Skip to content

سلام کے آداب کیا ہیں؟

الباب / الفصل
قسم الآداب الإسلامية

السؤال

س19: ما آداب السلام؟

س19: سلام کے آداب کیا ہیں؟

الجواب

ج:1. عندما ألقى مسلمًا أبدأ بالسلام، بقول: «السلام عليكم ورحمة الله وبركاته» لا يبدأ بغير السلام، ولا أشير بيدي وحدها.

  1. أتبسم في وجه من أسلم عليه.

في الحديث:

«لا تحقرن من المعروف شيئًا، ولو أن تلقى أخاك بوجه طلق»

رواه مسلم.

  1. وأصافحه بيدي اليمنى.
  2. إذا حياني أحد بتحية أحييه بأحسن منها، أو أرد مثلها.
  • لقوله تعالى:

﴿وَإِذَا حُيِّيتُم بِتَحِيَّةٖ فَحَيُّواْ بِأَحۡسَنَ مِنۡهَآ أَوۡ رُدُّوهَآۗ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٍ حَسِيبًا﴾

[النساء: ٨٦].

  1. لا أبدأ الكافر بالسلام، وإذا سلم أرد عليه "وعليكم".
  • لحديث:

«لا تبدؤوا اليهود، ولا النصارى بالسلام»

  1. ويسلم الصغير على الكبير، والراكب على الماشي، والماشي على القاعد، والقليل على الكثير.

قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:

«يسلم الراكب على الماشي، والماشي على القاعد، والقليل على الكثير»

متفق عليه.

  1. عدم مصافحة المرأة التي لا تحل من غير المحارم.
  • في الحديث عن أم المؤمنين عائشة رضي الله عنها قالت:

«ولا والله، ما مست يد رسول الله صلى الله عليه وسلم يد امرأة قط»

ج- 1- جب کسی مسلمان سے ملاقات ہو تو سب سے پہلے سلام کرتے ہوۓ کہوں: «السلام عليكم ورحمة الله وبركاته»۔ صرف ہاتھ سے اشارہ کرنے پر اکتفا نہ کروں۔

  1. سلام کرتے وقت چہرے پر مسکان ہو۔

ایک حدیث میں آیا ہے:

(کسی نیکی کو ہر گز حقیر مت جانو، خواہ یہ تمہارا اپنے بھائی کے ساتھ خوش باش چہرے کے ساتھ ملنا ہی کیوں نہ ہو)۔

امام مسلم نے اسے روایت کیا ہے۔

  1. دائیں ہاتھ سے مصافحہ کروں۔
  2. جب کوئی مجھے سلام کرے تو میں اسے اس سے اچھا سلام کروں یا انہیں الفاظ کو لوٹا دوں۔

کیونکہ اللہ رب العزت فرماتا ہے:

"اور جب تمہیں سلام کیا جائے تو تم اس سے اچھا جواب دو یا انہی الفاظ کو لوٹا دو۔ بے شک اللہ تعالیٰ ہر چیز کا حساب لینے واﻻ ہے۔"

[ سورہ النساء: 80 ]

  1. کافر کو پہلے سلام نہ کروں اور جب وہ سلام کرے تو جواب میں "وعلیکم" کہوں۔

اس کی دلیل یہ حدیث ہے:

”یہود و نصاریٰ کو سلام کرنے میں پہل نہ کرو“۔

  1. چھوٹا بڑے کو، سوار پیدل چلنے والے کو، پیدل چلنے والا بیٹھے ہوۓ کو اور تھوڑے لوگ زیادہ لوگوں کو۔

چناںچہ نبی ﷺ کا ارشادِ گرامی ہے:

"سوار پیدل چلنے والے کو، پیدل چلنے والا بیٹھے ہوئے کو اور کم تعداد والے زیادہ تعداد والوں کو سلام کريں۔"*

صحیح بخاری وصحیح مسلم۔

  1. غیر محرم عورت سے مصافحہ نہ کرنا۔
  • ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ایک حدیث میں وہ فرماتی ہیں:

”اللہ کی قسم، رسول اللہ ﷺ نے کبھی کسی عورت کا ہاتھ نہیں چھوا۔“