جب نماز کا وقت داخل ہونے کے بعد حیض آئے تو اس کا کیا حکم ہے؟ کیا پاک ہونے کے بعد اس نماز کى قضا کرنى ہے؟ اسی طرح جب نماز کا وقت نکلنے سے پہلے عورت پاک ہو جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟
السؤال
سوال 1 :
جب نماز کا وقت داخل ہونے کے بعد حیض آئے تو اس کا کیا حکم ہے؟ کیا پاک ہونے کے بعد اس نماز کى قضا کرنى ہے؟ اسی طرح جب نماز کا وقت نکلنے سے پہلے عورت پاک ہو جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟
س31: ما الحكم إذا حاضت المرأة بعد دخول وقت الصلاة؟ وهل يجب عليها أن تقضيها إذا طهرت؟ وكذلك إذا طهرت قبل خروج وقت الصلاة؟
الجواب
جواب 1 :
پہلا مسئلہ : جب نماز کا وقت داخل ہونے کے بعد حیض آ جائے اور نماز پڑھی نہ گئی ہو تو پاک ہونے کے بعد اس نماز کی قضا کرنی ہوگی، جس کے وقت میں حیض آیا تھا۔
کیوں کہ اللہ کے رسول ﷺ کا ارشاد گرامی ہے:
’’جس نے کسی نماز کی ایک رکعت پالی یقینََا اس نے وہ نماز پالی۔‘‘
لہذا جب کسی عورت نے کسی نماز کی ایک رکعت کے برابر وقت پا لیا اور نماز پڑھنے سے پہلے اسے حیض آ گیا، تو پاک ہونے کے بعد اسے اس نماز کی قضا کرنی ہوگی۔
دوسرا مسئلہ : جب نماز کا وقت نکلنے سے پہلے پاک ہو جائے، تو اس نماز کی قضاکرنی ہوگی، مثلا اگر سورج نکلنے سے اتنا پہلے پاک ہوئی کہ اس کے پاس ایک رکعت ادا کرنے کے برابر وقت تھا، تو اسے فجر کی نماز کی قضا کرنی ہوگی۔
اسی طرح اگر سورج ڈوبنے سے اتنا پہلے پاک ہو کہ اس کے پاس ایک رکعت پڑھنے کے برابر وقت ہو، تو اسے عصر کی نماز کی قضا کرنی ہوگی۔
اگر آدھی رات سے اتنا پہلے پاک ہوئی کہ اس کے پاس ایک رکعت پڑھنے کے برابر وقت ہو، تو اسے عشا کی نماز کی قضا کرنی ہوگی۔
لیکن اگر آدھی رات گزرنے کے بعد پاک ہوتی ہے تو اس پر عشا کی نماز کی قضاواجب نہیں ہے، اسے وقت آنے پر فجر کی نماز پڑھنی ہوگی۔
اللہ تعالی نے کہا ہے : "اور جب اطمینان پاؤ تو نماز قائم کرو! یقیناً نماز مومنوں پر مقرره وقتوں پر فرض ہے۔" [سورہ نساء : 103]
اس لیے کسی نماز کو نہ اس کے وقت سے باہر نکالنا جائز ہوگا اور نہ وقت سے پہلے پڑھنا۔
ﺟ31: أولًا: المرأة إذا حاضت بعد دخول الوقت -أي: بعد دخول وقت الصلاة- فإنه يجب عليها إذا طهرت أن تقضي تلك الصلاة الّتي حاضت في وقتها، إذا لم تصلّها قبل أن يأتيها الحيض،
وذلك لقول الرسول ﷺ:
«مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الصَّلَاةِ فَقَدْ أَدْرَكَ الصَّلَاةَ» [1]،
فإذا أدركت المرأة من وقت الصلاة مقدار ركعةٍ، ثم حاضت قبل أن تصلّي، فإنها إذا طهرت يلزمها القضاء.
[11] تقدم تخريجه.
ثانيًا: إذا طهرت من الحيض قبل خروج وقت الصلاة فإنه يجب عليها قضاء تلك الصلاة، فلو طهرت قبل أن تطلع الشمس بمقدار ركعةٍ وجب عليها قضاء صلاة الفجر،
ولو طهرت قبل غروب الشمس بمقدار ركعةٍ وجبت عليها صلاة العصر،
ولو طهرت قبل منتصف الليل بمقدار ركعةٍ وجب عليها قضاء صلاة العشاء،
فإن طهرت بعد منتصف الليل لم يجب عليها صلاة العشاء، وعليها أن تصلّي الفجر إذا جاء وقتها، قال الله سبحانه وتعالى:
﴿...فَإِذَا ٱطۡمَأۡنَنتُمۡ فَأَقِيمُواْ ٱلصَّلَوٰةَۚ إِنَّ ٱلصَّلَوٰةَ كَانَتۡ عَلَى ٱلۡمُؤۡمِنِينَ كِتَٰبٗا مَّوۡقُوتٗا﴾
[النساء:103]،
أي: فرضًا مؤقتًا بوقتٍ محدودٍ، لا يجوز للإنسان أن يخرج الصلاة عن وقتها، ولا أن يبدأ بها قبل وقتها.