Skip to content
المُرسَلات /

آیت ٣٥

٧٧ : ٣٥

آیت ٣٥ of المُرسَلات (٧٧ : ٣٥). This page carries the verse in the Uthmani script with a translation of its meaning, at a stable URL that can be cited on its own.

المُرسَلات آیات ٥٠
سورت · المُرسَلات
الترجمة الأردية - محمد جوناكرهي
٧٧ : ٣٥

هَٰذَا يَوۡمُ لَا يَنطِقُونَ

آج (کا دن) وه دن ہے کہ یہ بول بھی نہ سکیں گے.

Explanation & meanings · ١
  1. محشر میں کافروں کی مختلف حالتیں ہوں گی۔ ایک وقت وہ ہوگا کہ وہ وہاں بھی جھوٹ بولیں گے پھر اللہ ان کے مونہوں پر مہر لگا دے گا اور ان کے ہاتھ پاؤں گواہی دیں گے پھر جس وقت ان کو جہنم میں لے جایا جارہا ہوگا اس وقت عالم اضطراب وپریشانی میں ان کی زبانیں بھی گنگ ہو جائیں گی۔ بعض کہتے ہیں کہ بولیں گے تو سہی لیکن ان کے پاس حجت کوئی نہیں ہوگی۔ گویا ان کو بات کرنی ہی نہیں آئے گی۔ جیسے ہم دنیا میں ایسے شخص کی بابت کہتے ہیں جس کے پاس کوئی تسلی بخش دلیل نہیں ہوتی، وہ تو ہمارے سامنے بول ہی نہیں سکا۔