Skip to content

عورت کے فرج سے نکلنے والا سیال مادہ، سفید ہو یا زرد، پاک ہے یا ناپاک؟ اگر وہ لگاتار نکلتا ہو تو اس کے نکلنے سے وضو واجب ہوگا یا نہیں؟ اگر بیچ بیچ میں آتا ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟ یہ بات دھیان میں رہے کہ اکثر عورتیں اور بطور خاص طالبات اسے ایک طبعی رطوبت سمجھ کر وضو کا التزام نہيں کرتی ہیں؟

السؤال

سوال 1 :

عورت کے فرج سے نکلنے والا سیال مادہ، سفید ہو یا زرد، پاک ہے یا ناپاک؟ اگر وہ لگاتار نکلتا ہو تو اس کے نکلنے سے وضو واجب ہوگا یا نہیں؟ اگر بیچ بیچ میں آتا ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟ یہ بات دھیان میں رہے کہ اکثر عورتیں اور بطور خاص طالبات اسے ایک طبعی رطوبت سمجھ کر وضو کا التزام نہيں کرتی ہیں؟

س35: هل السائل الّذي ينزل من المرأة -أبيض كان أم أصفر- طاهرٌ أو نجسٌ؟ وهل يجب فيه الوضوء، مع العلم بأنه ينزل مستمرًّا؟ وما الحكم إذا كان متقطّعًا، خاصةً أن غالب النّساء -لا سيما المتعلّمات- يعتبرن ذلك رطوبةً طبيعيةً، لا يلزم منه الوضوء؟

الجواب

جواب 1 :

بحث و تحقیق کے بعد مجھے ایسا لگتا ہے کہ عورت کے فرج سے نکلنے والا سیال مادہ چوں کہ مثانہ سے نہیں، بلکہ رحم سے نکلتا ہے، اس لیے پاک ہے، لیکن اس کے پاک ہونے کے باجود اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے، کیوں کہ وضو توڑنے کے لیے ناپاک ہونا ضروری نہيں ہے، کیوں کہ دبر سے نکلنے والی ریح کى کوئى شکل نہیں ہوتى، اس کے باوجود وضو توڑ دیتی ہے۔

لہذا جب کسی باوضو عورت کے فرج سے سیال مادہ نکلے اور وہ وضو کی حالت میں ہو تو اس کا وضو ٹوٹ جائے گا اور اسے نئے سرے سے وضو کرنا پڑے گا۔

لیکن اگر لگاتار آئے، تو وضو نہيں ٹوٹے گا، لیکن وہ نماز کا وقت داخل ہونے پر وضو کرے گی اور جب تک اس نماز کا وقت رہے گا، تب تک وہ جتنی چاہے فرض اور نفل نماز پڑھے گی، قرآن کی تلاوت کرے گی اور دیکر مباح کام کرے گی۔

کچھ اسی طرح کی بات علما نے سلس بول کی بیماری والے شخص کے بارے میں بھی کہی ہے، کل ملا کر یہاں دو باتیں سامنے آئیں، ایک یہ کہ یہ سیال مادہ پاک ہے اور دوسری یہ کہ اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ لیکن اگر لگاتار آئے، تو اس سے وضو نہیں ٹوٹے گا، لیکن نماز کے لیے وضو اس کا وقت داخل ہونے کے بعد ہی کیا جائے گا اور کپڑا وغیرہ باندھ لیا جائے گا۔

البتہ اگر وہ سیال مادہ بیچ بیچ میں آتا ہو اور نماز کے اوقات میں بند ہو جاتا ہو، تو وہ نماز کو اس کے بند ہونے کے وقت تک مؤخر کرے گی، جب تک وقت کے نکل جانے کا اندیشہ نہ ہو،اگر وقت نکل جانے کا اندیشہ ہو، تو وہ وضو کرے گی، کپڑا باندھ لے گی اور نماز پڑھے گی۔

اس میں کم اور زیادہ کے بیچ کوئی فرق نہیں ہے، کیوںکہ دونوں سے وضو ٹوٹ جاتا ہے، اس کے برخلاف بدن کے دوسرے حصوں سے نکلنے والی چیزوں، جیسے خون اور قے، سے وضو نہیں ٹوٹتا، کم ہوں یا زیادہ۔

جہاں کچھ عورتوں کے اس خیال کی بات ہے کہ اس سے وضو نہیں ٹوٹتا، تو مجھے اس کی کسی بنیاد کا پتہ نہیں ہے، ہاں! ابن حزم نے کہا تو ضرور ہے کہ اس سے وضو نہيں ٹوٹتا، لیکن اس کی کوئی دلیل نہيں دی ہے، ظاہر سی بات ہے کہ اگر ان کے پاس قرآن، حدیث یا اقوال صحابہ کے ذخیرے سے کوئی دلیل ہوتی تو ان کی بات کا کوئی اعتبار ہوتا۔

عورت کو چاہیے کہ اللہ سے ڈرے اور پاک صاف رہنے پر توجہ دے، کیوںکہ بنا پاکی کے نماز قبول نہیں ہوتی، چاہے سو بار نماز کیوں نہ پڑھے، کچھ علما نے تو یہاں تک کہا ہے کہ بلا طہارت نماز پڑھنے والا کافر ہو جاتا ہے، کیوں کہ یہ اللہ تعالی کی آیات کے ساتھ استہزا کے قبیل سے ہے۔

ﺟ35: الظاهر لي بعد البحث: أن السائل الخارج من المرأة إذا كان لا يخرج من المثانة، وإنما يخرج من الرحم، أنّه طاهرٌ، ولكنه ينقض الوضوء وإن كان طاهرًا؛ لأنه لا يشترط للناقض للوضوء أن يكون نجسًا، فها هي الرّيح تخرج من الدّبر، وليس لها جرمٌ، ومع ذلك تنقض الوضوء.

وعلى هذا، إذا خرج من المرأة وهي على وضوءٍ فإنه ينقض الوضوء، وعليها تجديده.

فإن كان مستمرًّا فإنه لا ينقض الوضوء، ولكن تتوضأ للصلاة إذا دخل وقتها، وتصلّي في هذا الوقت الّذي تتوضأ فيه فروضًا ونوافل، وتقرأ القرآن، وتفعل ما شاءت ممّا يباح لها،

كما قال أهل العلم نحو هذا فيمن به سلس البول، هذا هو حكم السائل من جهة الطهارة، فهو طاهرٌ، ومن جهة نقضه للوضوء، فهو ناقضٌ للوضوء إلا أن يكون مستمرًّا عليها، فإن كان مستمرًّا فإنه لا ينقض الوضوء، لكن على المرأة ألا تتوضأ للصلاة إلا بعد دخول الوقت، وأن تتحفظ.

أما إن كان منقطعًا، وكان من عادته أن ينقطع في أوقات الصلاة، فإنها تؤخّر الصلاة إلى الوقت الّذي ينقطع فيه، ما لم تخش خروج الوقت، فإن خشيت خروج الوقت فإنها تتوضأ، وتتلجم -تتحفظ- وتصلّي.

ولا فرق بين القليل والكثير؛ لأنه كله خارجٌ من السبيل، فيكون ناقضًا قليله وكثيره، بخلاف الذي يخرج من بقية البدن كالدم والقيء، فإنه لا ينقض الوضوء، لا قليله ولا كثيره.

وأما اعتقاد بعض النّساء أنه لا ينقض الوضوء فهذا لا أعلم له أصلًا، إلا قولًا لابن حزمٍ رحمه الله، فإنه يقول: إن هذا لا ينقض الوضوء، ولكنه لم يذكر لهذا دليلًا، ولو كان له دليلٌ من الكتاب والسّنة أو أقوال الصحابة لكان حجةً.

وعلى المرأة أن تتقي الله، وتحرص على طهارتها؛ فإن الصلاة لا تقبل بغير طهارةٍ ولو صلت مئة مرةٍ، بل إن بعض العلماء يقول: إن الذي يصلّي بلا طهارةٍ يكفر؛ لأن هذا من باب الاستهزاء بآيات الله سبحانه وتعالى.