ایک عورت جو حادثے میں زخمی ہو گئی تھی اور وہ حمل کےابتدائی مرحلہ میں تھی، بہت زیادہ خون بہنے کے بعد جنین کا اسقاط ہو گیا تھا، توکیا اس کے لیے روزہ توڑنا جائز ہے یااسے لگاتار روزہ رکھتے جانا ہے ؟ اوراگر روزہ چھوڑتی ہے تو کیاوہ گنہگار ہوگی؟
السؤال
سوال 1 :
ایک عورت جو حادثے میں زخمی ہو گئی تھی اور وہ حمل کےابتدائی مرحلہ میں تھی، بہت زیادہ خون بہنے کے بعد جنین کا اسقاط ہو گیا تھا، توکیا اس کے لیے روزہ توڑنا جائز ہے یااسے لگاتار روزہ رکھتے جانا ہے ؟ اوراگر روزہ چھوڑتی ہے تو کیاوہ گنہگار ہوگی؟
س28: امرأةٌ أصيبت في حادثةٍ، وكانت في بداية الحمل، فأسقطت الجنين إثر نزيفٍ حادٍّ، فهل يجوز لها أن تفطر، أو تواصل الصّيام؟ وإذا أفطرت فهل عليها إثمٌ؟
الجواب
جواب 1 :
ہم کہتے ہيں : حاملہ عورت کو حیض نہیں آتا، جیسا کہ امام احمد نے کہا کہ عورت کو حمل کا پتہ حیض کے بند ہونے سے لگتا ہے، اہل علم کے بقول اللہ تبارک و تعالی نے حیض ماں کے پیٹ میں پل رہے بچے کی غذا کے لیے پیدا کیا ہے، چنانچہ جب حمل ٹھہر جاتا ہے، تو حیض بند ہو جاتا ہے۔
لیکن کچھ عورتوں کو حمل سے پہلے کی طرح عادت کے مطابق حیض جاری رہتا ہے، اس طرح کی عورت کے حیض کو صحیح مانا جائے گا، کیوں کہ اس کا حیض حمل سے متاثر ہوئے بنا لگاتار جاری ہے، لہذا یہ حیض ان سارے کاموں سے روکے گا جن سے غیر حاملہ کا حیض روکتا ہے، اور ان سارے کاموں کو واجب کرے گا جن کو غیر حاملہ کا حیض واجب کرتا ہے اور ان ساری چیزوں کو ساقط کرے گا، جن کو غیر حاملہ کا حیض ساقط کرتا ہے۔
خلاصۂ کلام یہ کہ حاملہ عورت کا خون دو قسم کا ہوتا ہے :
- ایک قسم کو حیض مانا جائے گا۔ یہ وہ قسم ہے، جو بالکل حمل کے پہلے کی طرح جاری رہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ حمل نے اس پر کوئی اثر نہيں ڈالا، لہذا وہ حیض ہے۔
جب کہ دوسری قسم کا خون وہ ہے جو حمل کی حالت میں عارضی طور پر آ جائے، یا تو کسی حادثے کی وجہ سے یا کسی چیز کو اٹھانے کی وجہ سے یا کسی چیز سے گرنے کی وجہ سے تو اس طرح کا خون حیض نہیں ہے، یہ رگ سے نکلنے والا خون ہے۔
لہذا یہ خون عورت کو نماز، روزے سے نہیں روکے گا، بلکہ وہ پاک عورتوں کے حکم میں ہوگی۔
لیکن جب حادثے کے نتیجے میں بچہ یا اس کے پیٹ میں موجود حمل گر جائے، تو اس کا حکم اہل علم کے ذریعے پیش کی گئی تفصیل کے مطابق ہوگا : اگر حمل انسان کی صورت واضح ہونے کے بعد ساقط ہو تو اس کے بعد نکلنے والا خون نفاس کا خون ہوگا، عورت نماز اور روزہ چھوڑ دے گی اور اس کا شوہر پاک ہونے تک اس سے جماع کرنے سے گریز کرے گا۔
لیکن اگر انسان کی شکل ظاہر نہ ہو تو اسے نفاس کا خون نہیں سمجھا جائے گا، یہ بیماری کا خون شمار ہوگا، اس کی وجہ سے نماز اور روزے وغیرہ کو چھوڑا نہیں جائے گا۔
اہل علم کہتے ہیں : انسان کی صورت ظاہر ہونے کی سب سے کم مدت اکیاسی دن ہے، کیوںکہ جنین ماں کے پیٹ میں جن مرحلوں سے گزرتا ہے ان کی تفصیل عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی ایک حدیث میں موجود ہے۔
عبداللہ بن مسعود کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم جو سچے تھے اور جن کی سچائی تسلیم کی گئی ہے، نے فرمایا : "تم میں سے ہر ایک اپنی ماں کے پیٹ میں چالیس دن تک نطفے کی شکل میں رہتا ہے، پھر چالیس دن جمے ہوئے خون کی شکل میں رہتا ہے، پھر اگلے چالیس دن گوشت کی بوٹی کی شکل میں رہتا ہے، پھر اس کی جانب ایک فرشتے کو بھیجا جاتا ہے اور اسے چار باتیں لکھنے کا حکم دیا جاتا ہے، چنانچہ وہ اس کی روزی، عمر، عمل اور بدبختی یا نیک بختی کو لکھ دیتا ہے۔"
اس سے پہلے جنین کى تخلیق وبناوٹ ممکن نہيں ہے، عام طور پر نوے دنوں سے پہلے تخلیق واضح نہيں ہوتی، جیسا کہ بعض اہل علم نے کہا ہے۔
ﺟ28: نقول: إن الحامل لا تحيض، كما قال الإمام أحمد:
"إنما تعرف النّساء الحمل بانقطاع الحيض".
والحيض -كما قال أهل العلم- خلقه الله تبارك وتعالى لحكمة غذاء الجنين في بطن أمّه، فإذا نشأ الحمل انقطع الحيض.
لكن بعض النّساء قد يستمرّ بها الحيض على عادته كما كان قبل الحمل، فهذه يحكم بأن حيضها حيضٌ صحيحٌ؛ لأنه استمر بها الحيض، ولم يتأثر بالحمل، فيكون هذا الحيض مانعًا لكلّ ما يمنعه حيض غير الحامل، وموجبًا لـما يوجبه، ومسقطًا لـما يسقطه.
والحاصل: أن الدم الّذي يخرج من الحامل على نوعين:
نوعٌ يحكم بأنه حيضٌ، وهو الّذي استمر بها كما كان قبل الحمل، فمعنى ذلك: أن الحمل لم يؤثّر عليه، فيكون حيضًا.
والنوع الثاني: دمٌ طرأ على الحمل طروءًا، إما بسببٍ حادثٍ، أو حمل شيءٍ، أو سقوطٍ من شيءٍ ونحوه، فهذه دمها ليس بحيضٍ، وإنما هو دم عرقٍ،
وعلى هذا فلا يمنعها من الصلاة، ولا من الصوم، بل هي في حكم الطاهرات.
ولكن إذا لزم من الحادث أن ينزل الولد أو الحمل الذي في بطنها فإنها على ما قال أهل العلم: إن خرج وقد تبين فيه خلق إنسانٍ فإن دمها بعد خروجه يعدّ نفاسًا، تترك فيه الصلاة والصوم، ويتجنبها زوجها حتى تطهر.
وإن خرج الجنين وهو غير مخلّقٍ فإنه لا يعتبر دم نفاسٍ، بل هو دم فسادٍ، لا يمنعها من الصلاة، ولا من الصّيام، ولا من غيرهما.
قال أهل العلم: وأقلّ زمنٍ يتبين فيه التخليق: واحدٌ وثمانون يومًا؛ لأن الجنين في بطن أمّه، كما قال عبد الله بن مسعودٍ رضي الله عنه: حدثنا رسول الله ﷺ وهو الصادق المصدوق، فقال:
«إِنَّ أَحَدَكُمْ يُجْمَعُ فِي بَطْنِ أُمِّهِ أَرْبَعِينَ يَوْمًا، ثُمَّ يَكُونُ عَلَقَةً مِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ يَكُونُ مُضْغَةً مِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ يُبْعَثُ إِلَيْهِ الْمَلَكُ، وَيُؤْمَرُ بِأَرْبَعِ كَلِمَاتٍ، فَيُكْتَبُ رِزْقُهُ، وَأَجَلُهُ، وَعَمَلُهُ، وَشَقِيٌّ أَوْ سَعِيدٌ» [1]،
ولا يمكن أن يخلق قبل ذلك، والغالب أن التخليق لا يتبين قبل تسعين يومًا، كما قال بعض أهل العلم.
[10] رواه البخاري، كتاب أحاديث الأنبياء، باب خلق آدم وذريته (3333)، ومسلم، كتاب القدر، باب كيفية خلق الآدمي في بطن أمه (1) (2643).