سورۂ اخلاص کی تلاوت کریں اور اس کی تفسیر بیان کریں۔
- الباب / الفصل
- قسم التفسير
السؤال
س15: اقرأ سورة الإخلاص وفسرها.
س15: سورۂ اخلاص کی تلاوت کریں اور اس کی تفسیر بیان کریں۔
الجواب
ج:سورة الإخلاص وتفسيرها:
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
﴿قُلۡ هُوَ ٱللَّهُ أَحَدٌ 1
ٱللَّهُ ٱلصَّمَدُ 2
لَمۡ يَلِدۡ وَلَمۡ يُولَدۡ 3
وَلَمۡ يَكُن لَّهُۥ كُفُوًا أَحَدُۢ 4﴾
[الإخلاص: 1-4].
التفسير:
- ﴿قُلۡ هُوَ ٱللَّهُ أَحَدٌ1﴾:
قل -يا أيها الرسول-: هو الله لا إله غيره.
- ﴿ٱللَّهُ ٱلصَّمَدُ2﴾:
أي: ترفع إليه حاجات الخلق.
- ﴿لَمۡ يَلِدۡ وَلَمۡ يُولَدۡ3﴾:
فلا ولد له سُبْحَانَهُ ولا والد.
- ﴿وَلَمۡ يَكُن لَّهُۥ كُفُوًا أَحَدُۢ4﴾:
ولم يكن له مماثل من خلقه.
ج- سورۂ اخلاص اور اس کی تفسیر:
شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم واﻻ ہے۔
آپ کہہ دیجیے کہ وه اللہ تعالیٰ ایک (ہی) ہے۔
اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے۔
نہ اس کی کوئی اولاد ہے، نہ وہ کسی کی اولاد ہے۔
اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے)۔
[الإخلاص 1-4]
تفسیر:
اے رسول! آپ کہہ دیں کہ وہی اللہ تعالی ہے، اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔
يعنى مخلوقات کی ضرورتیں اس کی بارگاہ میں پیش کی جاتی ہیں۔
چنانچہ اس پاک پروردگار کی نہ کوئی اولاد ہے نہ والد۔
اور اس کی مخلوقات میں کوئی اس کے جیسا نہیں۔