نتائج فلٹر کریں
395 کارڈ
الموضوعات
الموضوعات (13)
التصنيف الشرعي
Filter ▾
حجم المحتوى4
ج- 1- جب جسم کے کسی حصہ میں درد ہو تو اپنا دایاں ہاتھ وہاں رکھ کر تین مرتبہ (بسم اللہ) کہوں اور سات مرتبہ یہ دعا پڑھوں: (أعوذ بعزة الله وقدرته من شر ما أجد وأحاذر) یعنی "میں اللہ تعالی کے غلبہ اور اس کی قدرت کے وسیلہ سے ہر اس چیز کی برائی سے پناہ مانگتا ہوں جو مجھے محسوس ہو رہی ہے یا جس کا مجھے ڈر ہے"۔
- صبر کا دامن تھامتے ہوۓ اللہ تعالی کی تقدیر پر راضی رہوں۔
ام العلاء رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میری بیماری کے دوران رسول اللہ ﷺ میری عیادت کے لیے تشریف لائے، تو آپ نے فرمایا:
”اے ام علاء! تمہیں خوشخبری ہو، بلاشبہ مسلمان کی بیماری کے ذریعے سے اﷲ تعالیٰ اس کے گناہوں کو ختم کر دیتا ہے جیسے کہ آگ سونے اور چاندی کا کھوٹ نکال دیتی ہے۔“
(سنن ابی داود)
- جلدی اپنے بیمار بھائی کی زیارت کو جاؤں، اس کے لیے دعا کروں اور زیادہ دیر اس کے پاس نہ ٹھہروں۔
- میں خود اسے رقیہ کروں بغیر اس کے کہ وہ مجھ سے اس کا مطالبہ کرے ۔
- اسے صبر ودعا اور نماز وطہارت کی وصیت کروں جس قدر اس کے لیے ممکن ہو۔
- مریض کے لیے دعا:
’’میں عظمت والے اللہ سے سوال کرتا ہوں جو عرشِ عظیم کا رب ہے کہ وہ تمھیں شفا عطا فرمائے۔‘‘ (سات مرتبہ)۔
ج- 1- نیت کو اللہ تعالی کے لئے خالص کرنا۔
ایک حدیث میں آیا ہے:
«جو شخص علم اس لیے سیکھے کہ اس کے ذریعہ علما پر فخر کرے، بے وقوفوں سے بحث کرے اور اس کے ذریعہ لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لے، تو اللہ اسے جہنم میں داخل فرمائے گا»۔
اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔
- علم کے بموجب عمل کروں۔
"قیامت کے دن کسی شخص کے پاؤں اس وقت تک نہیں ہٹیں گے جب تک کہ اس سے چار چیزوں کے بارے میں نہ پوچھ لیا جائے، جن میں سے ایک یہ ہے: اور اس کے علم کے بارے میں کہ اس نے اس پر کتنا عمل کیا۔"
اسے ترمذی اور احمد نے روایت کیا ہے۔
- استاذ کا احترام کروں ان کی موجودگی میں بھی اور ان کی عدم موجودگی میں بھی۔
- ان کے سامنے ادب سے بیٹھوں۔
- ان کی باتوں پر پوری توجہ دوں اور درس کے دوران ان کی بات نہ کاٹوں۔
- کچھ پوچھوں گا تو ادب کے ساتھ پوچھوں گا۔
- انہیں نام سے نہ پکاروں۔
"بوڑھے مسلمان اور حافظِ قرآن کا اکرام واحترام کرنا اللہ تعالیٰ کی تعظیم میں داخل ہے۔"
(سنن ابی داود)
ج- 1- مجلس میں بیٹھے لوگوں کو سلام کروں۔
- جہاں جگہ ملے بیٹھ جاؤں، نہ کسی کو اٹھاؤں اور نہ بلا اجازت دو لوگوں کے بیچ بیٹھوں۔
- دوسروں کو بیٹھنے کا موقعہ دوں۔
- مجلس میں جو بات ہو رہی ہو اسے نہ کاٹوں۔
- واپسی سے پہلے اجازت لوں اور سلام کروں۔
چنانچہ عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں:
’’آپ نے اس بات سے منع فرمایا کہ کسی آدمی کو اس کی جگہ سے اٹھایا جائے تاکہ اس کی جگہ پر کوئی دوسرا بیٹھے، بلکہ (آنے والوں کے لیے) کشادگی اور گنجائش پیدا کرو‘‘۔
(صحیح بخاری)
ایک حدیث میں آیا ہے:
جب تم میں سے کوئی مجلس میں پہنچے، تو سلام کرے اور جب اٹھ کر جانے لگے، تو بھی سلام کرے اور پہلا (موقع) دوسرے سے زیادہ حق دار نہیں ہے
ترمذی اور ابوداؤد نے اسے روایت کیا ہے۔
- مجلس کے اختتام پر کفارۃ المجلس کی دعا پڑھوں گا، جوکہ یہ ہے:
«سُبْحانَكَ اللَّهُمَّ وبِحَمْدِكَ، أشْهَدُ أنْ لا إلهَ إلَّا أنتَ، أسْتَغْفِرُكَ وأتُوبُ إلَيكَ». (اے اللہ! پاک ہےتو اپنی تعریفوں سمیت۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی برحق معبود نہیں ہے، میں تجھ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور تیری طرف رجوع کرتا ہوں۔)
ج- 1- جلدی سوؤں۔
اس کی دلیل یہ حدیث ہے:
ابو برزہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ عشا سے پہلے سونے کو اور اس کے بعد بات چیت کرنے کو ناپسند فرماتے تھے۔
(صحیح بخاری)
- با وضو ہو کر سوؤں۔
- پیٹ کے بل نہ سوؤں۔
- دائیں کروٹ پر لیٹوں اور دایاں ہاتھ دائیں رخسار کے نیچے رکھوں۔
- بستر جھاڑ کر صاف کرلوں۔
ایک حدیث میں آیا ہے:
براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"جب تم اپنے بستر پر آؤ، تو اس طرح وضو کرکے آؤ جس طرح نماز کے لیے کیا جاتا ہے، پھر دائیں کروٹ لیٹ جاؤ۔"
- ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو پیٹ کے بل لیٹے ہوئے دیکھا تو فرمایا:
”یہ لیٹنے کا ایسا انداز ہے، جسے اللہ تعالیٰ پسند نہیں فرماتا۔“
یہ حدیث ترمذی اور احمد نے روایت کی ہے۔
اور اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا:
جب تم میں سے کوئی شخص بستر پر ليٹنے كا اراده كرے تو پہلے اپنا بستر اپنی ازار کے اندرونی کنارے سے جھاڑ لے کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اس کے پیچھے (اس کی بے خبري میں) کیا چیز اس پر آ گئی ہے ۔
- سونے سے پہلے کے اذکار پڑھوں، چنانچہ آیۃ الکرسی پڑھوں پھر سورۂ اخلاص، سورۂ فلق اور سورۂ ناس تین مرتبہ پڑھوں، (تینوں سورتوں کو پڑھنے کے بعد دوںوں ہتھیلیوں کو جمع کرکے ان میں پھونکوں اور دونوں ہاتھوں کو جسم پر پھیروں جہاں تک ممکن ہو اور یہ عمل تین مرتبہ کروں)۔ بعد ازاں یہ دعا پڑھوں:
«باسمك اللهم أموت وأحيا». ’’تیرے ہی نام کے ساتھ اے اللہ ! میں مرتا اور زندہ ہوتا ہوں۔‘‘
- فجر کی نماز کے لیے جاگوں۔
- نیند سے بیدار ہونے کے بعد یہ دعا پڑھوں:
«الحمد لله الذي أحيانا بعدما أماتنا وإليه النشور». ’’ہر قسم کی تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جس نے ہمیں زندہ کیا، بعد اس کے کہ اس نے ہمیں ماردیا تھا اور اسی کی طرف اٹھ کرجانا ہے۔‘‘
ج- 1- کھاتے پیتے وقت یہ نیت کرنا کہ اس سے اللہ تعالی کی عبادت کرنے میں مدد ملے گی۔
- کھانے سے پہلے دونوں ہاتھوں کو دھونا۔
- ام المؤمنين عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث ہے کہ رسول اللہ ﷺ
جب کھانے اور پینے کا ارادہ کرتے تو اپنے دونوں ہاتھ دھوتے، پھر کھاتے اور پیتے۔
یہ حدیث امام احمد نے روایت کی ہے۔
- شروع میں (بسم اللہ) کہوں، دائیں ہاتھ سے کھاؤں اور پلیٹ کا جو حصہ قریب ہو وہاں سے کھاؤں، نہ بیچ سے اور نہ دوسروں کے سامنے سے۔
اس کی دلیل یہ حدیث ہے:
اے بچے! بسم اللہ پڑھ لیا کرو، داہنے ہاتھ سے کھایا کرو اور برتن میں وہاں سے کھایا کرو، جو جگہ تجھ سے نزدیک ہو۔
صحیح بخاری وصحیح مسلم۔
- جب (بسم اللہ) کہنا بھول جاؤں تو (بسم اللہ أوله وآخره) کہوں۔
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث ہے، وہ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
’’جب تم میں سے کوئی شخص کھانا کھانے لگے تو اسے ’’بسم اللہ‘‘ کہنا چاہیے، اور اگر شروع میں کہنا بھول جائے تو اسے کہنا چاہیے: ’’بسم اللہ في أوله وآخرہ‘‘ (اللہ کے نام کے ساتھ، اس کے شروع اور آخر میں)۔‘‘
یہ حدیث ترمذی اور احمد نے روایت کی ہے۔
- جو کھانا میسر ہو اس پر راضی رہوں اور کھانے کی برائی نہ کروں، بلکہ پسند آۓ تو کھاؤں ورنہ چھوڑ دوں۔
- ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے، وہ کہتے ہيں:
"نبی ﷺ نے کبھی کسی کھانے میں عیب نہیں نکالا۔ اگر پسند آتا تو کھا لیتے، ورنہ اسے چھوڑ دیتے"۔
- چند ہی لقمے کھاؤں زیادہ نہیں۔
ایک حدیث میں آیا ہے:
”آدمی نے اپنے پیٹ سے بدتر کوئی برتن نہیں بھرا۔ انسان کے لیے چند لقمے کافی ہیں جو اس کی کمر سیدھی رکھیں۔ اگر اس پر نفس غالب آ جائے تو ایک تہائی کھانے کے لیے، ایک تہائی پینے کے لیے اور ایک تہائی سانس کے لیے ہو۔“
اسے ترمذی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔
- کھانے یا پینے کی چیز میں نہ پھونکوں بلکہ اسے ٹھنڈا ہونے تک چھوڑ دوں۔
"رسول اللہ ﷺ نے کھانے پینے کی اشیا میں پھونک مارنے سے منع فرمایا ہے"۔
اسے احمد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔
- دوسروں کے ساتھ کھانا کھاؤں، جیسے اہل خانہ یا مہمانوں کے ساتھ۔
- ایک آدمی نے نبی ﷺ سے کہا: ’’ہم کھاتے ہیں لیکن سیر نہیں ہوتے‘‘، تو آپ ﷺ نے فرمایا:
’’شاید تم الگ الگ کھاتے ہو۔ اپنا کھانا اکٹھے ہو کر کھایا کرو اور اس پر اللہ تعالیٰ کا نام لیا کرو، تمہارے لیے اس میں برکت ڈال دی جائے گی۔‘‘
اسے امام ابودؤاد اور امام ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔
- بڑوں سے پہلے کھانا شروع نہ کروں۔
- جو پینا ہو اسے (بسم اللہ) کہہ کر بیٹھ کر تین سانسوں میں پیوں اور برتن میں سانس نہ لوں۔
"جب تم میں سے کوئی شخص پیے تو برتن میں سانس نہ لے۔"
- اور انس رضی اللہ عنہ سے مروی ایک حدیث میں ہے:
"نبی ﷺ نے کھڑے ہو کر پینے سے سختی سے منع فرمایا"۔
امام مسلم نے اسے روایت کیا ہے۔
- اس کی دلیل یہ حدیث ہے:
"اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تین سانس میں پیتے تھے۔"
- کھانے پینے سے فارغ ہو کر میں اللہ تعالی کی تعریف بیان کرتا ہوں۔
”اللہ تعالی بندے کی اس بات سے خوش ہوتا ہے کہ وہ کھانا کھائے اور اس پر اللہ کی تعریف کرے یا پانی پیے اور اس پر اللہ کی تعریف کرے“۔
ج- 1- دائیں جانب سے کپڑا پہنوں اور اللہ تعالی کا شکر ادا کروں۔
- ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ایک حدیث میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
”جب تم لباس پہنو اور جب تم وضو کرو، تو اپنی دائیں جانب سے شروع کرو۔“
ابوداؤد اور احمد نے اس کی روایت کی ہے۔
- کپڑا ٹخنہ کے نیچے نہ ہو۔
ایک حدیث میں آیا ہے:
"تہبند کا جو حصہ ٹخنوں سے نیچے ہوگا، وہ آگ میں ہوگا۔"
(صحیح بخاری)
ٹخنوں سے مراد وہ ہڈیاں ہیں جو پاؤں کے دونوں جانب ابھری ہوئی ہوتی ہیں۔
- نہ مرد عورتوں کا لباس پہنیں اور نہ عورتیں مردوں کا۔
رسول اللہ ﷺ نے اس مرد پر لعنت کی ہے جو عورت کا لباس پہنتا ہے اور اس عورت پر لعنت کی ہے جو مرد کا لباس پہنتی ہے۔
- لباس میں کافروں یا فاسقوں کی مشابہت اختیار نہ کریں۔
اس کی دلیل یہ حدیث ہے:
”جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی وہ انہیں میں سے ہے“۔
(سنن ابی داود)
- (بسم اللہ) کہہ کر کپڑے اتاریں۔
«بنی آدم کی شرمگاہوں اور جنات کے مابین پردہ یہ ہے کہ جب تم میں سے کوئی اپنا لباس اتارے تو ’بسم اللہ‘ کہے»۔
اسے طبرانی اور ابن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے۔
- جوتا پہنتے وقت دائیں پیر سے شروع کریں اور اتارتے وقت بائیں پیر سے۔
اس کی دلیل ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث ہے، وہ فرماتی ہیں:
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم جوتا پہننا، کنگھی کرنا، طہارت حاصل کرنا اور اپنے سبھی کاموں کو دائيں سے کرنا پسند کرتے تھے۔
ج- 1- (سواری پر بیٹھتے وقت یہ دعا) پڑھوں: «بسم الله، الحمد لله»،
﴿سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ﴾ "پاک ہے وہ ذات جس نے اسے (سواری کو) ہمارے تابع کردیا ورنہ ہم اسے قابو میں کرلینے والے نہیں تھے۔
اور بالیقین ہم اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں﴾۔
[الزخرف: 13- 14]۔
- کسی مسلمان سے ملوں تو سلام کروں۔
ج- 1- میں میانہ روی اور خاکساری کے ساتھ چلوں۔
ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
"اور زمین میں اکڑ کر نہ چل کہ نہ تو زمین کو پھاڑ سکتا ہے اور نہ لمبائی میں پہاڑوں کو پہنچ سکتا ہے۔"
[الإسراء: ۵۷]
- جس سے ملاقات ہو اسے سلام کہوں۔
- نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا: کون سا اسلام بہتر ہے؟ آپ نے فرمایا:
’’تم کھانا کھلاؤ، اور سلام کہو اسے جسے تم پہچانتے ہو اور اسے بھی جسے نہیں پہچانتے ہو۔‘‘
صحیح بخاری وصحیح مسلم۔
- نگاہ نیچی رکھوں، کسی کو اذیت نہ پہنچاؤں۔
- بھلائی کا حکم دوں اور برائی سے روکوں۔
حدیث میں نبی ﷺ سے ثابت ہے:
"پھر راستے کو اس کا حق دو"۔ صحابہ کرام نے سوال کیا کہ راستے کا حق کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: "نگاہ نیچی رکھنا، کسی کو اذیت نہ دینا، سلام کا جواب دینا، اچھی بات کا حکم دینا اور بری بات سے روکنا۔"
- راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹاؤں۔
ایک حدیث میں آیا ہے:
"راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹا دینا صدقہ ہے۔"
ج- 1- نکلتے وقت پہلے بایاں پیر باہر رکھوں اور یہ دعا پڑھوں:
«بسم اللہ، توكلت على الله لا حول ولا قوة إلا بالله، اللهم إني أعوذ بك أن أضل أو أُضل أو أَزل أو أُزل أو أَظلم أو أُظلم أو أَجهل أو يُجهل علي» "اللہ کے نام سے (نکلتا ہوں)، میں نے اللہ پر بھروسہ کیا، اللہ کی مدد کے بغیر نہ کسی چیز سے بچنے کی طاقت ہے نہ کچھ کرنے کی قوت، اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتاہوں اس بات سے کہ گمراہ ہوجاؤں یا مجھے گمراہ کیا جائے یا پھسل جاؤں یا مجھے پھسلا یا جائے یا میں کسی پر ظلم کروں یا کوئی مجھ پر ظلم کرے یا میں کسی پرجہالت کروں یا کوئی مجھ پر جہالت کرے"۔
- گھر میں داخل ہوتے وقت یہ دعا کہتے ہوۓ پہلے دایاں پیر اندر رکھوں:
«بسم الله ولجنا، وبسم الله خرجنا، وعلى ربنا توكلنا». "اللہ کے نام سے ہم داخل ہوۓ اور اللہ کے نام سے نکلے اور اپنے رب پر بھروسہ کیا"۔
- داخل ہو کر پہلے مسواک کروں پھر گھر والوں کو سلام کروں۔
ایک حدیث میں آیا ہے:
"آپ ﷺ جب گھر میں داخل ہوتے، تو سب سے پہلے مسواک کیا کرتے تھے"۔
اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔
ج- 1- پہلے بایاں پیر اندر رکھوں۔
- اندر جانے سے پہلے یہ دعا پڑھوں:
«بسم الله، اللهم إني أعوذ بك من الخبث والخبائث». ’’اللہ کے نام کے ساتھ (داخل ہوتا ہوں) اے اللہ! میں تیری پناہ میں آتا ہوں خبیثوں اور خبیثنیوں سے۔‘‘
- کوئی ایسی چیز لے کر بیت الخلا میں نہ جاؤں جس میں اللہ کا ذکر ہو۔
انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:
نبی ﷺ جب بیت الخلاء جانے کا ارادہ کرتے تو اپنی انگوٹھی اتار دیتے تھے۔
اسے امام ابودؤاد اور امام ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔
- قضاۓ حاجت کے دوران پردہ کروں۔
ایک حدیث میں آیا ہے:
"رسول اللہ ﷺ قضائے حاجت کے لیے جن چیزوں کی اوٹ لینا سب سے زیادہ پسند فرماتے تھے، وہ کوئی ٹیلہ یا کھجو کے درختوں کا جُھنڈ تھا۔"
امام مسلم نے اسے روایت کیا ہے۔
- قضاۓ حاجت کی جگہ میں بات نہ کروں۔
- پیشاب یا پاخانہ کرتے وقت نہ قبلہ کی طرف پیٹھ کروں نہ چہرہ۔
کیونکہ نبی ﷺ کا ارشاد ہے :
"قضائے حاجت کے وقت قبلہ کی طرف منہ نہ کرو، بلکہ یا تو مشرق کی طرف منہ کیا کرو یا مغرب کی طرف۔"
صحیح بخاری وصحیح مسلم۔
- صفائی کے لیے بایاں ہاتھ استعمال کروں اور دایاں ہاتھ استعمال نہ کروں۔
اس کی دلیل یہ حدیث ہے:
"یقیناً آپ ﷺ نے ہمیں منع فرمایا... کہ ہم داہنے ہاتھ سے استنجا کریں۔"
- لوگوں کے راستے یا سایے میں قضاۓ حاجت نہ کروں۔
- ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ایک حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
دو چیزیں جو لعنت کا سبب بنتی ہیں ان سے بچو۔ صحابہ نے دریافت کیا کہ یا رسول اللہ! وہ دو چیزیں کون سی ہیں جو لعنت کا سبب بنتی ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا : جو لوگوں کے راستوں یا ان کی سایہ دار جگہوں پر قضائے حاجت کرے۔
- قضاۓ حاجت کے بعد ہاتھ دھو لوں۔
جریر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا کہ آپ قضائے حاجت کی جگہ تشریف لے گئے، قضائے حاجت فرمائی اور پھر فرمایا:
”اے جریر! پاک پانی لاؤ“۔ چنانچہ میں پانی لے آیا، تو آپ ﷺ نے پانی سے استنجا فرمایا اور اپنے ہاتھ کو زمین پر رگڑا۔
اسے نسائی نے روایت کیا ہے۔
ج- 10- نکلتے وقت پہلے بایاں پیر باہر رکھتے ہوۓ کہوں: (غفرانك)۔
ج- 1- مسجد میں داخل ہوتے وقت پہلے دایاں پیر اندر رکھوں اور یہ دعا پڑھوں:
«بسم الله، اللهم افتح لي أبواب رحمتك». اللہ کے نام سے (داخل ہوتا ہوں) اے اللہ، میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔
- دو رکعت پڑھے بغیر نہ بیٹھوں۔
اس کی دلیل یہ حدیث ہے:
(جب تم میں سے کوئی شخص مسجد میں داخل ہو تو وہ نہ بیٹھے یہاں تک کہ وہ دو رکعت(تحیّۃُ المسجد) ادا نہ کرلے۔)
صحیح بخاری وصحیح مسلم۔
- مصلیوں کے سامنے سے نہ گزروں، نہ مسجد میں گمشدہ کی تلاش کروں اور نہ خرید وفروخت کروں۔
آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا:
’’اگر نمازی کے سامنے سے گزرنے والے کو پتہ چل جائے کہ اسے کتنا گناہ ہوگا، تو اس کا چالیس تک کھڑا رہ کر انتظار کرنا اس سے بہتر ہو گا کہ وہ اس کے سامنے سے گزرے‘‘۔
- اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
جو آدمی سنے کہ کوئی شخص مسجد میں کسی گم شدہ چیز کا اعلان کرکر کے ڈھونڈتا پھرتا ہے تو اسے کہے کہ: اللہ کرے یہ چیز تجھے نہ ملے۔ مساجد اس مقصد کے لیے تو نہیں بنائی گئیں۔
امام مسلم نے اسے روایت کیا ہے۔
حدیث پاک میں رسالت مآب ﷺ کا ارشاد ہے:
’’جب تم کسی کو مسجد میں خرید وفروخت کرتے ہوئے دیکھو تو کہو: اللہ تعالیٰ تمہاری تجارت میں نفع نہ دے۔‘‘
اسے ترمذی اور احمد نے روایت کیا ہے۔
- میں مسجد کی صاف صفائی کا اہتمام کروں۔
- ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ایک حدیث میں وہ فرماتی ہیں:
"رسول اللہ ﷺ نے محلوں میں مسجد بنانے، انھیں صاف رکھنے اور خوشبو سے معطر کرنے کا حکم دیا۔"
ترمذی، ابوداؤد اور احمد نے اس کی روایت کی ہے۔
- مسجد سے نکلتے وقت پہلے بایاں پیر باہر رکھوں اور یہ دعا پڑھوں:
«اللهم إني أسألك من فضلك». اے اللہ، میں تیرے فضل وکرم کا سوالی ہوں۔
ج- 1- جب کسی مسلمان سے ملاقات ہو تو سب سے پہلے سلام کرتے ہوۓ کہوں: «السلام عليكم ورحمة الله وبركاته»۔ صرف ہاتھ سے اشارہ کرنے پر اکتفا نہ کروں۔
- سلام کرتے وقت چہرے پر مسکان ہو۔
ایک حدیث میں آیا ہے:
(کسی نیکی کو ہر گز حقیر مت جانو، خواہ یہ تمہارا اپنے بھائی کے ساتھ خوش باش چہرے کے ساتھ ملنا ہی کیوں نہ ہو)۔
امام مسلم نے اسے روایت کیا ہے۔
- دائیں ہاتھ سے مصافحہ کروں۔
- جب کوئی مجھے سلام کرے تو میں اسے اس سے اچھا سلام کروں یا انہیں الفاظ کو لوٹا دوں۔
کیونکہ اللہ رب العزت فرماتا ہے:
"اور جب تمہیں سلام کیا جائے تو تم اس سے اچھا جواب دو یا انہی الفاظ کو لوٹا دو۔ بے شک اللہ تعالیٰ ہر چیز کا حساب لینے واﻻ ہے۔"
[ سورہ النساء: 80 ]
- کافر کو پہلے سلام نہ کروں اور جب وہ سلام کرے تو جواب میں "وعلیکم" کہوں۔
اس کی دلیل یہ حدیث ہے:
”یہود و نصاریٰ کو سلام کرنے میں پہل نہ کرو“۔
- چھوٹا بڑے کو، سوار پیدل چلنے والے کو، پیدل چلنے والا بیٹھے ہوۓ کو اور تھوڑے لوگ زیادہ لوگوں کو۔
چناںچہ نبی ﷺ کا ارشادِ گرامی ہے:
"سوار پیدل چلنے والے کو، پیدل چلنے والا بیٹھے ہوئے کو اور کم تعداد والے زیادہ تعداد والوں کو سلام کريں۔"*
صحیح بخاری وصحیح مسلم۔
- غیر محرم عورت سے مصافحہ نہ کرنا۔
- ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ایک حدیث میں وہ فرماتی ہیں:
”اللہ کی قسم، رسول اللہ ﷺ نے کبھی کسی عورت کا ہاتھ نہیں چھوا۔“
ج- 1- داخل ہونے سے پہلے اجازت طلب کروں۔
- صرف تین مرتبہ اجازت مانگوں، نہ ملے تو لوٹ جاؤں۔
ایک حدیث میں آیا ہے:
’’جب تم میں سے کوئی تین بار اجازت مانگے اور اسے اجازت نہ ملے، تو وہ واپس لوٹ جائے۔‘‘
صحیح بخاری وصحیح مسلم۔
- دروازہ پر آہستہ دستک دوں اور دروازہ کے سامنے نہ ٹھہروں، بلکہ دائیں یا بائیں جاب ٹھہروں اور السلام علیکم کہوں۔
اس کی دلیل یہ حدیث ہے:
"رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی کے دروازے پر تشریف لاتے، تو دروازے کے بالکل سامنے کھڑے نہ ہوتے، بلکہ اس کے دائیں یا بائیں جانب ہو جاتے اور فرماتے: "السلام علیکم، السلام علیکم"۔
(سنن ابی داود)
- بغیر اجازت کے والدین یا کسی اور کے کمرے میں داخل نہ ہوں اور خاص طور سے فجر سے پہلے، قیلولہ کے وقت اور عشا کی نماز کے بعد۔
کیونکہ اللہ رب العزت فرماتا ہے:
"ایمان والو! تم سے تمہاری ملکیت کے غلاموں کو اور انہیں بھی جو تم میں سے بلوغت کو نہ پہنچے ہوں (اپنے آنے کی) تین وقتوں میں اجازت حاصل کرنی ضروری ہے۔ نماز فجر سے پہلے اور ظہر کے وقت جب کہ تم اپنے کپڑے اتار رکھتے ہو اور عشا کی نماز کے بعد۔ یہ تینوں وقت تمہاری (خلوت) اور پرده کے ہیں۔ ان وقتوں کے ماسوا نہ تو تم پر کوئی گناه ہے نہ ان پر۔ تم سب آپس میں ایک دوسرے کے پاس بکثرت آنے جانے والے ہو (ہی)۔ اللہ اسی طرح کھول کھول کر اپنے احکام تم سے بیان فرما رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ پورے علم اور کامل حکمت واﻻ ہے۔"
نور
- البتہ غیر رہائشی جگہوں جیسے ہسپتال یا مارکیٹ میں بغیر اجازت کے داخل ہو سکتا ہوں۔
ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
"ہاں غیر آباد گھروں میں جہاں تمہارا کوئی فائده یا اسباب ہو، جانے میں تم پر کوئی گناه نہیں۔ تم جو کچھ بھی ظاہر کرتے ہو اور جو چھپاتے ہو اللہ تعالیٰ سب کچھ جانتا ہے"۔
ج- 1- میں جانوروں کو کھلاؤں پلاؤں۔
ایک حدیث میں آیا ہے:
صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا ہمارے لیے جانوروں میں بھی اجر ہے؟ فرمایا: ”ہر وہ جگر جو زندہ ہے‘ اس کی خدمت میں اجر ہے“۔
صحیح بخاری وصحیح مسلم۔
- اسی طرح رسول الله ﷺ کا ایک اونٹ کے پاس سے گزر ہوا، جس کا پیٹ (بھوک کی وجہ سے) اس کی پشت سے مل گیا تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا:
"ان جانوروں کے سلسلے میں الله سے ڈرو۔"
(سنن ابی داود)
- نرمی کا برتاؤ کرنا اور طاقت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالنا۔
- ایک حدیث میں ہے کہ آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے پوچھا:
”اس اونٹ کا مالک کون ہے؟ یہ اونٹ کس کا ہے؟“ ایک انصاری نوجوان آیا اور کہا: یا رسول اللہ! یہ میرا ہے۔ آپ نے فرمایا: ”کیا تو اس جانور کے بارے میں اللہ سے نہیں ڈرتا جس کا اللہ نے تجھے مالک بنایا ہے؟ اس نے مجھ سے شکایت کی ہے کہ تو اسے بھوکا رکھتا ہے اور تھکا دیتا ہے۔“
ابوداؤد اور احمد نے اس کی روایت کی ہے۔
تدئبه: یعنی تم اسے تھکاتے ہو۔
- انہیں کسی بھی طرح تکلیف نہ پہنچاؤں۔
- جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کا ایک گدھے کے پاس سے گزر ہوا، جس کے چہرے کو داغا گیا تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا:
’’کیا تمہیں یہ بات نہیں پہنچی کہ میں نے اس پر لعنت کی ہے، جو کسی جانور کے چہرے کو داغے یا اس کے چہرے پر مارے؟‘‘ چنانچہ آپ نے اس سے منع فرمایا۔
مسلم اور ابوداؤد نے اسے روایت کیا ہے اور الفاظ ابوداؤد کے ہیں۔
ج- 1- ورزش یا کھیل سے اللہ تعالی کی اطاعت اور اس کی رضامندی کے لئے طاقت وقوت حاصل کرنا ہو۔
- نماز کے وقت نہ کھیلیں۔
ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
سو بڑی خرابی ہے ایسے نمازیوں کے لیے،
ان نمازیوں کے لیے افسوس (اور ویل نامی جہنم کی جگہ) ہے
ماعون
- لڑکے اور لڑکیاں ایک ساتھ ورزش نہ کریں اور نہ کھیلیں۔
- ہمیشہ ورزش یا کھیل کے لیے ساتر لباس پہنیں۔
- حرام ورزش سے دور رہیں جیسے ایسی ورزش جس میں چہرہ پر مارا جاۓ یا سترپوشی کا لحاظ نہ رکھا جاۓ۔
ایک حدیث میں آیا ہے:
«اگر تم میں سے کوئی شخص اپنے مسلمان بھائی سے لڑے تو چہرے پر مارنے سے اجتناب کرے۔»
امام مسلم نے اسے روایت کیا ہے۔
ج- سچی بات کہنا اور جھوٹ نہ بولنا۔
ایک حدیث میں آیا ہے:
"ہلاکت ہے اس شخص کے لئے جو گفتگو کرتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے، تاکہ اس کے ذریعے سے لوگوں کو ہنسائے۔ اس کے لئے ہلاکت ہے، اس کے لئے ہلاکت ہے۔"
اسے ابوداؤد، احمد اور ترمذی نے روایت کیا ہے۔
- کسی کا مذاق نہ اڑانا، کسی کو تکلیف نہ دینا اور نہ کسی کو ڈرانا۔
آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا:
"کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ کسی مسلمان کو ڈرائے۔"
ابوداؤد اور احمد نے اس کی روایت کی ہے۔
- زیادہ مذاق نہ کرنا۔
"زیادہ نہ ہنسو؛ کیونکہ بہت زیادہ ہنسنا دل کو مرده كر دیتا ہے۔"
اسے ترمذی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔