Skip to content
سورتوں کی فہرست /

البُرُوج

البُرُوج is chapter ٨٥ of the Quran and has ٢٢ verses. This page presents it in full in the Uthmani script, with a verse-by-verse translation of its meaning.

22 آیات سورت نمبر ٨٥
آیت پر جائیں
الترجمة الأردية - محمد جوناكرهي
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلۡبُرُوجِ

برجوں والے آسمان کی قسم!

Explanation & meanings · ١
  1. بُرُوجٌ، بُرْجٌ محل کی جمع ہے۔ بُرْجٌ کے اصل معنی ہیں ظہور۔ یہ کواکب کی منزلیں ہیں جنہیں ان کے محل اور قصور کی حیثیت حاصل ہے۔ ظاہر اور نمایاں ہونے کی وجہ سے انہیں بروج کہا جاتا ہے۔ تفصیل کے لئےدیکھئے الفرقان،61 کا حاشیہ۔ بعض نے بروج سے مراد ستارے لئے ہیں۔ یعنی ستارے والے آسمان کی قسم۔ بعض کے نزدیک اس سے آسمان کے دروازے یا چاند کی منزلیں مراد ہیں ۔( فتح القدیر )۔

وَٱلۡيَوۡمِ ٱلۡمَوۡعُودِ

وعده کیے ہوئے دن کی قسم!

Explanation & meanings · ١
  1. اس سے مراد بالاتفاق قیامت کا دن ہے۔

وَشَاهِدٖ وَمَشۡهُودٖ

حاضر ہونے والے اور حاضر کئے گئے کی قسم!

Explanation & meanings · ١
  1. شَاهِدٍ اور مَشْهُودٍ کی تفسیر میں بہت اختلاف ہے۔ امام شوکانی نے احادیث وآثار کی بنیاد پر کہا ہے کہ شاہد سے مراد جمعہ کا دن ہے، اس دن جس نےجو بھی عمل کیا ہوگا یہ قیامت کے دن اس کی گواہی دے گا۔ اور مشہود سے عرفے (9 ذوالحجہ ) کا دن ہے جہاں لوگ حج کے لئے جمع اور حاضر ہوتے ہیں۔

قُتِلَ أَصۡحَٰبُ ٱلۡأُخۡدُودِ

(کہ) خندقوں والے ہلاک کیے گئے.

Explanation & meanings · ١
  1. یعنی جن لوگوں نے خندقیں کھود کر اس میں رب کے ماننے والوں کو ہلاک کیا، ان کے لئے ہلاکت اور بربادی ہے، قُتِلَ بمعنی لُعِنَ ۔

ٱلنَّارِ ذَاتِ ٱلۡوَقُودِ

وه ایک آگ تھی ایندھن والی.

Explanation & meanings · ١
  1. النَّارِ، الأُخْدُودِ سے بدل اشتمال ہے ذَاتِ الْوَقُودِ، النَّارِ کی صفت ہے۔ یعنی یہ خندقیں کیا تھیں ؟ ایندھن والی آگ تھیں، جو اہل ایمان کو اس میں جھونکنے کے لئے دہکائی گئی تھی۔