Skip to content

قضائے حاجت کے آداب کیا ہیں؟

الباب / الفصل
قسم الآداب الإسلامية

السؤال

س17: ما آداب قضاء الحاجة؟

س17: قضائے حاجت کے آداب کیا ہیں؟

الجواب

ج:1. أدخل بقدمي اليسرى.

  1. وأقول قبل الدخول:

«بسم الله، اللهم إني أعوذ بك من الخبث والخبائث».

  1. لا أدخل شيئًا فيه ذِكر الله.
  • عن أنس رضي الله عنه قال:

«كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا دخل الخلاء وضع خاتمه»

رواه أبو داود وابن ماجه.

  1. أستتر حال قضاء الحاجة.
  • في الحديث:

«وكان أحب ما استتر به رسول الله صلى الله عليه وسلم لحاجته هدف أو حائش نخل»

رواه مسلم.

  1. لا أتكلم في مكان قضاء الحاجة.
  2. لا أستقبل القبلة، ولا أستدبرها أثناء البول أو الغائط.
  • لقول النبي صلى الله عليه وسلم:

«لا تستقبلوا القبلة بغائط، أو بول، ولكن شرقوا أو غربوا»

متفق عليه.

  1. أستعمل يدي اليسرى في إزالة النجاسة، ولا أستعمل اليمنى.
  • لحديث:

«لقد نهانا… أن نستنجي باليمين»

  1. لا أقضي حاجتي في طريق الناس أو ظلهم.
  • لحديث أبي هريرة رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:

«اتقوا اللعانين» قالوا: وما اللعانان يا رسول الله؟ قال: «الذي يتخلى في طريق الناس، أو في ظلهم»

  1. أغسل يدي بعد قضاء الحاجة.

لحديث جرير رضي الله عنه كنت مع النبي صلى الله عليه وسلم، فأتى الخلاء، فقضى الحاجة، ثم قال:

«يا جرير هات طهورًا» فأتيته بالماء، فاستنجى بالماء، وقال بيده، فدلك بها الأرض.

رواه النسائي.

  1. أخرج بقدمي اليسرى، وأقول: «غفرانك».

ج- 1- پہلے بایاں پیر اندر رکھوں۔

  1. اندر جانے سے پہلے یہ دعا پڑھوں:

«بسم الله، اللهم إني أعوذ بك من الخبث والخبائث». ’’اللہ کے نام کے ساتھ (داخل ہوتا ہوں) اے اللہ! میں تیری پناہ میں آتا ہوں خبیثوں اور خبیثنیوں سے۔‘‘

  1. کوئی ایسی چیز لے کر بیت الخلا میں نہ جاؤں جس میں اللہ کا ذکر ہو۔

انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:

نبی ﷺ جب بیت الخلاء جانے کا ارادہ کرتے تو اپنی انگوٹھی اتار دیتے تھے۔

اسے امام ابودؤاد اور امام ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔

  1. قضاۓ حاجت کے دوران پردہ کروں۔

ایک حدیث میں آیا ہے:

"رسول اللہ ﷺ قضائے حاجت کے لیے جن چیزوں کی اوٹ لینا سب سے زیادہ پسند فرماتے تھے، وہ کوئی ٹیلہ یا کھجو کے درختوں کا جُھنڈ تھا۔"

امام مسلم نے اسے روایت کیا ہے۔

  1. قضاۓ حاجت کی جگہ میں بات نہ کروں۔
  2. پیشاب یا پاخانہ کرتے وقت نہ قبلہ کی طرف پیٹھ کروں نہ چہرہ۔

کیونکہ نبی ﷺ کا ارشاد ہے :

"قضائے حاجت کے وقت قبلہ کی طرف منہ نہ کرو، بلکہ یا تو مشرق کی طرف منہ کیا کرو یا مغرب کی طرف۔"

صحیح بخاری وصحیح مسلم۔

  1. صفائی کے لیے بایاں ہاتھ استعمال کروں اور دایاں ہاتھ استعمال نہ کروں۔

اس کی دلیل یہ حدیث ہے:

"یقیناً آپ ﷺ نے ہمیں منع فرمایا... کہ ہم داہنے ہاتھ سے استنجا کریں۔"

  1. لوگوں کے راستے یا سایے میں قضاۓ حاجت نہ کروں۔
  • ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ایک حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

دو چیزیں جو لعنت کا سبب بنتی ہیں ان سے بچو۔ صحابہ نے دریافت کیا کہ یا رسول اللہ! وہ دو چیزیں کون سی ہیں جو لعنت کا سبب بنتی ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا : جو لوگوں کے راستوں یا ان کی سایہ دار جگہوں پر قضائے حاجت کرے۔

  1. قضاۓ حاجت کے بعد ہاتھ دھو لوں۔

جریر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا کہ آپ قضائے حاجت کی جگہ تشریف لے گئے، قضائے حاجت فرمائی اور پھر فرمایا:

”اے جریر! پاک پانی لاؤ“۔ چنانچہ میں پانی لے آیا، تو آپ ﷺ نے پانی سے استنجا فرمایا اور اپنے ہاتھ کو زمین پر رگڑا۔

اسے نسائی نے روایت کیا ہے۔

ج- 10- نکلتے وقت پہلے بایاں پیر باہر رکھتے ہوۓ کہوں: (غفرانك)۔