میری ماں کی عمر 65 سال ہے، 19 سال سے ان کو بچہ نہیں ہوا ہے،لیکن اب تین سال سے ان کو خون آ رہا ہے، مجھ کو لگتا ہے کہ یہ بیماری اسی دورانیے میں ان کو لاحق ہوئی تھی، اب سامنے رمضان ہے، اس موقع پر آپ ان کو نصیحت کریں گے؟ اس طرح کی کسى اور عورت کو کیا کرنا چاہیے؟
السؤال
سوال 1 :
میری ماں کی عمر 65 سال ہے، 19 سال سے ان کو بچہ نہیں ہوا ہے،لیکن اب تین سال سے ان کو خون آ رہا ہے، مجھ کو لگتا ہے کہ یہ بیماری اسی دورانیے میں ان کو لاحق ہوئی تھی، اب سامنے رمضان ہے، اس موقع پر آپ ان کو نصیحت کریں گے؟ اس طرح کی کسى اور عورت کو کیا کرنا چاہیے؟
س33: لي والدةٌ تبلغ من العمر خمسةً وستّين عامًا، ولها مدة تسع عشرة سنةً وهي لم تأت بأطفالٍ، والآن معها نزيف دمٍ، لها مدة ثلاث سنواتٍ، وهو مرضٌ -يبدو- أتاها في تلكم الفترة، ولأنها ستستقبل الصّيام، فكيف تنصحونها؟ وكيف يتصرف مثلها؟
الجواب
جواب 1 :
جس عورت کو اس طرح خون آئے، اس کا حکم یہ ہے کہ یہ بیماری لاحق ہونے سے پہلے ماہواری کی اس کی جو عادت تھی، اس کے مطابق وہ نماز اور روزہ چھوڑے گی، مثلا اگر اسے ہر مہینے کے شروع میں چھ دنوں تک ماہواری آتی رہی ہو، تو وہ ہر مہینے کے شروع کے چھ دن نماز اور روزہ وغیرہ سے گریز کرے گی، جب یہ مدت ختم ہو جائے تو غسل کرکے نماز پڑھے گی اور روزہ رکھے گی۔
یہ خاتون اور اس طرح کی ديگر خواتین کے نماز پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے اپنی شرم گاہ کو اچھی طرح دھو لیں گی، پھر کپڑا باندھ لیں گی اور اس کے بعد وضو کریں گی۔ یہ سارے کام فرض نماز کا وقت داخل ہونے کے بعد کریں گی، فرائض کے اوقات کے علاوہ دیگر اوقات میں نفل پڑھنا چاہیں تب بھی یہ سارے کام کريں گی۔
اس سے چوں کہ پریشانی ہوتی ہے، اس لیے ظہر کی نماز کو عصر کے ساتھ اور مغرب کی نماز کو عشا کے ساتھ ملاکر پڑھ سکتی ہے، تاکہ ان کو یہ کام دو نمازوں کے لیے ایک بار کرنا پڑے:ظہر اور عصر کے لیے ایک بار۔
اورمغرب و عشا کے لیے ایک بار،اورفجر کے لیے ایک بار، پانچ بار کے بجائے صرف تین بار۔
اس بات کو میں ایک بار اور د ہرا دینا چاہتا ہوں، تو میں کہتا ہوں کہ اس طرح کی عورت جب نماز پڑھنا چاہے تو اپنی شرم گاہ کو دھوئے گی، اس پر کپڑا وغیرہ باندھ لے گی، تاکہ کچھ نکلے تو سوکھ جائے، پھر وضو کرے گی اور ظہر و عصر کی چار چار رکعتوں کو ایک ساتھ پڑھے گی، مغرب کی تین اور عشا کی چار رکعتوں کو ایک ساتھ پڑھے گی اور فجر کی دو رکعتوں کو ان کے وقت میں پڑھے گی، وہ قصر نہیں کرے گی، جیسا کہ کچھ لوگوں کو وہم ہوا ہے۔
لیکن ظہر اور عصر کی نمازوں کو ایک ساتھ اور مغرب اور عشا کی نمازوں کو ایک ساتھ پڑھ سکتی ہے، ظہر کو عصر کے ساتھ ظہر کے وقت میں بھی پڑھ سکتی ہے اور عصر کے وقت میں بھی، اسی طرح مغرب کو عشا کے ساتھ مغرب کے وقت میں بھی پڑھ سکتی ہے اور عشا کے وقت میں بھی،اوراگر اس وضو کے ساتھ نفل پڑھنا چاہے تو پڑھ سکتی ہے۔
ﺟ33: مثل هذه المرأة التي أصابها نزيف الدم حكمها: أن تترك الصلاة والصوم مدة عادتها السابقة قبل هذا الحدث الذي أصابها، فإذا كان من عادتها أن الحيض يأتيها من أول كلّ شهرٍ لمدة ستة أيامٍ مثلًا، فإنها تجلس من أول كلّ شهرٍ مدة ستة أيامٍ لا تصلّي ولا تصوم، فإذا انقضت اغتسلت وصلت وصامت.
وكيفية الصلاة لهذه وأمثالها: أنّها تغسل فرجها غسلًا تامًّا، وتعصبه، وتتوضأ، وتفعل ذلك بعد دخول وقت صلاة الفريضة، وكذلك تفعله إذا أرادت أن تتنفل في غير أوقات فرائض.
وفي هذه الحال -ومن أجل المشقة عليها- يجوز لها أن تجمع صلاة الظّهر مع العصر، وصلاة المغرب مع العشاء؛ حتى يكون عملها هذا واحدًا للصلاتين: صلاة الظّهر، والعصر.
وواحدًا للصلاتين: صلاة المغرب، والعشاء، وواحدًا لصلاة الفجر، بدلًا من أن تعمل ذلك خمس مراتٍ تعمله ثلاث مراتٍ.
وأعيده مرةً ثانيةً، فأقول: عندما تريد الطهارة تغسل فرجها، وتعصبه بخرقةٍ أو شبهها حتى يخف الخارج، ثم تتوضأ، وتصلّي الظّهر أربعًا، والعصر أربعًا، والمغرب ثلاثًا، والعشاء أربعًا، والفجر ركعتين، أي: أنها لا تقصر، كما يتوهمه بعض العامة،
ولكن يجوز لها أن تجمع بين صلاتي الظّهر والعصر، وبين صلاتي المغرب والعشاء، الظّهر مع العصر إمّا تأخيرًا أو تقديمًا، وكذلك المغرب مع العشاء إما تقديمًا أو تأخيرًا، وإذا أرادت أن تتنفل بهذا الوضوء فلا حرج عليها.