Skip to content

السؤال

س١٤: اقرأ سورة المسد وفسرها.

س4: سورۂ مسد کی تلاوت کریں اور اس کی تفسیر بیان کریں۔

الجواب

ج:سورة المسد وتفسيرها:

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

﴿تَبَّتۡ يَدَآ أَبِي لَهَبٖ وَتَبَّ 1

مَآ أَغۡنَىٰ عَنۡهُ مَالُهُۥ وَمَا كَسَبَ 2

سَيَصۡلَىٰ نَارٗا ذَاتَ لَهَبٖ 3

وَٱمۡرَأَتُهُۥ حَمَّالَةَ ٱلۡحَطَبِ 4

فِي جِيدِهَا حَبۡلٞ مِّن مَّسَدِۭ 5﴾

[المسد: ١-٥].

التفسير:

  1. ﴿تَبَّتۡ يَدَآ أَبِي لَهَبٖ وَتَبَّ1﴾:

خسرت يدا عم النبي صلى الله عليه وسلم، أبي لهب بن عبد المطلب بخسران عمله؛ إذ كان يؤذي النبي صلى الله عليه وسلم، وخاب سعيه.

  1. ﴿مَآ أَغۡنَىٰ عَنۡهُ مَالُهُۥ وَمَا كَسَبَ2﴾:

أيّ شيء أغنى عنه ماله وولده؟ لم يدفعا عنه عذابًا، ولم يجلبا له رحمة.

  1. ﴿سَيَصۡلَىٰ نَارٗا ذَاتَ لَهَبٖ3﴾:

سيدخل يوم القيامة نارًا ذات لهب، يقاسي حرّها.

  1. ﴿وَٱمۡرَأَتُهُۥ حَمَّالَةَ ٱلۡحَطَبِ4﴾:

وستدخلها زوجته أم جميل التي كانت تؤذي النبي صلى الله عليه وسلم، بإلقاء الشوك في طريقه.

  1. ﴿فِي جِيدِهَا حَبۡلٞ مِّن مَّسَدِۭ5﴾:

في عنقها حبل مُحْكَم الفَتْل تساق به إلى النار.

ج- سورۂ مسد اور اس کی تفسیر:

شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم واﻻ ہے۔

(ابولہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ جائیں اور وه (خود) ہلاک ہو گیا۔

نہ تو اس کا مال اس کے کام آیا اور نہ اس کی کمائی۔

وه عنقریب بھڑکنے والی آگ میں جائے گا۔

اور اس کی بیوی بھی (جائے گی) جو لکڑیاں ڈھونے والی ہے۔

اس کی گردن میں پوست کھجور کی بٹی ہوئی رسی ہوگی)۔

مسد

تفسیر:

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا ابو لہب بن عبد المطلب کے دونوں ہاتھ اس کی بدعملی کی وجہ سے ہلاک ہوگئے؛ کیوں کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اذیت پہنچاتا تھا۔ وہ اپنی کوشش میں ناکام ونامراد ہوا۔

اس کے مال اور اولاد نے اسے کس چیز سے بے نیاز کیا؟ نہ تو عذاب کو اس سے ٹال سکے اور نہ اس کے لیے رحمت کا باعث بن سکے۔

قیامت کے دن وہ دہکتی آگ میں داخل ہوگا اور اس کی سوزش و حرارت کو جھیلے گا۔

اس کی بیوی ام جمیل بھی جہنم میں جائے گی جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی راہ میں کانٹے ڈال کر آپ کو اذیت دیتی تھی۔

اس کی گردن میں مضبوطی سے بٹی گئی رسی ہوگی، جس کے ذریعہ گھسیٹ کر اسے جہنم میں ڈالا جائے گا-