Skip to content

السؤال

س2: اقرأ سورة الزلزلة وفسرها.

س2: سورۂ زلزلہکی تلاوت کریں اور اس کی تفسیر بیان کریں۔

الجواب

ج:سورة الزلزلة وتفسيرها:

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

﴿إِذَا زُلۡزِلَتِ ٱلۡأَرۡضُ زِلۡزَالَهَا 1

وَأَخۡرَجَتِ ٱلۡأَرۡضُ أَثۡقَالَهَا 2

وَقَالَ ٱلۡإِنسَٰنُ مَا لَهَا 3

يَوۡمَئِذٖ تُحَدِّثُ أَخۡبَارَهَا 4

بِأَنَّ رَبَّكَ أَوۡحَىٰ لَهَا 5

يَوۡمَئِذٖ يَصۡدُرُ ٱلنَّاسُ أَشۡتَاتٗا لِّيُرَوۡاْ أَعۡمَٰلَهُمۡ 6

فَمَن يَعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّةٍ خَيۡرٗا يَرَهُۥ 7

وَمَن يَعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّةٖ شَرّٗا يَرَهُۥ 8﴾

[الزلزلة: 1-8].

التفسير:

  1. ﴿إِذَا زُلۡزِلَتِ ٱلۡأَرۡضُ زِلۡزَالَهَا1﴾:

إذا حُرِّكت الأرض التحريك الشديد الَّذي يحدث لها يوم القيامة.

  1. ﴿وَأَخۡرَجَتِ ٱلۡأَرۡضُ أَثۡقَالَهَا2﴾:

وأخرجت الأرض ما في بطنها من الموتى وغيرهم.

  1. ﴿وَقَالَ ٱلۡإِنسَٰنُ مَا لَهَا3﴾:

وقال الإنسان متحيِّرًا: ما شأن الأرض تتحرك وتضطرب؟!

  1. ﴿يَوۡمَئِذٖ تُحَدِّثُ أَخۡبَارَهَا4﴾:

في ذلك اليوم العظيم تخبر الأرض بما عمل عليها من خير وشرّ.

  1. ﴿بِأَنَّ رَبَّكَ أَوۡحَىٰ لَهَا5﴾:

لأن الله أعلمها وأمرها بذلك.

  1. ﴿يَوۡمَئِذٖ يَصۡدُرُ ٱلنَّاسُ أَشۡتَاتٗا لِّيُرَوۡاْ أَعۡمَٰلَهُمۡ6﴾:

في ذلك اليوم العظيم، الَّذي تتزلزل فيه الأرض، يخرج الناس من موقف الحساب فِرَقًا؛ ليشاهدوا أعمالهم التي عملوها في الدنيا.

  1. ﴿فَمَن يَعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّةٍ خَيۡرٗا يَرَهُۥ7﴾:

فمن يعمل وزن نملةٍ صغيرة من أعمال الخير والبرّ؛ يره أمامه.

  1. ﴿وَمَن يَعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّةٖ شَرّٗا يَرَهُۥ8﴾:

ومن يعمل وزنها من الأعمال الشرّيرة؛ يره أمامه.

ج- سورۂ زلزلہ اور اس کی تفسیر:

شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم واﻻ ہے۔

"جب زمین پوری طرح جھنجھوڑ دی جائے گی۔

اور اپنے بوجھ باہر نکال پھینکے گی۔

انسان کہنے لگے گا کہ اسے کیا ہوگیا؟

﴿يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا ﴾ (اس دن زمین اپنی سب خبریں بیان کردے گی)۔

اس لئے کہ تیرے رب نے اسے حکم دیا ہوگا۔

اس روز لوگ مختلف جماعتیں ہو کر (واپس) لوٹیں گے، تاکہ انہیں ان کے اعمال دکھا دیئے جائیں"۔

﴿فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ ﴾ (سو جو کوئی ذرہ بھر بھی نیکی کرے گا اسے دیکھ لے گا)

﴿وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ 8﴾ (اور جس کسی نے ذرہ بھر بھی بدی کی ہوگی اسے بھی دیکھ لے گا)۔

[الزلزلۃ : 1-8]۔

تفسیر:

جب قیامت کے دن زمین میں سخت بھونچال پیدا ہوجائے گا۔

زمین اپنے اندر موجود مُردوں اور دوسری تمام چیزوں کو نکال باہر کرے گی۔

انسان حیرانی کے ساتھ کہے گا: زمین کو کیا ہوگیا ہے کہ وہ حرکت کرنے لگی اور لرزنے لگی؟

اس عظیم دن زمین بتائے گی کہ اس کے اوپر کیا بھلائی اور کیا برائی کی گئی۔

کیوں کہ اللہ تعالی اسے یہ باتیں بتلاۓ گا اور بتانے کا حکم دے گا۔

اس ہولناک دن میں جب زمین میں زلزلہ برپا ہوجائے گا، لوگ حساب وکتاب کی جگہ سے جوق در جوق نکلیں گے، تاکہ دنیا میں کیے ہوئے اپنے اعمال کا مشاہدہ کر سکیں۔

جو چھوٹی سی چیونٹی کے برابر بھی نیکی کرے گا؛ اسے اپنے سامنے دیکھے گا۔

اور جو ذرہ برابر بھی برائی کرے گا، اسے اپنے سامنے پائے گا۔