Skip to content
سورتوں کی فہرست /

الوَاقِعة

الوَاقِعة is chapter ٥٦ of the Quran and has ٩٦ verses. This page presents it in full in the Uthmani script, with a verse-by-verse translation of its meaning.

96 آیات سورت نمبر ٥٦
آیت پر جائیں
الترجمة الأردية - محمد جوناكرهي
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

إِذَا وَقَعَتِ ٱلۡوَاقِعَةُ

جب قیامت قائم ہو جائے گی.

Explanation & meanings · ١
  1. واقعہ بھی قیامت کے ناموں میں سے ہے، کیونکہ یہ لامحالہ واقع ہونے والی ہے،اس لیے اس کا یہ نام بھی ہے۔

لَيۡسَ لِوَقۡعَتِهَا كَاذِبَةٌ

جس کے واقع ہونے میں کوئی جھوٹ نہیں.

خَافِضَةٞ رَّافِعَةٌ

وه پست کرنے والی اور بلند کرنے والی ہوگی.

Explanation & meanings · ١
  1. پستی اور بلندی سے مطلب ذلت اور عزت ہے۔ یعنی اللہ کے اطاعت گزار بندوں کو یہ بلند اور نافرمانوں کو پست کرے گی، چاہےدنیا میں معاملہ اس کے برعکس ہو۔ اہل ایمان وہاں معزز و مکرم ہوں گےاور اہل کفر و عصیان ذلیل و خوار۔

إِذَا رُجَّتِ ٱلۡأَرۡضُ رَجّٗا

جبکہ زمین زلزلہ کے ساتھ ہلا دی جائے گی.

وَبُسَّتِ ٱلۡجِبَالُ بَسّٗا

اور پہاڑ بالکل ریزه ریزه کر دیے جائیں گے.

Explanation & meanings · ١
  1. رَجًّا کے معنی حرکت واضطراب (زلزلہ) اور بس کے معنی ریزہ ریزہ ہو جانے کے ہیں۔