Skip to content
سورتوں کی فہرست /

المُطَففين

المُطَففين is chapter ٨٣ of the Quran and has ٣٦ verses. This page presents it in full in the Uthmani script, with a verse-by-verse translation of its meaning.

36 آیات سورت نمبر ٨٣
آیت پر جائیں
الترجمة الأردية - محمد جوناكرهي
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَيۡلٞ لِّلۡمُطَفِّفِينَ

بڑی خرابی ہے ناپ تول میں کمی کرنے والوں کی.

ٱلَّذِينَ إِذَا ٱكۡتَالُواْ عَلَى ٱلنَّاسِ يَسۡتَوۡفُونَ

کہ جب لوگوں سے ناپ کر لیتے ہیں تو پورا پورا لیتے ہیں.

وَإِذَا كَالُوهُمۡ أَو وَّزَنُوهُمۡ يُخۡسِرُونَ

اور جب انہیں ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو کم دیتے ہیں.

Explanation & meanings · ١
  1. یعنی لینے اور دینے کے الگ الگ پیمانے رکھنا اور اس طرح ڈنڈی مار کر ناپ تول میں کمی کرنا، بہت بڑی اخلاقی بیماری ہے جس کا نتیجہ دین وآخرت میں تباہی ہے۔ ایک حدیث میں ہے، جو قوم ناپ تول میں کمی کرتی ہے، تو اس پر قحط سالی، سخت محنت اور حکمرانوں کا ظلم مسلط کر دیا جاتا ہے۔ ( ابن ماجه ، نمبر 4019 ذكره الألباني في الصحيحة نمبر 106 من عدة طرق وله شواهد) ۔

أَلَا يَظُنُّ أُوْلَٰٓئِكَ أَنَّهُم مَّبۡعُوثُونَ

کیا انہیں اپنے مرنے کے بعد جی اٹھنے کا خیال نہیں.

لِيَوۡمٍ عَظِيمٖ

اس عظیم دن کے لئے.