السؤال
س١٦: ما هي البشاشة؟
س16: بشاشت (خوش روئی) کیا ہے؟
الجواب
ج:هي طلاقةُ الوَجهِ، مع الفَرحِ والتَّبسُّمِ واللطف وإظهار السرور عند لقاء الناس.
وهي بعكس العبوس في وجه الناس مما ينفرهم.
- وفي فضل ذلك جاءت الأحاديث، فعن أبي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قال: قال ليَ النَّبيُّ ﷺ:
«لا تَحْقِرَنَّ مِنَ المَعرُوفِ شَيْئًا، ولو أَنْ تَلْقَى أخاكَ بِوَجْهٍ طَلْقٍ»
رواه مسلم.
- وقالَ رَسولُ اللهِ ﷺ:
«تَبَسُّمُكَ فِي وَجْهِ أَخِيكَ لَكَ صَدَقَةٌ»
رواه الترمذي.
ج- خندہ پیشانی اور نرم مزاجی کے ساتھ خوش ہو کر مسکراتے ہوۓ لوگوں سے ملنا۔
بر خلاف ترش روئی کے جس سے لوگ متنفر ہو جاتے ہیں۔
اس کی فضیلت میں کئی حدیثیں وارد ہوئی ہیں، ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا:
(کسی نیکی کو ہر گز حقیر مت جانو، خواہ یہ تمہارا اپنے بھائی کے ساتھ خوش باش چہرے کے ساتھ ملنا ہی کیوں نہ ہو)۔
امام مسلم نے اسے روایت کیا ہے۔
رسول اللہ ﷺ نے مزید فرمایا:
(اپنے بھائی سے ملتے وقت مسکرانا بھی صدقہ ہے)۔
اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔