Skip to content
سورتوں کی فہرست /

الانشِقَاق

الانشِقَاق is chapter ٨٤ of the Quran and has ٢٥ verses. This page presents it in full in the Uthmani script, with a verse-by-verse translation of its meaning.

25 آیات سورت نمبر ٨٤
آیت پر جائیں
الترجمة الأردية - محمد جوناكرهي
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنشَقَّتۡ

جب آسمان پھٹ جائے گا.

Explanation & meanings · ١
  1. یعنی جب قیامت برپا ہوگی۔

وَأَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡ

اور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گا اور اسی کے ﻻئق وه ہے.

Explanation & meanings · ٢
  1. یعنی اللہ اس کوپھٹنے کا جو حکم دے گا، اسے سنے گا اور اطاعت کرے گا۔
  2. یعنی اس کے یہی لائق ہے کہ سنے اور اطاعت کرے، اس لئے کہ وہ سب پرغالب ہے اور سب اس کے ماتحت ہیں، اس کے حکم سے سرتابی کرنے کی کس کو مجال ہو سکتی ہے ؟

وَإِذَا ٱلۡأَرۡضُ مُدَّتۡ

اور جب زمین (کھینچ کر) پھیلا دی جائے گی.

Explanation & meanings · ١
  1. یعنی اس کے طول وعرض میں مزید وسعت کر دی جائےگی۔ یا یہ مطلب ہے کہ اس پر جو پہاڑ وغیرہ ہیں، سب کو ریزہ ریزہ کر کے زمین کو صاف اور ہموار کرکے بچھا دیا جائے گا۔ اس میں کوئی اونچ نیچ نہیں رہے گی۔

وَأَلۡقَتۡ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتۡ

اور اس میں جو ہے اسے وه اگل دے گی اور خالی ہو جائے گی.

Explanation & meanings · ١
  1. یعنی اس میں جو مردے دفن ہیں، سب زندہ ہو کر باہر نکل آئیں گے جو خزانے اس کے بطن میں موجود ہیں، وہ انہیں ظاہر کر دے گی، اور خود بالکل خالی ہو جائے گی۔

وَأَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡ

اور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گی اور اسی کے ﻻئق وه ہے.

Explanation & meanings · ١
  1. یعنی القا اور تخلی کا جو حکم اسے دیا جائے گا، وہ اس کے مطابق عمل کرے گی ۔