Skip to content
سورتوں کی فہرست /

عَبَسَ

عَبَسَ is chapter ٨٠ of the Quran and has ٤٢ verses. This page presents it in full in the Uthmani script, with a verse-by-verse translation of its meaning.

42 آیات سورت نمبر ٨٠
آیت پر جائیں
الترجمة الأردية - محمد جوناكرهي
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

عَبَسَ وَتَوَلَّىٰٓ

وه ترش رو ہوا اور منھ موڑ لیا.

أَن جَآءَهُ ٱلۡأَعۡمَىٰ

(صرف اس لئے) کہ اس کے پاس ایک نابینا آیا.

Explanation & meanings · ١
  1. ابن ام مکتوم سےنبی (صلى الله عليه وسلم) کے چہرے پر جو ناگواری کے اثرات ظاہر ہوئے، اسے عَبَسَ سے اور توجہی کو تَوَلَّى ٰ سے تعبیر فرمایا۔

وَمَا يُدۡرِيكَ لَعَلَّهُۥ يَزَّكَّىٰٓ

تجھے کیا خبر شاید وه سنور جاتا.

Explanation & meanings · ١
  1. یعنی وہ نابینا تجھ سے دینی رہنمائی حاصل کرکے عمل صالح کرتا جس سے اس کا اخلا ق وکردار سنور جاتا، اس کے باطن کی اصلاح ہو جاتی اور تیری نصیحت سننے سے اس کو فائدہ ہوتا۔

أَوۡ يَذَّكَّرُ فَتَنفَعَهُ ٱلذِّكۡرَىٰٓ

یا نصیحت سنتا اور اسے نصیحت فائده پہنچاتی.

أَمَّا مَنِ ٱسۡتَغۡنَىٰ

جو بے پرواہی کرتا ہے.

Explanation & meanings · ١
  1. ایمان سے اور اس علم سے جو تیرے پاس اللہ کی طرف سے آیا ہے۔ یا دوسرا ترجمہ ہے جو صاحب ثروت وغنا ہے۔