Skip to content

السؤال

س5: كيف أكون مع إخواني وأصدقائي؟

س5: اپنے بھائیوں اور دوستوں کے ساتھ کیسے رہوں؟

الجواب

ج:1. أحب وأصاحب الأخيار.

  1. أتجنب وأترك مصاحبة الأشرار.

في الحديث:

«لا تصاحب إلا مؤمنًا، ولا يأكل طعامك إلا تقي»

رواه الترمذي وأبو داود.

  1. أسلم على إخواني وأصافحهم.

«ما من مسلمين يلتقيان فيتصافحان، إلا غفر لهما قبل أن يفترقا»

رواه أبو داود والترمذي.

  1. أعودهم إذا مرضوا وأدعو لهم بالشفاء.
  2. وأشمت العاطس.
  3. أجيب دعوته إذا دعاني لزيارته.

«حق المسلم على المسلم خمس: رد السلام، وعيادة المريض، واتباع الجنائز، وإجابة الدعوة، وتشميت العاطس»

متفق عليه.

  1. أقدم له النصيحة.

«ومن أشار على أخيه بأمر يعلم أن الرشد في غيره فقد خانه»

رواه أبو داود.

  1. أنصره إذا ظلم، وأمنعه عن الظلم.

قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:

«انصر أخاك ظالمًا أو مظلومًا» فقال رجل: يا رسول الله، أنصره إذا كان مظلومًا، أفرأيت إذا كان ظالمًا كيف أنصره؟ قال: «تحجزه - أو تمنعه - من الظلم؛ فإن ذلك نصره»

رواه البخاري.

  1. أحب لأخي المسلم ما أحب لنفسي.

في الحديث عن أنس رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:

«لا يؤمن أحدكم حتى يحب لأخيه ما يحب لنفسه»

  1. أساعده إذا احتاج إلى مساعدتي.

«والله في عون العبد ما كان العبد في عون أخيه»

رواه مسلم.

  1. لا أمسه بأذى، بقول أو فعل.

«المسلم من سلم المسلمون من لسانه ويده»

  1. أحفظ سره.

«إذا حدث الرجل بالحديث ثم التفت فهي أمانة»

  1. لا أشتمه، ولا أغتابه، ولا أحتقره، ولا أحسده، ولا أتجسس عليه، ولا أغشه.

«المسلم أخو المسلم لا يظلمه، ولا يخذله، ولا يحقره، وحسب امرئ من الشر أن يحقر أخاه المسلم»

البخاري ومسلم.

ج- 1- صالحین کی صحبت اختیار کروں گا اور ان سے محبت کروں گا۔

  1. برے لوگوں سے دور رہوں گا اور ان کى صحبت اخیتار نہیں کروں گا۔

ایک حدیث میں آیا ہے:

مومن کے سوا کسی کو ساتھی نہ بناؤ اور تمہارا کھانا سوائے پرہیزگار کے کوئی اور نہ کھائے۔

ترمذی اور ابوداؤد نے اسے روایت کیا ہے۔

  1. اپنے دینى بھائیوں سے سلام و مصاحفہ کروں گا۔

جو دو مسلمان بھی آپس میں ملاقات کریں اور مصافحہ کریں، تو ان کے جدا ہونے سے پہلے ہی انھیں بخش دیا جاتا ہے۔

امام ابوداود اور امام ترمذی نے اسے روایت کیا ہے۔

  1. جب وہ بیمار پڑیں تو ان کی عیادت کروں گا اور ان کی شفایابی کی دعا کروں گا۔
  2. میں چھینک کا جواب دوں گا۔
  3. کوئی دعوت دے تو اس کی دعوت قبول کروں گا۔

’’ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر پانچ حقوق ہیں: سلام کا جواب دینا، بیمار کی عیادت کرنا ،جنازوں کے ساتھ جانا، دعوت قبول کرنا اور چھینک کا جواب دینا‘‘

صحیح بخاری وصحیح مسلم۔

  1. میں اس کی خیرخواہی کروں گا۔

”جس نے اپنے بھائی کو کسی ایسے امر کا مشورہ دیا، جس کے بارے میں وہ جانتا ہو کہ بھلائی اس میں مضمر نہیں ہے، تو اس نے اس کے ساتھ خیانت کی۔“

(سنن ابی داود)

  1. اس پرظلم ہو تو اس کی مدد کروں گا اور اسے ظلم کرنے سے روکوں گا۔

چناںچہ نبی ﷺ کا ارشادِ گرامی ہے:

"اپنے بھائی کی مدد کرو، چاہے ظالم ہو یا مظلوم"۔ ایک شخص نے پوچھا: یا رسول اللہ! جب وہ مظلوم ہو گا، تب تو میں اس کی مدد کروں گا، لیکن یہ بتائیے کہ جب وہ ظالم ہو گا، تب میں اس کی مدد کیسے کروں گا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: "تم اسے ظلم کرنے سے روکو گے -یا فرمایا کہ تم اسے ظلم کرنے سے منع کرو گے-، یہی اس کی مدد کرنا ہے"۔

(صحیح بخاری)

  1. جو اپنے لیے پسند کروں گا، وہی اپنے مسلمان بھائی کے لیے بھی پسند کروں گا۔

انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:

«لا يؤمن أحدكم؛ حتى يحب لأخيه ما يحب لنفسه» تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک (کامل) مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ اپنے بھائی کے لیے وہی کچھ پسند نہ کرے جو وہ اپنے لیے پسند کرتا ہے۔

  1. ضرورت پڑے، تو اس کا تعاون کروں گا۔

’’اللہ بندے کی مدد اس وقت تک کرتا ہے، جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد کرتا رہتا ہے‘‘۔

امام مسلم نے اسے روایت کیا ہے۔

  1. اپنے قول یا فعل کے ذریعے اسے تکلیف نہیں دوں گا۔

"مسلمان وہ ہے، جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔"

  1. اس کے راز کی حفاظت کروں گا۔

”جب آدمی کوئی (راز کی) بات کرے، پھر اِدھر اُدھر دیکھے (کہ کوئی سن نہ لے)، تو وہ امانت ہے“۔

  1. نہ میں اسے گالی دوں گا، نہ اس کی برائی کروں گا، نہ اسے حقیر جانوں گا، نہ اس سے حسد کروں گا، نہ اس کی ٹوہ میں پڑوں گا اور نہ اسے دھوکہ دوں گا۔

”مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، وہ اس پر ظلم نہ کرے، اس کو بے سہارا نہ چھوڑے اور اس کو حقیر نہ سمجھے۔ کسی آدمی کے برا ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر سمجھے۔“

[صحیح بخاري وصحیح مسلم]