السؤال
س6: ما هي آداب الجار؟
س6: آداب جوار کیا ہیں؟
الجواب
ج:1. أحسن للجار بالقول والفعل، وأساعده إذا احتاج مساعدتي.
- أهنئه إذا فرح بالعيد أو الزواج أو غيرهما.
- أعوده إذا مرض وأعزيه إذا أصيب.
- أقدم له ما أصنع من الطعام ما أمكن.
- لا ألحق به أذى بقول أو فعل.
- لا أزعجه بصوت مرتفع أو أتجسس عليه، وأصبر عليه.
- قال تعالى:
﴿۞ وَٱعۡبُدُواْ ٱللَّهَ وَلَا تُشۡرِكُواْ بِهِۦ شَيۡـٔٗاۖ وَبِٱلۡوَٰلِدَيۡنِ إِحۡسَٰنٗا وَبِذِي ٱلۡقُرۡبَىٰ وَٱلۡيَتَٰمَىٰ وَٱلۡمَسَٰكِينِ وَٱلۡجَارِ ذِي ٱلۡقُرۡبَىٰ وَٱلۡجَارِ ٱلۡجُنُبِ وَٱلصَّاحِبِ بِٱلۡجَنۢبِ وَٱبۡنِ ٱلسَّبِيلِ وَمَا مَلَكَتۡ أَيۡمَٰنُكُمۡۗ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُحِبُّ مَن كَانَ مُخۡتَالٗا فَخُورًا﴾
[النساء: ٣٦].
- وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:
«يا أبا ذر، إذا طبخت مرقة فأكثر ماءها وتعاهد جيرانك»
رواه مسلم.
- في الحديث عن النبي صلى الله عليه وسلم:
«من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فلا يؤذي جاره»
متفق عليه.
ج- 1- پڑوسی کے ساتھ حسن سلوک کروں اور وقت پڑنے پر اس کی مدد کروں۔
- عید یا شادی وغیرہ کی خوشی کے موقع پر اسے مبارکباد دوں گا۔
- بیمار پڑے تو اس کی عیادت کروں اور مصیبت کے وقت اسے تسلی دوں۔
- جو کھانا پکے اس میں سے جتنا ممکن ہو اسے پہنچاؤں۔
- اسے قول و فعل سے کوئی تکلیف نہ دوں۔
- اونچی آواز سے اسے پریشان نہ کروں، نہ اس کی ٹوہ میں پڑوں اور اس کی طرف سے کوئی تکلیف پہنچے تو صبر کروں۔
ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
"اور اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ سلوک واحسان کرو اور رشتہ داروں سے اور یتیموں سے اور مسکینوں سے اور قرابت دار ہمسایہ سے اور اجنبی ہمسایہ سے اور پہلو کے ساتھی سے اور راه کے مسافر سے اور ان سے جن کے مالک تمہارے ہاتھ ہیں (یعنی غلام کنیز)۔ یقیناً اللہ تعالیٰ تکبر کرنے والوں اور شیخی خوروں کو پسند نہیں فرماتا۔"
[ سورہ النساء: 80 ]
اور اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:
”اے ابو ذر! جب تم شوربہ والا سالن پکاؤ تو اس میں پانی بڑھا دو اور اپنے پڑوسی کا خیال رکھو۔“
امام مسلم نے اسے روایت کیا ہے۔
- نبی ﷺ کی حدیث میں ہے:
"جو شخص اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، وہ اپنے پڑوسی کو تکلیف نہ پہنچائے۔"
صحیح بخاری وصحیح مسلم۔