Skip to content

میں نے پچھلے سال حج کیا اور طواف افاضہ و طواف وداع کے علاوہ حج کے سارے کام کیے، میں نے دونوں طواف شرعی عذر کی وجہ سے نہیں کیے، میں یہ سوچ کر اپنے گھر مدینہ لوٹ آئی کہ پھر کبھی آکر طواف افاضہ اور طواف وداع کر لوں گی، چوں کہ میں دینی مسائل سے واقف نہیں تھی، اس لیے میں ہر چیز سے آزاد ہو گئی اور وہ سارے کام کیے، جو احرام کے دنوں میں حرام ہوتے ہیں، میں نے واپسی کے بارے میں پوچھا، تو مجھے بتایا گیا کہ تمھارا طواف صحیح نہیں ہوگا، کیوں کہ تم نے اسے ضا‏ئع کر دیا ہے، اب تمھیں اگلے سال دوبارہ حج کرنا پڑے گا، ساتھ میں ایک گائے یا اونٹنی بھی ذبح کرنا ہوگا، کیا یہ صحیح ہے؟ کیا اس کا کوئی دوسرا حل بھی ہے؟ ہے تو وہ کیا ہے؟ کیا میرا حج فاسد ہو گیا ہے؟ کیا مجھے دوبارہ حج کرنا پڑے گا؟ مجھے بتائيں کہ کیا کرنا ہوگا؟اللہ آپ پر رحمت نازل کرے.

السؤال

سوال 1 :

میں نے پچھلے سال حج کیا اور طواف افاضہ و طواف وداع کے علاوہ حج کے سارے کام کیے، میں نے دونوں طواف شرعی عذر کی وجہ سے نہیں کیے، میں یہ سوچ کر اپنے گھر مدینہ لوٹ آئی کہ پھر کبھی آکر طواف افاضہ اور طواف وداع کر لوں گی، چوں کہ میں دینی مسائل سے واقف نہیں تھی، اس لیے میں ہر چیز سے آزاد ہو گئی اور وہ سارے کام کیے، جو احرام کے دنوں میں حرام ہوتے ہیں، میں نے واپسی کے بارے میں پوچھا، تو مجھے بتایا گیا کہ تمھارا طواف صحیح نہیں ہوگا، کیوں کہ تم نے اسے ضا‏ئع کر دیا ہے، اب تمھیں اگلے سال دوبارہ حج کرنا پڑے گا، ساتھ میں ایک گائے یا اونٹنی بھی ذبح کرنا ہوگا، کیا یہ صحیح ہے؟ کیا اس کا کوئی دوسرا حل بھی ہے؟ ہے تو وہ کیا ہے؟ کیا میرا حج فاسد ہو گیا ہے؟ کیا مجھے دوبارہ حج کرنا پڑے گا؟ مجھے بتائيں کہ کیا کرنا ہوگا؟اللہ آپ پر رحمت نازل کرے.

س51: لقد قمت بأداء فريضة الحجّ العام الماضي، وأديت جميع شعائر الحجّ ما عدا طواف الإفاضة وطواف الوداع، حيث منعني منهما عذرٌ شرعيٌّ، فرجعت إلى بيتي في الـمدينة على أن أعود في يومٍ من الأيام؛ لأطوف طواف الإفاضة وطواف الوداع، وبجهلٍ منّي بأمور الدّين فقد تحللت من كلّ شيءٍ، وفعلت كل شيءٍ يحرم أثناء الإحرام، وسألت عن رجوعي لأطوف، فقيل لي: لا يصحّ لك أن تطوفي، فقد أفسدتّه، وعليك الإعادة -أي: إعادة الحجّ مرةً أخرى- في العام المقبل، مع ذبح بقرةٍ أو ناقةٍ، فهل هذا صحيحٌ؟ وهل هناك حلٌّ آخر؟ وما هو؟ وهل فسد حجّي؟ وهل عليّ إعادته؟ أفيدوني عمّا يجب فعله، بارك الله فيكم.

الجواب

جواب 1 :

یہ ایسی پریشانی ہے، جو بغیر علم کے فتوی دینے کی وجہ سے سامنے آئی ہے، اس وقت آپ کو مکہ واپس جانا ہے اور صرف طواف افاضہ کرنا ہے۔

رہی بات طواف وداع کی، تو چوںکہ آپ مکہ سے نکلتے وقت حائضہ تھیں، اس لیے آپ پر طواف وداع واجب نہیں ہے، کیوں کہ حائضہ پر طواف وداع واجب نہیں ہے۔

کیوں کہ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث میں ہے : ’’لوگوں کو حکم دیا گیا ہے کہ ان کا آخری کام اللہ کے گھر کا طواف ہو، لیکن حائضہ کے لیے اس معاملے میں آسانی رکھی گئی ہے۔‘‘

جب کہ سنن ابی داود کى ایک روایت میں ہے : اللہ کے گھر کے تعلق سے ان کا آخری کام طواف ہونا چاہیے۔

نیز یہ کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کو جب بتایا گیا کہ صفیہ رضی اللہ عنہا نے طواف افاضہ کر لیا ہے، تو فرمایا : "تب وہ نکلے۔"

یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ حائضہ عورت سے طواف وداع ساقط ہو جاتا ہے۔

لیکن طواف افاضہ ضروری ہے، پھر چوں کہ آپ حکم شریعت سے واقف نہ ہونے کی وجہ سے بندھنوں سے آزاد ہوئی ہیں، اس لیے یہ آپ کے لیے نقصان دہ نہیں ہوگا،کیوں کہ جس نے لاعلمی کی بنا پر کوئی ایسا کام کیا جو احرام کی حالت میں محظور اور ممنوع ہے، اس پر کچھ نہیں ہے۔

کیوں کہ اللہ تعالی نے فرمایا ہے : "اے ہمارے رب! اگر ہم بھول گئے ہوں یا خطا کی ہو تو ہمیں نہ پکڑنا۔" [سورۃ البقرہ : 286]

اللہ تعالی نے فرمایا : "میں نے تمھاری گزارش قبول کر لی۔"

اسی طرح اللہ تعالی نے فرمایا ہے : "تم سے بھول چوک میں جو کچھ ہو جائے اس میں تم پر کوئی گناه نہیں، البتہ گناه وه ہے جس کا تم اراده دل سے کرو۔" [سورہ الاحزاب : 5]

لہذا تمام محظورات جن سے اللہ تعالى نے محرم کو روکا ہے، اگر وہ ان میں سے کوئی کام لاعلمی وجہالت کى بنا پر، یا بھول کر، یا مجبور ہوکر کرتا ہے، تو کوئی گناہ نہیں ہوگا، لیکن جیسے ہی عذر ختم ہو جائے، اسے اس ممنوعہ کام سے فورا باز آ جانا چاہیے۔

ﺟ51: هذا أيضًا من البلاء الّذي يحصل من الفتوى بغير علمٍ، وأنت في هذه الحال يجب عليك أن ترجعي إلى مكة، وتطوفي طواف الإفاضة فقط.

أما طواف الوداع فليس عليك طواف وداعٍ ما دمت كنت حائضًا عند الخروج من مكة، وذلك لأن الحائض لا يلزمها طواف الوداع؛ لحديث ابن عباسٍ رضي الله عنهما:

«أُمِرَ النَّاسُ أَنْ يَكُونَ آخِرُ عَهْدِهِمْ بِالْبَيْتِ، إِلَّا أَنَّهُ خُفِّفَ عَنِ الْحَائِضِ» [1]،

وفي روايةٍ لأبي داود:

«أَنْ يَكُونَ آخِرُ عَهْدِهِمْ بِالْبَيْتِ الطَّوَافُ» [2].

ولأن النبي ﷺ لـمّا أخبر أنّ صفيّة طافت طواف الإفاضة قال:

«فَلْتَنْفِرْ إِذًا» [3]،

فدلّ هذا على أن طواف الوداع يسقط عن الحائض.

[19] أخرجه البخاري، كتاب الحج، باب طواف الوداع (1755)، ومسلم، كتاب الحج، باب وجوب طواف الوداع وسقوطه عن الحائض (380) (1328).

[20] أخرجه أبو داود، كتاب المناسك، باب الوداع (2002).

[21] أخرجه البخاري، كتاب الحيض، باب المرأة تحيض بعد الإفاضة (328)، ومسلم، كتاب الحج، الباب السابق (382) (1211).

أما طواف الإفاضة فلابد لك منه، ولـما كنت تحللت من كلّ شيءٍ جاهلةً فإن هذا لا يضرّك؛ لأن الجاهل الذي يفعل شيئًا من محظورات الإحرام لا شيء عليه؛ لقوله تعالى:

﴿...رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذۡنَآ إِن نَّسِينَآ أَوۡ أَخۡطَأۡنَاۚ...﴾

[البقرة:286]،

قال الله تعالى:

«قَدْ فَعَلْتُ» [4]،

وقوله:

﴿...وَلَيۡسَ عَلَيۡكُمۡ جُنَاحٞ فِيمَآ أَخۡطَأۡتُم بِهِۦ وَلَٰكِن مَّا تَعَمَّدَتۡ قُلُوبُكُمۡۚ...﴾

[الأحزاب:5]،

فجميع الـمحظورات الّتي منعها الله تعالى على المحرم إذا فعلها جاهلًا أو ناسيًا أو مكرهًا فلا شيء عليه، لكن متى زال عذره وجب عليه أن يقلع عما تلبس به.

[22] أخرجه مسلم، كتاب الإيمان، باب بيان تجاوز الله تعالى عن حديث النفس (200) (126).