Skip to content

السؤال

س٨: اقرأ سورة الفيل وفسرها.

س3: سورۂ فیل کی تلاوت کریں اور اس کی تفسیر بیان کریں۔

الجواب

ج:سورة الفيل وتفسيرها:

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

﴿أَلَمۡ تَرَ كَيۡفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصۡحَٰبِ ٱلۡفِيلِ 1

أَلَمۡ يَجۡعَلۡ كَيۡدَهُمۡ فِي تَضۡلِيلٖ 2

وَأَرۡسَلَ عَلَيۡهِمۡ طَيۡرًا أَبَابِيلَ 3

تَرۡمِيهِم بِحِجَارَةٖ مِّن سِجِّيلٖ 4

فَجَعَلَهُمۡ كَعَصۡفٖ مَّأۡكُولِۭ 5﴾

[الفيل: ١-٥].

التفسير:

  1. ﴿أَلَمۡ تَرَ كَيۡفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصۡحَٰبِ ٱلۡفِيلِ1﴾:

ألم تعلم - أيها الرسول - كيف فعل ربك بأبْرَهَة وأصحابه أصحاب الفيل حين أرادوا هدم الكعبة؟!

  1. ﴿أَلَمۡ يَجۡعَلۡ كَيۡدَهُمۡ فِي تَضۡلِيلٖ2﴾:

لقد جعل الله تدبيرهم السيئ لهدمها في ضياع، فما نالوا ما تمنّوه من صرف الناس عن الكعبة، وما نالوا منها شيئًا.

  1. ﴿وَأَرۡسَلَ عَلَيۡهِمۡ طَيۡرًا أَبَابِيلَ3﴾:

وبَعَث عليهم طيرًا أتتهم جماعاتٍ جماعاتٍ.

  1. ﴿تَرۡمِيهِم بِحِجَارَةٖ مِّن سِجِّيلٖ4﴾:

ترميهم بحجارة من طين مُتَحَجِّر.

  1. ﴿فَجَعَلَهُمۡ كَعَصۡفٖ مَّأۡكُولِۭ5﴾:

فجعلهم الله كورق زرعٍ أكلته الدوابّ وداسته.

ج- سورۂ فیل اور اس کی تفسیر:

شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم واﻻ ہے۔

کیا تو نے نہ دیکھا کہ تیرے رب نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا؟

کیا ان کے مکر کو بےکار نہیں کردیا؟

اور ان پر پرندوں کے جھنڈ کے جھنڈ بھیج دیئے۔

جو انہیں مٹی اور پتھر کی کنکریاں مار رہے تھے۔

پس انہیں کھائے ہوئے بھوسے کی طرح کردیا)۔

فیل

تفسیر:

اے رسول! کیا آپ کو نہیں معلوم کہ آپ کے پروردگار نے ابرہہ اور اس کے ہاتھی والے ساتھیوں کے ساتھ کیا کیا، جب وہ کعبہ کو منہدم کرنے کی غرض سے آرہے تھے؟

اللہ نے کعبہ کو منہدم کرنے کی ناپاک تدبیر کو ناکام کردیا۔ چنانچہ ان کی یہ آرزو پوری نہ ہوسکی کہ لوگوں کو کعبہ سے پھیر دیں اور نہ وہ کعبہ کا کچھ بگاڑ سکے۔

اللہ تعالی نے ان پر پرندوں کے جھنڈ در جھنڈ بھیج دیے۔

جو ان کے اوپر پتھریلی مٹی کی کنکریاں برسا رہے تھے۔

چنانچہ اللہ نے انہیں ان پتوں کی طرح بنا دیا، جنہیں جانوروں نے کھاکر روند ڈالا ہو۔