میں عمرہ کے لیے جا رہی تھی، میقات سے گزری تو حائضہ تھی، لہذا احرام نہيں باندھی، اس کے بعد مکہ میں پاک ہونے تک رکی رہی اور پاک ہونے کے بعد مکہ سے احرام باندھا، میرا یہ عمل جائز ہے یا نہیں؟ اب میں کیا کروں؟ مجھ پر کیا واجب ہے؟
السؤال
سوال 1 :
میں عمرہ کے لیے جا رہی تھی، میقات سے گزری تو حائضہ تھی، لہذا احرام نہيں باندھی، اس کے بعد مکہ میں پاک ہونے تک رکی رہی اور پاک ہونے کے بعد مکہ سے احرام باندھا، میرا یہ عمل جائز ہے یا نہیں؟ اب میں کیا کروں؟ مجھ پر کیا واجب ہے؟
س54: أنا ذاهبةٌ للعمرة، ومررت بالميقات وأنا حائضٌ، فلم أحرم، وبقيت في مكة حتّى طهرت، فأحرمت من مكة، فهل هذا جائزٌ؟ أو ماذا أفعل؟ وما يجب عليّ؟
الجواب
جواب 1 :
یہ عمل جائز نہیں ہے، عمرہ کے ارادے سے جانے والی عورت کے لیے بنا احرام کے میقات سے گزرنا جائز نہیں ہے، چاہے وہ حیض کی حالت ہی میں کیوں نہ ہو، وہ حیض کی حالت میں احرام باندھے گی اور اس کا احرام صحیح بھی ہوگا۔
اس کی دلیل یہ ہے کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ کی بیوی اسما بنت عمیس کو زچگی ہوئی،اس وقت اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم حجۃ الوداع کے لیے نکلے تھے اور ذوالحلیفہ میں رکے ہوئے تھے، انھوں نے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کو پیغام بھیجا کہ اب مجھے کیا کرنا ہے؟ تو فرمایا : "غسل کر لو، کپڑا لپیٹ لو اور احرام باندھو۔"
یہاں یہ یاد رہے کہ حیض کا خون بھی نفاس کے خون ہی کی طرح ہے۔
اس لیے ہم حائضہ عورت کے بارے میں کہیں گے کہ جب وہ حج یا عمرہ کے ارادے سے نکلے اور میقات سے گزرے، تو غسل کر لے، کپڑا لپیٹ لے اور احرام باندھ لے۔
لیکن احرام باندھنے اور مکہ پہنچنے کے بعد پاک ہونے سے پہلے کعبہ کے پاس نہیں جائے گی اور طواف نہیں کرے گی۔
یہی وجہ ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے جب عمرہ کے دوران حائضہ ہو گئيں، تو فرمایا : "وہ سب کچھ کرو جو ایک حاجی کرتا ہے، بس پاک ہونے سے پہلے طواف نہیں کرنا ہے۔" یہ بخاری اور مسلم کی روایت ہے۔
صحیح بخاری ميں عائشہ رضی اللہ عنہا کا یہ بیان بھی ہے کہ جب وہ پاک ہو گئیں تو خانۂ کعبہ اور صفا مروہ کا طواف کیا۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عورت جب حیض کی حالت میں حج یا عمرہ کا ارادہ کر لے یا اسے طواف سے پہلے حیض آ جائے تو وہ پاک صاف ہونے اور غسل کرنے سے پہلے طواف اور سعی نہيں کرے گی۔
لیکن اگر طواف کرتے وقت پاک ہو اور طواف سے فارغ ہونے کے بعد حیض آ جائے تو وہ آگے کاموں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سعی کر لے گی، چاہے حیض کی حالت میں ہی کیوں نہ ہو، سر کے بال کٹوائے گی اور عمرہ ختم کر لے گی، کیوں کہ صفا اور مروہ کے بیچ سعی کے لیے طہارت شرط نہیں ہے۔
ﺟ54: هذا العمل ليس بجائزٍ، والمرأة الّتي تريد العمرة لا يجوز لها مجاوزة الميقات إلا بإحرامٍ حتى لو كانت حائضًا، فإنها تحرم وهي حائضٌ، وينعقد إحرامها، ويصحّ،
والدليل لذلك: أن أسماء بنت عميسٍ زوجة أبي بكرٍ رضي الله عنهما ولدت، والنبيّ ﷺ نازلٌ في ذي الحليفة، يريد حجة الوداع، فأرسلت إلى النبيّ ﷺ: كيف أصنع؟ قال:
«اغْتَسِلِي، وَاسْتَثْفِرِي بِثَوْبٍ، وَأَحْرِمِي» [1]،
ودم الحيض كدم النّفاس.
[24] تقدم تخريجه.
فنقول للمرأة الحائض إذا مرت بالميقات، وهي تريد العمرة أو الحج نقول لها: اغتسلي، واستثفري بثوبٍ، وأحرمي،
والاستثفار معناه: أنها تشدّ على فرجها خرقةً، وتربطها، ثم تحرم، سواء بالحجّ أو بالعمرة، ولكنها إذا أحرمت ووصلت إلى مكة لا تأتي إلى البيت، ولا تطوف به حتى تطهر، ولهذا قال النبيّ ﷺ لعائشة حين حاضت في أثناء العمرة، قال لها:
«افْعَلِي مَا يَفْعَلُ الْحَاجُّ، غَيْرَ أَلَّا تَطُوفِي فِي الْبَيْتِ حَتَّى تَطْهُرِي» [2]،
هذه رواية البخاريّ ومسلمٍ، وفي «صحيح البخاريّ» أيضًا،
«ذَكَرَتْ عَائِشَةُ أَنَّهَا لَمَّا طَهُرَتْ طَافَتْ بِالْبَيْتِ، وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ» [3]،
فدل هذا على أن المرأة إذا أحرمت بالحجّ أو العمرة وهي حائضٌ، أو أتاها الحيض قبل الطواف، فإنها لا تطوف ولا تسعى حتى تطهر وتغتسل.
[26] البخاري، كتاب العمرة، باب عمرة التنعيم (1785).
[25] رواه البخاري، كتاب الحج، باب تقضي الحائض المناسك كلها إلا الطواف بالبيت (1650)، ومسلم، كتاب الحج، باب بيان وجوه الإحرام (120) (1211).
أما لو طافت وهي طاهرٌ، وبعد أن انتهت من الطواف جاءها الحيض، فإنها تستمرّ، وتسعى ولو كان عليها الحيض، وتقصّ من رأسها، وتنهي عمرتها؛ لأنّ السعي بين الصفا والمروة لا يشترط له الطهارة.