور اس کی تفسیر:
شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم واﻻ ہے۔
زیادتی کی چاہت نے تمہیں غافل کردیا۔
یہاں تک کہ تم قبرستان جا پہنچے۔
ہرگز نہیں تم عنقریب معلوم کر لو گے۔
ہرگز نہیں پھر تمہیں جلد علم ہو جائے گا۔
ہرگز نہیں اگر تم یقینی طور پر جان لو۔
تو بے شک تم جہنم دیکھ لو گے۔
اور تم اسے یقین کی آنکھ سے دیکھ لو گے۔
پھر اس دن تم سے ضرور بالضرور نعمتوں کے بارے میں پوچھا جائے گا۔
[سورۂ تکاثر: 1-8]
تفسیر:
اے لوگو! مال ودولت اور آل واولاد پر فخر ومباہات نے تم کو اطاعت الہی سے غافل کردیا۔
یہاں تک کہ موت کے شکار ہوکر قبروں میں داخل ہوگئے۔
تمہیں یہ سزاوار نہیں کہ فخر ومباہات تمہیں اطاعت الہی سے غافل کر دے۔ عنقریب تم اس غفلت کا برا انجام دیکھ لوگے۔
پھر تم عنقریب اس کا برا انجام دیکھ لوگے۔
حقیقت میں اگر تم یقینی طور پر جان لیتے کہ تمہیں دوبارہ زندہ ہوکر اللہ کے سامنے حاضر ہونا ہے اور وہ تمہیں تمہارے اعمال کا بدلہ دے گا، تو تم مال ودولت اور آل واولاد پر فخر ومباہات کرنے میں مشغول نہ رہتے۔
اللہ کی قسم! تم قیامت کے دن جہنم کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لوگے۔
پھر تم اسے یقین کی آنکھ سے دیکھ لوگے جس میں کوئی شک نہیں ہوگا۔
پھر اس دن اللہ تعالی تم سے ضرور ان نعمتوں کے متعلق سوال کرے گا، جو اس نے تمہیں صحت اور دولت وغیرہ کی شکل میں عطا کی تھیں۔