Skip to content
الوَاقِعة /

آیت ٢٦

٥٦ : ٢٦

آیت ٢٦ of الوَاقِعة (٥٦ : ٢٦). This page carries the verse in the Uthmani script with a translation of its meaning, at a stable URL that can be cited on its own.

الوَاقِعة آیات ٩٦
سورت · الوَاقِعة
الترجمة الأردية - محمد جوناكرهي
٥٦ : ٢٦

إِلَّا قِيلٗا سَلَٰمٗا سَلَٰمٗا

صرف سلام ہی سلام کی آواز ہوگی.

Explanation & meanings · ١
  1. یعنی دنیامیں تو باہم لڑائی جھگڑے ہی ہوتے ہیں، حتیٰ کہ بہن بھائی بھی اس سے محفوظ نہیں، اس اختلاف و نزاع سے دلوں میں کدورتیں اور بغض و عنادپیدا ہوتا ہے جو ایک دوسرےکے خلاف بدزبانی، سب وشتم، غیبت اور چغل خوری وغیرہ پر انسان کو آمادہ کرتا ہے۔ جنت ان تمام اخلاقی گندگیوں اور بےہودگیوں سے نہ صرف پاک ہوگی، بلکہ وہاں سلام ہی سلام کی آوازیں سننے میں آئیں گی، فرشتوں کی طرف سے بھی اور آپس میں اہل جنت کی طرف سے بھی۔ جس کا مطلب ہے کہ وہاں سلام و تحیہ توہو گا۔ لیکن دل اور زبان کی وہ خرابیاں نہیں ہوں گی جو دنیامیں عام ہیں حتیٰ کہ بڑے بڑے دین دار بھی ان سے محفوظ نہیں۔