Skip to content
سورتوں کی فہرست /

التَّكوير

التَّكوير is chapter ٨١ of the Quran and has ٢٩ verses. This page presents it in full in the Uthmani script, with a verse-by-verse translation of its meaning.

29 آیات سورت نمبر ٨١
آیت پر جائیں
الترجمة الأردية - محمد جوناكرهي
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

إِذَا ٱلشَّمۡسُ كُوِّرَتۡ

جب سورج لپیٹ لیا جائے گا.

وَإِذَا ٱلنُّجُومُ ٱنكَدَرَتۡ

اور جب ستارے بے نور ہو جائیں گی.

Explanation & meanings · ١
  1. دوسرا ترجمہ ہےجھڑ کر گر جائیں گے۔ یعنی آسمان پر ان کا وجود ہی نہیں رہے گا۔

وَإِذَا ٱلۡجِبَالُ سُيِّرَتۡ

اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے.

Explanation & meanings · ١
  1. یعنی انہیں زمین سے اکھیڑ کر ہواؤں میں چلا دیا جائے گا اور وہ دھنی ہوئی روئی کی طرح اڑیں گے۔

وَإِذَا ٱلۡعِشَارُ عُطِّلَتۡ

اور جب دس ماه کی حاملہ اونٹنیاں چھوڑ دی جائیں.

Explanation & meanings · ١
  1. عِشَارٌ ، عُشَراءُ کی جمع ہے، حمل والیاں یعنی گابھن اونٹیناں، جب ان کا حمل دس مہینوں کا ہو جاتا ہےتو عربوں میں یہ بہت نفیس اور قیمتی سمجھیں جاتی تھیں۔ جب قیامت برپا ہوگی تو ایسا ہولناک منظر ہوگا کہ اگر کسی کے پاس اس قسم کی قیمتی اونٹنی بھی ہوں گی تو وہ ان کی بھی پروا نہیں کرے گا۔

وَإِذَا ٱلۡوُحُوشُ حُشِرَتۡ

اور جب وحشی جانور اکھٹے کیے جائیں گے.

Explanation & meanings · ١
  1. یعنی انہیں بھی قیامت والے دن جمع کیا جائے گا۔