Skip to content
سورتوں کی فہرست /

الأعلى

الأعلى is chapter ٨٧ of the Quran and has ١٩ verses. This page presents it in full in the Uthmani script, with a verse-by-verse translation of its meaning.

19 آیات سورت نمبر ٨٧
آیت پر جائیں
الترجمة الأردية - محمد جوناكرهي
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

سَبِّحِ ٱسۡمَ رَبِّكَ ٱلۡأَعۡلَى

اپنے بہت ہی بلند اللہ کے نام کی پاکیزگی بیان کر.

Explanation & meanings · ١
  1. یعنی ایسی چیزوں سے اللہ کی پاکیزگی جو اس کے لائق نہیں ہے۔ حدیث میں آتا ہے کہ نبی (صلى الله عليه وسلم) اس کے جواب میں پڑھا کرتے تھے، سُبْحَانَ رَبِّيَ الأَعْلَى (مسند أحمد، 1/ 232 ۔ أبو داود، كتاب الصلاة، باب الدعاء في الصلاة، وقال الألباني صحيح ) ۔

ٱلَّذِي خَلَقَ فَسَوَّىٰ

جس نے پیدا کیا اور صحیح سالم بنایا.

Explanation & meanings · ١
  1. دیکھئے سورۃ الانفطار کا حاشیہ نمبر۔ 7

وَٱلَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ

اور جس نے (ٹھیک ٹھاک) اندازه کیا اور پھر راه دکھائی.

Explanation & meanings · ١
  1. یعنی نیکی اور بدی کی۔ اس طرح ضروریات زندگی کی۔ یہ ہدایت حیوانات کو بھی عطا فرمائی۔ قَدَرٌ کا مفہوم ہے۔ اشیا کی جنسوں، ان کی انواع وصفات اور خصوصیات کا اندازہ فرما کر انسان کی بھی ان کی طرف رہنمائی فرما دی تاکہ انسان ان سے استفادہ کر سکے۔

وَٱلَّذِيٓ أَخۡرَجَ ٱلۡمَرۡعَىٰ

اور جس نے تازه گھاس پیدا کی.

Explanation & meanings · ١
  1. جسے جانور چرتے ہیں۔

فَجَعَلَهُۥ غُثَآءً أَحۡوَىٰ

پھر اس نے اس کو (سکھا کر) سیاه کوڑا کر دیا.

Explanation & meanings · ١
  1. گھاس خشک ہو جائے تو اسے غُثَاءً کہتے ہیں، أَحْوَى سیاہ کر دیا۔ یعنی تازہ اور شاداب گھاس کو ہم سکھا کر سیاہ کوڑا بھی کر دیتے ہیں۔