Skip to content
سورتوں کی فہرست /

اللَّيل

اللَّيل is chapter ٩٢ of the Quran and has ٢١ verses. This page presents it in full in the Uthmani script, with a verse-by-verse translation of its meaning.

21 آیات سورت نمبر ٩٢
آیت پر جائیں
الترجمة الأردية - محمد جوناكرهي
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَٱلَّيۡلِ إِذَا يَغۡشَىٰ

قسم ہے رات کی جب چھا جائے.

Explanation & meanings · ١
  1. یعنی افق پر چھا جائے جس سے دن کی روشنی ختم اور اندھیرا ہو جائے۔

وَٱلنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ

اور قسم ہے دن کی جب روشن ہو.

Explanation & meanings · ١
  1. یعنی رات کا اندھیرا ختم اور دن کا اجالا پھیل جائے۔

وَمَا خَلَقَ ٱلذَّكَرَ وَٱلۡأُنثَىٰٓ

اور قسم ہے اس ذات کی جس نے نر وماده کو پیدا کیا.

Explanation & meanings · ١
  1. یہ اللہ نے اپنی قسم کھائی، کیونکہ مرد وعورت دونوں کا خالق اللہ ہی ہے ماموصولہ ہے۔ - یعنی کوئی اچھے عمل کرتا ہے، جس کا صلہ جنت ہے اور کوئی برے عمل کرتا ہے جس کا بدلہ جہنم ہے۔

إِنَّ سَعۡيَكُمۡ لَشَتَّىٰ

یقیناً تمہاری کوشش مختلف قسم کی ہے.

Explanation & meanings · ١
  1. یعنی کوئی اچھے عمل کرتا ہے، جس کا صلہ جنت ہے اور کوئی برے عمل کرتا ہے جس کا بدلہ جہنم ہے۔ یہ جواب قسم ہے شَتَّى، شَتِيتٌ کی جمع ہے، جیسے مَرِيضٌ کی جمع مَرْضَى۔

فَأَمَّا مَنۡ أَعۡطَىٰ وَٱتَّقَىٰ

جس نے دیا (اللہ کی راه میں) اور ڈرا (اپنے رب سے).

Explanation & meanings · ١
  1. یعنی خیر کے کاموں میں خرچ کرے گا اور محارم سے بچے گا۔