Skip to content
سورتوں کی فہرست /

الطَّارق

الطَّارق is chapter ٨٦ of the Quran and has ١٧ verses. This page presents it in full in the Uthmani script, with a verse-by-verse translation of its meaning.

17 آیات سورت نمبر ٨٦
آیت پر جائیں
الترجمة الأردية - محمد جوناكرهي
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَٱلسَّمَآءِ وَٱلطَّارِقِ

قسم ہے آسمان کی اور اندھیرے میں روشن ہونے والے کی.

وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلطَّارِقُ

تجھے معلوم بھی ہے کہ وه رات کو نمودار ہونے والی چیز کیا ہے؟

ٱلنَّجۡمُ ٱلثَّاقِبُ

وه روشن ستاره ہے.

Explanation & meanings · ١
  1. طارق سے کیا مراد ہے ؟ خود قرآن نے واضح کر دیا۔ روشن ستارہ طَارِقٌ، طُرُوقٌ سے ہے جس کے لغوی معنی کٹھکھٹانے کے ہیں، لیکن طارق رات کو آنے والے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ ستاروں کو بھی طارق اسی لئے کہا ہے کہ یہ دن کو چھپ جاتے اور رات کو نمودار ہوتے ہیں۔

إِن كُلُّ نَفۡسٖ لَّمَّا عَلَيۡهَا حَافِظٞ

کوئی ایسا نہیں جس پر نگہبان فرشتہ نہ ہو.

Explanation & meanings · ١
  1. یعنی ہر نفس پر اللہ کی طرف سے فرشتے مقرر ہیں جو اس کے اچھے یا برے سارے عمل لکھتے ہیں۔ بعض کہتے ہیں، یہ انسانوں کی حفاظت کرنے والے فرشتے ہیں، جیسا کہ سورۂ رعد کی آیت نمبر ۔ 11 سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان کی حفاظت کے لئے بھی انسان کے آگے پیچھے فرشتے ہوتے ہیں، جس طرح قول وفعل لکھنے والے ہوتے ہیں۔

فَلۡيَنظُرِ ٱلۡإِنسَٰنُ مِمَّ خُلِقَ

انسان کو دیکھنا چاہئے کہ وه کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے.