Skip to content
سورتوں کی فہرست /

الغَاشِية

الغَاشِية is chapter ٨٨ of the Quran and has ٢٦ verses. This page presents it in full in the Uthmani script, with a verse-by-verse translation of its meaning.

26 آیات سورت نمبر ٨٨
آیت پر جائیں
الترجمة الأردية - محمد جوناكرهي
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

هَلۡ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلۡغَٰشِيَةِ

کیا تجھے بھی چھپا لینے والی (قیامت) کی خبر پہنچی ہے.

Explanation & meanings · ١
  1. هَلْ بمعنی قَدْ ہے۔ غَاشِيَةٌ سے مراد قیامت ہے۔ اس لئے کہ اس کی ہولناکیاں تمام مخلوق کو ڈھانک لیں گی۔

وُجُوهٞ يَوۡمَئِذٍ خَٰشِعَةٌ

اس دن بہت سے چہرے ذلیل ہوں گے.

Explanation & meanings · ١
  1. یعنی کافروں کے چہرے۔ خَاشِعَةٌ جھکے ہوئے، پست اور ذلیل۔ جیسے، نمازی، نماز کی حالت میں اللہ کے سامنے عاجزی اور تذلل سےجھکا ہوتا ہے۔

عَامِلَةٞ نَّاصِبَةٞ

(اور) محنت کرنے والے تھکے ہوئے ہوں گے.

Explanation & meanings · ١
  1. نَاصِبَةٌ کے معنی ہیں، تھک کر چور ہو جانا۔ یعنی انہیں اتنا پر مشقت عذاب ہوگا کہ اس سے ان کا سخت برا حال ہو گا۔ اس کا ایک دوسرا مفہوم یہ ہے کہ دنیا میں عمل کرکرے تھکے ہوئے ہوں گے یعنی بہت عمل کرتے رہے ہوں گے۔ لیکن وہ عمل باطل مذہب کے مطابق یا بدعات پر مبنی ہوں گے، اس لئے عبادات اور اعمال شاقہ کے باوجود جہنم میں جائیں گے۔ چنانچہ اسی مفہوم کی رو سے حضرت ابن عباس (رضي الله عنه) ما نے ”عَامِلَةٌ نَاصِبَةٌ“ سے نصاریٰ مراد لئے ہیں (صحيح البخاري تفسير سورة غاشية)۔

تَصۡلَىٰ نَارًا حَامِيَةٗ

وه دہکتی ہوئی آگ میں جائیں گے.

تُسۡقَىٰ مِنۡ عَيۡنٍ ءَانِيَةٖ

اور نہایت گرم چشمے کا پانی ان کو پلایا جائے گا.

Explanation & meanings · ١
  1. یہاں وہ سخت کھولتا ہوا پانی مراد ہے جس کی گرمی انتہا کو پہنچی ہوئی ہو۔ ( فتح القدیر ) ۔