Skip to content

کیا سعی کی جگہ حرم کا حصہ ہے؟ کیا حائضہ عورت اس کے پاس جا سکتی ہے؟ کیا سعی کی جگہ سے حرم میں داخل ہونے والے پر تحیۃ المسجد پڑھنا واجب ہے؟

السؤال

سوال 1 :

کیا سعی کی جگہ حرم کا حصہ ہے؟ کیا حائضہ عورت اس کے پاس جا سکتی ہے؟ کیا سعی کی جگہ سے حرم میں داخل ہونے والے پر تحیۃ المسجد پڑھنا واجب ہے؟

س56: هل المسعى من الحرم؟ وهل تقربه الحائض؟ وهل يجب على من دخل الحرم من المسعى أن يصلّي تحية المسجد؟

الجواب

جواب 1 :

راجح یہ لگتا ہے کہ سعی کی جگہ مسجد کا حصہ نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ دونوں کے بیچ میں ایک دیوار بنا دی گئی ہے، لیکن یہ بہت ہی کم اونچائی کی دیوار ہے، بلاشبہ یہ لوگوں کے لیے بہتر بھی ہے۔ کیوں کہ اگر اسے مسجد میں شامل مان لیا جائے، تو اس عورت کے لیے سعی کرنا منع ہو جائے گا جو طواف اور سعی کے بیچ میں حائض ہو جائے۔

میں جو فتوی دیتا ہوں، وہ یہ ہے کہ جب عورت کو طواف کے بعد اور سعی سے پہلے حیض آ جائے، تو وہ سعی کرے گی، کیوں کہ سعی کی جگہ مسجد میں شامل نہیں ہے۔

جہاں تک تحیۃ المسجد کی بات ہے، تو کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ جب کوئی طواف کے بعد سعی کرے اور اس کے بعد دوبارہ مسجد آجائے، تو تحیۃ المسجد پڑھے گا، نہ بھی پڑھے تو کوئی بات نہیں ہے۔

لیکن بہتر یہ ہے کہ موقع کو غنیمت جانتے ہوئے دو رکعت پڑھ لے، کیوں کہ اس جگہ نماز پڑھنے کی فضیلت وارد ہوئی ہے۔

ﺟ56: الّذي يظهر أن المسعى ليس من المسجد، ولذلك جعلوا جدارًا فاصلًا بينهما، لكنه جدارٌ قصيرٌ، ولا شك أن هذا خيرٌ للناس؛ لأنه لو أدخل في المسجد وجعل منه، لكانت المرأة إذا حاضت بين الطواف والسعي امتنع عليها أن تسعى.

والّذي أفتي به: أنها إذا حاضت بعد الطواف وقبل السعي فإنها تسعى؛ لأن المسعى لا يعتبر من المسجد.

وأما تحية المسجد فقد يقال: إن الإنسان إذا سعى بعد الطواف، ثم عاد إلى المسجد، فإنه يصلّيها، ولو ترك تحية المسجد فلا شيء عليه،

والأفضل أن ينتهز الفرصة، ويصلّي ركعتين؛ لـما في الصلاة في هذا المكان من الفضل.