Skip to content

سونے کے آداب کیا ہیں؟

الباب / الفصل
قسم الآداب الإسلامية

السؤال

س11: ما آداب النوم؟

س11: سونے کے آداب کیا ہیں؟

الجواب

ج:1. أنام مبكرًا.

لحديث:

«عن أبي برزة رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يكره النوم قبل العشاء، والحديث بعدها»

رواه البخاري.

  1. أنام على طهارة.
  2. لا أنام على بطني.
  3. أنام على جنبي الأيمن، وأضع يدي اليمنى تحت خدي الأيمن.
  4. أنفض فراشي.
  • في الحديث:

عن البراء بن عازب رضي الله عنه قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم:

«إذا أتيت مضجعك فتوضأ وضوءك للصلاة ثم اضطجع على شقك الأيمن»

  • وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: رأى رسول الله صلى الله عليه وسلم رجلا مضطجعا على بطنه فقال:

«إن هذه ضجعة لا يحبها الله»

رواه الترمذي وأحمد.

  • وقال النبي صلى الله عليه وسلم:

«إذا أوى أحدكم إلى فراشه، فلينفض فراشه بداخلة إزاره؛ فإنه لا يدري ما خلفه عليه»

  1. أتلو أذكار النوم، من آية الكرسي، وسورة الإخلاص، والمعوذتين ثلاث مرات. وأقول:

«باسمك اللهم أموت وأحيا».

  1. أستيقظ لصلاة الفجر.
  2. وأقول بعد الاستيقاظ من النوم:

«الحمد لله الذي أحيانا بعدما أماتنا وإليه النشور».

ج- 1- جلدی سوؤں۔

اس کی دلیل یہ حدیث ہے:

ابو برزہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ عشا سے پہلے سونے کو اور اس کے بعد بات چیت کرنے کو ناپسند فرماتے تھے۔

(صحیح بخاری)

  1. با وضو ہو کر سوؤں۔
  2. پیٹ کے بل نہ سوؤں۔
  3. دائیں کروٹ پر لیٹوں اور دایاں ہاتھ دائیں رخسار کے نیچے رکھوں۔
  4. بستر جھاڑ کر صاف کرلوں۔

ایک حدیث میں آیا ہے:

براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

"جب تم اپنے بستر پر آؤ، تو اس طرح وضو کرکے آؤ جس طرح نماز کے لیے کیا جاتا ہے، پھر دائیں کروٹ لیٹ جاؤ۔"

  • ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو پیٹ کے بل لیٹے ہوئے دیکھا تو فرمایا:

”یہ لیٹنے کا ایسا انداز ہے، جسے اللہ تعالیٰ پسند نہیں فرماتا۔“

یہ حدیث ترمذی اور احمد نے روایت کی ہے۔

اور اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا:

جب تم میں سے کوئی شخص بستر پر ليٹنے كا اراده كرے تو پہلے اپنا بستر اپنی ازار کے اندرونی کنارے سے جھاڑ لے کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اس کے پیچھے (اس کی بے خبري میں) کیا چیز اس پر آ گئی ہے ۔

  1. سونے سے پہلے کے اذکار پڑھوں، چنانچہ آیۃ الکرسی پڑھوں پھر سورۂ اخلاص، سورۂ فلق اور سورۂ ناس تین مرتبہ پڑھوں، (تینوں سورتوں کو پڑھنے کے بعد دوںوں ہتھیلیوں کو جمع کرکے ان میں پھونکوں اور دونوں ہاتھوں کو جسم پر پھیروں جہاں تک ممکن ہو اور یہ عمل تین مرتبہ کروں)۔ بعد ازاں یہ دعا پڑھوں:

«باسمك اللهم أموت وأحيا». ’’تیرے ہی نام کے ساتھ اے اللہ ! میں مرتا اور زندہ ہوتا ہوں۔‘‘

  1. فجر کی نماز کے لیے جاگوں۔
  2. نیند سے بیدار ہونے کے بعد یہ دعا پڑھوں:

«الحمد لله الذي أحيانا بعدما أماتنا وإليه النشور». ’’ہر قسم کی تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جس نے ہمیں زندہ کیا، بعد اس کے کہ اس نے ہمیں ماردیا تھا اور اسی کی طرف اٹھ کرجانا ہے۔‘‘