Skip to content

السؤال

س١٣: اقرأ سورة النصر وفسرها.

س2: سورہ النصر کی تلاوت کریں اور اس کی تفسیر بیان کریں۔

الجواب

ج:سورة النصر وتفسيرها:

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

﴿إِذَا جَآءَ نَصۡرُ ٱللَّهِ وَٱلۡفَتۡحُ 1

وَرَأَيۡتَ ٱلنَّاسَ يَدۡخُلُونَ فِي دِينِ ٱللَّهِ أَفۡوَاجٗا 2

فَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ وَٱسۡتَغۡفِرۡهُۚ إِنَّهُۥ كَانَ تَوَّابَۢا 3﴾

[النصر: ١-٣].

التفسير:

  1. ﴿إِذَا جَآءَ نَصۡرُ ٱللَّهِ وَٱلۡفَتۡحُ1﴾:

إذا جاء نصر الله لدينك - أيها الرسول - وإعزازه له، وحدث فتح مكة.

  1. ﴿وَرَأَيۡتَ ٱلنَّاسَ يَدۡخُلُونَ فِي دِينِ ٱللَّهِ أَفۡوَاجٗا2﴾:

ورأيت الناس يدخلون في الإسلام وفدًا بعد وفدٍ.

  1. ﴿فَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ وَٱسۡتَغۡفِرۡهُۚ إِنَّهُۥ كَانَ تَوَّابَۢا3﴾:

فاعلم أن ذلك علامة على قرب انتهاء المهمة التي بُعِثْتَ بها، وعلى قرب انتهاء أجلك ولقائك بربك، فسبِّح بحمد ربك، شكرًا له على نعمة النصر والفتح، واطلب منه المغفرة، إنه كان توابًا يقبل توبة عباده، ويغفر لهم.

ج- سورۂ نصر اور اس کی تفسیر:

شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم واﻻ ہے۔

جب اللہ کی مدد اور فتح آجائے۔

اور تو لوگوں کو اللہ کے دین میں جوق در جوق آتا دیکھ لے۔

تو اپنے رب کی تسبیح کرنے لگ حمد کے ساتھ اور اس سے مغفرت کی دعا مانگ۔ بے شک وه بڑا ہی توبہ قبول کرنے واﻻ ہے۔

نصر

تفسیر:

اے رسول! جب اللہ تعالی آپ کے دین کو غالب کرکے اسے سرخرو کردے اور مکہ فتح ہوجائے۔

اور آپ دیکھ لیں کہ لوگ جوق در جوق اسلام میں داخل ہو رہے ہیں۔

تو آپ جان لیں کہ یہ آپ کی بعثت کے مشن کے اختتام، آپ کی موت اور اپنے رب سے ملاقات کی قربت کی علامت ہے، اس لیے آپ اپنے رب کی تسبیح بیان کریں حمد کے ساتھ، نصرت وفتح کی نعمت پر شکرانے کے طور پر اور اللہ سے مغفرت کی دعا کریں۔ یقینا وہ بڑا ہی توبہ قبول کرنے والا ہے، اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتا اور انہیں اپنی مغفرت سے نوازتا ہے۔