Skip to content

ایک مسئلہ پوچھنے والی کہتی ہے کہ جب سے اس پر روزہ فرض ہوا ہے، وہ روزہ رکھتی آ رہی ہے۔ لیکن وہ ماہواری کے دوران چھوٹے ہوئے روزوں کی قضا نہیں کرتی، چوں کہ اسے معلوم نہيں ہے کہ اس نے اب تک کتنے دنوں کے روزے چھوڑے ہیں، اس لیے وہ اب رہنمائی چاہتی ہے کہ اسے کیا کرنا چاہیے؟

السؤال

سوال 1 :

ایک مسئلہ پوچھنے والی کہتی ہے کہ جب سے اس پر روزہ فرض ہوا ہے، وہ روزہ رکھتی آ رہی ہے۔ لیکن وہ ماہواری کے دوران چھوٹے ہوئے روزوں کی قضا نہیں کرتی، چوں کہ اسے معلوم نہيں ہے کہ اس نے اب تک کتنے دنوں کے روزے چھوڑے ہیں، اس لیے وہ اب رہنمائی چاہتی ہے کہ اسے کیا کرنا چاہیے؟

س30: سائلةٌ تقول: إنها منذ وجب عليها الصّيام وهي تصوم رمضان، ولكنها لا تقضي صيام الأيام التي تفطرها بسبب الدورة الشهرية، ولجهلها بعدد الأيام التي أفطرتها، فهي تطلب إرشادها إلى ما يجب عليها فعله الآن.

الجواب

جواب 1 :

ہمیں افسوس ہو رہا ہے کہ مسلم عورتوں سے اس طرح کی کوتاہی ہو رہی ہے، چھوٹے ہوئے روزوں کی قضا نہ کرنے کا یہ عمل یا تو لاعلمی کی وجہ سے ہے یا پھر سستی کی وجہ سے ہے،لیکن دونوں مصیبت ہیں۔ کیوں کہ لاعلمی کا علاج جانکاری حاصل کرنا اور پوچھنا ہے۔

جب کہ سستی کا علاج اللہ کا ڈر، مراقبہ، اس کی سزا کا خوف اور اس کی رضا کے حصول کے لیے تگ و دو ہے۔

اس عورت کو چاہیے کہ اپنی اس کوتاہی سے اللہ کے حضور توبہ کرے، اللہ سے اپنے گناہوں کی بخشش مانگے اور یہ اندازہ لگانے کی کوشش کرے کہ اس کے کتنے دنوں کے روزے چھوٹے ہیں اوران کی قضا کرے، برئ الذمہ ہونے کا یہی طریقہ ہے،ہم امید کرتے ہیں کہ اللہ اس کی توبہ قبول کرے گا۔

ﺟ30: يؤسفنا أن يقع مثل هذا بين نساء المؤمنين، فإن هذا الترك -أعني: ترك قضاء ما يجب عليها من الصّيام- إما أن يكون جهلًا، وإما أن يكون تهاونًا، وكلاهما مصيبةٌ؛ لأن الجهل دواؤه العلم والسّؤال،

وأما التهاون فإن دواءه تقوى الله عز وجل، ومراقبته، والخوف من عقابه، والمبادرة إلى ما فيه رضاه.

فعلى هذه المرأة أن تتوب إلى الله مما صنعت، وأن تستغفر، وأن تتحرى الأيام التي تركتها بقدر استطاعتها فتقضيها، وبهذا تبرأ ذمتها، ونرجو أن يقبل الله توبتها.