Skip to content

مجھے نماز کے دوران ماہواری آ گئی، ایسے میں میں کیا کروں؟ کیا میں حیض کے دوران چھوٹی ہوئی نمازوں کی قضا کروں؟

السؤال

سوال 1 :

مجھے نماز کے دوران ماہواری آ گئی، ایسے میں میں کیا کروں؟ کیا میں حیض کے دوران چھوٹی ہوئی نمازوں کی قضا کروں؟

س32: دخلت عليّ العادة الشهرية أثناء الصلاة، ماذا أفعل؟ وهل أقضي الصلاة عن مدة الحيض؟

الجواب

جواب 1 :

جب نماز کا وقت داخل ہونے کے بعد حیض آ جائے، مثلا زوال کے آدھے گھنٹے کے بعد حیض آ جائے تو عورت حیض سے پاک ہونے کے بعد اس نماز کی قضا کرے گی جس کا وقت پاکی کی حالت میں داخل ہوا تھا۔

کیوں کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے : "یقیناً نماز مومنوں پر مقرره وقتوں پر فرض ہے۔" [سورہ نساء : 103]

البتہ حیض کے دوران چھوٹی ہوئی نمازوں کی قضا نہیں کرے گی، کیوں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا ہے :

"کیا ایسا نہیں ہے کہ عورت جب حائضہ ہو جاتی ہے، تو وہ (حالت حیض) میں نہ نماز پڑھ سکتی ہے اور نہ روزہ رکھ سکتی ہے“۔

اہل علم کا اس بات پر اجماع ہے کہ عورت حیض کے دوران چھوٹی ہوئی نمازوں کی قضا نہیں کرے گی۔

لیکن جب پاک ہو، اس وقت اگر کسی نماز کے وقت کا اتنا حصہ باقی ہو کہ ایک رکعت یا اس سے زیادہ نماز پڑھی جا سکتی ہے، تو وہ اس نماز کو پڑھے گی، کیوں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کا فرمان ہے :

"جس نے سورج ڈوبنے سے پہلے عصر کی ایک رکعت پا لی اس نے عصر کی نماز پا لی۔"

چنانچہ اگر عصر کے وقت یا سورج طلوع ہونے سے پہلے پاک ہو اور سورج ڈوبنے یا طلوع ہونے میں ایک رکعت پڑھنے کے برابر وقت باقی ہو، تو پہلے مسئلے میں عصر اور دوسرے مسئلے میں فجر کی نماز پڑھے گی۔

ﺟ32: إذا حدث الحيض بعد دخول وقت الصلاة -كأن حاضت بعد الزوال بنصف ساعةٍ مثلًا- فإنها بعد أن تطهر من الحيض تقضي هذه الصلاة التي دخل وقتها وهي طاهرٌ؛ لقوله تعالى:

﴿...إِنَّ ٱلصَّلَوٰةَ كَانَتۡ عَلَى ٱلۡمُؤۡمِنِينَ كِتَٰبٗا مَّوۡقُوتٗا﴾

[النساء:103].

ولا تقضي الصلاة عن وقت الحيض؛ لقوله ﷺ في الحديث الطويل:

«أَلَيْسَتْ إِذَا حَاضَتْ لَمْ تُصَلِّ، وَلَمْ تَصُمْ؟» [1]،

وأجمع أهل العلم أنها لا تقضي الصلاة التي فاتتها أثناء مدة الحيض.

[12] تقدم تخريجه.

أما إذا طهرت، وكان باقيًا من الوقت مقدار ركعةٍ فأكثر، فإنها تصلّي ذلك الوقت الذي طهرت فيه؛ لقوله ﷺ:

«مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الْعَصْرِ قَبْلَ أَنْ تَغْرُبَ الشَّمْسُ، فَقَدْ أَدْرَكَ الْعَصْرَ» [2]،

فإذا طهرت وقت العصر، أو قبل طلوع الشمس، وكان باقيًا على غروب الشمس أو طلوعها مقدار ركعةٍ، فإنها تصلّي العصر في المسألة الأولى، والفجر في المسألة الثانية.

[13] تقدم تخريجه.