میں ایک عورت ہوں، اس سال میرا حمل تیسرے مہینے میں ساقط ہو گیا تھا، اس کے بعد میں نے پاک ہونے تک نماز نہیں پڑھی، لیکن کچھ لوگوں نے مجھ سے کہا : تم پر نماز پڑھنا ضروری تھا، ایسے میں میں کیا کروں؟ مجھے یقین کے ساتھ دنوں کی گنتی بھی معلوم نہيں ہے؟
السؤال
سوال 1 :
میں ایک عورت ہوں، اس سال میرا حمل تیسرے مہینے میں ساقط ہو گیا تھا، اس کے بعد میں نے پاک ہونے تک نماز نہیں پڑھی، لیکن کچھ لوگوں نے مجھ سے کہا : تم پر نماز پڑھنا ضروری تھا، ایسے میں میں کیا کروں؟ مجھے یقین کے ساتھ دنوں کی گنتی بھی معلوم نہيں ہے؟
س29: أنا امرأةٌ أسقطت في الشهر الثالث منذ عامٍ، ولم أصلّ حتى طهرت، وقد قيل لي: كان عليك أن تصلّي. فماذا أفعل، وأنا لا أعرف عدد الأيام بالتحديد؟
الجواب
جواب 1 :
اہل علم کے نزدیک معروف یہ ہے کہ عورت کا حمل جب تین مہینے میں ساقط ہو جائے، تو وہ نماز نہيں پڑھے گی، کیوں کہ ساقط ہوتے وقت اگر جنین کا انسانی روپ ظاہر ہو جائے، تو نکلنے والا خون نفاس شمار ہوگا اور اس کی حالت میں عورت نماز نہیں پڑھے گی۔
علما کہتے ہیں : جنین انسانی شکل اس وقت لے سکتا ہے جب وہ اکیاسی دن کا ہو جائے، جو کہ تین مہینے سے کم ہے، لہذا جب عورت کو یہ یقین ہو کہ اس کا حمل تین مہینے میں ساقط ہوا ہے تو اس کے بعد آنے والا خون بیماری کا خون ہوگا، اس کی وجہ سے نماز نہيں چھوڑے گی۔
یہاں مسئلہ پوچھنے والی عورت کو یاد کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اگر حمل 80 دن سے پہلے ساقط ہوا ہے، تو وہ اس دوران چھوٹی ہوئی نمازوں کی قضا کرے گی، لیکن اگر اسے یاد نہ ہو کہ اس نے کتنے دن کی نماز چھوڑی ہے؟
تو وہ اندازہ لگائے گی اور یاد کرنے کی کوشش کرے گی اور جتنے دنوں کی نماز چھوٹنے کا غالب گمان ہو، اتنے دنوں کی قضا کرے گی۔
ﺟ29: المعروف عند أهل العلم: أن المرأة إذا أسقطت لثلاثة أشهرٍ فإنها لا تصلّي؛ لأن المرأة إذا أسقطت جنينًا قد تبين فيه خلق إنسانٍ فإن الدم الّذي يخرج منها يكون دم نفاسٍ لا تصلّي فيه.
قال العلماء: ويمكن أن يتبين خلق الجنين إذا تم له واحدٌ وثمانون يومًا، وهذه أقلّ من ثلاثة أشهرٍ، فإذا تيقنت أنه سقط الجنين لثلاثة أشهرٍ فإن الذي أصابها يكون دم فسادٍ، لا تترك الصلاة من أجله.
وهذه السائلة عليها أن تتذكر في نفسها، فإذا كان الجنين سقط قبل الثمانين يومًا فإنها تقضي الصلاة، وإذا كانت لا تدري كم تركت؟
فإنها تقدّر، وتتحرى، وتقضي على ما يغلب عليه ظنّها أنها لم تصلّه.