Skip to content
سورتوں کی فہرست /

المُرسَلات

المُرسَلات is chapter ٧٧ of the Quran and has ٥٠ verses. This page presents it in full in the Uthmani script, with a verse-by-verse translation of its meaning.

50 آیات سورت نمبر ٧٧
آیت پر جائیں
الترجمة الأردية - محمد جوناكرهي
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَٱلۡمُرۡسَلَٰتِ عُرۡفٗا

دل خوش کن چلتی ہواؤں کی قسم.

Explanation & meanings · ١
  1. اس مفہوم کے اعتبار سے عرفاً کے معنی پے درپے ہوں گے۔ بعض نے مرسلات سے فرشتے یا انبیا مراد لیے ہیں۔ اس صورت میں عرفاً کے معنی وحی الہی‘ یا احکام شریعت ہوں گے۔ یہ مفعول لہ ہوگا لأجل العرف یا منصوب بنزع الخافض- بالعُرفِ

فَٱلۡعَٰصِفَٰتِ عَصۡفٗا

پھر زور سے جھونکا دینے والیوں کی قسم.

Explanation & meanings · ١
  1. یا فرشتے مراد ہیں، جو بعض دفعہ ہواؤں کے عذاب کے ساتھ بھیجے جاتے ہیں۔

وَٱلنَّٰشِرَٰتِ نَشۡرٗا

پھر (ابر کو) ابھار کر پراگنده کرنے والیوں کی قسم.

Explanation & meanings · ٢
  1. یا فرشتے مراد ہیں، جو بعض دفعہ ہواؤں کے عذاب کے ساتھ بھیجے جاتے ہیں۔
  2. یا ان فرشتوں کی قسم، جو بادلوں کو منتشر کرتے ہیں یا فضائے آسمانی میں اپنے پر پھیلاتے ہیں۔ تاہم امام ابن کثیر اور امام طبری نے ان تینوں ہوائیں مراد لینے کو راجح قرار دیا ہے، جیسے کہ ترجمے میں بھی اسی کو اختیار کیا ہے۔

فَٱلۡفَٰرِقَٰتِ فَرۡقٗا

پھر حق وباطل کو جدا جدا کر دینے والے.

Explanation & meanings · ١
  1. یعنی ان فرشتوں کی قسم جو حق و باطل کے درمیان فرق کرنے والے احکام لے کر اترتے ہیں۔ یا مراد آیات قرآنیہ ہیں، جن سے حق و باطل اور حلال و حرام کی تمیز ہوتی ہے یا رسول مراد ہیں جو وحی الٰہی کے ذریعے سے حق و باطل کے درمیان فرق واضح کرتے ہیں۔

فَٱلۡمُلۡقِيَٰتِ ذِكۡرًا

اور وحی ﻻنے والے فرشتوں کی قسم.

Explanation & meanings · ١
  1. جو اللہ کا کلام پیغمبروں تک پہنچاتے ہیں یا رسول مراد ہیں جو اللہ کی طرف سے نازل کردہ وحی، اپنی امتوں کو پہنچاتے ہیں۔