Skip to content

جانوروں کے ساتھ حسن سلوک کے آداب کیا ہیں؟

الباب / الفصل
قسم الآداب الإسلامية

السؤال

س21: ما آداب الرفق بالحيوان؟

س21: جانوروں کے ساتھ حسن سلوک کے آداب کیا ہیں؟

الجواب

ج:1. أطعم الحيوان وأسقيه.

  • في الحديث:

قالوا: يا رسول الله، وإن لنا في البهائم أجرًا؟ قال: «في كل كبد رطبة أجر»

متفق عليه.

  • ومر رسول الله صلى الله عليه وسلم ببعير قد لحق ظهره ببطنه، فقال:

«اتقوا الله في هذه البهائم»

رواه أبو داود.

  1. الرحمة والشفقة وعدم تحميله ما لا يطيق.
  • في الحديث: قال عليه الصلاة والسلام:

«من رب هذا الجمل؟ لمن هذا الجمل؟ فجاء فتى من الأنصار فقال: لي يا رسول الله. فقال: أفلا تتقي الله في هذه البهيمة التي ملكك الله إياها؛ فإنه شكا إليَّ أنك تجيعه وتدئبه»

رواه أبو داود وأحمد.

تدئبه: أي تتعبه.

  1. لا أعذب الحيوان بأي نوع من العذاب والأذى.
  • في الحديث عن جابر رضي الله عنه، أن النبي صلى الله عليه وسلم مر عليه بحمار قد وسم في وجهه، فقال:

«أما بلغكم أني قد لعنت من وسم البهيمة في وجهها، أو ضربها في وجهها؟» فنهى عن ذلك.

رواه مسلم وأبو داود واللفظ له.

ج- 1- میں جانوروں کو کھلاؤں پلاؤں۔

ایک حدیث میں آیا ہے:

صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا ہمارے لیے جانوروں میں بھی اجر ہے؟ فرمایا: ”ہر وہ جگر جو زندہ ہے‘ اس کی خدمت میں اجر ہے“۔

صحیح بخاری وصحیح مسلم۔

  • اسی طرح رسول الله ﷺ کا ایک اونٹ کے پاس سے گزر ہوا، جس کا پیٹ (بھوک کی وجہ سے) اس کی پشت سے مل گیا تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا:

"ان جانوروں کے سلسلے میں الله سے ڈرو۔"

(سنن ابی داود)

  1. نرمی کا برتاؤ کرنا اور طاقت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالنا۔
  • ایک حدیث میں ہے کہ آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے پوچھا:

”اس اونٹ کا مالک کون ہے؟ یہ اونٹ کس کا ہے؟“ ایک انصاری نوجوان آیا اور کہا: یا رسول اللہ! یہ میرا ہے۔ آپ نے فرمایا: ”کیا تو اس جانور کے بارے میں اللہ سے نہیں ڈرتا جس کا اللہ نے تجھے مالک بنایا ہے؟ اس نے مجھ سے شکایت کی ہے کہ تو اسے بھوکا رکھتا ہے اور تھکا دیتا ہے۔“

ابوداؤد اور احمد نے اس کی روایت کی ہے۔

تدئبه: یعنی تم اسے تھکاتے ہو۔

  1. انہیں کسی بھی طرح تکلیف نہ پہنچاؤں۔
  • جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کا ایک گدھے کے پاس سے گزر ہوا، جس کے چہرے کو داغا گیا تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا:

’’کیا تمہیں یہ بات نہیں پہنچی کہ میں نے اس پر لعنت کی ہے، جو کسی جانور کے چہرے کو داغے یا اس کے چہرے پر مارے؟‘‘ چنانچہ آپ نے اس سے منع فرمایا۔

مسلم اور ابوداؤد نے اسے روایت کیا ہے اور الفاظ ابوداؤد کے ہیں۔