Skip to content
سورتوں کی فہرست /

الشَّمس

الشَّمس is chapter ٩١ of the Quran and has ١٥ verses. This page presents it in full in the Uthmani script, with a verse-by-verse translation of its meaning.

15 آیات سورت نمبر ٩١
آیت پر جائیں
الترجمة الأردية - محمد جوناكرهي
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَٱلشَّمۡسِ وَضُحَىٰهَا

قسم ہے سورج کی اور اس کی دھوپ کی.

Explanation & meanings · ١
  1. ﯾﺎ ﺍﺱ ﻛﯽ ﺭﻭﺷﻨﯽ ﻛﯽ, ﯾﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﺿﺤﲐ ﺳﮯ ﺩﻥ ﮨﮯ۔ ﯾﻌﻨﯽ ﺳﻮﺭﺝ ﻛﯽ ﺍﻭﺭ ﺩﻥ ﻛﯽ ﻗﺴﻢ۔

وَٱلۡقَمَرِ إِذَا تَلَىٰهَا

قسم ہے چاند کی جب اس کے پیچھے آئے.

Explanation & meanings · ١
  1. یعنی جب سورج غروب ہونے کے بعد وہ طلوع ہو، جیسا کہ پہلے نصف مہینے میں ایسا ہوتا ہے۔

وَٱلنَّهَارِ إِذَا جَلَّىٰهَا

قسم ہے دن کی جب سورج کو نمایاں کرے.

Explanation & meanings · ١
  1. یا تاریکی کو دور کرے، ظلمت کا پہلے ذکر تو نہیں ہے لیکن سیاق اس پر دلالت کرتا ہے۔ (فتح القدیر)۔

وَٱلَّيۡلِ إِذَا يَغۡشَىٰهَا

قسم ہے رات کی جب اسے ڈھانﭗ لے.

Explanation & meanings · ١
  1. یعنی سورج کو ڈھانپ لے اور ہر سمت اندھیرا چھا جائے۔

وَٱلسَّمَآءِ وَمَا بَنَىٰهَا

قسم ہے آسمان کی اور اس کے بنانے کی.

Explanation & meanings · ١
  1. یا اس ذات کی جس نے اسے بنایا۔ پہلی معنی کی رو سے ما بمعنی مَنْ ہوگا۔