Skip to content

السؤال

س٧: اقرأ سورة الهمزة وفسرها.

س2: سورۂ ہمزہ کی تلاوت کریں اور اس کی تفسیر بیان کریں۔

الجواب

ج:سورة الهمزة وتفسيرها:

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

﴿وَيۡلٞ لِّكُلِّ هُمَزَةٖ لُّمَزَةٍ 1

ٱلَّذِي جَمَعَ مَالٗا وَعَدَّدَهُۥ 2

يَحۡسَبُ أَنَّ مَالَهُۥٓ أَخۡلَدَهُۥ 3

كَلَّاۖ لَيُنۢبَذَنَّ فِي ٱلۡحُطَمَةِ 4

وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلۡحُطَمَةُ 5

نَارُ ٱللَّهِ ٱلۡمُوقَدَةُ 6

ٱلَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى ٱلۡأَفۡـِٔدَةِ 7

إِنَّهَا عَلَيۡهِم مُّؤۡصَدَةٞ 8

فِي عَمَدٖ مُّمَدَّدَةِۭ 9﴾

[الهمزة: ١-٩].

التفسير:

  1. ﴿وَيۡلٞ لِّكُلِّ هُمَزَةٖ لُّمَزَةٍ1﴾:

وبال وشدة عذاب لكثير الاغتياب للناس، والطعن فيهم.

  1. ﴿ٱلَّذِي جَمَعَ مَالٗا وَعَدَّدَهُۥ2﴾:

الذي همّه جمع المال وإحصاؤه، لا همَّ له غير ذلك.

  1. ﴿يَحۡسَبُ أَنَّ مَالَهُۥٓ أَخۡلَدَهُۥ3﴾:

يظن أن ماله الذي جمعه سينجيه من الموت، فيبقى خالدًا في الحياة الدنيا.

  1. ﴿كَلَّاۖ لَيُنۢبَذَنَّ فِي ٱلۡحُطَمَةِ4﴾:

ليس الأمر كما تصوّر هذا الجاهل، ليطرحنّ في نار جهنم التي تدق وتكسر كل ما طُرِح فيها لشدة بأسها.

  1. ﴿وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلۡحُطَمَةُ5﴾:

وما أعلمك - أيها الرسول - ما هذه النار التي تحطم كل ما طُرِح فيها؟!

  1. ﴿نَارُ ٱللَّهِ ٱلۡمُوقَدَةُ6﴾:

إنها نار الله المستعرة.

  1. ﴿ٱلَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى ٱلۡأَفۡـِٔدَةِ7﴾:

التي تنفذ من أجسام الناس إلى قلوبهم.

  1. ﴿إِنَّهَا عَلَيۡهِم مُّؤۡصَدَةٞ8﴾:

إنها على المُعَذَّبين فيها مغلقة.

  1. ﴿فِي عَمَدٖ مُّمَدَّدَةِۭ9﴾:

بعَمَد ممتدة طويلة حتى لا يخرجوا منها.

ج- سورۂ ہمزہ اور اس کی تفسیر:

شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم واﻻ ہے۔

(بڑی خرابی ہے ہر ایسے شخص کی جو عیب ٹٹولنے واﻻ غیبت کرنے واﻻ ہو.

جو مال جمع کرتا جائے اور گنتا جائے۔

وه سمجھتا ہے کہ اس کا مال اس کے پاس سدا رہے گا۔

ہرگز نہیں، یہ تو ضرور توڑ پھوڑ دینے والی آگ میں پھینک دیا جائے گا۔

اور تجھے کیا معلوم کہ ایسی آگ کیا ہوگی؟

وه اللہ تعالیٰ کی سلگائی ہوئی آگ ہوگی۔

جو دلوں پر چڑھتی چلی جائے گی۔

وہ ان پر ہر طرف سے بند کی ہوئی ہوگی۔

بڑے بڑے ستونوں میں)۔

ہمزہ

تفسیر:

جو شخص لوگوں کی غیبت اور طعنہ وتشنیع میں لگا رہتا ہے، اس کے لیے وبال اور سخت عذاب ہے۔

جس کا مقصد مال جمع کرنا اور گن گن کر رکھنا ہو، اسے اس کے سوا کوئی اور فکر نہ ہو۔

وہ اس گمان میں رہتا ہے کہ جو مال وہ جمع کر رہا ہے، وہ اسے موت سے بچا لے گا اور وہ دنیا میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔

حقیقت ایسی نہیں جیسا یہ نادان تصور کرتا ہے، بلکہ اسے جہنم کی اس آگ میں پھینکا جائے گا، جس کا عذاب اتنا سخت ہوگا کہ ہر چیز کو توڑ مروڑ کر رکھ دے گا۔

اے رسول! آپ کو کیا معلوم کہ ایسی آگ کیا ہے، جو اس میں ڈالى گئى ہر چیز کو توڑ ڈالے گى؟

وہ اللہ کی سلگائی ہوئی آگ ہوگی۔

جو لوگوں کے جسموں میں سرایت کرتی ہوئی ان کے دلوں تک پہنچ جائے گی۔

جنہیں اس آگ میں عذاب دیا جائے گا، ان پر وہ آگ بڑے بڑے لمبے ستونوں کے ذریعہ ہر طرف سے بند کی ہوئی ہوگی۔

تاکہ وہ اس سے باہر نہ نکل سکیں۔