السؤال
س٢٢: ما أركان الصلاة؟
س22: نماز کے ارکان کیا کیا ہیں؟
الجواب
ج:هي أربعة عشر ركنًا، كما يلي:
- أحدها: القيام في الفرض على القادر.
لحديث عمران بن حصين رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم:
«صل قائمًا، فإن لم تستطع فقاعدًا، فإن لم تستطع فعلى جنب»
رواه البخاري.
- تكبيرة الإحرام، وهي: "الله أكبر".
لقوله عليه الصلاة والسلام:
«إذا قمت إلى الصلاة فكبر»
متفق عليه.
- قراءة الفاتحة.
«لا صلاة لمن لم يقرأ بفاتحة الكتاب»
- الركوع، ويمد ظهره مستويًا ويجعل رأسه حياله.
الرفع منه.
- الاعتدال قائمًا.
لقوله صلى الله عليه وسلم:
«ثم اركع حتى تطمئن راكعًا، ثم ارفع حتى تعتدل قائمًا»
- السجود، وتمكين جبهته، وأنفه، وكفيه، وركبتيه، وأطراف أصابع قدميه من محل سجوده.
- الرفع من السجود.
- الجلوس بين السجدتين.
«ثم اسجد حتى تطمئن ساجدًا، ثم ارفع حتى تطمئن جالسًا»
والسُّنَّة: أن يجلس مفترشًا على رجله اليسرى، وينصب اليمنى، ويوجهها إلى القبلة.
لحديث أم المؤمنين عائشة رضي الله عنها:
«وكان يفرش رجله اليسرى، وينصب رجله اليمنى»
رواه مسلم.
- الطمأنينة، وهي السكون في كل ركن فعلي.
- التشهد الأخير.
لحديث ابن مسعود رضي الله عنه قال:
كنا نقول في الصلاة قبل أن يفرض التشهد.
رواه النسائي وأصله في الصحيحين.
- الجلوس له.
- التسليمتان، وهو أن يقول مرتين: "السَّلام عليكم ورحمة الله".
لحديث:
«أنه كان يسلم عن يمينه وعن يساره: السلام عليكم ورحمة الله، السلام عليكم ورحمة الله»
رواه الترمذي وغيره.
- ترتيب الأركان -كما ذكرنا-، فلو سجد مثلًا قبل ركوعه عمدًا؛ بطلت صلاته، وسهوًا؛ لزمه الرجوع ليركع، ثم يسجد.
ج- نماز کے ارکان چودہ ہیں:
- فرض نماز میں قیام (کھڑے ہو کر نماز پڑھنا) اگر استطاعت ہو۔
کیونکہ عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:
"کھڑے ہوکر نماز پڑھو۔ اگر اس کی طاقت نہ ہو، تو بیٹھ کر پڑھو اور اگر اس کی بھی طاقت نہ ہو، تو پہلو کے بل لیٹ کر پڑھو۔"
(صحیح بخاری)
- تکبیر تحریمہ یعنی اللہ اکبر کہنا۔
کیونکہ آپ علیہ الصلاۃ و السلام کا فرمان ہے
"جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو تو تکبیر (اللہ اکبر) کہو۔"
صحیح بخاری وصحیح مسلم۔
سورۂ فاتحہ پڑھنا۔
''اس شخص کی نماز نہیں جس نے سورۃ الفاتحہ نہیں پڑھی''۔
رکوع کرنا۔ اور اس دوران پیٹھ سیدھی اور سر کو پیٹھ کے برابر رکھے گا۔
رکوع سے سر اٹھانا۔
سیدھے کھڑا ہونا۔
جیسا کہ نبیﷺ نے فرمایا:
"پھر اطمینان سے رکوع کرو، پھر سر اٹھا کر اعتدال کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ۔"
سجدہ کرنا اور پیشانی، ناک، ہتھیلی، گھٹنے اور قدموں کی انگلیوں کے سروں کو ڈھنگ سے سجدہ کی جگہ پہ رکھنا۔
سجدہ سے سر اٹھانا۔
دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھنا۔
"اس کے بعد پورے اطمینان کے ساتھ سجدہ کرو، پھر سر اٹھاؤ اور اطمینان کے ساتھ بیٹھو۔"
اور سنت یہ ہے کہ بائیں پیر کو بچھا کر اس پر بیٹھے اور دائیں پیر کو کھڑا اور قبلہ رخ رکھے۔
امّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ایک حدیث میں ہے:
’’آپ ﷺ بایاں پیر بچھا دیتے اور دایاں پیر کھڑا رکھتے۔‘‘
امام مسلم نے اسے روایت کیا ہے۔
اطمینان یعنی ہر فعلی رکن کو پورے سکون سے ادا کرنا۔
آخری تشہد۔
ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی ایک حدیث میں ہے، وہ فرماتے ہیں:
تشہد فرض ہونے سے پہلے ہم نماز میں پڑھا کرتے تھے۔
اسے نسائی نے روایت کیا ہے اور اس کی اصل صحیحین میں ہے۔
اس کے لیے بیٹھنا۔
دو مرتبہ ''السلام علیکم ورحمۃ اللہ'' کہنا۔
اس کی دلیل یہ حدیث ہے:
"آپ ﷺ اپنے دائیں اور بائیں ”السلام علیکم ورحمۃ اللہ، السلام علیکم ورحمۃ اللہ“ کہتے ہوئے سلام پھیرتے تھے۔"
یہ حدیث ترمذی وغیرہ نے روایت کی ہے۔
ارکان کو ترتیب سے انجام دینا۔ اگر کوئی جان بوجھ کر رکوع سے قبل سجدہ کرلے تو اس کی نماز باطل ہو جاۓ گی اور اگر غلطی سے ایسا ہو جاۓ تو اسے واپس اٹھ کر رکوع کرنا ہو گا، پھر سجدہ کرے گا۔